Tag: psl teams

  • وزیراعلیٰ پنجاب کاپی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کااظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کاپی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کااظہار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ایس ایل 4 کے آغاز پر پی سی بی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کوئی بھی ٹیم جیتے،جیت پرامن پاکستان  اورعوام کی ہوگی، پی ایس ایل سے دنیا کو پیغام جارہا ہے پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل فور کے آغاز پر پی سی بی اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔

    [bs-quote quote=”پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے،جیت پرامن پاکستان اورعوام کی ہوگی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعلیٰ پنجاب "][/bs-quote]

    عثمان بزدار نے کہا پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پرامن پاکستان اور عوام کی ہوگی، پی ایس ایل میچز سے شائقین کرکٹ کو بہترین تفریح کا موقع ملےگا اور دنیا کو پیغام جارہا ہے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کھیل بالخصوص کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، پاکستان سپرلیگ فور کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد ملےگی۔

    انھوں نے مزید کہا لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے بہترین انتظامات کیےجائیں گے، میچوں کیلئے 100 فیصدفول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائےگی، جتنابڑا ایونٹ ہے اتنے ہی شاندار انتظامات کئے جائیں گے اور شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

    خیال رہے محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ایس ایل میچز کے لئے فول پروف سیکورٹی پلان کوحتمی شکل دے دی ہے، حکام کے مطابق غیر متعلقہ افراد کوکھلاڑیوں سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیڈیم سیکورٹی کا جائزہ ہیلی کاپٹر سے لیا جائےگا جبکہ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم لاتے وقت روٹس پراسنائپرز تعینات ہوں گے۔

    خیال رہے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے ،پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز نو، دس اور بارہ مارچ کو ہوں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز سات، دس، تیرہ، پندرہ اور سترہ مارچ کو ہوں گے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے پلے آف سنسنی خیز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔

    دوسری جانب پلے آف میچز کیلئے لاہور کی شاہراہیں پھولوں سے سج گئیں، غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام7 بجے شروع ہوگا۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


    میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔

    آج میچ میں ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم بدھ کو لاہور میں ہی کراچی کنگز سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔