Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے انتظامات مکمل

    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے انتظامات مکمل

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے میچ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جبکہ 3 بجے قذافی اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دبئی اور شارجہ میں ہونے والا میچز کا مرحلہ ختم ہوگیا۔ لیگ کے بقیہ 2 میچز اب لاہور میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 3 بجے قذافی اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔ شائقین اپنے ٹکٹ اور شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شائقین کے لیے 3 پارکنگ اسٹینڈ بنائے گئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 4 کے گراؤنڈ میں پارکنگ ہوگی علاوہ ازیں قرشی پارک، لبرٹی مارکیٹ کے گراؤنڈ میں بھی پارکنگ ہوگی۔

    انتظامیہ نے کہا ہے کہ چنگچی، آٹو رکشہ اور سلنڈر والی گاڑیاں پارک نہیں ہوسکیں گی۔ اسٹیڈیم میں ماچس، کانچ کی بوتل اور چھری لانا ممنوع ہے۔ کھانے پینے کی اشیا اور پانی اسٹیڈیم کے اندر ہی دستیاب ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگزکےانٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت پورا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

    کراچی کنگزکےانٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت پورا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

    لاہور: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کی سربراہی میں کراچی کنگز کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت پورا اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگزکی ٹیم نجی ایئرلائنزکے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچی، کھلاڑیوں کی آمد پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

    کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں کو سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل پہنچا دیا گیا۔ کراچی کنگز کے 6 غیرملکی کھلاڑی دبئی سے لاہور پہنچے ہیں جن میں جوڈین لی، روی بوپارا، کولن انگرام، ٹائمل ملز، ڈیوڈویسی اور لینڈل سیمنزشامل ہیں۔


    پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


    خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دو ایلیمینیٹرز میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی اور فاتح ٹیم کل کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اورایلیمینیٹرز میچز میں جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی

    پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے ایلی منیٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے پہلے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی، فاتح ٹیم بدھ کو دوسرے ایلی منیٹر میں کراچی کنگ سے مقابلہ کرے گی، میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پر عزم ہیں جبکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت لاہور پہنچتے ہی گوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاوہ زلمی نے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    پی ایس ایل کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں: کمشنر لاہور

    خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے، اب تین ٹیموں کےدرمیان فائنل میں پہنچنےکے لیے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، ہارنے والی ٹیم کو واپسی کا ٹکٹ کٹانا پڑے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

    کراچی کنگزکی ٹیم دبئی سےلاہورپہنچ گئی

    دوسری جانب پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرانے کے پیش نظر ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کو متبادل راستے اپنانے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل: فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری

    پی ایس ایل: فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معنقدہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے پیش نظر انتظامیہ نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مخصوص شاہراہوں کو عام ٹریفک کیلیے بند کیا جائے گا۔

    عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ بند کیے جانے والے روٹس پر شٹل سروس چلائی جائیں گی، شٹل بسوں کے لیے تین گراؤنڈز مختص کئے گئے ہیں، وفاقی اردو یونی ورسٹی گراؤنڈ، حکیم سعید گراؤنڈ اور بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار گراؤنڈ سے شٹل بس سروس چلے گی۔

    پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

    انہوں نے کہا کہ ڈالمیا روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کی طرف آنے والا پل بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ علاوہ ازیں نیو ٹاؤن سے بھی عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا لیکن اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتالوں کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، مریض اور ایمبولینسوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک عمران تعقوب نے کہا کہ پہلا ڈائی ورژن کارساز روڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے جو یونی روسٹی روڈ سے دائیں جانب ہوتا ہوا اسٹیڈیم کی طرف جاتا ہے، یہ روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر رہے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ راشد منہاس روڈ سے مڑ کر گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 نمبر کی طرف جائیں۔

    پی ایس ایل فائنل، کراچی کوسجا کرکھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کریں گے، وسیم اختر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شارع فیصل پر دو طرفہ ٹریفک چلیں گی، شاہراہ قائدین، راشد منہاس روڈ بھی مکمل طور کھلا رہے گا اور شاہراہ پاکستان پر ٹریفک مکمل طور پر بحال رہے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں: کمشنر لاہور

    پی ایس ایل کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں: کمشنر لاہور

    لاہور: کمشنر لاہور عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے پیش نظر خصوصی تیاریاں کی ہیں اور شہریوں کی سہولتوں کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف روشنی کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا ہے۔ پارکنگ لائٹس کی بھی مرمت کی گئی ہے۔ پارکنگ لاٹس میں نگرانی کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے قریب 20 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔ مخصوص دائرے میں اسکول 11 بجے بند ہوں گے۔

    کمشنر کے مطابق شٹل پارکنگ لاٹ سے اسٹیڈیم لے کر آئے گی۔ موبائل سروس بند نہیں کی جا رہی۔ ہماری کوشش ہوں گی کہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں ہونے والے میچز کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب بقیہ میچز لاہور میں ہوں گے۔

    لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے 2 میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

    لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگزکی ٹیم دبئی سےلاہورپہنچ گئی

    کراچی کنگزکی ٹیم دبئی سےلاہورپہنچ گئی

    لاہور: کراچی کنگز کی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئی، ٹیم کو سخت سیکورٹی حصارمیں نجی ہوٹل منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم دبئی سے لاہور پہنچ گئی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 20 مارچ کو پلے آف کا دوسرا میچ کھیلا جائے اور فاتح ٹیم کا مقابلہ 21 مارچ کو کراچی کنگز سے ہوگا۔


    کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل تک رسائی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے لک رونکی کی تیز ترین جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ 16 مارچ کو پاکستان سپرلیگ کے انتہائی اہم اور بڑے میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل تک رسائی

    کراچی کنگز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل تک رسائی

    دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے لک رونکی کی تیز ترین جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے اکتیسویں اور پلے آف کے پہلے میچ میں پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی اور دوسرے نمبروں کی ٹیموں میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مقابلہ دبئی اسٹیڈیم ہوا۔

    آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے‘۔

    کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو خرم منظور اور ڈین لے میدان میں اترے، تیسرے اوور میں 17 رنز کے مجموعی اسکور پر عماد الیون کی دو وکٹیں گریں تاہم آئن مورگن اور ڈین لے نے گرتی ہوئی ٹیم کو تھوڑا سا سہارا فراہم کیا۔

    بعد ازاں 46 کے مجموعی اسکور پر مورگن 21 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین کولن انگرام اور ڈین لے نے 59 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور اسکور کو 128 تک پہنچایا۔

    کراچی کنگز کی پہلی اور دوسری وکٹ 17 جبکہ مورگن 46، جوزف ڈین لے 128 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، کولن انگرام 39 گیندوں پر 68 رنز اور ڈین لے 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد سمیع 2 ، فہیم اشرف اور عماد بٹ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو لک رونکی اور صاحبزادہ فرحان میدان میں اترے، مصباح الیون کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار اوپننگ فراہم کی اور 91 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گری۔

    لک رونکی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹی مکمل کی اور وہ 94 کے انفرادی اسکور پر فاتحانہ اننگز کھیل پر پویلین لوٹے، یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 91، دوسری 130 پر گری، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پانچ کیچز ڈراب کیے جس کا مصباح الیون کے بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا اور 13ویں اوور میں ہی 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    پی ایس ایل کے پلے آف کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین بدھ کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، مقابلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کراچی کنگز سے میچ کھیلے گی جس کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔


    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز خلاصہ

    تیرہواں اوور (عثمان شنواری): تیسری گیند پر چوکے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    بارہواں اوور (محمد عامر): گیارہ رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 147/2 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (عثمان شنواری): ایلکس ہیلز چوتھی گیند پر آؤٹ ہوئے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 136/2 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (شاہد آفریدی): ایک چوکے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 124/1 تک پہنچا۔

    نواں اوور (محمد عرفان جونیئر): اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 117/1 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور (شاہد آفریدی): 9 رنز اضافے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا مجموعی اسکور 99/1 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (ٹائمل ملز): صاحبزادہ فرحان آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، 13 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 91/1 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (محمد عامر): پہلی گیند پر لک رونکی کا کیچ ڈراپ ہوا، بعد ازاں مجموعی اسکور 75/0 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (عثمان شنواری): تین چھکوں کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 69/0 تک پہنچا، لک رونکی نے اپنی ففٹی مکمل کی۔

    چوتھا اوور (شاہد آفریدی): ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 49/0 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (ٹائمل ملز): ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے مجموعی اسکور 34/0 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (عثمان شنواری): چار رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 18/0 تک پہنچا۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز لک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے کیا جبکہ پہلا اوور محمد عامر نے کیا، پہلے اوور میں دو چوکوں کے بعد مصباح الیون کا مجموعی اسکور 14/0 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز اننگز خلاصہ

    بیسواں اوور (فہیم اشرف): آخری اوور میں دو چھکوں، ایک ڈبل اور تین سلنگز کے بعد مجموعی اسکور 154/4 تک پہنچا۔

    انیسواں اوور (محمد سمیع): چار رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 137/4 تک پہنچا۔

    اٹھارواں اوور (فہیم اشرف): جوزف ڈین لے نصف سنچری بنا کر خود ہی وکٹ کو گرا کر آؤٹ ہوئے، کولن انگرام نے آخری بال پر چونکا لگا کر 31 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور مجموعی اسکور 133/4 تک پہنچا۔

    سترہواں اوور ( محمد سمیع): 9 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 120/3 تک پہنچا۔

    سولہواں اوور (حسین طلعت): دو چھکوں کی مدد سے اوور میں 15 رنز حاصل ہوئے جس کے بعد اختتام پر مجموعی اسکور 111/3 تک پہنچا۔

    پندرہواں اوور (فہیم اشرف): ایک چھکے ، ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 96/3 تک پہنچا۔

    چودہواں اوور (شاداب خان): 6 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 81/3 تک ہنچا۔

    تیرہواں اووور (حسین طلعت): دو رن اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 75/3 تک پہنچا۔

    بارہواں اوور (شاداب خان): 7 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 73/3 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (عماد بٹ): پہلی ہی گیند پر کولن انگرام نے شاندار شارٹ کھیل کر اننگز کا پہلا چھکا مارا، اگلی بال پر رن لینے کے بعد ڈین لے وکٹ پر آئے اور انہوں نے چونکا مارا، 13 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 65/3 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (شاداب خان): 3 رنزاضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 52/3 تک پہنچا۔

    نواں اوور (عماد بٹ): آئن مورگن پہلی ہی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 16 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز کی اننگز کھیلی، یوں کراچی کنگز کی تیسری وکٹ 46 پر گری، تین رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 49/3 تک پہنچا۔

    آٹھواں اوور (شاداب خان): کپتان مورگن نے شاندار ریورس سوئپ شارٹ کھیلتے ہوئے گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر پھینک کر چار رنز حاصل کیے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 46/2 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (سمت پٹیل): ایک چوکے اور سنگلز کی مدد سے 9 رنز حاصل ہونے کے بعد مجموعی اسکور 38/2 تک پہنچا۔

    چھٹا اوور (فہیم اشرف): ایک چوکے، دو اور سنگل رنز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 29/2 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (سمت پٹیل): 3 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 21/2 تک پہنچا۔

    چوتھا اوور (محمد سمیع): خرم منظور باؤلرکے ہاتھوں 6 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین بابر اعظم اگلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین روانہ ہوئے، اختتام پر مجموعی اسکور 17/2 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (سمت پٹیل): پہلی بال پر جوئے ڈین لے اسٹمپ ہونے سے محفوظ رہے جس کے بعد انہوں نے دو چوکے لگائے، اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 15/0 تک پہنچا۔

    دوسرا اوور (محمد سمیع): ایک چوکے اور ایک سنگل کے بعد مجموعی اسکور 7/0 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اوپننگ کے لیے خرم منظور اور جوئے ڈین لے میدان میں آئے جبکہ اسلام آباد کے سمت پٹیل نے پہلا اوور کرایا جس میں ٹیم صرف 2 رنز حاصل کرسکی۔

    عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کنگز کی قیادت آئن مورگن کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائد مصباح الحق بھی انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں اور ان کی جگہ ٹیم کی کپتانی جے پی ڈومینی کررہے ہیں۔

    اسکواڈ

    کراچی کنگز: جوئے ڈین لے، خرم منظور، بابر اعظم، کولن انگرام، آئن مورگن (کپتان)، شاہد آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان جونیئر، ٹائمل ملز، عثمان خان شنواری

    اسلام آباد یونائیٹڈ: لک رونکی، جے پی ڈومینی (کپتان)، ایلکس ہلز، صاحبزادہ فرحان، طلعت حسین، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، عماد بٹ، محمد سمیع اور سمت پٹیل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل سیزن 3 میں کراچی کنگزکی کامیابی کا شاندار سفر جاری

    پی ایس ایل سیزن 3 میں کراچی کنگزکی کامیابی کا شاندار سفر جاری

    پی ایس ایل سیزن 3 میں کراچی کنگز کا شاندار سفر کامیابی سے جاری ہے، کراچی کنگز کے بلّے باز بابراعظم 339 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے، کراچی کنگز نے اپنے سامنے آنے والی تمام حریف ٹیموں پر کاری ضرب لگائی ہے۔

    کراچی کنگز نے تئیس فروری کو اپنے پہلے میچ میں کوٹئہ گیڈی ایٹرز کے خلاف جارحانہ اینگنزکھیلتے ہوئے جیت کر ایونٹ کا دھماکہ خیز آغاز کیا، اور پچیس فروری کو ہونے والے میچ میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں دوسرا نشانہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی ٹیمم بنی۔

    چھبیس فروری کو ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے تیسرا میچ جیت کر اپنی ہیٹ ٹرک باآسانی مکمل کی  جبکہ دوسری طرف دو مارچ کو کراچی اور ملتان سلطان کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔

     پانچویں میچ میں کراچی کنگز کی جیت کا سلسلہ تعطل کا شکارہوا اور چار مارچ کے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا کر جیت اپنے نام کی، تو آٹھ مارچ کو منعقد ہونے والے چٹھے میچ میں کوٹئہ گیڈی ایٹرز نے کراچی کے خلاف فتح اپنے نام کی۔

    دس مارچ کے میچ میں ملتان سلطانزکا کراچی کنگز نے دوبارہ شکار کیا تو گیارہ مارچ کے میچ میں لاہورقلندرز نے سنسی خیزمقابلے کے بعد سپر اوور میں فتح یاب ہوگئے۔

    پندرہ مارچ کو ہونے والے نویں میچ میں پشاورزلمی کی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی جبکہ لیگ راؤنڈ کا آخری میچ سولہ مارچ کو کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو 7 وکٹوں سے زیر کردیا تھا۔

    پاکستان سپرلیگ کے تیسرے سیزن میں کراچی کنگز کے کھلاڑی سب پر چھائے ہوئے ہیں اور تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے شیردے دھنا دھن رنز بناتے ہوئے ابھی تک سب سے آگے ہیں۔ بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ میں بھی کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے نمایاں پر فارمنس دکھائی ہے، ایونٹ میں سب سے بڑا اسکور کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف 188 رنز ہے۔

    کنگز کی بلّے بازی کی جان بابر اعظم اپنی چار نصف سنچریوں کے ساتھ ایونٹ میں سب سے آگے ہیں، بابر اعظم نے 339 رنز کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے بہترین رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ پشاور زلمی کے بلّے باز کامران اکمل 347 رنز بناکر پہلے نمبر برجمان ہیں۔

    بولنگ میں کراچی کنگز کے عثمان شنواری اور شاہد آفریدی ٹاپ فائیو بولرز میں شامل ہیں، شنواری 14 بلّے بازوں کا شکار کرنے کے بعد دوسرے جبکہ آفریدی 13وکٹیں حاصل کرنے کے بعد چھوٹے نمبر موجود ہیں‘ دوسری جانب وہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی تین سو وکٹیں بھی مکمل کرچکے ہیں۔

    بہترین وکٹ کیپرز کی فہرست میں کراچی کنگز کے محمد رضوان نے 7 کھلاڑیوں کا شکار کرنے کے ساتھ تیسرے نمبر پر، کمار سنگاکارا 10 کھلاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے پہلے نمبر پر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی

    پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے پلے آف مرحلے میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جیتنے والی ٹیم فائنل کے لیے کراچی کی اڑان بھرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جیتنے والی ٹیم فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا اور وہ دوسرے کوالیفائنگ میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔

    خیال رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے اور جیتنے والی ٹیم پہلے کوالیفائنگ کی ہارنے والی ٹیم سے 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔


    کراچی کنگز کی شاندار فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا


    یاد رہے کہ دوروز قبل پاکستان سپرلیگ کے انتہائی اہم اور بڑے میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹی ٹوئنٹی:‌ شاہد آفریدی 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے

    ٹی ٹوئنٹی:‌ شاہد آفریدی 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے

    شارجہ: کراچی کنگز کے صدر اور قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے تیسویں میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں کہ شاہد خان آفریدی نے والٹن کو 21 کے انفرادی جبکہ 63 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کر کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

    قبل ازیں شاہد آفریدی نے یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کو 19 کے انفرادی جبکہ 52 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا تاہم حیران کُن طور پر انہوں نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد روایتی خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کا لالا، سب سے نرالہ، شاندار کیچ کے بعد لاجواب انٹرویو

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا تھا کہ ’مصباح الحق کے ساتھ کئی میچز کھیلے، وہ بہت اچھے اور سینئر کھلاڑی ہیں جس کی وجہ سے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد روایتی انداز میں خوشی کا اظہار نہیں کیا‘۔

    ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں  وین انڈیز (ویسٹ  انڈیز) کے فاسٹ باؤلر ڈیوائن براوو 375 میچز میں 413 وکٹوں کے ساتھ پہلے، سری لنکا کے لاسو ملنگا 256 میچز میں 348 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے، ویسٹ انڈیز کے ہی باؤلر سنیل نارائن 271 میچز میں 317 وکٹیں لے کر  تیسرے اور شاہد خان آفریدی 273 میچز میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے باؤلر بن گئے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں اب تک 10 میچز کھیلے اور انہیں پانچ میں فتح ، 4 میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا تھا، کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف مرحلے میں اُن کا مقابلہ کل اتوار کے روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی میں اب بھی بچوں والا جذبہ ہے: مکی آرتھر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔