Tag: PSL Season 6

  • پی ایس ایل سیزن6: سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ

    پی ایس ایل سیزن6: سول ایوی ایشن کا بڑا فیصلہ

    کراچی: پی ایس ایل میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد جاری ہے، ایسے میں سول ایوی ایشن نے کرونا وبا کے باعث کیٹگری سی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا رنگا رنگ میلہ بیس فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

    پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لئے سول ایوی ایشن نے پی سی بی کی درخواست پر کیٹگری سی سے تعلق رکھنے والے ممالک کےکھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری اس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اےاے عرفان صابر نےنوٹیفکیشن جاری کیا، جس ک مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے انتیس کھلاڑی ودیگر کو پاکستان آنےکی اجازت دی گئ ہے، یہ کھلاڑی قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز اور امارات ایئرلائنز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف

    سی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور انہیں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل چھ کے میچز کراچی اور لاہورمیں20فروری سے23مارچ تک ہونگے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد این سی اوسی سے مشروط ہے۔

  • پی ایس ایل سیزن 6، غیرملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع

    پی ایس ایل سیزن 6، غیرملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد شروع

    کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 6 (پی ایس ایل ) میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کےلیے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہوگئے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں شرکت کےلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شہر قائد آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، کراچی کنگ کے چیڈویک والٹن اور نور احمد کراچی پہنچ گئے۔

    پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کی کراچی آمد آج متوقع ہے البتہ کامران اکمل سمیت پشاور زلمی کے ملکی کھلاڑی کراچی میں ہی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائٹیڈ، کوئٹہ گلیڈر ایٹرز اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بھی کراچی کا رخ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے اسکواڈ مکمل ہونے پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے۔

    واضح رہے کہ فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سینشنز 14 فروری سے شیڈول ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا رنگا رنگ میلہ 20 فروری سے شروع ہورہا ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

  • پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

    پی ایس ایل سیزن6: آن لائن ٹکٹوں کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 6 کے گروپ میچز میدان میں دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن6 کی آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں بک می ڈاٹ پی نامی ویب سائٹ پر شائقین کرکٹ نے رجسٹریشن کرانا شروع کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور این سی او سی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مطابق کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے گروپ میچز کیلئے7500شائقین کرکٹ کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی جبکہ لاہورمیں ہونےوالےمیچزکیلئے5500شائقین کواجازت ملےگی۔

    بک می ڈاٹ پی کے نامی ‏اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سےمعاہدہ ہوا ہے، یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی ٹکٹوں سے متعلق اہم فیصلے

    پہلے مرحلے میں افتتاحی ‏تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں ‏لاہور میں شیڈول لیگ میچوں کےٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔

    پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔