Tag: PSL spot fixing

  • اسپاٹ فکسنگ : محمد عرفان کل اورشاہ زیب منگل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

    اسپاٹ فکسنگ : محمد عرفان کل اورشاہ زیب منگل کو بیان ریکارڈ کرائیں گے

    لاہور : اسپاٹ فکسنگ میں کرکٹر محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پی سی بی نے پیشی کیلئے سمن جاری کردیئے، دونوں کھلاڑی پیر اور منگل کو علیحدہ علیحدہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کرلیا ہے، دونوں کرکٹرز کو پیش ہونے کے لیے باقاعدہ سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔

    پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر کے مطابق پیر کو محمد عرفان اور منگل کو شاہ زیب حسن سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ دونوں کھلاڑیوں کےخلاف اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی نوٹس جاری کردیا جائےگا۔

    محمد عرفان کےخلاف پاکستان سپرلیگ کے دوران بھی تحقیقات کی گئی تھیں تاہم محمد عرفان ابھی تک کلیئر نہیں ہوئے ہیں، دونوں کرکٹرزدورہ ویسٹ انڈیز کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں اب تک شامل نہیں ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    اس سے قبل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد پی سی بی شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کو بھی معطل کیا جا چکا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات پی سی بی کا قائم کردہ ٹریبونل کرےگا۔

  • پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور  شاہ زیب حسن کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دونوں کھلاڑی پیر اور منگل کے روز  پی سی بی کےسامنے حاضر ہوں گے اور وہاں موجود اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار اُن سے تفتیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمدعرفان اورشاہ زیب حسن کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےسلسلے میں طلب کیا ہے، محمد عرفان کو پیر اور شاہ زیب حسن منگل کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ کرکٹرشرجیل خان اورخالد لطیف کو چارج شیٹ دے دی گئی ‘‘

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کے متعلق معلومات اور تفصیلات سے پی سی بی کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے، جس کے بعد دونوں کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ’’ عرفان کلیئر نہیں ہوئے، انہیں‌ شوکاز دینا ممکن ہے، شہریار خان ‘‘

    یاد رہے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان سے تحقیقات کی جاچکی ہیں تاہم انہیں ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پی سی بی کا قائم کردہ ٹریبونل کرے گا تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ٹریبونل تحقیقات کرنے کا مجاز ہوگا۔

  • ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام خراب ہو، شرجیل خان

    ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام خراب ہو، شرجیل خان

    کراچی : پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی شرجیل خان نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بے قصور ہوں میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام خراب ہو۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں یو ابی ایل اسپورٹس کمپلکیس سے اپنے والد کے ہمراہ واپس جاتے ہوئے میڈیا سے مختصر سی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شرجیل خان نے کہا کہ پی سی بی نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیاہے۔ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔ یاد رہے کہ شرجیل خان سے قبل خالد لطیف بھی بے قصور ہونے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

    پی ایس ایل میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف کو بورڈ نے معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی تھی۔ دونوں معطل کرکٹرز نے چارج شیٹ کا جواب دینے کے لیے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے۔

  • کھلاڑیوں پرجرم ثابت ہوا تو سخت سزا دینگے، شہریارخان

    کھلاڑیوں پرجرم ثابت ہوا تو سخت سزا دینگے، شہریارخان

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف شواہد موجود ہیں، معطل کھلاڑیوں کے خلاف جرم ثابت ہوا تو سخت سے سخت سزا دیں گے۔ چاہتے ہیں پی سی ایل کا فائنل لاہور میں ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کے خلاف شواہد موجود ہیں جو برطانیہ کو بھی دئیے جا چکے ہیں۔

    شہریار خان نے کہا معطل کھلاڑیوں کو مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا، کھلاڑیوں نے جرم تسلیم کرلیا تو کوئی کمیشن نہیں بنےگا ان کو مثالی سزائیں دیں گے تاکہ آئندہ کوئی کھلاڑی ایسی حرکت نہ کر سکے۔

    شہریا ر خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی خواہش ہے۔ غیرملکی سیکورٹی ماہرین بھی معائنے کے لیے آرہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے سے متعلق بیان دے کر زبردست کام کیا، چیئرمین پی سی بی نے لیگ کے فائنل کیلئے سپورٹ کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

  • کھلاڑیوں پر شبہ تھا، نگرانی کی جارہی تھی، نجم سیٹھی

    کھلاڑیوں پر شبہ تھا، نگرانی کی جارہی تھی، نجم سیٹھی

    کراچی : چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف ثبوت موجود ہیں، چارج شیٹ کیا جائے گا، اسپاٹ فکسنگ میں عماد وسیم کو طلب نہیں کیا گیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم پی ایس ایل میں چند کھلاڑیوں کی نگرانی کررہے تھے، ان میں سے دو کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے تاہم کسی کا نام نہیں لے سکتے، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، کھلاڑیوں سے آئی سی سی اور پی سی بی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو طلب نہیں کیا گیا تھا، بکیز کی جانب سے جہاں بھی گڑ بڑ کی جائے گی ایکشن لیا جائیگا۔

    چیئرمین پی ایس ایل نے کہا کہ بکیز کی جانب سے پی ایس ایل کو نشانہ بنانے کے حوالے سے ہم مکمل تیار تھے، ہم نے اینٹی کرپشن یونٹ کو ٹائٹ کرکے رکھا ہوا ہے۔

    انہوں نے ایک بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایس ایل کا فائنل انشا اللہ لاہور میں ہوگا۔

  • اسپاٹ فکسنگ: پوچھ گچھ کے بعد 3 کھلاڑی کلیئر قرار

    اسپاٹ فکسنگ: پوچھ گچھ کے بعد 3 کھلاڑی کلیئر قرار

    کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تین کھلاڑیوں کو پوچھ گچھ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا ان میں محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقاربابر شامل ہیں۔


    اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی بات حتمی نہیں، اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع ہوگا، کھلاڑیوں کے نام آتے رہیں گے اور پوچھ گچھ ہوتی رہے گی تاہم تحقیقات سے قبل یہ کہہ دینا بہت آسان ہے کہ فلاں کھلاڑی ملوث ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔


    یہ پڑھیں: کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطے ایک پاکستانی کرکٹر نے کرائے، انکشاف


    انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑیوں کے نام آئے ، انہیں وطن واپس بھیجا گیا اب ان کے قریب کون کون تھا، کون کون ان کی نقل و حرکات سے واقف تھا یہ سوالات تو تمام کھلاڑیوں سے ہوں گے صر ف اس پوچھ گچھ پر یہ کہہ دینا غلط ہے کہ فلاں کھلاڑی بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عرفان سے پوچھ گچھ کی گئی بعدازاں اسے اجازت دے دی گئی کہ وہ پی ایس ایل کھیلے کیوں کہ اس کا اسپاٹ فکسنگ سے تعلق ثابت نہیں ہوا اسی طرح بہت سے لڑکوں کے نام آئیں گے اور کلیئر ہوتے رہیں گے۔

    http://www.arynews.tv/ud/ethi-%e2%80%8fnajamsethi-55m55-minutes-ago-more-13-pcb-acu-has-questioned-m-irfan-inquiry-will-continue-he-does-not-face-any-immediate-suspension/

    قبل ازیں پی ایس ایل کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ محمد عرفان سے پوچھ  گچھ کی گئی ہے تاہم انہیں معطل نہیں کیا گیا وہ میچ کھیل سکتے ہیں اسی طرح ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن بھی اپنے میچز کھیل سکتے ہیں۔

    محمد عرفان اسلام آباد یونائیٹڈ، شاہ حسن کراچی کنگز اور ذوالفقار بابر کا تعلق کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے ہے، اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری ہے۔

    اسی سے متعلق: محمدعرفان سےانکوائری کی‘معطل نہیں کیا‘نجم سیٹھی

    واضح رہے کہ دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کی بکیز سے ملاقاتوں کے انکشاف کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، اب تک محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، عماد وسیم


    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے خلاف سازش یا کراچی کنگز سے دشمنی میں کچھ نجی چینلز نے کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف جھوٹی خبریں چلادیں جس پر عماد وسیم نےٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میں نے ہمیشہ دیانت داری سے کرکٹ کھیلی، میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں، کراچی کنگز کے لیے بھی ہمیشہ ایمان داری سے کھیلا۔