Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • میلہ لوٹ لیا، علی ظفر نے پی ایس ایل کا نیا ترانا ریلیزکردیا

    میلہ لوٹ لیا، علی ظفر نے پی ایس ایل کا نیا ترانا ریلیزکردیا

    کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل کا نیا ترانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کردیا جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی دی جارہی ہے۔

    علی ظفر نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف اپنے مداحوں کے لیے، تیز آواز میں بجا دو اور میلہ لوٹ لو۔

    گزشتہ روز انہوں نے ویڈیوز بھیجنےوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم آپ کی بھیجی ہوئی ویڈیوز کو ایک ساتھ کر کے اپنے گانے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں دو روز سے خود بھی ویڈیو شوٹ کرنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے نیند بھی پوری نہ کرسکا، اب میں اُسی وقت نیند کروں گا جب ویڈیو مکمل ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو ایڈیٹرز بیٹھ چکے ہیں اور اپنا کام کر رہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اس گانے کو اتوار کی شام ریلیز کر دیا جائے اور امید ہے کہ شائقین اسے بے حد پسند کریں گے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں 22 فروری کوٹیلی فون پر وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا ترانہ گانے سے متعلق کل 22 فروری کو 2 بجے تک اعلان کروں گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کے ٹویٹر پول میں 80 فیصد لوگ یہی چاہتے ہیں اور سب کی خواہش یہی ہے تو میں کل تیاری کے ساتھ آؤں گا‘۔ علی ظفر نے ترانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’شاعری، کمپوزنگ اور دیگر چیزوں میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے‘۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

    کراچی کنگز اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے ایک میں فتحیاب اور 2 میں شکست کھا چکی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگر کے 2 پوائنٹس ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں جیت اور 2 میں شکست اس کا مقدر بنی۔ ایک میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    اسکواڈ:

    آج کے میچ میں کراچی کنگز کے اسکواڈ میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد عامر، عامر یامین، اسامہ میر، عمر خان، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، شرجیل خان، کیمرون ڈلپورٹ، علی خان، عمید آصف، مچل مک کلینگھن، چاڈ وک والٹن، اویس ضیا اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، لیوک رونچی، احمد بٹ، فہیم اشرف، آصف علی، حسین طلعت، محمد موسیٰ، ڈیل اسٹین، کولن انگرام، کولن منرو، رومان رئیس، ظفر گوہر، فل سالٹ، عاکف جاوید، ڈیوڈ ملان، رضوان حسین، سیف بدر اور احمد صفی عبداللہ شامل ہیں۔

  • مکی آرتھر نے کراچی کنگز کیلیے نعرہ لگا دیا

    مکی آرتھر نے کراچی کنگز کیلیے نعرہ لگا دیا

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کو پاکستان سپر لیگ کی یاد ستانے لگی، مکی آرتھر نے اپنی پسندیدہ ٹیم "کراچی کنگز زندہ باد” کا نعرہ لگا دیا۔

    پی ایس ایل کے گزشتہ چار سیزن میں کراچی کنگز کے ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو بہت یاد کررہے ہیں۔

    انہوں نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لاجواب ٹورنامنٹ ہے اور میں اسے بہت پسند کرتا ہوں، پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کے لیے حیران کن کام کیا ہے، ٹورنامنٹ کا معیار بہت شاندار ہے اور اس سے جڑی ہر چیز بہترین ہے۔

    سابق ہیڈکوچ نے اپنی پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے "کراچی کنگز زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پی ایس ایل کو بہت زیادہ یاد کر رہا ہوں لیکن میں سری لنکا میں ہوں اور یہاں خوش ہوں۔

    واضح رہے کہ مکی آرتھر پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ 4 سال تک جڑے رہے تھے تاہم پاکستان بورڈ سے ان کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد ان کی جگہ ڈین جونز نے لے لی ہے۔

  • پی ایس ایل کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

    پی ایس ایل کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں

    کراچی: مارچ کے آغاز سےقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے "مارچ میڈنس” مہم متعارف کروا دی ہے، مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کےٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

    طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020″ مارچ میڈنس” مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعایت حاصل کرسکتےہیں۔

    اسی طرح طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔

    یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ لیگ کے کُل 20 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے تاہم یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔

  • پی ایس ایل کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا

    پی ایس ایل کا اہم میچ منسوخ کر دیا گیا

    راولپنڈی: موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلسل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے میچ منسوخی کا اعلان کردیا گیا، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی اور امکان یہی تھا کہ آج کا میچ بارش سے متاثر ہوگا۔

    گزشتہ روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین میچ بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا اور اس میچ میں زلمی نے فتح حاصل کی تھی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے پانچ پانچ میچز کے بعد پوائنٹس کی تعداد پانچ پانچ ہوگئی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلی گی جب کہ پشاور زلمی پیر کے روز کراچی کنگز سے مدمقابل ہوگی.

  • واٹسن نے کامران اکمل سے بڑا ریکارڈ چھین لیا

    واٹسن نے کامران اکمل سے بڑا ریکارڈ چھین لیا

    ملتان: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین شین واٹس نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    انہوں نے یہ سنگ میل ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے بارہیوں میچ میں عبور کیا، واٹسن نے ملتان سلطانز کے بولر عمران طاہر کو 14 ویں اوور میں چھکا جڑ کر پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کامران اکمل سے چھین لیا۔

    کامران اکمل 73 چھکوں کے ساتھ ٹاپ پر تھے تاہم ملتان کے خلاف 80 رنز کی دھواں دھار اننگز میں واٹسن نے 7 چھکے لگائے اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا سب سے بڑا ریکارڈ، نئی تاریخ رقم

    پی ایس ایل میں شین واٹسن نے مجموعی چھکوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے، جب کہ وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

    زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں بھی کامران اکمل 1459 رنز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، شین واٹس 1253 رنز کے ساتھ دوسرے اور کراچی کنگز کے بابر اعظم 1160 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    اس سے قبل بارہیویں میچ میں ملتان سلطانز کے تجربہ کار بیٹسمین رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ روسو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر سنچری بنائی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔

  • پی ایس ایل کا سب سے بڑا ریکارڈ، نئی تاریخ رقم

    پی ایس ایل کا سب سے بڑا ریکارڈ، نئی تاریخ رقم

    ملتان سلطانز کے تجربہ کار بیٹسمین رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

    ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو روسو کی شاندار سنچری کی بدولت 200 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

    روسو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر سنچری بنائی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے۔

    https://twitter.com/imPakistaniLAD/status/1233705456943738880?s=20

    بائیں ہاتھ کے بیٹسمین روس نے ملتان سلطانز کی جانب سے پی ایس ایل میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

    پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 7 سنچریاں بن چکی ہیں جب کہ روسو وہ تیسرے غیرملکی پلیئر ہیں جنہوں نے سنچری بنائی۔

    روسو نے 44 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں نصف درجن چھکے اور 10 دلکش چوکے شامل تھے۔

  • پی ایس ایل 5: آج گلیڈی ایٹرز اور سلطانز، یونائیٹڈ اور زلمی مد مقابل

    پی ایس ایل 5: آج گلیڈی ایٹرز اور سلطانز، یونائیٹڈ اور زلمی مد مقابل

    ملتان: پاکستان سپر لیگ 5 میں دل چسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ان مقابلوں کے ساتھ ہی پاکستان میں کرکٹ کے میدان بھرپور طور سے آباد ہو گئے ہیں، ایونٹ میں آج بھی 2 میچز کا فیصلہ ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا میلہ پاکستان میں پوری آب و تاب سے جاری ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ایکشن پاکستانی میدانوں میں دیکھنے کے لیے شائقین جوق در جوق اسٹیڈیم کا رخ کر رہے ہیں، میچز کے سلسلے میں سیکورٹی کے بھی بہت سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ایونٹ میں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 12 ویں میچ میں ہوم ٹیم سلطانز دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی، جب کہ دوسرا میچ راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ ایونٹ کا 13 واں میچ ہوگا۔

    10 واں میچ:  ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

    اب تک پی ایس ایل فائیو میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 3 میچز، ملتان سلطانز 3 میچز، اسلام آباد یونائیٹڈ 2 میچز، پشاور زلمی 2 میچز جیت چکی ہیں، کراچی کنگز 1 جب کہ لاہور قلندرز نے کوئی میچ نہیں جیتا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں 4 میچز کھیلے جا چکے ہیں، لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 3 میچز، جب کہ ملتان اور پنڈی اسٹیڈیمز میں 2،2 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔


    آج کا شیڈول

    12 واں میچ ملتان اسٹیڈیم: ملتان سلطان بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (وقت دوپہر 2 بجے)

    13 واں میچ پنڈی اسٹیڈیم: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (وقت شام 7 بجے)


    11 واں میچ:  لاہور قلندرز شکستوں کے بھنور میں پھنس گئی، زلمی کی فتح

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 5 کے 10 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دی، جب کہ 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو بہ آسانی 16 رنز سے شکست دی۔

  • میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ٹکٹ ریفنڈ ہوگا: پی سی بی کا اعلان

    میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ٹکٹ ریفنڈ ہوگا: پی سی بی کا اعلان

    راولپنڈی: پنڈی میں بارش کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا میچ متاثر ہونے کی صورت میں پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ میچ کے ٹکٹ ریفنڈ کر دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گے، تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    شائقین کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خوش خبری دی ہے کہ اگر راولپنڈی میں بارش سے میچ نہ ہو سکا تو ٹکٹ سو فی صد ریفنڈ ہوگا، 5 اوورز سے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75 فی صد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پی سی بی کے مطابق پانچ اوورز سے زیادہ اور دس اوورز سے کم میچ ہوا تو 50 فی صد جب کہ دس یا اس سے زائد اوورز کا کھیل کھیلا گیا تو ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔

    ادھر پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے شیر ملتان میں دھاڑنے کو تیار ہو چکے ہیں، آج کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا مقابلہ ہوگا، کپتان عماد وسیم جیت کے لیے پُر عزم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا پہلا ہدف پلے آف میں جانا ہے۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کرکٹ اسٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیا ہے، پچ کو بچانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر آج کے میچ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جیسن رائے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    شین واٹسن آج پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد شاداب خان کو 2 چھکے لگانے کے بعد اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    اعظم خان 10 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کا نشانہ بنے، محمد نواز نے 25 اور بین کٹنگ نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی اللہ اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل  اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا، کولن انگرام نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ابتدائی دو وکٹیں 36 رنز پر گرنے کے بعد کولن منرو اور شاداب خان کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، منرو 31 اور کپتان شاداب خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    لوک رانکی 11 اور ڈیوڈ ملان 10 رنز بناسکے، آصف علی صرف 15 رنز بنا کر ٹائمل ملز کا نشانہ بنے۔

    کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں رومن رئیس کی واپسی ہوئی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے تاہم حریف ٹیم کو بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

    سرفراز احمد کے کہنا تھا کوشش ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جلد آؤٹ کریں ، سرفراز کا کہنا تھا کہ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    فائنل الیون