Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • ’پی ایس ایل میں اکیلا عماد وسیم مخالف ٹیموں پر بھاری پڑا‘

    ’پی ایس ایل میں اکیلا عماد وسیم مخالف ٹیموں پر بھاری پڑا‘

    آل راؤنڈر عماد وسیم کی لاجواب پرفارمنس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا ان کی کارکردگی پر سابق کھلاڑی بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے نا قابل فراموش ریکارڈ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے مضبوط حریف ملتان سلطانز کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر ہدف کے تعاقب میں نازک صورتحال میں 19 قیمتی رنز بنائے جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنوا دیا۔

    اس قابل رشک کارکردگی پر اے اسپورٹ کے پروگرام دی پویلین میں سابق کپتانوں محمد حفیظ اور وسیم اکرم نے عماد وسیم کی پرفارمنس کو انتہائی غیر معمولی قرار دیا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں جو لڑکا ابتدا میں اپنا رنگ نہ جما سکا اور بالکل ڈل لگا خوشی ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں اس نے ایسی کارکردگی دکھائی کہ مخالف ٹیم پر تنہا ہی بھاری پڑ گیا۔ اس کو کرکٹ کی زبان میں کہتے ہیں کہ جب آپ میں اعتماد آتا ہے تو وہ آپ کی باڈی لینگویج سے بھی جھلکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے دونوں ایلیمنیٹرز اور پھر فائنل کو دیکھ لیں، عماد اس میں بھرپور اعتماد کے ساتھ بولبنگ کرتا نظر آیا جس طرح اس نے کنڈیشن کو آج استعمال کرتے ہوئے پانچ آؤٹ کیے، نئے اور پرانے دونوں بالز سے اچھی گیندیں کرائیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ جو شروع میں نہ چل سکا جب اس کو موقع ملا تو وہ پہلے ایلمنیٹر میں مین آف دی میچ، دوسرے میں بھی بہترین کھلاڑی اور فائنل میں بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASports (@asportstv.pk)

    سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ جس طریقے سے اس نے ناک آؤٹ مرحلے میں بیٹ اور بال سے آل راؤنڈ غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ کے خلاف صرف 12 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے، پشاور کے خلاف دوسرے ایلمنیٹر میں 40 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور فائنل میں بیٹ اور بال دونوں سے کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور 19 رنز کیے تو یہ انتہائی قابل فخر کارکردگی ہے۔

  • پی ایس ایل 9 کے چیمپئن شاداب خان کپتان نے ٹرافی اٹھانے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    پی ایس ایل 9 کے چیمپئن شاداب خان کپتان نے ٹرافی اٹھانے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ 9 کی ووننگ ٹرافی اٹھانے کے بعد فاتح ٹیم اسلام یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی فیملی سے ملے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ایک ماہ تک جانے والا کرکٹ کا سنسنی خیز میلہ گزشتہ شب اسلام آباد کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا۔

    چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایونٹ میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا بلکہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے اس سیزن میں 305 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اسی کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    چیمپئن بننے اور ٹرافی اٹھانے کا جشن منانے کے بعد شاداب خان اسٹیڈیم میں موجود اپنی فیملی کے پاس گئے اور اپنے والدین سے گلے ملے۔

    اس موقع پر شاداب خان نے فائنل میں ملنے والا وننگ میڈل اپنی والدہ کو پہنا دیا جب کہ اہلیہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

    اس موقع پر فرط جذبات سے شاداب خان کے والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی چھلک پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    دوسری جانب شاداب خان کی والدہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کو بھی گلے لگایا اور جیت کی مبارکباد دی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

    شاداب خان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی والدہ حیات نہیں ہیں اسی لیے وہ میری والدہ کو اپنی ماں کا درجہ دیتے ہیں اور میری والدہ بھی انہیں بیٹوں کی طرح چاہتی ہیں۔

  • پی ایس ایل 9 کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    پی ایس ایل 9 کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    پی ایس ایل 9 کا کرکٹ میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح اور ملتان سلطانز کے رنر اپ بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا دونوں ٹیموں کو کثیر انعامی رقم ملی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

     

    تقریب تقسیم انعامات میں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ونر ٹرافی اٹھائی وہیں ٹیم کو 14 کروڑ روپے انعامی رقم کا چیک بھی دیا گیا۔

    پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے اور رنر رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے انعامی رقم کا چیک حوالے کیا گیا۔

  • کیا رضوان پی ایس ایل 9 میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں؟

    کیا رضوان پی ایس ایل 9 میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہیں؟

    ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھی بار پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تاہم ملتان کے کپتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہین۔

    ملتان سلطانز ایک بار پی ایس ایل کی فاتح اور مسلسل چوتھی بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ہے تاہم بدقسمتی سے محمد رضوان دوسری بار ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت اپنے نام کی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اسلام آباد نے ہم سے اچھا کھیلا اس لیے وہ چیمپئن بنے، عماد وسیم نے اپنی بولنگ سے میچ یکطرفہ بنا دیا تھا۔

    محمد رضوان پی ایس ایل 9 میں مجموعی طور پر 13 میچز میں 407 رنز بنا کر ٹاپ تھری بیٹر میں شامل ہیں تاہم وہ اپنی اس کارکردگی سے خوش نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان پی ایس ایل کے تین سیزن میں 500 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ بابر اعظم بھی ان کے اس ریکارڈ میں شریک ہیں جنہوں نے رواں سیزن میں سب سے زیادہ 569 رنز بنائے ہیں۔

  • پی ایس ایل 9 میں کون سا کھلاڑی کس انعام کا حقدار قرار پایا؟

    پی ایس ایل 9 میں کون سا کھلاڑی کس انعام کا حقدار قرار پایا؟

    پاکستان سپر لیگ 9 اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ایک ماہ تک جانے والا کرکٹ کا سنسنی خیز میلہ گزشتہ شب اسلام آباد کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا۔

    تقریب تقسیم انعامات میں پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے ایونٹ میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا بلکہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے اس سیزن میں 305 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل 9 کے فائنل میں ریکارڈ بنانے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں فائنل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹورنامنٹ کے بہترین بولر ملتان سلطانز کے اسامہ میر قرار پائے۔ انہوں نے ایونٹ میں مجموعی طور پر 24 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اس کارکردگی پر فضل محمود کیپ سے نوازا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل 9 میں سب سے زیادہ 569 رنز اسکور کر کے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے خود کو حنیف محمد کیپ کا حقدار بنایا۔ وہ پی ایس ایل کے تین سیزن میں 500 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان کے نام رہا۔ انہوں نے 7 اننگز میں 107.5 کی قابل رشک اوسط سے 430 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے ٹاپ بلے باز رہے۔ سیزن میں انہوں نے لگاتار دو سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی پایا

     بہترین فیلڈر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے اعزازات کراچی کنگز کے عرفان خان نیازی کے حصے میں آئے۔

    پی ایس ایل 9 کے سپر آل راؤنڈر پشاور زلمی کے صائم ایوب قرار پائے، بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے جیتا، اسپرٹ کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے حصے میں آیا اور بہترین امپائر کا ایوارڈ آصف یعقوب نے حاصل کیا۔

  • پی ایس ایل 9 کے چیمپئن کپتان شاداب خان نے دلی خواہش ظاہر کر دی

    پی ایس ایل 9 کے چیمپئن کپتان شاداب خان نے دلی خواہش ظاہر کر دی

    پاکستان سپر لیگ 9 میں فتح کا تاج سر پر سجانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے میڈیا کے سامنے دلی خواہش کا اظہار کر دیا۔

    شاداب خان نے ٹرافی اٹھانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ قومی ٹیم میں ہوتے ہیں اور کبھی باہر، تسلسل برقرار نہیں رہتا، تاہم دلی خواہش یہی ہے کہ پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کھیلوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انالسٹ اور اسٹیٹس سے معلوم چلتا ہے کس پوزیشن پر کھلاڑیوں کونسا اچھا کھیلتا ہے، جس نمبر پر میں پرفارمنس دے سکتا ہوں اس پر کھیلتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ٹیم کیلئے اوپر کے نمبر پر کھیل سکتا ہوں۔

    کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے مزید کہا کہ میں جس ٹیم سے کھیلوں اس کو فتح دلانا مقصد ہے، پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنے کے لیے ایسا کچھ نہیں کر رہا ہوں اور مجھے ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ میں اچھی بولنگ نہیں کر رہا ہوں اس میں بہتری آنے میں وقت لگے گا۔

  • ہیڈ کوچ ملتان سلطانز نے افتخار احمد سے متعلق اہم بات کہہ دی

    ہیڈ کوچ ملتان سلطانز نے افتخار احمد سے متعلق اہم بات کہہ دی

    پی ایس ایل 9 کی رنر اپ ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا ہے کہ افتخار احمد ڈیتھ اوور کا بہترین کھلاڑی ہے لیکن انہیں درست انداز میں نہیں کھلایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی اٹھائی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رنر اپ ٹیم ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ افتخار احمد ڈیتھ اوور کا بہترین کھلاڑی ہے لیکن وہ جتنی بھی فرنچائز کے ساتھ کھیلے انہیں درست انداز سے نہیں کھلایا گیا تاہم ہم نے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    عبدالرحمان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھائی، ہماری حکمت عملی ہر میچ کے لحاظ سے اچھی رہی، کچھ چیزوں میں بہتری کی ضرورت ہے جس پر ہم کام کریں گے، ڈیوڈ ویلی کو اس لیے اوپر بھیجا تاکہ وہ اسپن اٹیک کو بریک کر سکے، تاہم بعض اوقات کچھ فیصلے حق میں ہوتے ہیں اور کچھ نہیں۔

    ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے کہا کہ ان سے پاکستان کرکٹ تیم کی کوچنگ کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

  • جادو نہیں بلکہ بھرپور محنت کے بعد پی ایس ایل 9 جیتا ہے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

    جادو نہیں بلکہ بھرپور محنت کے بعد پی ایس ایل 9 جیتا ہے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

    پی ایس ایل 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ جیت کے لیے کوئی جادو نہیں کیا بلکہ بھرپور محنت کے بعد یہ ٹائٹل جیتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ایک ماہ تک جانے والا کرکٹ کا سنسنی خیز میلہ گزشتہ شب اسلام آباد کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا۔

    جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوئی جادو نہیں کیا بلکہ بھرپور محنت کے بعد ٹائٹل جیتے ہیں۔

    شاداب خان نے کہا کہ اس سیزن میں ہم نے جو میچز ہارے وہ آخری گیند پر ختم ہوئے، ہماری ٹیم ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کبھی بھی میچ جیتا سکتے ہیں، جو ہم کر سکتے تھے وہ ہم نے کر دکھایا۔

     

    کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ میں جس ٹیم سے کھیلوں اس کو فتح دلانا مقصد ہوتا ہے، یہ ٹائٹل میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جب پہلی دفعہ ٹائٹل جیتا وہ اس وقت ٹیم میں ایمرجنگ کھلاڑی تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیڈ آف دی فرنٹ بھی کپتان آ کر کھیل سکتا ہے، انفرادی کارکردگی بطور کپتان دکھاتے ہیں تو وہ ٹیم کیلئے ہوتی ہے، جس نمبر پر میں پرفارمنس دے سکتا ہوں اس پر کھیلتا ہوں۔

    شاداب خان نے عماد وسیم کے حوالے سے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینا ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، اگر کوئی ان سے بات کرے گا تو شاید وہ کم بیک کے لیے تیار ہو جائیں۔

    چیمپئن کپتان نے کہا کہ کراچی والوں نے بہت محبت دی ہے اور کراؤڈ کو ہماری ٹیم نے بہت انجوائے کیا ہے، ذاتیات پر تنقید اچھی بات نہیں ہوتی، اگر پرفارمنس نہ دیں تو تنقید کی جا سکتی ہے۔

  • پی ایس ایل 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیے

    پی ایس ایل 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے میدان میں فلسطینی پرچم لہرا دیے

    پاکستان سپر لیگ 9 کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے بعد میدان میں فلسطینی پرچم لہرا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہ بھولے اور نیشنل اسٹیڈیم میں فلسطین کے پرچم لہرا دیے جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

    جیت کے بعد فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے فلسطینی پرچم پہن کر پورے میدان کا چکر لگایا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں فلسطینی کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔

    پی سی بی نے بی زبردست اقدام کرتے ہوئے فائنل تقریب میں غزہ کے پناہ گزینوں کے لیے 50 لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

     

    جیت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ فلسطین کا جھنڈا لہرانا ہم سب کا فیصلہ تھا اور میں ذاتی طور پر یہی چاہتا ہوں کہ آج کی فتح فلسطین کے نام کروں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

    واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فتح کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل کا تاج اپنے سرپر سجالیا

    پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے نام کرلی، لگاتار چوتھا فائنل کھیلنے والی ملتان کی ٹیم ایک بار پھر خالی ہاتھ رہ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ایک اور نہایت سنسنی خیز فائنل میں شائقین کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کے درمیان تگڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم عماد وسیم کی آل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث اسلام آباد کی ٹیم نے پی ایس ایل کی دلکش ٹرافی اپنے نام کرلی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ملتان سلطانز مسلسل تیسرا فائنل جیتنے میں ناکام رہی۔

    شاداب خان کی قیادت میں اسلام آباد نے پہلی بارٹرافی اپنے نام کی جبکہ فاتح سائیڈ تین بار پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    سنسنی خیز فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پرحاصل کیا، مارٹن گپٹل نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ اعظم خان 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    عماد وسیم نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے، نسیم شاہ نے 17 رنزبنا کراسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ حنین شاہ نے فائنل کی آخری گیند پروننگ شاٹ لگایا

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد کی جیت کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، حنین شاہ وننگ شاٹ لگا کر آبدیدہ ہوگئے۔ فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کیا۔

    اس سے قبل پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

    عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 20 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    یاسر خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیود ولی 6 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بنے، جانسن چارلس 4 رنز بنا کر چلے بنے، خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر مارٹن گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کرس جارڈن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اسامہ میر 6 رنز بنا سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ پی ایس ایل فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو اور ٹائمل ملز کی واپسی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)