Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل 10: دنیائے کرکٹ کے کن سپر اسٹارز کو کوئی خریدار نہ ملا؟

    پی ایس ایل 10: دنیائے کرکٹ کے کن سپر اسٹارز کو کوئی خریدار نہ ملا؟

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی تاہم دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے نام اس ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    دنیا کی کامیاب ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی تیاریاں جاری ہیں اور گزشتہ روز اس کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

    جہاں کئی بڑے نام اس ایڈیشن کا حصہ بنے وہیں دیگر کئی بڑے کرکٹ اسٹارز کو اس لیگ میں کوئی خریدار نہ ملا۔

    گزشتہ روز ہونے والی ڈرافٹنگ میں ٹی 20 کرکٹ کے سب سے کامیاب اوپنر ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، کین ولیمشن، ڈیرل مچل، فن ایلن، مارک چمپن، ایڈم ملن سمیت دیگر کو مختلف فرنچائز نے اپنی ٹیموں کا حصہ بنایا۔

    لیکن کچھ ایسے بھی کھلاڑی ہیں، جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی بے مثال اور اپنی ٹیموں کو تن تنہا میچ جتوا چکے ہیں لیکن وہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ میں کسی بھی فرنچائز کا دل نہ جیت سکے۔

    ان سپر اسٹار کرکٹرز میں جیسن روئے، ٹم ساؤتھی، سرفراز احمد، عثما خواجہ، عمران طاہر، جمی نشیم، شکیب الحسن، کرس لین، مجیب الرحمان، ایلکس ہیلز ڈینیل سمنز ایشٹن ایگر، کوپر کانوولی، ولیم سدرلینڈ، مستفیض الرحمان، موئسز ہینرکس، مارک اسٹیکیٹے، ریضا ہینڈرکس، ٹائل ملز، جو کلارک، تبزیز شمسی جیسے بڑےنام شامل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/hbl-psl-10-draft-karachi-kings-picks/

  • پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے فینز چوائس ایوارڈ، کس کو کیا اعزاز ملا؟

    پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے فینز چوائس ایوارڈ، کس کو کیا اعزاز ملا؟

    پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار فینز چوائس ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ 10 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے موقع پر ناموں کا اعلان کیا گیا۔

    گزشتہ روز حضوری باغ لاہور میں دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا کے ذریعے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فینز چوائس ایوارڈز کا اعلان کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پاکستان کے ریکارڈ ساز اسٹار بلے باز بابر اعظم کو پی ایس ایل کا بہترین بلے باز اور شاہین شاہ آفریدی کو بہترین بولر قرار دیا گیا جب کہ شاداب خان بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس کے علاوہ فینز چوائس ایوارڈ پر شاہین شاہ آفریدی کی 2018 کے ایڈیشن میں 5 وکٹوں کی پرفارمنس کو بہترین بولنگ پرفارمنس قرار دیا گیا۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان موسٹ ویلیو ایبل کرکٹر قرار پائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے اولین کپتان ڈیرن سیمی نے آئیکون آف پی ایس ایل کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین انفرادی اننگ کا ایوارڈ جیسے روئے لے اڑے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان

    سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے یہ اعلان کیا۔

    انہوں نے لکھا کہ ’کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میرا وقت ختم ہوگیا ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اس ٹیم کے ساتھ میرا 9 سال کا سفر شاندار اور خوبصورت رہا۔

    سرفراز نے کہا کہ میں ندیم بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع دیا اور وہ سب کچھ فراہم کیا جس کی مجھے بطور کھلاڑی اور کپتان ضرورت تھی، میں اس وقت ان کی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ ٹیم کے ساتھ رہیں گی اور آخر میں ٹیم مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ تھے، انہیں فرنچائز نے رواں ماہ کے شروع میں ریلیز کیا تھا۔

    سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 29.32 کی اوسط سے 1525 رنز بنائے، 2019 میں سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ نے پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔

  • پی ایس 10 ڈرافٹ: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کا انتخاب کیا؟

    پی ایس 10 ڈرافٹ: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کا انتخاب کیا؟

    پی ایس ایل 10 کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب ہوئی جس میں تمام فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ تقریب حضوری باغ لاہور میں ہوئی۔ اس تقریب میں لیگ کی تمام فرنچائز کے کوچز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے اسکواڈ کو مکمل کیا۔

    پلاٹینیم کیٹیگری

    لاہور قلندر نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیمپن، پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈ مور کا انتخاب کیا۔

    ملتان سلطانز نے مائیکل بریسیول اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔

    راؤنڈ 2

    کوئٹہ گلیڈی ایٹٓرز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے فہیم اشرف کو اسکواڈ میں شامل کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن اور کراچی کنگز نے عباس آفریدی اور ایڈم ملنے کا انتخاب کیا ہے۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، پشاور زلمی کوربن بوش، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر، لاہور قلندرز کوشل پریرا اور زلمی نے محمد علی کو منتخب کیا ہے۔

    گولڈ کیٹییگری

    گولڈ کیٹگری میں پشاور زلمی نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے عبدالصمد کو منتخب کیا ہے، ملتان سلطانز نے محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دورشاس جبکہ کراچی کنگز نے عامر جمال کا انتخاب کیا ہے۔

    ملتان سلطانز نے کامران غلام اور پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں ناہید رانا کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    راؤنڈ 2

    پشاور زلمی نے دوسرے راؤنڈ میں آل راؤنڈر حسین طلعت کو منتخب کیا ہے۔

    سلور کیٹیگری

    ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، کراچی کنگز میر حمزہ، اسلام آباد یونائیٹڈ سلمان ارشاد، لاہور قلندرز آصف آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز خرم شہزاد اور پشاور زلمی نے احمد دنیال کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

    راؤنڈ 2

    پشاور زلمی نے نجیب اللہ زردان، کوئٹہ حسیب اللہ خان، اسلام آباد محمد نواز، کراچی کنگز لٹن داس، لاہور آصف علی، ملتان سلطانز نے طیب طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

    راؤنڈ 3

    لاہور قلندرز نے رشاد حسین کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد اینڈریو گوس، ملتان سلطانز گداکیش موتی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کائل جمیسن، سلطانز جوش لٹل، قلندرز نے محمد اخلاق کو منتخب کیا ہے۔

    ایمرجنگ کیٹیگری

    ایمرجنگ کیٹیگری میں راؤنڈ ون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز حسن نواز، پشاور زلمی نے معاذ صداقت کو منتخب کیا ہے، کراچی کنگز نے ریاض اللہ، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، لاہور قلندرز نے مومن قمر کا انتخاب کیا ہے۔

    راؤنڈ 2:

    دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے فواد علی کو منتخب کیا ہے، لاہور قلندرز نے محمد آذب، اسلام آباد نے حنین شاہ،  ملتان سلطانز نے عبید شاہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد ذیشان کا انتخاب کیا ہے۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری

    ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ریلے مریدیتھ،  ملتان سلطانز نے جانسن چارلس، لاہور قلندرز نے ٹام کرن، کوئٹہ گلیڈی ایٹٹرز  نے کوشل مینڈس اور پشاور زلمی، کراچی کنگز نے بالترتیب الزاری جوزف اور کین ولیمسن کو منتخب کیا ہے۔

    راؤنڈ 2:

    پشاور زلمی نے احمد دانیال، اسلام آباد یونائیٹڈ نے وین ڈر ڈوسن، ملتان سلطانز شائے ہوپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سین ایبٹ، کراچی کنگز محمد نبی جبکہ لاہور قلندرز نے سیم بلنگز کا انتخاب کیا ہے۔

    راؤنڈ 3:

    تیسرے راؤنڈ کی پہلی پک میں کراچی کنگز نے عمیر بن یوسف کو منتخب کیا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے یاسر خان، کوئٹہ نے شعیب ملک کا انتخاب کیا ہے۔

    راؤنڈ 4:

    ملتان سلطانز نے محمد عامر برکی اور لاہور قلندرز نے محمد نعیم کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔کراچی کنگز نے مرزا مامون امتیاز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری پک میں دانش عزیز کو منتخب کیا۔

     

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ڈرافٹ: کراچی کنگز میں دنیائے کرکٹ کے بڑے اسٹارز شامل

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ڈرافٹ: کراچی کنگز میں دنیائے کرکٹ کے بڑے اسٹارز شامل

    ایچ بی ایل پی ایس 10 کے ڈرافٹ میں سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ حضوری باغ کراچی میں ہوئی جس میں تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ تقریب میں فرنچائزز کے کوچز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    اس ڈرافٹنگ میں پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز کراچی کنگز نے دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

    پلاٹینم کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا۔

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اوپنر اپنی جارح مزاج بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے خطرناک بیٹر تصور کیے جاتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    دوسری پک میں کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں۔

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز نے تیسری پک میں پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت فاسٹ بولر عباس آفریدی کا انتخاب وائلڈ کارڈ کے ذریعے کیا۔ ان کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کراچی کنگز کے ذریعے ہی کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کٹیگری میں خوشدل شاہ اور گولڈ کٹیگری میں نوجوان آل راؤنڈر عامر جمال کا انتخاب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    سلور کٹیگری میں کراچی نے قومی فاسٹ بولر میر حمزہ اور بنگلہ دیش کے لٹن داس کو منتخب کیا۔

     

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

     

    کراچی کنگز نے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ ان میں حسن علی اور جیمز ونس (ڈائمنڈ کٹیگری)، عرفان خان نیازی اور شان مسعود (گولڈ کٹیگری)، عرفات منہاس، زاہد محمود اور ٹم سائفرٹ (سلور کٹیگری) شامل ہیں۔

    PSL- پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

  • پی ایس ایل 10: افغان کرکٹر کا اہم اعلان

    پی ایس ایل 10: افغان کرکٹر کا اہم اعلان

    افغانستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نوین الحق نے اتوار کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

    اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر نوین نے لیگ کے پچھلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وہ آئندہ سیزن میں حصہ نہیں لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلا سیزن [پشاور زلمی] کے ساتھ شاندار رہا اس سال [PSL] میں حصہ نہیں لے رہا، اگلی بار تک، تمام محبت اور حمایت کے لیے شکریہ!

    نوین پلاٹینم کیٹیگری میں 44 غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ نوین الحق نے PSL کے دو سیزن میں بالترتیب 2023 اور 2024 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور زلمی کی نمائندگی کی۔

    10 میچوں میں، 25 سالہ نوجوان نے 28.53 کی اوسط سے 2/22 کے بہترین باؤلنگ کے اعداد و شمار اور 9.76 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 13 وکٹیں حاصل کیں۔

    PSL- پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

  • کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    کیا علی ترین، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو سلطانز میں شامل کریں گے؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین سے کرکٹ مداح نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا صارف نے علی ترین سے کہا کہ ’آپ ملتان سلطانز کی ٹیم کی جرسی کا ڈیزائن تبدیل کریں، اور اپنی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل کریں۔

    توصیف نامی شخص نے مزید لکھا کہ ’برائے کرم ان کا کیریئر بچائیں، مداح کی آپ سے درخواست ہے۔‘

    علی ترین نے بھی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’معاف کرنا بھائی، دونوں درخواست پر میرا جواب نہیں ہے۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آخری بار عمر اکمل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ احمد شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہی آخری میچ کھیلا تھا۔

    علی ترین

    واضح رہے کہ  پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

    2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

    گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔

  • پی ایس ایل 2025: کراچی کنگز نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل 2025: کراچی کنگز نے ریٹینشنز کا اعلان کردیا

    کراچی، 4جنوری 2025 – ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندہ فرنچائز، کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کنگز نے تجربہ کار اسٹار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج برقرار رکھتے ہوئے ایک متوازن اور مضبوط ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    ڈائمنڈ:

    • حسن علی

    • جیمز ونس

    گولڈ:

    • شان مسعود

    • محمد عرفان خان

    سلور:

    • عرفات منہاس (برانڈ ایمبیسیڈر)

    • ٹِم سیفرٹ

    • زاہد محمود

    کراچی کنگز کے ہر ریٹین کردہ کھلاڑی نے اپنی منفرد صلاحیتوں اور قابلیت سے اسکواڈ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر حسن علی، ایک تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر، کنگز کے بالنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔جیمز ونس، ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر، ٹیم میں قیمتی تجربہ اور شاندار بیٹنگ صلاحیتیں لاتے ہیں۔ کرکٹ کے سوجھ بوجھ میں اپنی مہارت کے لیے جانے جانے والے ونس، ٹاپ آرڈر کو استحکام اور ضرورت کے وقت پاور فراہم کرتے ہیں۔

    شان مسعود، کپتان کے طور پر، قیادت اور لگن کی علامت ہیں۔ ان کی ٹیم کے ساتھیوں کو انسپائر کی صلاحیت انہیں کھلاڑی اور قائد دونوں حیثیتوں میں ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہے۔ محمد عرفان خان، دو شاندار سیزنز میں ایک ایمرجنگ کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد، اب گولڈ کیٹیگری میں ترقی پا چکے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کے تجربے کے ساتھ، وہ ایک روشن مستقبل کے لیے ایک اُبھرتا ہوا ٹیلنٹ ہیں۔

    عرفات منہاس، سب کی توجہ کا مرکز بننے والے آل راؤنڈر، سلور کیٹیگری میں ریٹین کیے گئے ہیں۔ میدان پر کردار کے علاوہ، وہ اس سیزن کے لیے کنگز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے ۔ ٹِم سایفرٹ، ایک متحرک وکٹ کیپر-بلے باز کے طور پر، اسکواڈ میں گہرائی اور لچک پیدا کرتے ہیں۔ ان کی صلاحیت ٹاپ آرڈر اور وکٹ کیپنگ ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے میں مددگار ہوگی۔ زاہد محمود، گزشتہ سیزن میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے والے لیگ اسپنر زاہد محمود بھی ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ:

    "یہ ریٹینشنز ہمارے اس عزم کا اظہار کرتی ہیں کہ ہم  ایسی ٹیم بنائیں جو جذبے، استقامت، اور بہترین کارکردگی کی علامت ہو۔ یہ کراچی کنگز کے لیے ایک نئے دور کی تعمیر کا دوسرا سیزن ہے، اور ہم اپنی کور ٹیم کو مضبوط کرنے پر توجہ دے رہے ہیں، خاص طور پر مقامی کھلاڑیوں کو۔ تجربہ کار اسٹارز اور نوجوان ٹیلنٹس کے اس امتزاج کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ کنگز اس سیزن میدان کے اندر اپنے کھیل کے ساتھ میدان کے باہر بھی ایک نئی کراچی کنگز کے بہترین سفیر ہوں گے۔”

  • پی ایس ایل 10 میں فرنچائزز کا ریٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پی ایس ایل 10 میں فرنچائزز کا ریٹین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے 6 فرنچائزز نے برقرار رکھنے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز ونس اور حسن علی، گولڈ میں کپتان شان مسعود اور عرفان نیازی جبکہ سلور کیٹیگری میں عرفات منہاس، ٹم سائفرٹ اور زاہد محمود کو ری ٹین کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

    کراچی کنگز

    پی ایس ایل 18 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا، 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے دستخط کیے ہیں۔

    پی ایس ایل قواعد کے مطابق ہر فرنچائز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔

    پی ایس ایل 10

  • پی ایس ایل ڈرافٹ کے پک آرڈر کا اعلان

    پی ایس ایل ڈرافٹ کے پک آرڈر کا اعلان

    ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 کے لیے کراچی کنگز کے پک آرڈر (انتخاب کی باری کی ترتیب) کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی کنگز کو پلاٹینم راونڈز میں بالتریب دوسری، پانچویں، اور چوتھی باری ملے گی۔

    ڈائمنڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کی پہلی، چوتھی، اور پانچویں باری ہوگی۔

    گولڈ راؤنڈ میں چھٹی، تیسری اور دوسری جبکہ سلور میں دوسری، تیسری، چھٹی، چوتھی، اور تیسری باری کراچی کنگز کی ہوگی۔

    ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کی باری چھٹی اور پہلی ہوگی۔ سپلیمنٹری راؤنڈ میں چھٹی، پانچویں، پہلی، اور پانچویں باری ہوگی۔

     ایچ بی ایل پی ایل ڈرافٹ 2025 گوادر 11 جنوری کو منعقد ہوگا.