Tag: psl-spot-fixing-scandal

  • اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، پی سی بی نے شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ جاری کر دی

    اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل، پی سی بی نے شاہ زیب حسن کو چارج شیٹ جاری کر دی

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی نے شاہ زیب حسن کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ زیب آج تیسری مرتبہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے، پی سی بی نے شاہ زیب کا مؤقف سننے کے بعد شاہ زیب حسن کو معطل کردیا اور چارج شیٹ جاری کر دی ہے جبکہ شاہ زیب حسن کو جواب دینے کے لئے 14روز کی مہلت دی گئی ہے۔

    شاہ زیب پر بکیز سے رابطے کی معلومات دیرسے دینے کا الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق چارج شیٹ میں ان کے خلاف 3 شقوں کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے دوسرے کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسایا۔ بکیز نے ان کے ساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے پی سی بی کو مطلع کرنے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کئے۔

    خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، جس کھلاڑی نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے۔


    مزید پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس: پی سی بی نے محمد عرفان کو معطل کر دیا


    چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطل کردیا تھا، محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بکیز سے رابطوں کا اعتراف کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان اور ناصر جمشید کو بھی معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرچکی ہیں،اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کھلاڑیوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یوئانیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا، کھلاڑیوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جس کے بعد انہیں دبئی سے کراچی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

  • جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    جس نے کرپشن کی وہ کیریئر ختم سمجھے، شہریار خان

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ جس نے کرپشن کی وہ کیرئیر ختم سمجھے، اب بکیز دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں، صرف فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں چاہے جونیئر ہوں یا سینئر۔

    پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

    لاہور میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو وہ اپنا کیرئیر ختم سمجھے، فکسنگ کا طریقہ کار اب بدل گیا ہے، اب بکیز کسی رشتہ دار یا دوست یا کسی پرانے ساتھی کے ذریعے پیغام دیتے ہیں کہ کرکٹر ایسا کرلے تو اسے رقم مل جائے گی۔

    فٹ نہ ہوئے تو سینئر کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہوں گے

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے مزید کہا کہ اب صرف فٹ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے اگر فٹ نہ ہوا تو سینئر کھلاڑی بھی ٹیم سے باہر ہوگا۔

    شاہ زیب منگل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

    اطلاعات ہیں کہ شاہ زیب منگل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے، دونوں کرکٹر کے بیان کے بعد انہیں شوکاز جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

  • میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم

    میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم

    دبئی : کراچی کنگز کے خلاف بے بنیاد خبریں چلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور کچھ چینلز نے کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف جھوٹی خبریں چلادیں، آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔


    پی ایس ایل کے خلاف سازش یا کراچی کنگز سے دشمنی میں کچھ چینلز نے کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف جھوٹی خبریں چلادیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میں نے ہمیشہ ایمانداری سے کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں، کراچی کنگز کے لئے بھی ہمیشہ ایمانداری سے کھیلا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم کو تحقیقات کے لئے نہیں بلایا گیا، عماد وسیم کے خلاف منفی پروپیگینڈا کیا گیا، عماد وسیم سے پوچھ گچھ سے متعلق آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

    کراچی کے شہریوں نے سوال کیا کہ کراچی کنگز کے خلاف بے بنیادخبریں کیوں چلائی جارہی ہیں؟ بغیرتصدیق کے الزام لگانا کیا درست ہے؟شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر تحقیق اور تصدیق کے خبریں چلا کر کراچی کنگز کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرکٹ صرف جنون ہی نہیں یہ ہمیں متحد بھی کرتی ہے، کرکٹ یا پاکستان کے بارے میں منفی تاثر نہیں جانا چاہئیے، توقع ہے پی ایس ایل2017کا سیزن اچھا رہے گا۔

    دوسری جانب مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ سے ملاقات ہوئی، مالک کراچی کنگز نے کہا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے اہم افسران سے ملاقات ہوئی ہے، اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن کوکلین چٹ دیدی ہے۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل: اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر


    گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ میں دو کھلاڑیوں  کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا نکشاف ہوا، جس کے بعد پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا، کھلاڑیوں نے اعتراف جرم کرلیا اور دبئی سے کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔