Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

    لاہور: پی ایس ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا۔

    ایچ بی ایل پی سی ایل 9 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف صوفی گلوکار عارف لوہار، آئمہ بیگ، علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا اور لیزر لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

    تقریب میں کراچی کنگز کے آنجہانی منیجر نوید رشید اور ملتان سلطانز کے آنجہانی مالک عالمگیر ترین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور اور اوسلام آباد یونائیٹڈ دو، دو باقی تمام ٹیمیں ایک، ایک ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

  • مائیکل کلارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

    مائیکل کلارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

    سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل میں شامل  ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد 42 سالہ مائیکل کلارک ایک فعال براڈ کاسٹر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

    غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک ایان بشپ بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ُڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔

    بشپ 2017 کے سیزن کے بعد دوسری بار ایچ بی ایل میں واپس آئیں گے۔ موریسن مقامی شائقین میں ایک جانا پہچانا نام ہے اور ٹورنامنٹ میں ایک باقاعدہ آواز ہے جبکہ ڈول نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل بلکہ مختلف بین الاقوامی سیریز کے لیے بھی پاکستان کے دورے کر چکے ہیں۔

    Image

    ایم بنگوا  2022 ایڈیشن کے بعد دوبارہ یہاں آرہے ہیں ۔ بوچر۔ کارک اور ہیز مین بھی پی ایس ایل کے معروف نام ہیں اور وہ اپنی کمنٹری سے ٹورنامنٹ کو چارچاند لگائیں گے۔

    پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان، اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔ طارق سعید اور علی یونس اس ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے۔

    ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی ۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل پروڈکشن  اس سیزن میں بھی نشریات کے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ُبگی کیم سمیت کل 30 ہائی ڈیفینیشن کیمرے دنیا بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے شائقین کے لیے اعلیٰ معیار کا ایکشن فراہم کریں گے۔ اسپائیڈر کیم نہ صرف ٹی وی شائقین کے لیے بہترین زاویے لائے گا بلکہ اسے مائیکروفون اور اسپیکر کی بہتری کے ساتھ بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ میچوں کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے انٹرویوز بھی ہو سکیں۔

    ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی پورے ایونٹ میں دستیاب ہو گی جبکہ اسٹریمنگ کے معیار میں اضافہ کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔ شائقین کو میچوں کے دوران اسکرین گرافکس میں تبدیلی نظر آئے گی جس میں آگمنٹڈ رئیلٹی گرافکس اور پلیئر ویڈیو ہیڈ شاٹس شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال ہوگئی

    پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال ہوگئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ بحال کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ویب سائٹ بحال کردی گئی ہے، شائقین کرکٹ اب بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نجی کورئیر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر 6 فروری کی شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ بکنگ شروع ہونا تھی جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اس پر سائبر حملہ کیا گیا۔

  • پاکستان سپر لیگ کی  آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    پاکستان سپر لیگ کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹکٹ ویب سائٹ پر سائبر حملہ کے بعد پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹکٹ پارٹنر کی تکنیکی ٹیم مسئلہ حل کر رہی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے مزید کہا کہ توقع ہے مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا اور ویب سائٹ بحال ہو جائے گی۔

    واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ روز شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونی تھی۔

  • پی ایس ایل 9 کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

    پی ایس ایل 9 کا آغاز کب سے ہوگا؟ شیڈول کو حتمی شکل دیدی گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائز کے ساتھ مل کر پی ایس ایل 9 کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا نواں ایڈٰیشن 17 فروری سے 17 مارچ تک کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔

    پی ایس ایل 9 کی اختتامی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

    پی ایس ایل 9 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم سب سے زیادہ 11 میچز کی میزبانی کرے گا۔

    لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہوگی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

  • شاہین آفریدی کے بعد شاہد آفریدی نے بھی وننگ ٹرافی اٹھالی

    شاہین آفریدی کے بعد شاہد آفریدی نے بھی وننگ ٹرافی اٹھالی

    پی ایس ایل میں اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کامیابی کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم نے بھی قطر میں ہونے والی لیگ میں فتح اپنے نام کرلی۔

    قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7وکٹوں کے شکست دے کر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اٹھالی۔

    ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

    بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • یونس خان نے بابر کو شاہین کی اِن سوئنگ کھیلنے کا طریقہ بتادیا

    یونس خان نے بابر کو شاہین کی اِن سوئنگ کھیلنے کا طریقہ بتادیا

    پی ایس ایل 8 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ان سوئنگ گیند پر کلین بولڈ کیا تھا۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی تھی۔

    قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو 7 رنز پر کلین بولڈ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    تاہم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کپتان و لیجنڈری بیٹر یونس خان نے بابر اعظم کو شاہین آفریدی کی ان سوئنگ گیند کھیلنے سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

    یونس خان نے بتایا کہ بابر اعظم اور محمد حارث کا مضبوط ایریا بوٹم ہینڈ ہے لیکن جب گیند جب آف اسٹمپ سے آتی ہے تو اس کے لیے ٹاپ ہینڈ کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ جب بابر اور حارث، شاہین کی ان سوئنگ کھیلنے گئے تو بیٹ بوٹم ہینڈ کی جانب گیا اس دوران گیپ آیا اور وہ بولڈ ہوگئے اگر کھلاڑی ان سوئنگ کو ٹاپ ہینڈ سے کھیلیں گے تو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

    یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم اگر ان سوئنگ کو اسٹریٹ کی جانب کھیلیں گے تو سیدھی گیند باؤنڈری لائن کی جانب جائے گی جس کے لیے وہ مشہور بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن بعض اوقات آپ فارم میں نہیں ہوتے ہیں تو اس طرح کی گیند مس کرجاتے ہیں۔

  • لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے

    لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ دینے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے حتمی فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ متبادل پلان تیار

    واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تو بورڈ اور فرنچائز نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل کی مد میں پنجاب حکومت کو ستر کروڑ ٹیکس جائے گا بھاری ٹیکس دینے کے باوجود سزا دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے متبادل پلان بھی تیار کرلیا ہے منگل سے پی ایس ایل میچ پنڈی اور لاہور سے کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

  • پی ایس ایل: ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی

    پی ایس ایل: ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اب اٹھارہ سال سے کم عمر بچے آدھی قیمت پر ٹکٹ خرید کر دیکھ سکیں گے، ٹکٹ خریدنے کے لیے 3 مقامات پر سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق اصغر علی شاہ اسٹیڈیم، پی ڈی ایس اے آفس جوہر موڑ، اور چائنا گراؤنڈ سے ٹکٹ آدھی قیمت پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    ٹکٹ خریدتے وقت بچوں کو ب فارم دکھانا لازمی ہوگا، نیز آدھی قیمت پر ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے: ایلکس ہیلز

    پاکستان میں ٹی 20 میچز کی طویل سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی انگلینڈ ٹیم کے بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کارآمد ثابت ہورہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 کی جیت میں اپنی پرفارمنس کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو مفید قرار دے دیا۔

    ہیلز کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کافی کام آیا، نوجوانوں کو بھی اپنا تجربہ شیئر کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ کم بیک میچ میں ففٹی بہت اسپیشل ہے، میرے لیے یہ کم بیک یادگار ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کراؤڈ زبردست ہے۔

    ہیلز کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کے اچھے آغاز کے بعد ہم نے شاندار بولنگ کی، یہ طویل سیریز ہے، کوشش کریں گے کہ اگلا میچ جیت کر برتری مستحکم کریں۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی، پہلے میچ میں ایلکس ہیلز نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار اد کیا۔