Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • ’بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا‘

    ’بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا‘

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

    بابر اعظم کو شاندار 111 رنز کی اننگز کھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پشاور زلمی کے نوجوان لیگ اسپنر عارف یعقوب نے بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک اوور میں چار وکٹیں بھی شامل تھیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پشاور زلمی جیت گئی لیکن ایک چیز یہ ہونی چاہیے تھی کہ بابر اعظم کو چاہیے تھا اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دے دیتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر عارف یعقوب آخری اوور میں چار وکٹیں نہ لیتے تو بابر اعظم کی سنچری رائیگاں چلی جاتی۔

    باسط علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابر اعظم کل بہت اچھا کھیلے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ہر طرح کی شاٹ مار سکتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ایسا بھی ہوسکتا تھا کہ دونوں کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جاسکتا تھا۔

  • شائقین کراچی کنگز کی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے، سلمان اقبال

    شائقین کراچی کنگز کی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے، سلمان اقبال

    کراچی کنگز کی ٹیم گھر آگئی اور گھر میں اسے نہ صرف جیت کی توقعات زیادہ ہیں بلکہ کراچی والوں سے بھی امید ہے کہ وہ بڑی تعداد میں گراؤنڈ آ کر ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

    کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر کل اپنا پہلا کھیلے گی اور اپنی کچھار میں اسلام آباد یونائیٹڈ سمیت دوسری ٹیموں کا شکار کرے گی۔

    کراچی کنگز کے اونز سلمان اقبال نے ٹوئیٹ کیا کہ اپنے شہر پہنچ گئے ہیں امید کرتا ہوں فینز کراچی کنگز کی ٹی شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نیلا سمندر بنا دیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Iqbal ARY (@salman_ary)

    کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی کراچی میں کھیلنے کیلئے پُرجوش ہیں اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا، جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور بھی فائدہ ہوگا۔

    فاسٹ بولر میرحمزہ کو امید ہے ٹیم کو فل سپورٹ ملے گی جب کہ سعد بیگ اور دیگر کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ شائیقن اسٹیڈیم بھر دیں۔

    کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 9 کی پوائنٹس ٹیبل میں تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ کل بدھ کو کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • ’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘

    ’ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے‘

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مائرہ خان نے وسیم بدامی کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’’تماشہ گھر‘‘ کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ مائرہ خان نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اسپیشل شو’ ہر لمحہ پُرجوش‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ہوسٹ وسیم بدامی کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔

    وسیم بدامی نے مائرہ خان سے کامن سینس کے سوالات کیے، ہوسٹ نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، جس پر اداکارہ ماہرہ نے سیٹ پر موجود لوگوں کی مدد سے اس کا جواب دیا۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ’خاموشی، خاموشی ایسی چیز یا لفظ ہے جس کا نام لینے سے ٹوٹ جاتی ہے، ہوسٹ نے ایک اور سوال کیا کہ’ وہ کیا چیز ہے جسے ہم کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں‘۔

    اس کامن سینس کے سوال پر ’تماشہ گھر‘ کی کنٹسٹنٹ نے جواب دیا کہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جس میں، ناریل، برف، گنا، آئس کریم، گوشت( جسے کھاتے بھی ہیں اور اس کی یخنی پیتے بھی ہیں۔

    ہوسٹ نے ایک اور کامن سینس کا سوال پوچھا کہ’ وہ کونسی چیز ہے جو روشنی میں زندہ رہتی ہیں اور اندھیرا ہوتے ہی مرجاتی ہیں‘ جس کا جواب اداکارہ نہیں دے سکیں لیکن اس کامن سینس سوال کا جواب ’ سایہ‘ ہے۔

  • میری پرفارمنس جب آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا: شان مسعود

    میری پرفارمنس جب آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا: شان مسعود

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور فائدہ ہوگا۔

    کراچی کنگزکے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے۔

    کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا، جب میری پرفارمنس آئے گی تو ٹیم کو اور بھی فائدہ ہوگا۔

    شان مسعود نے کہا کہ نواز کی جتنی صلاحیت ہے اس نے ویسا پرفارم نہیں کیا،عرفات منہاس اچھا کھلاڑی ہے جہاں ان کی ضرورت ہوگی ہم کھلائیں گے۔

    شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹکٹ کا اپنی فیملی کو بھی منع کردیا ہے، پی ایس ایل میں سب کھلاڑی ٹکٹ کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل سیزن 9 کی پوائنٹس ٹیبل میں تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ کل بدھ کو کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • پی ایس ایل: شاندار سنچری پر بابراعظم کیلئے قیمتی تحفے کا اعلان

    پی ایس ایل: شاندار سنچری پر بابراعظم کیلئے قیمتی تحفے کا اعلان

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک نے کپتان بابر اعظم کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز کے میچ میں سابق قومی کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد کے بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے اس سیزن کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور کے کپتان بابر اعظم نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے 63 بالز پر 111 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔

    اس شاندار شنچری پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

    اونر جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ساتھ قیمتی گاڑی کی تصویر اپلوڈ کی اور اسے بابر اعظم کو تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔

    جاوید آفریدی کے مطابق بابر اعظم پاکستان میں تیار کردہ "ایم جی ایسنز” چلانے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔ جاوید آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کو بھرپور سپورٹ کرنے پر لاہور کے تماشائیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

  • بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    بابر اعظم نے گزشتہ روز ٹی 20 کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی وہ اس فارمیٹ میں 10 سے زائد سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بیٹر بن گئے ہیں۔

    پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

     

    پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بنائی گئی سنچری پی ایس ایل میں ان کی دوسری سنچری تھی اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی سنچری اسکور کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    بابر اعظم بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں 3 سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں ایک، وائٹلٹی بلاسٹ اور نیشنل ٹی 20 کپ میں 2، 2 سنچریاں بالترتیب سمر سیٹ اور سینٹرل پنجاب کے لیے اسکور کر چکے ہیں۔

    بابراعظم کے بعد سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے ایشیائی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 8 مرتبہ 100 یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلی۔

  • پی ایس ایل 9 میں احسان اللہ کے متبادل کا اعلان

    پی ایس ایل 9 میں احسان اللہ کے متبادل کا اعلان

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کے متبادل کا اعلان کر دیا۔

    ملتان سلطانز نے اپنے باصلاحیت فاسٹ بولر احسان اللہ کے متبادل کا اعلان کیا ہے جو کہنی کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    علی ماجد شاہ پی ایس ایل سیزن 9 کے بقیہ حصے کے لیے احسان اللہ کے لیے میدان میں ہیں۔

    احسان اللہ کی نیٹ میں کوششوں کے باوجود، انھیں میڈیکل ٹیم کی جانب سے گرین سگنل نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ بقیہ سیزن کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔

    احسان اللہ کی عدم موجودگی اہم ہے کیونکہ پی ایس ایل 8 میں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت سلطانز کو زبردست کامیابی ملی تھی انہوں نے 13 میچوں میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔

    ملتان سلطانز پی ایس ایل 9 میں اپنا مضبوط گڑھ برقرار رکھے ہوئے ہے فی الحال پانچ میچوں میں آٹھ پوائنٹس اور 0.78 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

  • لاہورقلندرز پلے آف کیلیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

    لاہورقلندرز پلے آف کیلیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

    پی ایس ایل9 کے ابتدائی پانچ میں میچوں میں مسلسل شکست کے باوجود لہور قلندرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کیسے کر سکتی ہے؟

    اپنی فارم تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    قلندرز لیگ میں اب تک اپنے پانچوں میچ ہار چکے ہیں مزید برآں، وہ فی الحال پوائنٹس ٹیبل کے سب سے نیچے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-9-former-cricketers-talk-about-lq-defeats/

    اپنے پلے آف کے خوابوں کو زندہ رکھنے کے لیے لاہور کو اپنے بقیہ پانچ میچوں میں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی جس کا مقصد کل 10 پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔

    پچھلے پی ایس ایل سیزن میں، ایسی مثالیں موجود ہیں جب ٹیموں نے صرف 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں جگہ حاصل کی تھی۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ پشاور زلمی نے یہ کامیابی 2023 میں حاصل کی تھی جبکہ کراچی کنگز نے 2021 اور 2019 میں، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2018 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان ٹیموں نے کوالیفائنگ ٹیموں میں کم از کم مطلوبہ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف تک رسائی حاصل کی۔

    قلندرز کا اگلا چیلنج ٹیبل ٹاپرز ملتان سلطانز کے خلاف ہے، جو منگل کو لاہور میں شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5 میں سے 4 میچز جیت کر سر فہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹر نے 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسری، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک فتح اور 2 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندر بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے آخر چھٹے نمبر پر ہے۔

  • ‘فخر زمان کو مکی آرتھر نے خراب کیا’

    ‘فخر زمان کو مکی آرتھر نے خراب کیا’

    پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندر تو جیت کو ترس رہی ہے ان کے اہم کھلاڑی فخر زمان کا بلا بھی نہیں چل رہا ہے جس پر سابق کرکٹرز نے اہم تجزیہ کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور ایک بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے جب کہ اس کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان اتنے ہی میچز میں صرف 70 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ ان کا بیٹ رنز کیوں نہیں اگل رہا۔ ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں سابق کرکٹرز نے اہم تجزیہ پیش کیا ہے۔

    سابق کرکٹر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی شاٹ سلیکشن اچھی نہیں اور ان کے پاس صرف چند مخصوص شاٹس ہیں وہ ایک ہی جانب کھیلتے اور کراس مارتے ہیں جب کہ غیر ملکی کرکٹر سیدھا کھیل کر بڑی اننگز کھیل جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ فخر اتنے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں مگر اب تک اپنا گیم ڈیولپ نہیں کر سکے بہت جلد ٹریپ ہو جاتے ہیں۔

    تنویر احمد نے کہا کہ جس دن فخر کا دن ہوگا اس دن وہ مارتا چلا جائے گا لیکن ایک ہی جگہ شاٹ کھیلے گا اور حیرانی اس بات پر بھی ہے کہ یہ ٹیم میں اوپنر ہے اور اس کے پاس چاروں طرف شاٹ نہیں ہیں تو وہ کس طرح لمبی اننگ کھیلے گا یا فارم کو واپس لائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز کے پاس مڈل آرڈر بالکل نہیں ان کے صرف ڈوسن اور صاحبزادہ فرحان ہی رنز کر رہے ہیں ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے انہیں کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

    سابق کرکٹر خرم منظور نے کہا کہ فخر زمان ایسا کھلاڑی نہیں تھا بلکہ اچھا خاصا پلیئر تھا لیکن مکی آرتھر نے اس کو ایسا بنا دیا جب اس کو اوور ریٹڈ کیا گیا اور پیغام دیا گیا کہ تم جس طرح بھی کھیلو ٹیم سے باہر نہیں ہوگے تو اس کے بعد وہ کئی اننگ کے بعد ایک دو اننگ میں چلتا ہے لیکن اس بگاڑ میں اس کا کوئی قصور نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسی پیٹرن پر وہ لیگ بھی کھیل رہا ہے اگر اگلے دو میچوں میں وہ بڑے رنز کر گیا تو سب سے زیادہ اسی کی واہ واہ ہو رہی ہوگی۔

  • ’لاہور قلندرز کیلیے اب دعائیں ہی کی جا سکتی ہیں‘

    ’لاہور قلندرز کیلیے اب دعائیں ہی کی جا سکتی ہیں‘

    پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل شکستوں نے سابق کرکٹرز کو بھی مایوس کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اب دعائیں ہی کی جا سکتی ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ مسلسل دو بار جیتنے اور نویں ایڈیشن میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک لاہور قلندرز گزشتہ روز بھی جیت کا مزا نہ چکھ سکی اور پشاور زلمی سے میچ ہارنے کے بعد مسلسل پانچویں شکست کو گلے لگایا۔

    لاہور قلندرز مسلسل پانچواں میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے اس صورتحال پر سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے لیے اب دعائیں ہی کی جا سکتی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے اس کی ذمے داری قلندرز کی پلاننگ اور بولرز پر عائد کی اور کہا کہ قلندرز نے سات بولرز کو استعمال کیا اور  سب پر ہی رنز پڑے۔ کپتان شاہین اور حارث کی کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ٹیم کا مورال نیچے گیا۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور قلندرز کی صورتحال ٹورنامنٹ میں ایسی ہے کہ اب صرف اس کے لیے دعائیں ہی کی جا سکتی ہیں۔

     

    سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بیٹنگ آرڈر میں مسئلہ ہے، سکندر رضا کو بہتر استعمال نہیں کیا گیا۔ اسے اگر ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو اگلے پانچوں میچز نہ صرف جیتنا بلکہ بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کی پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 5 میں سے 4 میچز جیت کر سر فہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹر نے 6 پوائنٹ کے ساتھ دوسری، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک فتح اور 2 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندر بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے آخر چھٹے نمبر پر ہے۔