Tag: PSL spot fixing case

  • پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ، کرکٹر شرجیل خان پر 5سال کی پابندی عائد

    پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ، کرکٹر شرجیل خان پر 5سال کی پابندی عائد

    لاہور : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں کرکٹر شرجیل خان پر 5سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹریبونل نے پاکستان سپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کے خلاف فیصلہ سنادیا اور الزامات ثابت ہونے پر کرکٹر پر 5سال کی پابندی عائد کردی جبکہ وہ ڈھائی سال معطل رہیں گے۔

    وکیل شرجیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن ٹریبونل کےفیصلےکےخلاف اپیل کریں گے، شرجیل خان پرکوئی جرمانہ نہیں لگایاگیا، اینٹی کرپشن ٹریبونل کے فیصلے پر تحفظات ہیں،ید کے بعد فیصلے کی تفصیلی کاپی ملے گی ، فیصلے سے اختلاف ہے۔

    یاد رہے کہ تین رکنی ٹربیونل نے پانچ ماہ تک کاروائی کی، شرجیل کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کوچ ڈین جونز، محمد یوسف اور صادق محمد پیش ہوئے جبکہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے رونی فلینی گن اور لاہور قلندر کے عاقب جاوید نے بھی گواہی دی۔

    قانونی ماہرین کی نظر میں شرجیل نے خود کو جرح کے لئے پیش نہ کرکے سنگین غلطی کی۔

    خیال رہے کہ کرکٹر شرجیل خان پر پی ایس ایل 2 میں فکسنگ کا الزام تھا کہ شرجیل خان نے میچ میں رقم کے عوض2 ڈاٹ بالز کھیلی۔


    مزید پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا


    اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بولر محمد عرفان کوپہلے ہی معطل کرچکا ہے، محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔

    پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونانیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا، کھلاڑیوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جس کے بعد انہیں دبئی سے کراچی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

    بعدازاں شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے بھی بکیز سے رابطے سامنے آئے اور تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    کھلاڑیوں‌ کی ویڈیوز دیکھ لیں، پی ایس ایل میں فکسنگ ہوئی، عاقب جاوید

    لاہور: سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ڈاٹ بال کھیلنا جرم نہیں یہ کرکٹ کا حصہ ہے، شرجیل خان نے میرٹ پر دونوں ڈاٹ بال کھیلیں، ٹریبونل نے ویڈیوز دکھائیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ فکسنگ ہوئی۔

    یہ بات انہوں نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس میں ٹریبونل کے سامنے بطور ایکسپرٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹربیونل نے مجھے جو ویڈیوز دکھائیں وہ میچ فکسنگ کی ہوسکتی ہیں، ویڈیوز دیکھ کر محسوس ہوا کہ اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہے تاہم شرجیل خان کا کیس 2 گیندوں کا نہیں ایک خبر کا ہے، پلان بنا اور پھراس پر عمل ہوا، کہیں کہیں لگتا ہے فکسنگ ہوئی۔

    لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ بلایا ہے، وکیل شرجیل خان

    کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیفان اعجاز نے کہا کہ عموماً اوپنر بلے باز ایسے ڈاٹ بال کھیلتے ہیں، ٹریبونل نے لندن نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر کو بطور گواہ 13 جولائی کو بلایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عاقب جاوید بطور ایکسپرٹ ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔

    عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ پیش ہوئے، تفضل رضوی

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ آج عاقب جاوید بطور عدالتی گواہ ٹریبونل میں پیش ہوئے، عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فکسنگ ایک کینسر ہے، ملزمان کو سزائیں ضرور ملنی چاہئیں،عاقب جاوید نے کہا ہر فکسنگ کے پیچھے ایک اسٹوری ہوتی ہے۔

    تفضل رضوی نے مزید کہا کہ ناصر جمشید کے وکیل نے گواہوں کے نام دے دیئے ہیں۔

  • اسپاٹ فکسنگ: خالد لطیف طبیعت کی ناسازی کی بنا پرٹربیونل کےسامنے پیش نہ ہوسکے

    اسپاٹ فکسنگ: خالد لطیف طبیعت کی ناسازی کی بنا پرٹربیونل کےسامنے پیش نہ ہوسکے

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی ٹربیونل کی پہلی سماعت میں خالد لطیف طبیعت خراب ہونےپرپیش نہ ہوسکے۔

    تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کےدوران کھلاڑیوں کےاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کے لیے بنائے گئے پی سی بی کے ٹربیونل کی پہلی سماعت ہوئی۔

    ٹربیونل کی پہلی سماعت پر خالدلطیف طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔انہیں ٹربیونل نے اُنہیں ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے 31مارچ کو طلب کرلیا۔

    دوسری جانب شرجیل خان اپنے وکیل کے ہمراہ پی سی بی ٹربیونل کےسامنے پیش ہوئے اُنہیں ٹربیونل نےاپنا جواب جمع کرانے کے لیے پانچ مئی تک مہلت دے دی۔

    پی سی بی ٹربیونل نےاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی 15مئی سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔


    مزید پڑھیں:اسپاٹ‌ فکسنگ کیس: ایف آئی اے اور پی سی بی میں‌ اختلافات ختم


    یاد رہےکہ گزشتہ روز پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں کھلاڑیوں سے تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے اور پی سی بی کے درمیان اختلافات ختم ہوگئےتھے جس کےبعد دونوں نے مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ کیاتھا۔


    مزید پڑھیں:اظہرعلی اورسہیل خان کو مکی آرتھر کےکہنےپرڈراپ نہیں کیا انضمام الحق


    واضح رہےکہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق کاکہناتھاکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا دکھ اورشرجیل خان کااس کیس میں ملوث ہونے سے ٹیم کوبڑا نقصان ہوا۔

  • اسپاٹ فکسنگ: شاہ زیب نے الزامات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

    اسپاٹ فکسنگ: شاہ زیب نے الزامات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور : اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل ہونے والے کرکٹر شاہ زیب حسن نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو چیلنج کرنے اور ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہ زیب حسن نے خود پر لگنے والے الزامات چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے پی سی بی کی جانب سے دی جانے والی چارج شیٹ میں لگائے گئے تین الزامات کا قانونی جواب بھی تیار کرلیا۔

    شاہ زیب حسن کا کہنا ہے انہوں نے کسی کو نہیں اکسایا،جوجانتے تھے وہ بتادیا، یاد رہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے گزشتہ روز شاہ زیب کا مؤقف سننے کے بعد ان کو معطل کردیا اورچارج شیٹ بھی جاری کر دی تھی۔ جبکہ شاہ زیب حسن کو جواب دینے کے لئے 14روز کی مہلت دی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق شاہ زیب نے اب ٹربیونل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ زیب نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی تیارکرلیا ہے، تحریری جواب میں شاہ زیب نے کرکٹ بورڈ کو ہرممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ادھر ٹربیونل نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ٹربیونل آئندہ ہفتے سے کیس کی کارروائی کاآغازکرے گا۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، جس کھلاڑی نے کرپشن کی وہ اپنا کیرئیر ختم سمجھے۔

  • اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

    اسپاٹ فکسنگ کیس: محمد عرفان نے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کرلیا

    لاہور : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے ایک اہم کردار محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ انہوں نے بکیز کی جانب سے پیشکش کا اعتراف کیا اور یہ بھی مانا کہ رپورٹ نہ کرنے کی غلطی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لمبے قد کی وجہ سے نمایاں بولر محمد عرفان لمبے پھنس گئے،اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا.

    اپنے بیان میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پانچ مرتبہ اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن اسے قبول نہیں کیا، انہوں نے بتایا کہ بکیز نے جب مجھ سے رابطہ کیا تو تب میرے والدین کی طبیعت ناساز تھی، والدین کے انتقال کی پریشانی کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ نہ کرسکا۔

    مزید پڑھیں : جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    وجہ بتاتے ہوئے عرفان جذباتی ہو گئے اور کہا کہ ستمبر میں والد فوت ہوئے اس کے بعد والدہ بیمار ہوگئیں پھر وہ بھی جنوری میں اللہ کو پیاری ہو گئیں، خبر سن کرآسٹریلیا کے دورے سے واپس آنا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ تھا اس لئے رپورٹ نہ کرسکا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ میں نے جرم کیا ہے جس کا اعتراف کرتا ہوں پرغلط کام نہیں کیا۔

    فکسنگ کی پیشکش قبول نہیں کی۔ نہ ہی کبھی فکسنگ کی۔ معافی مل گئی تو سبق سیکھوں گا۔ یونٹ نے محمد عرفان کے بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کرلی ہے جو ٹریبیونل کے سامنے پیش کی جائیگی۔