Tag: PSL Season 9

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سجے گا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سجے گا

    شائقین کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سجنے کے لیے تیار ہے۔

    دنیا بھر کی بہترین لیگ میں سے ایک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا پہلا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں 2 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور میزبان دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

    اس سال اس بڑی لیگ میں چھے ٹیمیں مد مقابل آئیں گے جن کے درمیان ایک چمچماتی ٹرافی کے لیے چار میدانوں میں 34 مقابلے ہوں گے۔

    میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری اپنے سر بکھیریں گے۔ افتتاحی تقریب میں آتش باری اور لیزر شو کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

    اس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 9 کا اینتھم گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا جس میں معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گلوکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا یہ سیزن 17 مارچ تک جاری رہے گا پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل سیزن 9: ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    پی ایس ایل سیزن 9: ٹکٹس کی آن لائن فروخت کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    کراچی: پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی فروخت 6 جنوری سے شروع ہوگی۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں، ٹکٹ کی قیمت 500 سے  لے کر 15 ہزار روپے تک ہوگی، فائنل کا ٹکٹ 1 ہزار روپے سے 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہو گا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہو گا۔