Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • کراچی کنگز:عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

    کراچی کنگز:عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

    دبئی: ڈاکٹرز نے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو مزید آرام کا مشورہ دے دیا، وہ کل پشاور زلمی کے خلاف میچ کا حصہ نہیں بنیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف اہم میچ سے قبل کراچی کنگز کو دھچکا لگا ہے. لاہور قلندرز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے ہیڈ انجری کا شکار ہونے والے عماد وسیم اگلے میچ کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ اب ان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کریں گے.

    اسٹار آل راؤنڈر ابھی مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں. ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ مزید آرام کریں‌ گے. عماد وسیم کی جگہ اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت سنبھالیں گے. یاد رہے کہ مورگن کا پی ایس ایل سیزن تھری میں یہ پہلا میچ ہوگا.

    پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ کو تجزیہ کار دونوں‌ ٹیموں کے لیے اہم گردان رہے ہیں. کامیابی کی صورت میں کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں انٹری یقینی ہوجائے گی.


    پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، انتظامات کیلئے21کروڑمنظور


    یاد رہے کہ انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے کراچی کنگز کو جوائن کیا تھا.

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 20 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل بھی میگا ایونٹ کا حصہ بنے۔


    پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل


    پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، انتظامات کیلئے21کروڑمنظور

    پی ایس ایل فائنل : کراچی کی قسمت جاگ گئی، انتظامات کیلئے21کروڑمنظور

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے دوران شہر کو پودوں اور رنگ برنگی روشنیوں سے سجانے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات کے لیے 21 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی اور شاہراہوں کی مرمت کے لیے ساڑھے 13 کروڑ جبکہ امن و امان اور دیگر انتظامات کے لیے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    وزارت اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو فنڈز کی فوری فراہمی اور شہر کو نہایت ہی خوبصورت بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنادیا ہے۔ 23 مارچ سے شہر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پودوں سے سجانے کی ہدایت کی دی گئی ہے، شہر کراچی 23 مارچ سے 25 مارچ تک سجا رہے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے 210 ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی ہے جس میں 75 ملین روپے سے ٹرانسپورٹ کے انتظامات، پارکنگ ایریاز کی بحالی اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

    یہ فنڈ ڈی آئی جی ساؤتھ، کمشنر کراچی استعمال کریں گے۔ بقایہ 135 ملین روپے سے سوک ورک، جنریٹرز کو کرائے پر لینے، باغبانی، سجاوٹ، پارکنگ ایریاز اور راستوں کو خوبصورت بنانا ہے۔

    یہ فنڈ کے ایم سی میئر کراچی کی منظوری سے استعمال میں لائے گی۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل پرحکومت کا شٹل سروس چلانے کا اعلان


    خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر 300گاڑیوں پرمشتمل شٹل سروس چلائی جائے گی، شٹل سروس کےسینتالیس سینٹرزہوں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں آخری مراحل میں


    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کراچی کے نوجوان پی ایس ایل فائنل کو انجوائے کریں میں ان سے تفریح کا موقع چھیننا نہیں چاہتا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پارکنگ ایریاز میں واش روم اور پینے کے پانی کی سہولتیں ہونی چاہئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلطانز کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلطانز کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے پچیسویں‌ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی، مصباح الیون 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، سلطانز کی قیادت شعیب ملک اور یونائیٹڈ کی کپتانی مصباح الحق نے کی۔

    ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مصباح الیون کی جانب سے اوپننگ کے لیے لک رونچی اور جے پی ڈومینی میدان میں آئے، یونائیٹڈ کی ٹیم کو پہلا نقصان 46 پر ہوابعد ازاں 91 ، 126، 164 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    اسلام آباد کی جانب سے لک رونچی 58 رنز بناکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ایلکس ہیلز نے 46 رنز کی اننگز کھیلی، عمر گل 2 اور عمران طاہر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو دو کے مجموعی اسکو پر ٹیم کی دو وکٹیں گر گئیں تھیں، بعد ازاں 20 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی آؤٹ ہوئے، شعیب ملک وکٹ پر زیادہ دیر وکٹ پر رک نہ سکے اور انہیں شاداب خان نے کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

    سلطانز کی جانب سے پولارڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے جبکہ سمیت پٹیل، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے دو دو وکٹیں لیں جبکہ محمد سمیع ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔

    ملتان سلطانز اننگز

    اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر پولارڈ آؤٹ ہوئے تو سلطانز کی فتح ہاتھ سے نکل گئی، انیسویں اووور کی آخری اور بیسویں کی پہلی گیند پر ہی اگلے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے یوں پوری ٹیم 152 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹی۔

    چودہویں اوور کی آخری گیند پر وایٹلی آؤٹ ہوئے، 15ویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 105 تک پہنچا۔

    نویں اوور میں شاداب خان نے سلطانز کے کپتان شعیب ملک کو کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا تاہم ملک الیون کو ابتدائی دو کھلاڑی صرف دو کے مجموعی اسکور پر ہی واپس لوٹ گئے، پانچویں اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 20 رنز بنائے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

    انیسویں اوور کی دوسری گیند پر یونائیٹڈ کے حسین طلعت 36 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، مقررہ اوور ختم ہونے پر مصباح الیون نے چار وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

    گیارہویں اوور کی آخری گیند پر عمران طاہر نے لک رونچی کو کلین بولڈ کیا، انہوں نے 36 گیندوں پر 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بعد ازاں پندرہویں اوور کی تیسری بال پر ایلکس ہیلز آؤٹ ہوئے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 126 تک پہنچا۔

    ڈومینی کے آؤٹ ہونے کے بعد ایلکس ہلز اوپنر کا ساتھ دینے کے لیے کریز پر پہنچے، لک رونچی نے اننگز کے نویں اوور میں تین چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 87 تک پہنچا۔

    اسلام آباد کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز لک رونچی اور جے پی ڈمینی نے کیا، پانچویں اوور کی آخری گیند پر مصباح الیون کو 46 کے مجموعی اسکور پہلی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو کم سے کم ہدف تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ میچز میں ٹیم کی بیٹنگ لائن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی مگر آج فتح حاصل کرنے کے لیے ہم سرتوڑ کوشش کریں گے۔

    یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے پوری کوشش ہوگی کہ سلطانز کو جیت کے لیے 160 سے زیادہ کا ہدف دیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلے مرحلے تک پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازم ہے تاہم اُن کے اہم کھلاڑی رومان رئیس انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔

    دونوں ٹیموں نے اسکواڈ میں دو دو تبدیلیاں کی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز اور عماد بٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سلطانز نے روس وائٹلی اور عمر گل کو موقع فراہم کیا۔

    خیال رہے کہ اگلے مرحلے میں چھ میں سے چار ٹیمیں کوالیفائی کریں گی، لاہور قلندرز مسلسل شکست کے باعث ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم بھی اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی۔

    ملتان کی ٹیم نے اب تک 9 میچ کھیلے جن میں سے انہیں 4 میں فتح چار میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، ملک الیون آج اپنا آخری اور دسواں میچ کھیل رہی ہے، شکست کی صورت میں پشاور زلمی پوائنٹس کے حساب سے اوپر آجائے گی کیونکہ اُس کے ابھی 2 میچز مزید باقی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر

    رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو ایونٹ کے دیگر میچز میں فاسٹ باؤلر رومان رئیس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رومان رئیس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ٹیم کے فزیو ایرل ایکاٹ رومان رئیس کی چوٹ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر سے رابطے میں تھے۔

    فزیو ایرل ایکاٹ کے مطابق اگرچہ رومان رئیس کی حالت میں بہت بہتری آئی ہے لیکن ان کا گھٹنا باؤلنگ کرتے ہوئے زیادہ وزن برداشت نہیں کررہا، ڈاکٹر نے رومان رئیس کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو افسوس ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں ٹیم کو فاسٹ باؤلر کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی لیکن ان کا آرام کرنا ہی درست فیصلہ ہے۔

    خیال رہے کہ رومان رئیس ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہونے کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے 29 سالہ آل راؤنڈر آندرے رسل ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل 2018: ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018: ملتان سلطانز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    شارجہ : پاکستان سپرلیگ سیزن تھری میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا 25 واں ٹاکرا ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ ملتان سلطانز 9 میچز کھیل کر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ملتان سلطانز کوآج کا میچ جیتنا ہوگا۔


    ملتان سلطانز


    شعیب ملک ملتان سلطانز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل

    پی ایس ایل:‌ مورگن، کراچی کنگز کے اسکواڈ میں‌ شامل

    دبئی: انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین آئن مورگن کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے انہیں اگلے راؤنڈ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے سابق کپتان آئن مورگن نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم کو جوائن کرلیا، مورگن کو اگلے میچز میں اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا انہیں کس کھلاڑی متبادل کے طور پر کھیلایا جائے گا اس بات کا مینجمنٹ اور سیلکٹرز نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس میں مورگن نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 2-3 سے فتح ہمکنار کروایا۔ آئن مورگن کا ٹی ٹوینٹی ریکارڈ بھی شاندار ہیں انہوں نے 72 میچز میں 9 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کے دوسرے اوپنر جیس روئے  کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز فرنچائز نے خریدا تھا، دونوں کھلاڑی گزشتہ روز دبئی پہنچے اور اب وہ لیگ کے بقیہ میچز میں اپنی اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں 20 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ساؤتھ افریقا کی ٹیم کے کھلاڑی مورکل، وینڈیز کے براوو، آسٹریلیا کے جون ہیشٹنگ انگلینڈ کے جیمز وینز اور وینڈیز کے جیسن ہولڈر شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلش ٹیم کے ٹم بریسنین، عادل رشید، وینڈیز کے سیمنز، نیوزی لینڈ کے مچل مکلینگن،کولن منرو، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور ساؤتھ افریقا کے وائن پارنل شامل ہیں۔

    پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے والے نامور کھلاڑیوں میں جے پی ڈومنی، مچل جونسن، مستفیض الرحمان ، وائن پارنل، کولن منرو، عمران طاہر، لیوک رانچی، اینجلومیتھوز، عادل رشید، جون ہیزٹنگ، کرس لئن اور مچل مکلینگن شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست

    یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے سپراوور میں کراچی کنگز کو ہرا دیا

    پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے سپراوور میں کراچی کنگز کو ہرا دیا

    دبئی:  پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دے دی، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 164 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے برابر کردیا،

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا 24واں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا گیا، کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ قلندرز کی کپتان برینڈن میکولم تھے۔

    لاہورقلندرز کی دعوت پر کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، بابر اعظم 61 اور لینڈل سیمنز 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ سہیل خان نے سب سے زیادہ تین وکٹیں لیں، کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 19، دوسری 91، تیسری 124، چوتھی 148 اور پانچویں 155 پر گری۔

    جواب میں لاہور قلندر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر اسکور برابر کردیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں کرانے کا فیسلہ کیا گیا، جس میں لاہور قلندر نے کراچی کنگز کو 12رنز کا ہدف دیا۔

    دوسرے سپر اور میں کراچی کنگز ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 8 رنز بنا سکی، اور لاہور قلندر نے 3 رنز سے کراچی کنگز کو ہرادیا۔

    لاہور قلندر کی جانب سے آغا سلمان 50 رنز بنا کر مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے، فخر زمان 28 اور اینٹن ڈیوچ 24رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کےعثمان خان اور محمد عرفان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لاہور قلندر اننگز کا خلاصہ

    سپر اوور/ کراچی کنگز (سنیل نارائن ) : سیمنز اور کولن انگرام نے کھیل کا آغاز کیا، پہلی بال پر کوئی رن نہ بن سکا، تیسری بال پر لولن انگرام کیچ آؤٹ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی شاہد آفریدی نے آخری بال پر چھکا مارا لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔ اس طرح سپر اوور کے اختتام پر کراچی کنگز 8 رن بنا سکی۔اور یہ میچ لاہور قلندر نے جیت لیا۔

    سپر اوور/ لاہور قلندر (محمد عامر ) : پہلی بال پر فخر زمان دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی ڈیوچ ہیں، ان کے ساتھ میکلم دے رہے ہیں، اوور کی آخری بال پر میکلم رن آؤٹ ہوگئے، اس اوور میں لاہور کا اسکور 11رنز دو کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    بیسواں اوور (عثمان خان) : کھیل کے آخری اوور میں سہیل اختر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے، اور میکلگن رن آؤٹ ہوئے۔ لاہور کا اسکور8 وکٹوں کے نقصان پر 163 ہوگیا، اسکور برابر ہونے پر میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا ۔

    انیسواں اوور (محمد عامر) : دوسری بال پر سہیل خان عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، دو اوورز میں تین ایم وکٹیں گرنے سے لاہورقلندر کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہہے اور ٹیم کا اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 148 رنزہوگیا۔

    اٹھارہوں اوور (عثمان خان) :  دوسری بال پر میکلم نے شاندار چھکا لگایا لیکن یہ اوور لاہور کیلیے بہت مہنگا ثابت ہوا، چوتھی بال پر آغا سلمان 50 رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اوور کی آخری بال پر برینڈن میکلم 15 رنز بنا کر سیمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ قلندر کا مجموعی اسکور نو رنز کے اضافے سے 5وکٹوں کےنقصان پر 140 رنز ہوگیا۔

    سترہواں اوور (محمد عامر) : اس اوور میں لاہور قلندر کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوسکا اور مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقٓصان پر131 ہوگیا۔

    سولہواں اوور (محمد عرفان) : اوور کے اختتام پر لاہور قلندر کا مجموعی اسکور 13 رنز کے اضافے سے 127 ہوگیا اور اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    پندرہواں اوور (عماد وسیم) :دوسری بال پر آغا سلمان نے بہترین چھکا لگا کر اسکور میں دس رنز کا اضافی کیا، اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 114رنز ہوگیا۔

    چودہواں اوور (محمد عرفان) : اوور کی چوتھی بال پر سنیل نارائن ایل بی ڈبلیو ہوگئے انہوں نے چھ رن اسکور کیے، ٹیم کا مجموعی اسکور3وکٹوں کے نقصان پر 104 ہوگیا۔

    تیرہواں اوور (روی بوپارہ) : اوور کے اختتام پر 7 رنز کے اضافے سے قلندرز کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 98رنز ہوگیا۔

    بارہواں اوور (عماد وسیم) : اس اوور کی چوتھی بال پر کراچی کنگز کو دوسری اہم کامیابی مل گئی اوپنر فخر زمان 28 رنز بنا کر کولن انگرام کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔لاہور کا اسکور 3رنز کے اضافے سے 91 ہوگیا، نئے آنے والے کھلاڑی سنیل نارائن ہیں۔

    گیارہواں اوور (روی بوپارہ) : کھیل کے اس اوور میں بھی 6رنز کا اضافہ ہوسکا، اور قلندرز کا اسکور ایک وکٹ پر 88 رنز ہوگیا۔

    دسواں اوور (عماد وسیم) : اس اوور میں 6رنز کا اجافہ ہوا اور لاہور کا مجموعی اسکور ایک وکٹ پر 82رنز ہے۔

    نواں اوور (شاہد آفریدی) فخر زمان نے شاہد آفریدی کولگاتار ایک چھکا اور چوکا جڑ دیا، 13 رنز کے شادار اضافے کے ساتھ قلندرز کا اسکور 76رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔

    آٹھواں اوور (عماد وسیم) کھیل کے اس اوور میں نو رنز کا اضافہ ہوا جس میں آغا سلمان کا ایک چوکا بھی شامل ہے، مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنزہوگیا۔

    ساتواں اوور (شاہد آفریدی) اس اوور میں صرف دو رن بن سکے لاہور قلندر کا مجموعی اسکور 54رنز ہوگیا، کریز پر فخر زمان 12 اور آغا سلمان 18 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

    چھٹا اوور (محمد عرفان) فخر زمان نے پہلی بال پر ہی ایک زرودار چھکا جڑ دیا، جبکہ آغا سلمان بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی ایک چوکا لگا دیا، اسکور میں 11رنز کے اضافے سے اسکورایک وکٹ کے نقصان پر 52رنز ہوگیا۔

    پانچواں اوور (عثمان شنواری) کھیل کے اس اوور میں چھ رنز کا اضافہ ہوا، لاہور کا اسکور 41 رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

    چوتھا اوور (محمد عرفان) اوور کی پہلی بال پر محمد عرفان نے کراچی کنگز کیلئے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اینٹن ڈیوچ کو بولڈ کردیا، انہوں نے 14 گیندوں پر 24رنز بنائے۔ لاہور کا مجموعی اسکور35 رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی پویلین لوٹ چکا ہے۔نئے آنے والے کھلاڑی آغا سلمان ہیں۔

    تیسرا اوور: (محمد عامر) ڈیوچ کے دو چوکوں کی مدد سے اسکور میں گیارہ رنز کے اضافے سے قلندر کا مجموعی اسکور 26ہوگیا، لاہور کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔

    دوسرا اوور (عثمان شنواری) کے اوور میں اینٹن ڈیوچ  نے دو شاندار چوکے لگا کر نو رنز کا اضافہ کیا لاہور کا اسکوربغیر کسی نقصان کے 15رنز ہوگیا۔

      پہلا اوور (محمد عامر)  : لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور اینٹن ڈیوچ نے کھیل کا آغاز کیا اور پہلے اوور میں ڈیوچ کے چوکے کے ساتھ چھ رن بنالیے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کراچی کنگز اننگز خلاصہ

    بیسواں اوور (شاہین آفریدی) : شاہد آفریدی کریز پر آئے اور دوسری گیند پر شاندار چھکا مارا تاہم اگلی کی گیند پر نوجوان باؤلر نے آفریدی کو کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی، مقررہ اوورز میں ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے

    انیسواں اوور (سہیل خان) : بابر اعظم اوور کی آخری بال پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دس رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی 148 تک پہنچا۔

    اٹھارواں اوور (شاہین آفریدی) : تیسری ، چوتھی، پانچویں اور چھٹی گیند پر سنگلز حاصل کرنے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 138/3

    سترہواں اوور (سہیل خان) بابراعظم نے مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی جبکہ دوسری گیند پر انگرام آؤٹ ہوئے، 13 رنز اضافے کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹ کے نقصان پر 134 تک پہنچا۔

    سولہواں اوور (شاہین آفریدی) : تین چوکوں اور دو سنگلز کی مدد سے مجموعی اسکور 123/2 پہنچا۔

    پندرہواں اوور: کراچی کنگز کے بلے بازوں نے سست روی سے کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 4 رنز حاصل کیے، مجموعی اسکور 109/2 تک پہنچا۔

    چودہواں اوور (مچل میگلیشن) : پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی اور چھٹی بال پر سنلگز حاصل کیے، مجموعی اسکور 105/2 تک پہنچا۔

    تیرہواں اوور (یاسر شاہ) : کراچی کنگز نے پانچ رنز حاصل کر کے 2 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی اسکور کی سنچری مکمل کی

    بارہواں اوور (سہیل خان) : تیسری گیند پر اوپنر سمینز 53 کے انفرادی اور 91 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، پانچ رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور 95/2 تک پہنچا۔

    گیارہواں اوور (سنیل نارائن) : دوسری، تیسری، پانچویں اور چھٹی بال پر ایک ایک سنگل بنا جس کے بعد مجموعی اسکور 89/1 تک پہنچا۔

    دسواں اوور (مچل میگلیشن) : 3 رنز کے بعد مجموعی اسکور 85/1 تک پہنچا۔

    نواں اوور ( سنیل نارائن) : لینڈل سیمنز نے 31 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی جبکہ اختتام پر مجموعی اسکور 82/1 تک پہنچا۔

     آٹھواں اوور (شاہین آفریدی) دو چوکوں اور چار سنگلز کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 78/1 تک پہنچا۔

    ساتواں اوور (یاسر شاہ): ایک چھکے اور تین چوکے پڑے، مجموعی اسکور 66/1 تک پہنچا، کراچی کنگز نے مجموعی اسکور کی ففٹی مکمل کی۔

    چھٹا اوور (مچل میگلیشن) : دو چوکوں ایک بائی اور دو سنگلز کے بعد مجموعی اسکور 46/1 تک پہنچا۔

    پانچواں اوور (سنیل نارائن) : دو چوکوں اور دو سنلگز کی مدد سے دس رنز حاصل ہوئے۔ مجموعی اسکور 36/1

    چوتھا اوور (مچل میگلیشن): ایک چوکے اور دو سنگلز کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 26 تک پہنچا۔

    تیسرا اوور (یاسر شاہ) : وکٹ (جوئے ڈین لے) مجموعی اسکور 20/1

    دوسرا اوور (سہیل خان) : کراچی کنگز نے ٹیم نے مجموعی اسکور 19 رنز تک پہنچا۔

    کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو لینڈل سمینز اور جوئے ڈین میدان میں اترے، پہلے اوور میں تین چوکوں کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 12 رنز تک پہنچا۔

    برینڈن میکولم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، گزشتہ روز کی طرح اچھا کھیل پیش کر کے کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے کی پوری کوشش ہے۔

     اسکواڈ

    کراچی کنگز : جوئے ڈین لے، لین ڈل سیمنز، بابر اعظم، کولن انگرام، روی بھوپارا، محمد رضوان، عماد وسیم (کپتان)، شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد عرفان (جونیئر)، عثمان خان شنواری

    لاہور قلندرز: فخر زمان، آن ٹن ڈیوچ، برینڈن میکولم، دنیش رام دین، گلریز صدف، آغا سلمان، سہیل اختر، سہیل خان، سنیل نارائن، مچل میگلیشن، یاسر شاہ

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اب تک ساتھ میچز کھیلے اور ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے عماد الیون کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 7 میچز کھیلے جن میں سے انہیں صرف ایک میں فتح ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اگر پانچویں نمبر پر موجود پشاور زلمی کو شکست ہوجاتی ہے اور قلندرز کی ٹیم آج فتح حاصل کرلیتی ہے تو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہوسکتے ہیں۔

    میچ کی مکمل اپ ڈیٹ: کراچی کنگز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست

    کراچی کنگز نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ  188/3 اسکور بورڈ پر سجایا تھا، ملتان سلطانز ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی تھی اور عماد الیون نے مخالف ٹیم کو 63 رنز سے شکست دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رمیز راجہ کی گائیکی اور ڈینی مورسن کے بھنگڑے کا چرچا، ویڈیو وائرل

    رمیز راجہ کی گائیکی اور ڈینی مورسن کے بھنگڑے کا چرچا، ویڈیو وائرل

    دبئی: انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے معروف پاکستانی کرکٹ رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی ڈینی مورسن نے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیت دکھائی تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، شائقین کرکٹ سارا سال اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

    پی ایس ایل کی پرنور افتتاحی تقریب میں صوفی کلام پڑھنے والی گلوکارہ عابدہ پروین نے شاندار پرفارمنس سے ایسا سماں باندھا کہ پاکستانی اور غیر ملکی بھی اُن کے سروں پر جھومتے نظر آئے جبکہ علی ظفر کی فضاء میں ہونے والی پرفارمنس بھی شاندار تھی۔

    پاکستان سپر لیگ کے 23 شاندار میچز ہوچکے ہیں، 6 ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے جان مار رہی ہیں تو کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے معروف کرکٹرز بھی اپنے اندر چھپی صلاحتیں سامنے لارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل میچزکا مفت ٹکٹ نہیں ملے گا‘ نجم سیٹھی کا مفت مشورہ

    ایک روز قبل شائقین کرکٹ اُس وقت بھی حیران ہوئے تھے کہ جب انہوں نے رمیز راجہ کے ہمراہ عالمی کرکٹرز کو پاکستان کے قومی لباس زیب تن کیے دیکھا تھا۔

    دنیا بھر میں کمنٹری سے مشہور ہونے والے پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے اُس وقت مداحوں کو حیران کیا جب وہ مائیک تھامے گراؤنڈ میں آئے اور دو گانے گنگنائے۔

    ویڈیو دیکھیں

    علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈینی مورسن اور مائیکل سلیٹر نے اسٹیڈیم میں پنجاب گانے پر شاندار بھنگڑا ڈال کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر کمنٹری کے ساتھ خوب انجوائے بھی کرتے ہیں کبھی وہ عام عوام کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں تو کبھی پچ پر لیٹ کر اپنا تبصرہ پیش کررہے ہوتے ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہیں، ٹرافی حاصل کرنے کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے مابین مقابلے جاری ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا۔ دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کی گئی۔

    ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا تاہم سیزن تھری کے کوالیفائنگ راؤند لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریںمذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی پشاور زلمی شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی پشاور زلمی شکست دے دی

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا 23واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا گیا، گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد جبکہ زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی نے کی۔

    گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد حفیظ اور کامران اکمل میدان میں آئے، سیمی الیون کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گری تاہم نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ نے ڈیوائن اسمتھ کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم 61 کے مجموعی اسکور پر زلمی کو دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، مقررہ اوورز کے اختتام پر سیمی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔

    وکٹیں گرنے کی ترتیب 

    سیمی الیون کی پہلی وکٹ 5 دوسری 61، تیسری 89 ، چوتھی 95 اور پانچویں 101 پر گری بعد ازاں کپتان سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مجموعی اسکور 157 تک پہنچایا، زلمی کے کپتان 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر شین واٹس 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے باؤلرز کی فہرست میں اول نمبر پر رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ کے لیے اسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں اترے، سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں 54 رنز پر ٹیم کو دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، گلیڈی ایٹرز کی تیسری وکٹ 69 اور چوتھی 84 پر گری۔

    کپتان سرفراز احمد نے 45 اور ریلی روسو نے 30 رنز کی ذمہ دارانہ ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرواتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن دلوائی۔

    سرفراز احمد کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


    گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

    کپتان سرفراز احمد اور رلی روسو نے 84 رنز پر کریز سنبھالی اور 74 رنز کی شاندار شراکت داری کے بعد ٹیم کو 6 وکٹوں سے فتح دلوائی، گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں زلمی کو شکست دی۔

    گیارہویں اوور میں پشاور زلمی کے رمیز راجہ آؤٹ ہوئے، پندرہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 117 تک پہنچا۔

    آٹھویں اور نویں اوور میں زلمی کے مزید دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تاہم بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ بھی کیا، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 81 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ کے لیے اسد شفیق اور شین واٹسن میدان میں اترے، پانچویں اوور کی پہلی گیند پر حسن علی نے اسد شفیق کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور مکمل ہونے پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ نقصان 36 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی اننگز خلاصہ

    ڈیرن سیمی نے وکٹ سنبھالی اور 2 چھکوں چار چوکوں کی مدد سے 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی علاوہ ازیں رکی ویسلز بھی اچھے بلے باز ثابت ہوئے، مقررہ 20ویں اوور کے اختتام پر زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

    بارہویں اوور میں ایک جبکہ 14ویں میں پشاور زلمی کی دو وکٹیں گریں، پندرہ اوور مکمل ہونے پر پشاور زلمی کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 101 تک پہنچا۔

    نویں اوور کی دوسری بال پر زلمی ڈیوائن اسمتھ 61 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے انہوں نے 49 رنز کی اننگز کھیلی، دسویں اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 74 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور کامران اکمل نے کیا، محمد نواز نے پہلے ہی اوور میں اکمل کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی، پانچ اوورز کے اختتام پر زلمی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رنز اسکور کیے۔

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اُن کا کہنا تھا کہ پچ کر گھانس موجود ہے اس لیے مخالف ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    گلیڈی ایٹرز نے پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پشاور زلمی میں فلیچر کی جگہ ویسلز اور ابتسام کی جگہ محمد اصغر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست

    کراچی کنگز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست

     دبئی: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بائیسویں میچ میں کراچی کنگز نے تینوں فارمیٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دے دی، عماد الیون فتح حاصل کرنے کے بعد پوائٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا، کراچی کی قیادت عماد وسیم نے جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔

    کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو جوائے ڈین لے اور لینڈل سیمنز میدان میں آئے، پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری تاہم نئے آنے والے بلے باز بابر اعظم نے اوپنر کے ساتھ 118 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور ایونٹ کا سب سے بڑا 189 رنز کا ہدف اسکور بورڈ پر سجانے میں مدد فراہم کی۔

    کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 21 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے بعد ازاں ڈین لے 139 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 169 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    عماد الیون کی جانب سے ڈین لے 55 گیندوں پر 78 جبکہ بابر اعظم 39 گیندوں پر 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کولن انگرام نے 8 باؤلز کا سامنا کرتے ہوئے 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سلطانز کی جانب سے ول جونز 2 وکٹیں لے کر سرفہرست باؤلر رہے۔

     

    ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، ملک الیون کی پہلی وکٹ 41 کے مجموعی اسکور پر گری بعد ازاں 52، 53، 58، 76، 79، 86، 98، 99 اور 125 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

    ملک الیون کے سہیل تنویر 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کراچی کنگز کے شاہد آفریدی نے شاندارباؤلنگ کرتے ہوئے 4اوورز میں 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ علاوہ ازیں عرفان جونیئرنے2، عماد وسیم، عثمان خان اورمحمدعامر ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

    انیسویں اوور کی چوتھی گیند پر سلطانز کا آخری کھلاڑی بھی 125 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوا، اس طرح کراچی کنگز نے ملک الیون کو 63 رنز سے شکست دی۔

    اٹھارویں اوور میں سلطانز کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

    سترہویں اوور میں سلطانز کی ٹیم صرف 2 رنز بنا سکی جس کے بعد مجموعی اسکور 101 تک پہنچا۔

    محمد عامر نے اننگز کا سولہواں اوور کروایا جس میں سلطانز کو ایک اور کھلاڑی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 تک پہنچا۔

    جوئے ڈین لے نے اپنا دوسرا اور اننگز کا پندرہواں اوور کروایا جس میں سلطانز کی ٹیم صرف 7 رنز حاصل کرسکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 97 تک پہنچا۔

    شاہد آفریدی نے اپنا چوتھا اور اننگز کا چودہواں اوور کروایا جس کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 90 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں ملتان سلطانز کا ایک اور کھلاڑی پویلین روانہ ہوا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 87 تک پہنچا۔

    اننگز کے بارہویں اور اپنے تیسرے اوور میں شاہد آفریدی نے وکٹ لینے کا سلسلہ بدستور جاری رکھتے ہوئے شعیب ملک کو پویلین کی راہ دکھائی، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 79 تک پہنچا۔

    دسویں اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 77 پر پہنچا۔

    نویں اوور میں ملتان سلطانز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کر سکی جس کے بعد مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 66 تک پہنچا۔

    آٹھویں اوور میں شاہد آفریدی نے پولارڈ کو کلین بولڈ کر کے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ کیا، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

    ساتویں اوور میں کنگز کے کپتان عماد وسیم نے احمد شہزاد کو پویلین کی راہ دکھائی یوں سلطانز کو تیسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    چھٹے اوور میں صہیب مقصود عثمان شنواری کی گیند کو سمجھ نہ سکے اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، یوں سلطانز کو 51 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    پانچویں اوور میں کراچی کنگز کو بڑی کامیابی ملی، عرفان جونیئر نے کمار سنگاکارا کو پویلین کی راہ دکھائی انہوں نے 13 گیندوں پر 18 رنز اننگز کھیلی، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 42 تک پہنچا۔

    چوتھے اوور میں 13 زنر کا اضافہ ہوا اور ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 13 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد ملک الیون کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 24 تک پہنچا۔

    محمد عامر نے اننگز کا دوسرا اور اپنا پہلا اوور کیا جس میں ملک الیون کے اوپنرز صرف 2 رنز بنا سکے، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 16 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا جبکہ پہلا اوور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کیا، اوور اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 14 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز اننگز خلاصہ

    آخری پانچ اوورز میں کراچی کنگز نے مجموعی اسکور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز کا اضافہ کیا، مقررہ اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

    سولہویں اوور میں 8 رنز اضافے کے بعد مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 128 تک پہنچا۔

    پندرہویں اوور میں دونوں بلے بازوں نے 100 رن کی پارٹنر شپ مکمل کی اور اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 121 تک پہنچا۔

    چودہویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 106 تک پہنچا۔

    تیرہویں اوور میں کراچی کنگز کے دونوں بلے بازوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 95 تک پہنچایا۔

    بارہویں اوور میں ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور 85 تک پہنچا۔

    گیارہویں اوور میں ایک چھکے کی مدد سے مجموعی اسکور میں 9 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    کراچی کنگزکےجوڈین لی نے دسویں اوور میں ملتان سلطانزکےخلاف نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 33 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 68 تک پہنچا۔

    آٹھویں اوور میں ٹیم کے مجموعی اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ ہوسکا۔

    ساتویں اوور میں چوکے کی باؤنڈری کا سلسلہ جاری رہا اور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 39 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور میں کراچی کنگز کی ٹیم مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کرسکی، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 32 تک پہنچا۔

    ڈین لے اور بابر اعظم نے پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 30 تک پہنچایا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے واہے لینڈل سیمنز محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے چار رنز کی اننگز کھیلی، نئے آنے والے بیٹسمین بابر اعظم تھے، اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 22 تک پہنچا۔

    تیسرے اوور میں ایک چوکے کے باعث مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ ہوا اور مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 19 تک پہنچا۔

    دوسرے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 9 تک پہنچا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز جوائے ڈین لے اور لینڈل سیمنز نے کیا، پہلے اوور میں ٹیم صرف ایک رن ہی بنا سکی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے پر نمبر ہے۔ ملتان سلطانز نے اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 جیتے، 3 ہارے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    کراچی کنگز 7 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز اب تک 6 میچز کھیل چکا ہے جس میں سے 3 میچز میں فاتح رہا 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

    ملتان اور کراچی کی ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


    کراچی کنگز

    کراچی کنگز کے پاس شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر، روی بوپارہ، بابر اعظم، کولن انگرم، سیف اللہ بنگش اور عثمان میر جیسے سپر اسٹارز ہیں۔


    ملتان سلطانز

    ملتان سلطانز میں بھی سلطانز کی بھرمار ہے۔ پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، کیرون پولارڈ، کمار سنگا کارا، صہیب مقصود اور ڈیرن براوو، ورلڈ کلاس اسپنر عمران طاہر ، پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس، عمرگل، محمد عرفان، جنید خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔