Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    شائقین کی بدتمیزی پر بابر اعظم غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔

    تاہم اسی میچ کے دوران متنازعہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب بابر اعظم اسٹینڈ میں بیٹھے ہوئے تھے، اور ایک تماشائی نے ویڈیو بناتے ہوئے ان پر آوازیں کسنا شروع کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم پریشان نظر آئے اور مداحوں کو ہاتھ کے اشارے سے قریب آنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد بابر نے پانی کی بوتل پکڑی اور اسے مداح پر پھینکنے کی دھمکی دیتے نظر آئے۔

    جھگڑے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر ایک صارف کے مطابق بابر اعظم کا غصہ آمیز ردعمل ایک تماشائی کی جانب سے گالی گلوچ پر آیا۔

  • پشاور نے ملتان کو ہرا کر جیت کا کھاتہ کھول لیا

    پشاور نے ملتان کو ہرا کر جیت کا کھاتہ کھول لیا

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر پی ایس ایل 9 میں کامیابی کا کھاتہ کھول لیا۔

    ایونٹ میں ابتدائی تین میچ جیت کر ہٹ ٹرک کرنے والی ملتان سلطانز کی کامیابیوں کو بریک لگ گئی۔ بابراعظم اینڈ کمپنی نے محمد رضوان کی ٹیم کو5 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹ لی۔

    ملتان میں کھیلے گئے میچ میں زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔ ڈاوڈملان کے 52 اور یاسرخان کے43 رنز بھی جیت نہ دلا سکے۔

    عارف یعقوب 3، لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    زلمی کی جانب سے حسیب اللہ37 اور کپتان بابراعظم31رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ سلطانز کے ڈیوڈولی، محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے ہم نےچھوٹی چھوٹی غلطیاں کیں جس کی وجہ سے میچ ہارے ہیں۔

  • ہاک آئی نے غلط گیند دکھانےکا اعتراف کرلیا

    ہاک آئی نے غلط گیند دکھانےکا اعتراف کرلیا

    ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

    ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ائر کردیا گیا۔

    ہاک آئی نے وضاحت اور اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔

    ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ DRS کا حصہ ہے۔

    تاہم میچ کے بعد گفتگو میں شکست پر دلبرداشتہ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا اور کہا کہ ڈی آر ایس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ شاداب کے اس بیان کے بعد ٹورنامنٹ میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں رائلی روسو کو آن فیلڈ امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا۔ تاہم روسو کے ریویو لینے پر بال ٹریکنگ میں امپیکٹ آؤٹ سائیڈ اور ہٹنگ مسنگ کا نتیجہ سامنے آیا اور یوں امپائر کو یہ فیصلہ تبدیل کر کے روسو کو ناٹ آؤٹ دینا پڑا۔

    اس بارے میں شاداب خان نے میچ کے بعد یہ الزام لگایا میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ میں نے بطور لیگ سپنر چار اوورز کروائے ہیں، تب گیند اتنی نہیں گھوم رہی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس نے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ (امپیکٹ) کر دیا اور مسنگ (ہٹنگ) بھی کر دیا۔ میرے خیال سے ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا ہونا مایوس کن ہے اور ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

  • ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

    ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

    ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی بقیہ پی ایس ایل سے باہر ہو گئے۔

    ابتدائی میچ جیتنے والی ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 9 میں انجری کا بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اولی سٹون کمر کی انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔

    انگلش فاسٹ باؤلر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہ کر سکے۔

    اس انجری کے بعد ملتان سلطانز آئندہ میچوں میں سٹون کے متبادل کا فیصلہ کرے گی۔

    مزید برآں محمد رضوان کی قیادت میں سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

    ان کا اگلا چیلنج پشاور زلمی کے خلاف ہے، جہاں ان کا مقصد اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا ہے۔ اپنے پچھلے میچ میں سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

  • پی ایس ایل 9: عماد وسیم بجھے بجھے کیوں نظر آ رہے ہیں؟

    پی ایس ایل 9: عماد وسیم بجھے بجھے کیوں نظر آ رہے ہیں؟

    پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم اپنے روایتی رنگ میں نظر نہیں آ رہے تین میچوں میں نہ ان کا بلا چلا اور نہ ہی بولنگ سے دھاک بٹھائی۔

    عماد وسیم بطور آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ کے علاوہ ڈومیسٹک اور لیگز کرکٹ میں خدمات انجام دیتے ہیں جو بیٹ اور بال سے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں کئی برس تک کراچی کنگز کا اہم حصہ رہنے والے عماد اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹد کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن ان کی کارکردگی بجھی بجھی ہے۔

    رواں پی ایس ایل میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ جیتنے کے بعد لگاتار دو میچ ہارے ہیں۔ عماد وسیم ان میں صرف 9 رنز بنا سکے ہیں جب کہ ایک وکٹ حاصل کی ہے اور یہ کارکردگی ان جیسے کھلاڑی کے شایان شان نہیں۔

    عماد وسیم کی اسی کارکردگی پر اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ عماد وسیم کو ہم نے ڈومیسٹک، پھر پاکستان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے ساتھ کھیلتے دیکھا اس وقت اس کی جو باڈی لینگویج ہے اس سے پہلے ہم نے اسے اس طرح بجھا بجھا نہیں دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ عماد وہ کھلاڑی ہے جو میچ میں خود کو پورا انوالو رکھتا ہے وہ کافی عرصے تک کراچی کنگز کا حصہ رہا ہے ہوسکتا ہے فرنچائز کی تبدیلی اس کی وجہ ہو۔

    حفیظ نےکہا کہ عماد ایک سینئر کھلاڑی ہے لیکن بطور کرکٹر عماد کی جو باڈی لینگویج نظر آ رہی ہے وہ نہ تو بیٹر اور نہ ہی بولنگ میں پُر اعتماد نظر آ رہا ہے جب کہ فیلڈنگ میں بھی اس کی انوالومنٹ دکھائی نہیں دے رہی۔

     

    مصباح الحق نے کہا کہ عماد کی فارم کا مسئلہ ہے اس کا گزشتہ سیزن کراچی کے ساتھ بہت اچھا گیا تھا ہر میچ میں رنز کیے وہ اس سال اب تک نظر نہیں آیا جب کہ اسلام آباد کو بطور بیٹر اس کی پرفارمنس درکار ہے۔ عماد کی کوالٹی ہے کہ وہ ہر سچویشن میں حالات کے مطابق کھیل سکتا ہے، اس میں اعتماد کی کمی نظر آ رہی ہے۔

    اظہر علی نے کہا کہ فارم سے زیادہ عماد کے ساتھ فٹنس کا ایشو لگتا ہے وہ فیلڈنگ بھی ایسی جگہ کر رہے ہیں جہاں وہ زیادہ انوالو نہ ہوں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہی، تجزیہ کار

    اسلام آباد یونائیٹڈ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہی، تجزیہ کار

    پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ افتتاحی میچ جیتنے کے بعد لگاتار دو میچز ہار گئی ہے ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ پچ کنڈیشن کا درست اندازہ نہیں کر پا رہے ہیں، جو بڑی ٹیمیں ہوتی ہیں وہ پچ دیکھ کر ہی یہ اندازہ کر لیتی ہیں کہ اس پچ پر اتنا اسکور قابل دفاع ہوگا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ایسا نظر نہیں آ رہا ہے ان کا پچ کے مطابق اسکور نہیں ہوتا ہے اور اس وقت وہ اسمارٹ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔

    سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں جیت  کے لیے آپ کو چھوٹے چھوٹے فیز پلان کرنا ہوتے ہیں کہ اگلے دو تین اوور میں کیسے کھیلنا ہے کس کھلاڑی نے وکٹ پر ٹھہرنا ہے اور کس نے بولر پر اٹیک کرنا ہے ہر اوور کو پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے اس کے بغیر آپ لمبا اسکور نہیں کر سکتے اور اسلام آباد کے ساتھ اسی پلاننگ کی کمی نظر آ رہی ہے۔

     

    ایک اور سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کوئٹہ کی منیجمنٹ اور کپتان بدلا تو ہمیں ٹیم میں تبدیلی نظر آ رہی ہے لیکن یونائیٹڈ کا ہر سال سپورٹنگ اسٹاف بدلتا ہے ہیڈ کوچ تبدیل ہوتا ہے لیکن کھیلنے کا طریقہ وہی پرانا چلا آ رہا ہے۔ شاداب تین سال سے کپتان ہے لیکن ٹیم اسمارٹ کرکٹ کھیل نہیں پا رہی ہے جو موجودہ وقت کی ضرورت ہے۔

  • پی ایس ایل 9: اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے شکست کا ملبہ کس پر ڈالا؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر سے تین وکٹوں سے میچ ہار گئی کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر سے تین وکٹوں سے میچ ہار گئی۔ یہ ایونٹ میں اس کی مسلسل دوسری شکست ہے اور تین میچز میں سے وہ صرف ایک میچ ہی جیت پائی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 139 رنز کے ہدف کو 18.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کوئٹہ کے کپتان رائلی روسو نے 34 رنز بنانے کے ساتھ دو اہم کیچز بھی لیے جس کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    تاہم میچ کے بعد گفتگو میں شکست پر دلبرداشتہ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس شکست کا ملبہ ٹیکنالوجی پر ڈال دیا اور کہا کہ ڈی آر ایس کی وجہ سے ان کی ٹیم کو شکست ہوئی ہے۔ شاداب کے اس بیان کے بعد ٹورنامنٹ میں ایک نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

    ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 11ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں رائلی روسو کو آن فیلڈ امپائر علیم ڈار نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا۔ تاہم روسو کے ریویو لینے پر بال ٹریکنگ میں امپیکٹ آؤٹ سائیڈ اور ہٹنگ مسنگ کا نتیجہ سامنے آیا اور یوں امپائر کو یہ فیصلہ تبدیل کر کے روسو کو ناٹ آؤٹ دینا پڑا۔

    اس بارے میں شاداب خان نے میچ کے بعد یہ الزام لگایا میرے خیال سے ہم ٹیکنالوجی کی خرابی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ ریویو میں کوئی اور گیند دکھائی گئی۔ میں نے بطور لیگ سپنر چار اوورز کروائے ہیں، تب گیند اتنی نہیں گھوم رہی تھی۔

    پی ایس ایل 9، فیلڈرز ہوئے بلے بازوں پر مہربان، 7 میچز میں 23 کیچز ڈراپ

    انہوں نے مزید کہا کہ اس نے آؤٹ سائیڈ آف اسٹمپ (امپیکٹ) کر دیا اور مسنگ (ہٹنگ) بھی کر دیا۔ میرے خیال سے ایسے بڑے ٹورنامنٹ میں ایسا ہونا مایوس کن ہے اور ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

  • کوئٹہ کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    کوئٹہ کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 139 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جیسن رائے نے 37 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان رائلی روسو 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے, محمد عامر نے 11 رنز بنائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ردرفوڈ نے 29 رنز بناکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، سعود شکیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خواجہ نافع کو 9 رنز پر رومان رئیس نے بولڈ کیا۔

    عقیل حسین 8 رنز بناسکے، محمد وسیم جونیئر ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا۔

    آغا سلمان کے 33 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کولن منرو 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، الیکس ہیلز کو 21 رنز پر عقیل حسین نے آؤٹ کیا، کپتان شاداب خان 2 رنز بنا کر محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    جارڈن کاکس 19 اور عماد وسیم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 20 رنز بنا کر محمد وسیم کا نشانہ بنے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمداور محمد وسیم  نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عقیل حسین دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ یونائیٹڈ میں حنین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ قلندرز ایک میچ میں فتح اور دوسرے میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست ہوئی۔

    پلیئنگ الیون

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی پہلی فتح، زلمی کو شکست

    پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی پہلی فتح، زلمی کو شکست

    پی ایس ایل 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 49 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں چار چوکے اور چار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    جیمز ونس 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے دو اور وقار سلام خیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل  کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، زلمی کے کپتان بابر اعظم  72 رنز بنا کر نمایا رہے  جبکہ رومین پاول نے39 اور آصف علی نے 23 رنز کی اننگز کھلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی اور میرحمزہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈینیئل سیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ پشاور زلمی کو کم سے کم اسکور پر روکنے کی کوشش کرینگے، ملتان کی کنڈیشن مختلف تھیں اس لیے مشکل ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    واضح رے کہ پشاور زلمی اپنا پہلا میچ کوئٹی گلیڈی ایٹرز  سے ہار چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کو بھی اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ پی ایس ایل پی ٹی وی سے غائب، ذمہ دار کون؟

    کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ پی ایس ایل پی ٹی وی سے غائب، ذمہ دار کون؟

    ملک میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ پی ایس ایل سرکاری ٹی وی پر نہیں دکھایا جارہا، پی ٹی وی نے اے آر وائی کی جانب سے بار بار کیریج معاہدے کی پیشکش ٹھکرادی۔

    سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد کی جانب سے ملبہ سب سے بڑی بولی دینے والے اے آر وائی پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اور براڈ کاسٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

    پی ٹی وی کی جانب سےایک اعلیٰ سطح کی ٹیم نےمشترکہ طور پرٹی وی رائٹس بانٹنے کے لیے اےآروائی سے رابطہ کیا، پی ٹی وی نے اےا ٓر وائی کو ٹی وی رائٹس کی کل رقم کا تقریبا چالیس فیصد حصہ ادا کرنے کی پیش کش کی اگر اےآروائی یہ پیش کش قبول کرلیتا تو اسے بھاری نقصان پہنچتا۔

    اے آر وائی نے اس کے برعکس کیریج رائٹس کی پیش کش کی، اس پیش کش کےمطابق ناصرف پی ٹی وی ساڑھے سولہ کروڑ روپے کماتا بلکہ بلامعاوضہ پی ایس ایل کے میچ دکھا کر اپنے ناظرین میں بھی اضافہ کرلیتا۔

    پی ٹی وی کی ٹیم نے یہ پیش کش زبانی طورپر قبول کرلی، اور اے آروائی نے یہ پیش کش بذریعہ ای میل پی ٹی وی کو ارسال کردی لیکن معاہدہ پی ٹی وی کی جانب سے تاخیرکا شکار رہا ،اےآروائی کے مسلسل رابطوں کے باوجود پی ٹی وی نےکوئی حتمی جواب نہیں دیا، اس دوران اے آروائی ایڈورٹائزنگ فروخت کے لیے مارکیٹ نہ جاسکا جس کی وجہ سے اے آر وائی کوبھاری نقصان کاسامنا کرنا پڑا۔

    چند دن بعد پی ٹی وی کی ٹیم نے اے آر وائی سے معذرت کرلی اور کہا کہ پی ٹی وی کے بورڈ نےاس ڈیل کی اجازت نہیں دی، اس کے بعد پی ٹی وی نے ایک بار پھر اے آر وائی کو رائٹس کی کل رقم کا تقریباً چالیس فیصد حصہ ادا کرنے کی پیش کش کی۔

    پی ٹی وی کے اس غیرپیشہ ورانہ رویے کو دیکھتے ہوئے اورمزید نقصان سے بچنے کے لیے اے آر وائی نے مجبوراً ایک اورنجی چینل سے معاہدہ کیا،چند دن بعد پی ٹی وی نے رائٹس کی کل رقم کا پچاس فیصد حصہ ادا کرنے کی پیش کش کی۔

    اےآروائی نےپی ٹی وی کو متعدد بار بتایا کہ ایسی ڈیل سےاےآروائی کابھاری نقصان ہوگا اور اےآروائی کیرج معاہدے کے ذریعےالٹا پی ٹی وی کوپیسےدینےکی پیش کش کرتا رہا ،پی ٹی وی نےاس پیش کش کوبھی قبول نہیں کیا جس کی وجہ سےپی ایس ایل 2024 کےمیچ پی ٹی وی پرنہیں دکھائےجا رہے۔

    سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہدکی جانب سےسےاب قائمہ کمیٹی میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل بولی نہ ملنے کے باعث پی ٹی وی کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے، صدر مملکت کا فیصلہ ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس کا ایونٹ سرکاری ٹی وی پر دکھایا جائے گا، سیکرٹری اطلاعات نے کمیٹی کو یہ نہیں بتایا کہ اےآر وائی بار بارکہتا رہا کہ آپ ہم سے پیسے بھی  لے لیں اور پی ٹی وی پر پی ایس ایل بھی دکھائیں، لیکن پی ٹی وی زبانی معاہدہ کرنےکے بعد اس سے پھر گیا۔

    واضح رہے کہ اےآروائی نے 9 جنوری کوچھے اعشاریہ تین بلین کی خطیر رقم میں دو سال کے لیے پی ایس ایل کے ٹی وی رائٹس جیتے، اگلے روز دس جنوری کو پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز کے ذریعےاس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔