Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل کا انعقاد؟ وزیر خارجہ نے عندیہ دے دیا

    پی ایس ایل کا انعقاد؟ وزیر خارجہ نے عندیہ دے دیا

    ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑھتے کرونا کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورت حال رہی تو شاید پی ایس ایل پر بھی پابندی لگ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا کیسز میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے مگر حکومت لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جائے گی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کو کرکٹ سے بڑی دلچسپی ہے، ہماری خواہش ہے کہ میچز ہونے چاہئیں لیکن اگر کرونا کیسوں میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر ہوسکتا ہے نمبرز پر پابندی لگ جائے۔

    جنوبی پنجاب کے لئے بڑا اعلان

    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے پنجاب میں ملازمتوں کا بتیس فیصد کوٹہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی اپوزیشن کو آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کی ترغیب بھی کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ستائیس فروری کو بلاول کراچی سے پنجاب مارچ کریں تو ہم بھی اس دن پنجاب سے کراچی کی جانب مارچ کا اعلان کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ راستے میں ملاقات ہوجائے۔

  • کراچی : پی ایس ایل سیون کی تیاریاں جاری، اہم فیصلے کرلیے گئے

    کراچی : پی ایس ایل سیون کی تیاریاں جاری، اہم فیصلے کرلیے گئے

    کراچی : کمشنرکراچی محمداقبال میمن نے پی ایس ایل میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی محمداقبال میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پی ایس ایل انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پی ایس ایل میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تماشائیوں کی تعدادپرغورہورہا ہے۔

    کمشنرکراچی محمداقبال میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹس آویزاں کئے جائیں گے۔

    اجلاس میں پارکنگ انتظامات، شٹل سروس اور سہولتوں کی فراہمی سمیت انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، جنرل منیجرنیشنل اسٹیڈیم نے بتایا کہ ابھی تماشائیوں کی تعداد سےمتعلق فیصلہ نہیں ہوا، توقع ہے کل این سی اوسی اجلاس میں غور ہوگا۔

    ارشدخان کا کہنا تھا کہ تمام انتظامات کوروناایس اوپیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرکئے جا رہے ہیں۔

    کمشنرکراچی نے ہدایت کی ٹریفک دباؤ کے پیش نظر ٹریفک روانی کےخصو صی انتظامات کئےجائیں اور صرف ضروری راستوں کوبندکیاجائے جبکہ اسٹیڈیم کےاطراف اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں اور شاہراہیں روشن رہیں۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے جنگ، جیو کو پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں سے روک دیا

    سندھ ہائیکورٹ نے جنگ، جیو کو پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں سے روک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جنگ اور جیو کو پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں سے روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو کی جانب سے پی ایس ایل رائٹس پر جھوٹی خبروں کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ جھوٹی خبروں سے اجتناب کیا جائے۔

    جنگ اورجیو کو اے آر وائی، پی ٹی وی کنسورشیم پر جھوٹے الزامات لگانے سے بھی روک دیا گیا ہے، نیز سندھ ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بھی جھوٹے الزامات سے روک دیا ہے۔

    ہائیکورٹ نے کہا کہ جنگ، جیو، اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جھوٹی خبروں اور بیانات سے اجتناب کریں۔ واضح رہے کہ اے آر وائی نے پی ایس ایل رائٹس کے خلاف جھوٹی خبروں پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل رائٹس پر جنگ، جیو جھوٹی، تضحیک آمیز خبریں شائع کر رہے ہیں، جھوٹی خبروں کا مقصد ہماری ساکھ متاثر کرنا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 27 دسمبر کو ہمارے خلاف بے بنیاد خط جاری کیا، فریقین کو درخواست گزار کے کنسورشیم پر جھوٹی خبروں سے روکا جائے، نیز ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو کامیاب بڈنگ پر جھوٹے الزامات سے مستقل روکا جائے۔

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین تضحیک آمیز خبروں اور بیانات پر غیر مشروط معافی بھی مانگیں۔ یاد رہے کہ جنگ اور جیو نے رائٹس بڈنگ ہارنے پر اے آر وائی، اور پی ٹی وی کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کیں۔

  • پی ایس ایل کے لیے کرونا ایس او پیز تیار

    پی ایس ایل کے لیے کرونا ایس او پیز تیار

    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کو کرونا کے وار سے بچانے کے لئے پی سی بی انتظامیہ نے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے پی ایس ایل کےلیےکرونا ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، جمعرات اور جمعے کو سپلیمنٹری ڈرافٹ میں ہر ٹیم مزید 2،2کھلاڑی منتخب کرے گی، پی ایس ایل میں جنوبی افریقا کےکھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کےلیےدستیاب ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 رکنی اسکواڈ میں سے میچ کےلیے12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی، اگر کسی اسکواڈ میں 8 کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھی میچ ہوسکے گا تاہم 9 کھلاڑی مثبت ہونے پر میچ کو منسوخ کردیا جائے گا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کرونا کا شکار ہوا تو اسے 10 دن کیلئے آئسولیٹ کردیا جائے گا، کورونا مثبت کھلاڑی کا متبادل سیکیورببل میں موجود کھلاڑیوں سےلیا جائےگا، اسی تناظر میں ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کردیا گیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹس میں ایک وقت میں 2ٹیمیں سفرکریں گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

     

  • پی ایس ایل جونیئر شروع کرنے کا اشارہ

    پی ایس ایل جونیئر شروع کرنے کا اشارہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان سپرلیگ جونیئر شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    پاکستان سپرلیگ 7 کی ڈرافٹنگ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  قذافی اسٹیڈیم میں جتنےمیچزز دیکھے اُن میں پچز بے کار تھیں، میری پہلے دن سے ساری توجہ پچز کو بہتر بنانے پر ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ فرنچائز مالکان سے بھی یہی بات ہوتی رہی لیگ کو اوپرلےکر جانا ہے، پی ایس ایل 7ویں سیزن کے بعد مزید اوپر کی طرف جائے گا کیونکہ یہ دنیا کی سب سے بہترین فاسٹ بولنگ لیگ ہے۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ لیگز دراصل مقامی کھلاڑیوں سے بنتی ہیں جبکہ غیرملکی کھلاڑی صرف تڑکا لگانےکیلئےآتے ہیں، ہماری لیگ بھی اپنےکھلاڑیوں کیوجہ سے اوپر گئی اور دنیا میں ایک مقام حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 ، کراچی کنگز کا 18 رکنی اسکواڈ مکمل

    یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل کا احتجاجآ پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان

    رمیز راجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام فرنچائزز پاکستان کے ہر شہر میں میچز کھیلیں کیونکہ اب ہمیں بہت ساری چیزوں سے باہر نکل کر مستقبل کی طرف بڑھنا اور اقدامات کرنے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سینئرکھلاڑیوں کو اب پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ نئےٹیلنٹ کو آگے لانا ضروری ہے،  اس معاملے پر سینئرز کا غصّہ اپنی جگہ مگر ہمیں پاکستان کرکٹ کیلئے فیوچر کو ترجیح دینی ہے۔

    رمیز راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ مجھے تھوڑا وقت دیں، سب ٹھیک کروں گا، ہم مستقبل میں جونیئرپی ایس ایل بھی شروع کریں گے، سب کوسرپرائز ملیں گے مگر اس کے لیے وقت اور انتظار ضروری ہے۔

  • پی ایس ایل ڈرافٹنگ، پہلی پک کس ٹیم کی ہوگی؟

    پی ایس ایل ڈرافٹنگ، پہلی پک کس ٹیم کی ہوگی؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کیلئے پلئیرز ڈرافٹنگ آج نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگی، کراچی کنگز نےآٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھاہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون سیزن کے لئے پلئیرز ڈرافٹنگ آج ہوگی،کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز گذشتہ روز بند ہوگئیں تھیں۔

    ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت تھی، آج ہونے والی ڈرافٹنگ میں بتیس ممالک کےچار سو پچیس کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے۔

    سال دو ہزار بیس کی چیمپئن کراچی کنگز نے آٹھ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا، دنیا کےنمبر ون بیٹسمین بابراعظم سپہ سالارہوں گے، ڈائمنڈکیٹگری میں محمدنبی اور محمدعامر کو برقرار رکھا گیا ہے، انگلینڈ کےجوکلارک گولڈ کیٹگری اوربرانڈ ایمبسیڈربھی ہوں گے،جارح مزاج بلے باز شرجیل خان، عامریامین گولڈ اور محمدالیاس سلور کیٹگری میں شامل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    جیسن روئے،کولن منرو، ڈیوڈملر، کارلوس بریتھویٹ سمیت بھی یونیورس باس کرس گیل پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں، ڈرافٹنگ کے لئے پی سی بی نے رائٹ ٹومیچ کارڈ متعارف کرایا ہے،جس کی مدد سے فرنچائز اپنے ریلیز کیےکھلاڑیوں میں سے ایک کو پک کرسکےگی۔

    ڈرافٹنگ میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہوگی کراچی کنگز کی تیسری باری ہے، ہر فرنچائز کو اٹھارہ کا اسکواڈ مکمل کرناہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز ستائیس جنوری سے ہوگا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

  • ان ڈور شادیوں اور سنیما گھر کھولنے کی اجازت، شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد

    ان ڈور شادیوں اور سنیما گھر کھولنے کی اجازت، شائقین کرکٹ کی تعداد 50 فیصد

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ کے میچز میں شائقین کی شرکت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں پابندی میں مزید نرمی کرتے ہوئے 50 فی صد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

    آج این سی او سی کے ایک اہم اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا، اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے، پی ایس ایل میچز کے سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ پچاس فی صد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔

    اس وقت پی ایس ایل میچز میں صرف 20 فی صد شائقین کی اجازت ہے، نئے فیصلے کے بعد اب پی ایس ایل پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم گنجائش کے مطابق تماشائیوں کی اجازت ہوگی، تاہم کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔

    این سی او سی نے 15 مارچ سے اِن ڈور شادیوں کی اجازت کا بھی فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اِن ڈور شادیوں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، 15 مارچ سے مزارات اور سینما گھر بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

    این سی او سی نے کاروباری سرگرمیوں اور پارکس کی بندش کا دورانیہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، گھروں سے کام کرنے والے 50 فی صد عملے کو گھروں سے کام کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

    این سی او سی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد یہ تجویز بھی دی گئی کہ کینٹ بورڈ کے الیکشن اور بلدیاتی انتخابات مئی، جون میں کرائے جا سکتے ہیں۔

  • بلال آصف نے پی ایس ایل کا گانا ریلیز کردیا

    بلال آصف نے پی ایس ایل کا گانا ریلیز کردیا

    معروف کرکٹر اور گلوکار بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ کے لیے گانا ریلیز کردیا، بلال آصف کے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر بلال آصف نے پاکستان سپر لیگ کے لیے نیا گانا یہ ہے پی ایس ایل ریلیز کردیا، گزشتہ روز ریلیز کیے جانے والے اس گانے کے حوالے سے بلال آصف نے لکھا ہے کہ یہ گانا پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے بنایا گیا ہے۔

    اس گانے کے بول کرکٹر بلال آصف نے لکھے ہیں، اسے گایا بھی انہوں نے ہے جبکہ وہ خود بھی ویڈیو میں موجود ہیں۔ گانے کی ویڈیو لاہور کے تاریخی شاہی قلعے اور اندرون شہر کی گلیوں میں بنائی گئی ہے۔

    گانے میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    بلال آصف کے گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کا آفیشل گانا چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا جسے نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گایا ہے، ابتدا میں گانے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم بعد ازاں لوگوں کی بڑی تعداد نے نصیبو لعل کی گائیکی کو شاندار قرار دیا اور ان کی حمایت کی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 6 کے میچز کا آغاز رواں ہفتے 20 فروری سے کراچی میں ہونے جارہا ہے، لیگ کا فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔

  • پی ایس ایل میچز: اس ٹریفک پلان کا خیال رکھیں

    پی ایس ایل میچز: اس ٹریفک پلان کا خیال رکھیں

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد پر خصوصی ٹریفک پلان جاری ہو گیا، میچز 15،14 اور 17 نومبر کو کھیلے جا رہے ہیں۔

    شارع فیصل سے شاہ سلیمان روڈ کے لیے عوام کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسٹیڈیم کے لیے شارع فیصل سے حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ استعمال کیا جائے۔

    کارساز، ڈرگ روڈ سے آنے والے راشد منہاس روڈ نیپا جانے کی اجازت ہوگی، ایئر پورٹ سے آنے والے بھی ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ جا سکتے ہیں۔

    پی ایس ایل فائیو سے متعلق اہم معلومات

    راشد منہاس روڈ سے بذریعہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیپا، ڈرگ روڈ، شارع فیصل جانے والے گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ جا سکیں گے۔

    لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پل سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر آنے والے یونی ورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

    لیاقت نیشنل اسپتال کے اطراف کے رہائشی نیو ٹاؤن تھانے کی طرف آئیں گے، سہراب گوٹھ، نیپا، لیاقت آباد سے حسن اسکوائر پر ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق یونی ورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم، نیو ٹاؤن ہیوی ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • پی ایس ایل فائیو سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

    پی ایس ایل فائیو سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن فائیو کا فیصلہ کن مرحلہ لاہور سےکراچی منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو ناک آوٹ مرحلہ لاہور سےکراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے ناک آوٹ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باالتر تیب 15،14 اور17 نومبر کو ہونگے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان زمبابوے ٹی20 سیریز کو بھی ممکنہ اسموگ کے باعث لاہور سے راولپنڈی منتقل کردیا  ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل فائیو، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا راج

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے اور جونہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ اسموگ کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی کو افسوس ہے کہ لاہور کو مسلسل دوسری مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف میچز کی میزبانی نہیں مل رہی مگر ہمارے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت سب سے عزیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ زمبابوے کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ہمارے فیصلے کو تسلیم کیا ہے، اس موقع پر ہم وفاقی اور صوبائی ایجنسیز کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں۔

    Image may contain: 4 people, text that says 'HBL Pakistan PSL Phir se Tayyar Hain! NATIONAL STADIUM, KARACHI QUALIFIER MULTAN SULTANS KARACHI KINGS 14 NOVEMBER Luntiox HUAND ELIMINATOR PESHAWAR ZALMI LAHORE QALANDARS 14 NOVEMBER ELIMINATOR 2 TBD TBDTBD TBD 15 NOVEMBER HBL Jubilee FINAL TBD TBD 17 NOVEMBER Brighto OSAKA oppo Dastak Golollo TAPAL INVEREX IITRANS'