Tag: PSL final

  • لاہور:پی ایس ایل فائنل کے لئے فول پروف سیکیورٹی  کی تیاریاں

    لاہور:پی ایس ایل فائنل کے لئے فول پروف سیکیورٹی کی تیاریاں

    لاہور: پی ایس ایل فائنل کے لئے فول پروف سیکیورٹی کی تیاریاں جاری ہے ، سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے لاہور پولیس نے اٹک،چنیوٹ، منڈی بہا الدین اور دیگر اضلاع سے اعلیٰ پولیس افسران کی خدمات مانگ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ، ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی آمد ورفت کے دوران حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔

    قذافی اسٹیڈیم کےاندرونی نظم و نسق کے ذمہ دار ڈی پی اوچنیوٹ ہوں گے، ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین داخلی اورخارجی ناکوں کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں،

    پی پی آئی سی تھری کنٹرول روم کی حفاظت کی ذمہ داری ایس ایس پی عمران یعقوب کو دی گئی ہے جبکہ ایس ایس پی مصطفی حمیدملک بھی مانیٹرنگ کنٹرول روم میں تعینات ہونگے۔

    ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک قومی رضا کار فورس اور ایلیٹ فورس کے دستوں کی قیادت کریں گے، ایس ایس پی طیب حفیظ چیمہ بیرون شہر راستوں پربنائے گئے پولیس ناکوں کےانچارج ہوں گے۔

    ایس پی ہارون جوئیہ کسی بھی طرح کی ہنگامہ آرائی روکنے والے گروپ کے سربراہ ہوں گے، ایس پی مجاہد فیصل شہزاد مین کیول کیڈ کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں، ایس ایس پی قرارحسین ایڈیشنل کیول کیڈ کے انچارج بنائے گئے ہیں۔

    ایس پی گوجرانوالہ ملک ندیم کھوکھر کیول صدر پاکستان کے حفاظتی دستے کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی ایڈمن لاہور رانا ایاز سلیم قذافی اسٹیڈیم کی نگرانی کرنے والے دستوں کے سربراہ بنائے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری


    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے دہشت گردی کے تمام تر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری دی تھی۔،

    وزیر قانون پنجاب رانا ثنا للہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور فائنل کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل دبئی کے بجائے لاہور میں ہی کرایا جائےگا جس کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

  • حکومت لاہور میں‌ فائنل کرانے سے قبل 101 بار سوچ لے، شیخ رشید

    حکومت لاہور میں‌ فائنل کرانے سے قبل 101 بار سوچ لے، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم میچ کرانے سے قبل 101 بار سوچ لیں، اگر کسی کونے یا چوراہے پر بھی کوئی واقعہ ہوگیا تو اس کا ردم عمل بہت برا آئے گا۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ بہت اچھا ہے، لوگوں کو خوشی ہوگی تاہم جو بھی پنجاب حکومت اور فوج کی سیکیورٹی ذمہ داری ہے اس کے تحت اگر لاہور کے کسی کونے یا کسی چوراہے پر بھی کوئی چھوٹا سا واقعہ ہوا تو بہت برا ہوگا اس کا بہت براد رد عمل سامنے آئے گا۔


    Sheikh Rasheed says he will go and watch PSL… by arynews
    انہوں نے کہا کہ ہم نے پندرہ دن سے کرکٹ میچ فائنل کا ہونا یا نہ ہونا مسئلہ بنایا ہوا ہے، میچ ہوا تو اچھا ہوگا لیکن اگر نہیں ہوتا تو کوئی قیامت نہیں آجاتی تاہم لاہور میں میچ ہونا اچھا ہے، ہماری قوم کا اوڑھنا بچھونا کرکٹ ہے فیصلے خوش آئند ہے۔


    یہ پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری


    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فائنل یہاں کرانے سے قبل ایک سو ایک بار سوچ لیں یہ جو سیکیورٹی ہے صرف اسٹیڈیم کی نہیں بلکہ چوک اور چوراہوں کی بھی ہونی چاہیے، فیصلے کا کریڈیٹ پنجاب کو جائے گا کہ انہوں نے ایہ اہم فیصلہ کیا لیکن خدانخواستہ کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ ہوگیا تو ڈھیر سارے مسئلے پیدا ہوجائیں گے جو پنجاب کے لیے درد سر بن جائیں گے۔

    ایک سوال پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں فائنل میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔

  • قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں کل سے 5 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

    قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں کل سے 5 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

    لاہور:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے کے بعد، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ریسٹورنٹس،دکانیں کل سے 5 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، سیکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں اور ریسٹورنٹس کو کل سے پانچ مارچ تک کے لیے بند کرادیا جائے گا۔


    پولیس کا کہنا ہے کہ آج رات سے قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد اسنیپ چیکنگ کا آغاز کردیا جائے گا،نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے راستے آمدورفت کے لیے بند رہیں گے۔
    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ آج رات کے بعد سے قذافی اسٹیڈیم کے گرد دکانیں اور ریسٹورینٹس بند کردیے جائیں گے ، نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس کے تمام راستے بند کردیے جائیں گے اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    یہ پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    مختلف شخصیات نے فیصلے کو درست قرار دیا ہے تاہم عمران خان نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہےکہ فائنل کے ٹکٹ کل سے آئن لائن اور بدھ سے آؤٹ لیٹس پر ملیں گے، جبکہ آٹھ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی ماہرین فائنل دیکھنے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق: فائنل کے ٹکٹ کل سے ملیں‌ گے، نجم سیٹھی

  • دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    لاہور: حکومت نے دہشت گردی کے تمام تر خدشات کو مسترد کرتے ہوئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری دے دی، اعلان کل یا پرسوں وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے حکومت نے تمام تر سیکیورٹی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے، جس کی ایک بڑی وجہ پاک فوج کی جانب سے فائنل میچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کرنا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے کئی روز سے بات چیت جاری تھی تاہم اب حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے قبل ازیں صرف اطلاعات ہی تھیں۔


    Here is the news of the day, PSL2017 final will… by arynews

    وزیر قانون پنجاب رانا ثنا للہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں تمام سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور فائنل کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کا فائنل دبئی کے بجائے لاہور میں ہی کرایا جائےگا جس کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور خواجہ نصیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک دم واضح فیصلہ دیا ہے کہ میچ لاہور میں ہی ہوگا، سیکیورٹی سخت رکھی جائے۔

    رپورٹر کے مطابق پاک فوج کے ساتھ ساتھ رینجرز اور پولیس کے 3 ہزار جوان خدمات انجام دیں گے، اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کل یا پرسوں کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ خوش آئند ہے،ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، فیصلے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ پانچ مارچ کو ہونا تھا ، لاہور میں فائنل کے انعقاد کے اعلان کےساتھ ہی ملک بھر میں 13 فروری سی دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہوئی جس کی وجہ سے لاہور میں فائنل کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا تھا، غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد مشکوک ہوگئی تھی۔

    کئی اجلاسوں کے بعد بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا گیا حکومت اپنے اعلان سے پیچھے نہیں ہٹے گی، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔

    اطلاعات ہیں کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک لانے کے لیے انہیں وزیراعظم کی سطح کی وی آئی پی سیکیورٹی دی جائے گی، سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی جائیں گی۔

  • پی ایس ایل فائنل لاہورمیں‘ وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا

    پی ایس ایل فائنل لاہورمیں‘ وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا

    لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لیے گرین سگنل دیدیا‘ پی سی بی کو سیکورٹی انتظامات میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    ذرئع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی سی بی انتظامیہ کو پی ایس ایل کے موقع پر بھر پور سیکورٹی فراہم کرنے اور دیگر انتظامات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا خوش آئندہے جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنے کی راہ ہموار ہو گی۔

    اس سے پہلے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لیے بھر پور سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں ۔

    پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈ آباد ہونے کی ہر جانب سے خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں اور اب وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھی لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے

    یا درہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل چیف نجم سیٹھی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

    پی سی بی نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے دو روز کے اندر سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے تاکہ ٹکٹس سمیت دیگر اقدامات کیے جاسکیں۔

  • پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

    پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا یا دبئی میں سب کی نظریں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت آج کے اہم اجلاس پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج متوقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کیلئے پنجاب حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے دو دن میں جواب دینے کی درخواست کی تھی۔

    پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ ٹکٹ اور دیگر انتظامات کئے جاسکیں۔

    گذشتہ روز اجلاس میں پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کے حوالے سے سیکورٹی سمیت دیگر امور اور امکانات زیرغور آئے، فائنل کرانیکی صورت میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس کیساتھ رینجرز اور فوج کی مدد لی جائیگی۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان تیار


    دوسری جانب پولیس نے فائنل لاہور میں کرانے کی صورت میں پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا ہے، جس کے مطابق شہر کے اہم مقامات پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم آنے والے راستوں پر چار مقامات پر چیکینگ کی جائے گی اور تمام راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جا تی رہے گی۔

    جب کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر شخص پر کیمرے کی نظر ہو گی جس کے لیے اسٹیڈیم کے اندر 70 کیمرے نصب کردیے گئے ہیں جب کہ اسٹیڈیم کے بیرونی دروازوں پر 30 سے 40 کیمرے نصب کیے جائیں گے اس طرح اسٹیڈیم میں داخل ہونے والے ہر شخص پر نگاہ رکھی جا سکے گی۔


    مزید پڑھیں : کوئی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی


    یاد رہے اس سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہورمیں ہی کھیلا جائے گا، غیرملکی کھلاڑی نہ بھی آئے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • پی ایس ایل فائنل : ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے ہوگی، نجم سیٹھی

    پی ایس ایل فائنل : ٹکٹوں کی فروخت 26 فروری سے ہوگی، نجم سیٹھی

    دبئی : چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کی دونوں ٹیموں میں چارچارغیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، کوئی غیرملکی کھلاڑی نہیں آتا تو ہمارے پاس اس کا متبادل کا انتظام ہے، لاہور میں ہونے والے فائنل کے ٹکٹس 26 فروری سے ملیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے 50 غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے تاہم ان کھلاڑیوں کوسیکیورٹی خدشات ہیں۔


    غیرملکی کھلاڑیوں کا زیادہ میچ فیس دی جائیگی… by arynews

    غیرملکی کھلاڑیوں کے سیکیورٹی ماہرین پاکستان آئیں گے، کھلاڑیوں کو ہیڈآف اسٹیٹ کے برابرسیکیورٹی دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو زیادہ میچ فیس دی جائے گی اور ان کی انشورنس بھی کروا رہےہیں۔

    کھلاڑیوں کو ہیڈ آف اسٹیٹ کے برابر سیکیورٹی دی جائےگی۔ چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ 26 فروری سے لاہور میں کھلے جانے والے فائنل میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردیں گےانہوں نے کاہ کہ  ٹکٹ باکس آفس کےآؤٹ لیٹ،اسٹیڈیم کےقریب دستیاب ہونگے، جس کےپاس ٹکٹ ہوگا وہی اسٹیڈیم آسکےگا۔

  • کوئی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی

    کوئی آئے یا نہ آئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، نجم سیٹھی

    دبئی : نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہورمیں ہی ہوگا، غیرملکی کھلاڑی نہ بھی آئے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہورمیں ہی کھیلا جائے گا، یہ بات انہوں نے دبئی سے جاری ایک بیان میں کہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی اگر پاکستان نہ آنا چاہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، لاہور میں ہونے والے فائنل میچ میں غیر ملکی کھلاڑی نہ بھی آئے توفائنل تمام پاکستانی کھلاڑی کھیلیں گے۔

    یاد رہے کہ آج لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد مختلف حلقوں میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ شاید دہشت گردی کے باعث  پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں منعقد نہ ہوسکے لیکن چیئرمین پی ایس ایل نے ان تمام شکوک و شبہات کو ختم کردیا۔

  • شاہد آفریدی کیلئے جو ہوسکا ضرور کرینگے، نجم سیٹھی

    شاہد آفریدی کیلئے جو ہوسکا ضرور کرینگے، نجم سیٹھی

    لاہور : پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم آفریدی کیلئے جو ہو سکا کریں گے لیکن سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیاجاسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 19 اکتوبر کو ہوگی، ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے کی کوشش کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوگئی ہے،انتطامیہ سے بھی بات چل رہی ہے،غیر ملکی کھلاڑیوں سے لاہور میں فائنل کھیلنے کیلئے بات چیت جاری ہے، فارم میں یہ بات لکھ دی گئی تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا، ہماری تیاریاں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سپر لیگ چار فروری سے دوہا میں ہوگی، نجم سیٹھی

     چیئرمین پی ایس ایل نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے "بڑے” نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی اسٹار ہیں انہیں اچھی طرح الوداع کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی سے بڑا اسٹار پاکستان میں نہیں ہے اسے عزت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : الوداعی میچ کھیلنا میرا حق ہے، شاہد آفریدی

     بھارت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے بلکہ روایتی حریف کو مزہ بھی چکھائیں گے۔