Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

    بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

    لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا بلا رنز اگلتا گیا، بین ڈنک نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا۔

    بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور لاہور کا اسکور 209 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

    میچ میں بین ڈنک کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز بے بس نظر آئے، محمد نواز، محمد حسنین ہوں یا نسیم شاہ کوئی بھی بین ڈنک کے چھکوں کو نہ روک سکا۔

    ڈنک نے اپنی اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے اور 3 شاندار چوکے لگائے، بین ڈنک کو آخری اوور کی آخری گیند پر بین کٹنگ نے کیچ آؤٹ کرایا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے، آج کے بڑے اسکور پر لاہور قلندرز کی جیت کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

  • پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی

    پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات پر وضاحت پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے، کراچی کنگز کے خلاف کل کے میچ میں ڈیرن سیمی نہیں کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ میں پشاور زلمی نے کپتان ڈیرن سیمی کو حیران کن طو رپر ڈراپ کیا اور وجہ آرام بتائی گئی تھی۔

    ڈیرن سیمی کے ٹویٹ نے ہلچل مچادی تھی، سیمی نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ آپ اس وقت تک اہم ہیں جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کا دعویٰ کیا تھا۔

    میڈیا پر خبریں زیادہ بڑھ گئی تو سیمی کو ایک اور ٹویٹ کرنا پڑ گیا اور بولے جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ہنسی آرہی ہے۔
    ڈیرن سیمی نے کہا میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، وہ میرا بھائی ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈیرن سیمی کی فٹنس سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیمی کی جگہ کیرون پولارڈ کو کھلانے پر غور کررہی ہے۔

    کل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، محمد عامر کو چار وکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

    آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

    لاہور: آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، یہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا 16 واں میچ ہوگا، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 5 کے سولہویں میچ میں آج لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹکرائیں گے، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    گزشتہ روز پی ایس ایل 5 میں کراچی کنگز نے تیسری شان دار کامیابی حاصل کرتے ہوئے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں شکست دے دی تھی، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دوسری بار ایونٹ میں ہرایا، کنگز کے بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز بنائے، جب کہ محمد عامر نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے جس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اب تک پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز، ملتان سلطانز 4 میچز، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز، پشاور زلمی 2 میچز جیت چکی ہیں، کراچی کنگز 3 جب کہ لاہور قلندرز نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جا چکے ہیں، لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچز، ملتان 3 اور پنڈی اسٹیڈیم میں 5 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

  • ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 15ویں میچ میں ایلکس ہیلز اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 152 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اوور میں حاصل کرلیا، ایلکس ہیلز 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب حسن علی نے شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، شرجیل خان ریویو لیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ گیند لیگ سائیڈ کو مس کررہی تھی۔

    بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ صرف 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، والٹن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور کی جانب سے یاسر شاہ نے دو اور حسن علی اور بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے، پہلے نمبر پر ملتان سلطانز اور دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز موجود ہے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا، شعیب ملک نے مشکل وقت میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    پشاور زلمی کی ابتدائی تین وکٹیں 10 رنز پر گرنے کے بعد شعیب ملک اور لیونگ اسٹون کے درمیان معمولی شراکت قائم ہوئی ، لیونگ اسٹون کی25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان وہاب ریاض 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    کامران اکمل اور حیدر علی صرف 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام بینٹن کو محمد عامر نے میچ کی پہلی گیند پر پویلین لوٹا دیا۔گریگوری 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کارلوس بریتھ ویت 8 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے چار اور کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمر خان، اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے.

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں‌ شامل کیا گیا ہے.

    ڈیرن سیمی کی جگہ کپتانی کرنے والے وہاب ریاض‌ کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی آرام کررہے ہیں، ٹیم میں‌ 3 تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں.

    واضح‌ رہے کہ کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے میچ میں‌ پشاور زلمی کو شکست دے چکی ہے، اگر آج پشاور زلمی کو کراچی کنگز سے شکست ہوتی ہے تو کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی.

    فائنل الیون

  • سرفراز احمد شدت سے عمراکمل کی کمی محسوس کرنے لگے

    سرفراز احمد شدت سے عمراکمل کی کمی محسوس کرنے لگے

    راولپنڈی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی کمی اب بھی محسوس ہو رہی ہے۔

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ رہے ہمارا شیڈول مشکل ہے،ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہے۔

    سرفراز احمد نے کامران اکمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کامران اکمل بہت اچھے وکٹ کیپر بلےباز ہیں، جہاں موقع ملتا ہے وہ اچھا پرفارم کرتےہیں، چیف سلیکٹریہ بتاسکتےہیں کون اچھا ہے،کون نہیں؟ میرا فوکس کارکردگی پر ہے۔

    کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ اور محمدحسنین اپنا کردار اچھی طرح نبھا رہے ہیں تاہم عمر اکمل کی کمی اب بھی محسوس ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کل مدمقابل ہوں گی، لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

  • محمد عامر سے ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

    محمد عامر سے ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14 ویں میچ میں محمد عامر اور ڈیل اسٹین کے درمیان ہونے والی گفتگو منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 19ویں اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی، میچ کے بعد فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور محمد عامر کے درمیان ہونے والی بات چیت منظر عام پر آگئی۔

    پنڈی میچ کے بعد محمد عامر نے کہا کہ رات میں میچ ہوتے ہیں تو بال بھی تھوڑا گیلا ہوجاتا ہے، بال اسکڈ کرتا ہے اور بالرز کے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

    محمد عامر نے بتایا کہ میچ کے بعد ڈیل اسٹین مجھ سے یہی کہہ رہا تھا کہ ’ان وکٹ پر آپ کو سو فیصد لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنی ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں ڈیل اسٹین نے اپنے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ محمد عامر نے بھی اپنے چار اوورز میں 40 رنز کے عوض صرف ایک ہی وکٹ حاصل کی تھی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں بالرز کی دھلائی ہوئی تھی تاہم میچ میں کراچی کنگز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، اب سے کچھ دیر بعد کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • پی ایس ایل فائیو، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا راج

    پی ایس ایل فائیو، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا راج

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایونٹ میں 14 میچ کھیلے جاچکے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچ کھیلے ہیں جس میں 4 میں کامیابی اور صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، سرفراز الیون نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی کنگز کے پاس تیسری پوزیشن پر پہنچنے کا بتہرین موقع پر آج پشاور زلمی کو شکست دے کر کراچی کنگز کی ٹیم 6 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر آسکتی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ابھی 5، 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، کراچی کنگز کا چار پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک مداحوں کو مایوس کیا ہے اور جیتے ہوا میچ بھی ہارا، قلندرز بغیر کوئی پوائئنٹس حاصل کیے چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

  • پی ایس ایل 5: غیرملکی کرکٹر پاکستان آکر دلہا بن گئے، ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل 5: غیرملکی کرکٹر پاکستان آکر دلہا بن گئے، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ سیزن 5 میں کمنٹری کرنے والے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گرینٹ ایلیٹ پاکستان آکر دلہا بن گئے۔

    نامور اداکار و گلوکار فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ شیئر کی جس میں وہ دلہا بنے کھڑے ہیں اور اردو میں بول رہے ہیں کہ ’میری شادی کرا دو‘۔

    فخر عالم نے لکھا کہ ’آپ لوگ اپنے رشتے مجھے اور اظہر علی کو بھیج سکتے ہیں، کوئی بھائی کی شادی ہی کروا دو‘۔

    گرینٹ ایلیٹ ، اظہر علی اور فخر عالم اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں، جہاں تینوں نے گزشتہ روز مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور خریداری کی۔

    فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی اور بھی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں وہ قمیص شلوار پہن کر کھڑے ہوئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ہمارے ثقافتی لباس خریدے اور وہ انہیں پہن کر بہت خوش بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے مرحلے میں میچز راولپنڈی اور ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد لیگ کے میچز پشاور اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

  • کراچی کنگز کا پلٹ کر وار، اسلام یونائیٹڈ شکست سے دوچار

    کراچی کنگز کا پلٹ کر وار، اسلام یونائیٹڈ شکست سے دوچار

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی، ایلکس ہیلز نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 184 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

    والٹن نے 23 اور عماد وسیم نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر اسٹین گن کا نشانہ بنے۔

    اسلام آباد کی جانب سے ڈیل اسٹین ، رومن رئیس اور احمد صفی عبداللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے، شاداب خان اور لک رانکی نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرنے کے باوجود شاداب خان اور لک رانکی نے ٹیم کو سنبھالا اور شاندار 106 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    کولن منرو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، رضوان حسین 22 رنز بنا کر چلتے بنے، کولن انگرام نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔لک رانچی نے 85 اورکپتان شاداب خان نے ناقابل شکست 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے شاداب خان الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پچ پر نمی ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں‌ گے.

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوشش کریں‌ گے غلطیاں‌نہ دہرائیں، تمام کھلاڑیوں‌کو اچھا کھیلنا پڑے گا.

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں، عماد بٹ اور ڈیوڈ‌ ملان کی جگہ ڈیل اسٹین اور رضوان کو شامل کیا گیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ ایونٹ میں‌ کراچی کنگز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں‌ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ‌ نے دو میچز میں‌ کامیابی حاصل کی ہے اور ایک بارش کی نذر ہوا، یونائیٹڈ‌ کے 5 پوائنٹس ہیں.

    فائنل الیون

  • عماد وسیم نے جیت کی چال بتا دی

    عماد وسیم نے جیت کی چال بتا دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کی چال سے پردہ اٹھا دیا۔

    راولپنڈی کی بیٹنگ پچ پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ پینترا کنگز کے حق میں درست ثابت ہوا۔

    عماد وسیم نے کہا کہ پچ میں نمی ہے جس سے وہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کروائی اور 184 رنز کا ہدف بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کر لیا۔

    عماد وسیم الیون طے شدہ پلان کے تحت پہاڑ جیسے ہدف سے گھبرائے نہیں اور پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے ہمکنار ہو گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

    کپتان نے میچ کی اختتامی تقریب میں کہا کہ وکٹیں ہاتھ میں رکھنا ہی پلان تھا، شرجیل خان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

    کنگز کے کپتان نے کہا کہ ڈین جونز اوروسیم اکرم نےبہت سپورٹ کیا، کراؤڈ کا شکر گزار ہوں اور اپیل ہے کل بھی آئیں اور سپورٹ کریں۔

    مین آف دی میچ قرار پانے والے کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز نے کہا کہ وکٹ اچھی تھی کھیلنے میں مزہ آیا، ہم یہاں سے بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔