Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • ’پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے‘

    ’پہلی بار پاکستان آیا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے‘

    کراچی کنگز کے بلے باز لوئس ڈپلوئے نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان آیا ہوں یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے بلے باز نے بتایا کہ مکی آرتھر نے مجھے پی ایس ایل کے بارے میں کافی بتایا تھا نیٹ بولرز اور لوکل کھلاڑیوں کو دیکھ کر لگا یہاں بہت ٹیلنٹ ہے۔

    May be an image of football and text

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپلوئے نے کہا کہ ہم تینوں ڈیپارٹمٹ میں اچھا نہیں کھیلے جب کہ انہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاور پلے میں اچھا کھیلا۔

    لوئس ڈپلوئے کا کہنا تھا کہ یہاں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہےلیکن میرا پلان وہی تھا کراچی کی پچ تھوڑی سلوتھی جس کی وجہ سےمشکل ہوئی کم ہدف ہونےکی وجہ سےان پر پریشر کم تھا۔

  • شاداب اور ہیلز کی انجری سے متعلق کولن منرو نے بتادیا

    شاداب اور ہیلز کی انجری سے متعلق کولن منرو نے بتادیا

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو نے کپتان شاداب خان اور الیکس ہیلز کی انجری سے متعلق بتادیا۔

    کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد اوپنر کولن منرو نے کہا کہ شاداب خان اور الیکس ہیلز ٹھیک ہیں انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اہم جیت ہے، پچھلے میچز جیت سکتے تھے مگر نہ جیت سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ میچز میں سے دو جیتے ہیں جس سے مطمئن نہیں ہیں، جانتے ہیں ہم ابھی اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہے، میں اعظم ایک ساتھ آؤٹ ہوئے اس لیے پچھلے میچ میں مشکل ہوئی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو کو 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 166 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کولن منرو نے 47 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

    الیکس ہیلز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان شاداب خان 10 اور آغا سلمان 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، تبریز شمسی اور محمد نواز ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کیرون پولارڈ 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان شان مسعود 27 رنز بنا کر حنین شاہ کا نشانہ بنے، ٹم سیفرٹ کو 8 رنز پر عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔

    لیوس دو پلوئے 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 6 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    محمد نواز 6 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، عرفان خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، حنین شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کراچی کنگز نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ٹم سائفرٹ، عامر خان اور لوس ڈی پلوئے کراچی کنگز میں شامل ہیں جبکہ جیمز ونس اور ڈینئل سیمز کی طبیعت خراب، محمد اخلاق کو آرام دیا گیا ہے۔

    اسلام آباد کی ٹیم میں اہیلس ہیلز اور رومان رئیس کی واپسی ہوئی ہے، حیدر علی اور ٹائمل ملز کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں بیٹنگ، بولنگ دونوں میں اچھا پرفارم نہیں کرپارہے۔

    کراچی کنگز کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہر میچ کا ہر پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

  • میں کراچی کے لیے بہت ’لکی‘ ہوں، نازش جہانگیر

    میں کراچی کے لیے بہت ’لکی‘ ہوں، نازش جہانگیر

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں کراچی کنگز کے لیے بہت لکی ہوں۔

    اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ دنوں پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں شرکت کی اور بتایا کہ میں کراچی کنگز کو سپورٹ کررہی تھیں اور سنا کہ وہ جیت گئے میں کراچی کنگز کے لیے بہت لکی ہوں۔

    نازش جہانگیر نے بتایا کہ میرا تعلق اسلام آباد سے ہے اور دعائیں یونائیٹڈ کے ساتھ ہیں لیکن لگ رہا ہے کہ ملتان سلطانز کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔

    اداکارہ نے یشما گل کو بہترین اداکارہ اور خلیل الرحمان قمر کو اچھا لکھاری کہا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عورت مارچ ہونا چاہیے لیکن صحیح نہیں ہورہا بہتر کیا جاسکتا ہے۔

    نازش جہانگیر نے بتایا کہ میں بہت اچھی انسان ہوں، جو مجھے بہت مغرور سمجھتے ہی ان کا رویہ خود کونسا اچھا ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر میں نے کبھی الیکشن میں حصہ لیا تو انتخابی نشان ’بلا‘ ہوگا، انتخابی نشان چھن گیا ہے لیکن دوبارہ واپس آئے گا۔

    واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں حبا بخاری اور جنید خان شامل تھے۔

  • پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بابر نے جو سینچری کی اس میں اس کے شاٹس قابل تعریف تھے اور میں تو چاہتا ہوں وہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے ہی پرفارمنس دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ بابر کر اپنے کمفرٹ سے باہر آکر کھیلنا چاہیے، اس نے زبردست شاٹس کھیلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی سی بی کو فور ڈے کرکٹ میں کنٹریکٹ اچھا دینا چاہیے، پی سی بی کو ہر بچے پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی اور کنٹریکٹ دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔

    اس سنچری کے بعد سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

  • ماں کی دعا ساتھ ہے یہ یقین تھا: ملتان کو فتح دلانے والے اسامہ میر

    ماں کی دعا ساتھ ہے یہ یقین تھا: ملتان کو فتح دلانے والے اسامہ میر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ دکھانے والے اسامہ میر نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی، اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اسپنر اسامہ میر نے میچ کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج میری ماما پہلی بار میچ دیکھنے آئی تھی، جب پہلے اوور میں مجھے 2 چھکے  لگے میں سوچ رہا تھا وہ دعائیں کر رہی ہونگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسامہ میر نے کہا کہ اور دیکھتے ہیں کیریئر کی بہترین کارکردگی ہو گئی، یہ میری ماں کی دعاؤں کی طاقت کا نتیجہ تھا جانتا تھا اُن کی دعاؤں سے اچھا ہی پرفارم کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے سال بہت سے ٹی 20 میچز کھیلے تھے اور ڈیلیور کیا تھا لیکن اچانک میری کارکردگی ون ڈے میں اچھی نہیں رہی، جس کی وجہ سے میں پریشان تھا، میں نے ویڈیوز دیکھ کر اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کی۔

    6 وکٹیں لینے کے بعد اپنے سجدہ کو یاد کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا ’’میری والدہ گراؤنڈ میں سجدہ کرنے والوں سے محبت کرتی ہیں، اسی لیے میں نے وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا‘‘۔

    ملتان سلطان کو فتح دلانے والے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف فرنٹ سے قیادت کرنے پر اپنے کپتان محمد رضوان کی تعریف بھی کی، واضح رہے کہ اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہیں۔

  • شاہین شاہ کیسے کامیاب کپتان بن سکتے ہیں؟ سابق کرکٹرز کے مشورے

    شاہین شاہ کیسے کامیاب کپتان بن سکتے ہیں؟ سابق کرکٹرز کے مشورے

    شاہین شاہ پی ایس ایل 9 میں اب تک ناکام کپتان ثابت ہوئے ہیں جو کھیلے گئے 6 میچز ہار چکے ہیں سابق کرکٹرز نے انہیں کپتانی بہتر بنانے کے لیے اہم مشورے دیے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر ہیں جن کی زیر قیادت لاہور قلندرز نے تنزلی سے ترقی کی جانب سفر شروع کیا اور دو بار پی ایس ایل کی فاتح بنی مگر اب ان ہی کی قیادت میں ترقی سے تنزلی کی جانب سفر جاری ہے جس کے بعد ان پر تنقید کا بھی لا متناہی سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

    چند ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے تاہم شاہین شاہ کی انٹرنیشنل اور لیگ میں ناکام کپتانی پر اب کرکٹ حلقوں میں ہی ان کی قیادت  کی صلاحیتوں پر آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں پاکستان کے سابق کپتانوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے قومی کپتان شاہین شاہ کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔

    سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ جس دور سے گزر رہے ہیں اس  میں انہیں بہت زیادہ اعتماد دینے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ٹیم کا جو کپتان ہوتا  ہے اس کو جتنا زیادہ بیک  کیا جائے وہ اتنی ہی بہتر کارکردگی دیتا ہے اس وقت کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ شاہین شاہ کو بھرپور سپورٹ کریں۔ اس موقع پر کپتان تبدیل کرنا جلد بازی کا فیصلہ ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے۔ اچھے وقت میں سب ساتھ ہوتے ہیں جب کہ برے وقت میں تو دائیں اور بائیں والے بھی بھاگ جاتے ہیں۔ برا وقت جب آتا ہے جب کپتان خود پرفارم نہ کر رہا ہو اور ٹیم بھی مسلسل ہار رہی ہیں۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ میں شاہین شاہ کو مشورہ دوں گا کہ وہ اپنی پرفارمنس کو بہتر کریں اور پازیٹو رہیں، کیونکہ جب کپتان کی اپنی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے تو پھر چھوٹی موٹی غلطیاں بھی چھپ جاتی ہیں صرف یہ مشورہ دوں۔

    شاہین شاہ ناکام کپتان؟ رواں سال ان کی زیر قیادت 11 میں سے 10 میچ ہارے

    سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم ہی پوری پرفارم نہ کر رہی ہو تو پھر کپتان اکیلا کیا کر سکتا ہے بہرحال کھلاڑی خود کو بہتر کپتان ثابت کرنے کے لیے ٹیم کمبینینشن بہتر بنائے اور ٹیم میں جو خالی جگہیں ہیں اسپیلسٹ ٹاپ آرڈر، مڈل آرڈر، اسپن، کوالٹی بولر ان کا انتخاب کرے۔

     

    اظہر علی نے کہا کہ اس وقت بطور کپتان شاہین شاہ کی کارکردگی مایوس کن ہے تاہم اگر بورڈ نے ورلڈ کپ کے بعد کپتان بدلنا ہے تو اس اہم ایونٹ سے پہلے ہی تبدیل کر لے۔

  • پی ایس ایل: مسلسل شکستوں پر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ بھی پھٹ پڑے

    پی ایس ایل: مسلسل شکستوں پر لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ بھی پھٹ پڑے

    پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی مسلسل چھ شکستوں پر ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ ٹیم جیت کے لیے لڑتی نظر نہیں آ رہی۔

    لاہور قلندرز مسلسل دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن اور نویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئن ہے تاہم یہ ابتدائی 6 میچز ہار کر تقریباً ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی ہے۔ اس بدترین کارکردگی پر ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی مایوس ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے ٹیم جیت کے لیے فائٹ کرتی تھی جو اب نظر نہیں آ رہی ہے۔

    گزشتہ روز ملتان سلطانز سے 60 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کپتان کی سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکیلا شاہین شاہ ہی فائٹ کرتا نظر آیا باقی ٹیم کی پرفارمنس امیچور رہی ٹیم میں اب تک کمبینیشن ہی نہیں بن سکا۔ اس سیزن میں ہماری اسٹرنتھ ہماری کمزوری بن گئی ہے، سب فٹ رہتے تو رزلٹ مختلف ہو سکتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا  کہ ملتان سلطانز کے پاس بھی محدود کھلاڑی تھے، رنز تو یہاں آرام سے بنتے ہیں ہمیں کم از کم ملتان سلطانز کے رنز کے قریب تو جانا چاہیے تھا۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ آج کچھ بھی اچھا نہیں ہوا، بولنگ میں تسلسل نہیں تھا، فیلڈنگ مایوس کن تھی، ٹاپ آرڈر میں کسی ایک کو رنز کرنے کی ضرورت ہے۔ اسپن آپشنز کو ذہن میں رکھا تھا، ڈسپلن بولنگ کی کمی نظر آئی، جب وکٹیں نہ ملیں تو پھر آپشنز کا بھی کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

    قلندرز کے ہیڈ کوچ جو ابھی بھی مایوس نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت پہلی جیت کا انتظار کررہے ہیں، کھیل پرائیڈ کے لیے کھیلا جاتا ہے کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں تاکہ فینز مایوس نہ ہوں۔ مسلسل 6 ہارنے میں بھی کمال ہے اور لگا تار چار جیتنے میں بھی کمال ہو سکتا ہے۔

  • فیملی سے ملتان میں بدتمیزی واقعے پر مریم نواز کا فاسٹ بولر محمد عامر کو فون

    فیملی سے ملتان میں بدتمیزی واقعے پر مریم نواز کا فاسٹ بولر محمد عامر کو فون

    پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کا حصہ محمد عامر کی فیملی سے ڈی سی ملتان کی بدتمیزی کے واقعے کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فاسٹ بولر کو فون تفصیلات معلوم کیں۔

    پی ایس ایل 9 کے ملتان میں کھیلے جا رہے میچز کے دوران کوئٹہ گلیڈیئٹر کے فاسٹ بولر محمد عامر نے الزام عائد کیا کہ ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے میری فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی اور میچ کے دوران انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔

    محمد عامر نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ڈپٹی کمشنر نے خود کو اسٹیڈیم کا مالک بتایا اور ان کی فیملی سے انتہائی ناروا سلوک اختیار کیا۔ طاقت کا یوں غلط استعمال نا قابل برداشت ہے۔

     

    فاسٹ بولر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔

    محمد عامر کی شکایت اور مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا اور ان سے ٹیلیفون پر واقعے کی تفصیلات معلوم کرتے ہوئے اس کے ازالے کی یقین دہائی کرائی۔

    بعد ازاں محمد عامر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میرے معاملے پر توجہ دی اور مجھے فون کرنے کے لیے قیمتی وقت نکالا جس پر میں ان کا بہت مشکور ہوں۔ میری مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ نئے سفر کیلیے نیک تمنائیں ہیں

    amir post

    فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ تمام غلط فہمیوں کو ڈپٹی کمشنرملتان نے ازخود دور کیا۔

  • ’ایسا لگ رہا ہے لاہور میں پرانی روح واپس آگئی‘

    ’ایسا لگ رہا ہے لاہور میں پرانی روح واپس آگئی‘

    سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ لاہور میں پرانی روح واپس آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل نے لاہور قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست پر حیرانی کا اظہار کیا۔

    باسط علی نے کہا کہ اتنی بڑی ٹیم ایسا کھیل رہی ہے کبھی سوچا نہ تھا، فخر زمان پرفارم نہیں کررہا، پانچویں مرتبہ ایک ہی طرح سے آؤٹ ہوگئے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    صاحبزادہ فرحان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    فخر زمان 23 رنز پر بولڈ ہوئے، کامران غلام 12 رنز بنا کر چلتے بنے، سکندر رضا بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناسکے۔

    سلطانز کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔