Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل 9: فخر زمان کا وہ ریکارڈ جو بابر اعظم نہ توڑ سکے

    پی ایس ایل 9: فخر زمان کا وہ ریکارڈ جو بابر اعظم نہ توڑ سکے

    پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 569 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے لیکن وہ فخر زمان کا سب زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

    پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آج فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ دوسرے ایلمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں پشاور زلمی ہار کر فائنل میں تو نہ پہنچ سکی مگر اس کے کپتان بابر اعظم نے رواں سیزن میں 569 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا جس میں ایک شاندار سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    تاہم بابر اعظم اس کے باوجود لاہور قلندرز کے فخر زمان کا کسی ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

    فخر زمان جو پی ایس ایل 9 میں تو بجھے بجھے سے رہے اور ان کا بیٹ سوائے ایک میچ کے کہیں نہ چل سکا جس کا خمیازہ لاہور قلندرز کو پے در پے شکستوں کی صورت بھی اٹھانا پڑا تاہم دو سال قبل پی ایس ایل 7 میں جارح مزاج اوپنر ایونٹ میں 588 رنز بنا کر بلے بازوں میں ٹاپ کیا تھا اور اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی جب میدان میں اتری تو بابر اعظم کو فخر زمان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 45 رنز درکار تھے مگر وہ 25 کے انفرادی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باعث یہ ریکارڈ صرف 19 رنز کی کمی سے اپنے نام نہ کر سکے۔

    واضح رہے کہ رواں پی ایس ایل میں بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہیں جنہوں نے 381 رنز اسکور کر رکھے ہیں اور ملتان سلطانز کے ہی عثمان خان صرف سات میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 124 کی شاندار ایوریج کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ویمنز پریمیئر لیگ، رائل چیلنجرز بنگلور کی کامیابی پر ایلیس پیری کو ملا انوکھا تحفہ

    ریسی وان ڈیرڈوسن نے 7 اننگز میں 364 رنز نام درج کرائے ہیں، زلمی کے اوپنر صائم ایوب 11 اننگز میں 345 رنز بناکر ٹاپ فائیو کے شریک بنے ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایل فائنل: آج کون کون سے کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے؟

    پی ایس ایل فائنل: آج کون کون سے کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے؟

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اس بڑے مقابلے میں کئی نامور کھلاڑی مرکز نگاہ ہوں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل نائن کے فائنل میں آج دو بڑی ٹیمیں ملتان اور اسلام آباد ٹکرائیں گے، ٹرافی اٹھانے کی یہ جنگ صرف دو ٹیموں کے درمیان ہی نہیں ہوگی بلکہ دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑیوں کا بھی مقابلہ ہوگا اور کئی انٹرنیشنل کھلاڑی شائقین کرکٹ کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔

    اسلام آباد کے بیٹرز میں شامل جارح مزاج ایلکس ہیلز، منرو، آغا سلمان، حیدر علی اور اعظم خان میں سے کوئی ایک بھی چلا تو اسکور بورڈ تیزی سے چلے گا۔

    دوسری جانب یونائیٹڈ کا پیس اٹیک عالمی شہرت یافتہ نسیم شاہ کے علاوہ حنین اور ملز پر مشتمل جب کہ شاداب اور عماد جہاں مخالف بلے بازوں کو اسپن جال میں پھنساتے ہیں تو بیٹنگ میں بھی کمال دکھاتے ہیں۔

    تاہم رضوان کی سلطانز بھی کسی سے کم نہیں۔ یاسر اور رضوان کی اوپنگ جوڑی چل رہی ہے شاندار، تو اس کے بعد عثمان خان، افتخار احمد اور جانس چارلز کی صورت میں ان کا مڈل آرڈر مضبوط بھی ہے اور خطرناک بھی۔

    بولرز میں تو سلطانز کا ہی راج ہے کہ پی ایس ایل 9 کے ٹاپ ٹو بولرز اسامہ میر اور محمد علی اسی ٹیم کے ہیں جب کہ ڈیو ولی اور عباس آفریدی بھی ٹاپ پرفارمز کی فہرست میں موجود ہیں۔

    اسلام آباد نے اب تک بہادری دکھائی اور سلطانز نے بھی ہر میچ میں جان لڑائی، سیزن 9 میں دونوں ٹیمیں آخری بار کریں گی پنجہ آزمائی، کون سرخرو ہوگا یہ فیصلہ ہونے میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

    پی ایس ایل 9 کا سفر کیسا رہا؟

    پی ایس ایل کا فائنل آج شب 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کے سب سے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • پی ایس ایل 9 کا سفر کیسا رہا؟

    پی ایس ایل 9 کا سفر کیسا رہا؟

    پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن آج فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا کسی ٹیم کے لیے یہ سفر شاندار تو کسی کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نواں ایڈیشن آج فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ فائنل میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ کسی ٹیم کے لیے پی ایس ایل 9 کا یہ سفر شاندار تو کسی کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔

    ملتان سلطانز کا پی ایس ایل 9 میں سفر رہا شاندار۔ اس نے گروپ میچز میں 10 میں سے 7 میں فتوحات سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹیم رہی اور پلے آف مرحلے کے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    سلطانز نے ہوم گراونڈ پر ابتدائی پانچ میں سے 4 میچ جیت کر پوزیشن مستحکم کی اور ملتان سے باہر نکل کر بھی فتوحات کا سفر جاری رکھا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈز ٹیم رہی اتار چڑھاو کا شکار، یونائیٹڈ نے جیت کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کیا لیکن پھر لگاتار تین مچیز ہارے جس کے بعد ٹیم بیدار ہوئی اور کراچی کنگز کے خلاف فتح سے انہیں پھر ایسا کھڑا کیا کہ وہ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    اسلام آباد نے پلے آف کے پہلے ایلیمنیٹرز میں پہلے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو آؤٹ کلاس کیا پھر دوسرے ایلمینٹرز جیت کر پشاور زلمی کے دوسری بار چیمپئن بننے کی خواہش پر پانی پھیر دیا۔

    پشاور زلمی نے گروپ اسٹیج کا اختتام 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر کیا تھا لیکن بدقسمتی کہ پلے آف کے کوالیفائر میں اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کے بعد ایلیمنیٹر مرحلے سے گزرنا پڑا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے کپتان اور منیجمنٹ کی تبدیلی کے بعد پی ایس ایل 9 میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار سال بعد پلے آف میں جگہ بنائی لیکن پہلے ایلیمنیٹرز میں ان کے ہاتھ پاؤں ایسے پھولے کہ 175 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 135 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

    کراچی کنگز نے گزشتہ دو سیزن کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اس نے ایونٹ کے 10 میں سے 4 میچز جیتے۔

    لاہور قلندرز جو مسلسل دو بار کا پی ایس ایل چیمپئن تھا اور نویں ایڈیشن میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا تھا تاہم اس بار یہ میگا ایونٹ اس کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا کہ 10 میں سے صرف ایک ہی میچ جیت سکے اور یوں لگا کہ قلندرز واپس اپنی پرانی ڈگر پر لوٹ گئے۔

    بات کریں انفرادی کارکردگی کی کوئی غیر ملکی کھلاڑی ٹاپ تھری میں جگہ نہ پا سکا۔

    بلے بازوں میں زلمی کے کپتان بابر اعظم 569 بنا کر ٹاپ پر رہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 381 رنز کے ساتھ دوسرے جب کہ اسی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی عثمان خان 373 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

    عثمان خان نے ایک ایونٹ میں دو سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    بولرز میں اسامہ میر 23 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر 18 وکٹوں کے ساتھ محمد علی اور 16 وکٹوں کے ساتھ ابرار احمد تیسرے نمبر پر رہے۔

    پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کا منفرد فوٹو شوٹ

    آج اگر اسامہ میر تین وکٹیں حاصل کرسکے تو پی ایس ایل کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گے۔

    اس سے قبل یہ اعزاز حسن علی کے پاس ہے جنہوں نے 2019 کے پی ایس ایل میں 25 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

  • پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کا منفرد فوٹو شوٹ

    پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کا منفرد فوٹو شوٹ

    کھیل کے ہر بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل معرکے سے قبل کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوتا ہے پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کا منفرد فوٹو شوٹ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا شاندار سفر آج فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔

    فوٹو: پی ایس ایل

    فائنل میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ٹرافی اٹھانے کی خواہش لیے میدان میں اتریں گے اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

    PSL FINAL 5

    فیصلہ کن میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے پی ایس ایل 9 کی چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا لیکن کچھ منفرد انداز میں۔

    PSL FINAL 7

    فائنل میچ کراچی میں ہو رہا ہے کہ کراچی کی ایک بڑی پہچان W-11  بس ہے جو شہریوں کو نصف دہائی سے زائد عرصے سے سفر کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ یہ بس اپنی خوبصورت سجاوٹ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی مشہور ہے۔

    PSL FINAL 2

    اس منفرد فوٹو شوٹ کے لیے انتخاب کیا گیا کراچی پورٹ ٹرسٹ کی خوبصورت عمارت کا جہاں مشہور W-11 بس کے ساتھ محمد رضوان اور شاداب خان نے پی ایس ایل کی چمچاتی ٹرافی ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔ دونوں کپتانوں نے بس کے باہر اور اندر بیٹھ کر تصاویر بنوائیں۔

    PSL FINAL 6

    پی ایس ایل 9 کی ٹرافی کا یہ منفرد فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا اور سب کے من کو بھا گیا جس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔

    ملتان یا اسلام آباد، کون بنے گا پی ایس ایل 9 کا چیمپئن، فیصلہ آج ہوگا

    پی ایس ایل فائنل میچ رات 9 بجے پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • ملتان یا اسلام آباد، کون بنے گا پی ایس ایل 9 کا چیمپئن، فیصلہ آج ہوگا

    ملتان یا اسلام آباد، کون بنے گا پی ایس ایل 9 کا چیمپئن، فیصلہ آج ہوگا

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کا سب سے بڑا مقابلہ فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ایک ماہ سے زائد عرصے تک شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑے رکھنے کے بعد پی ایس ایل 9 آج فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا۔ فائنل میچ رات 9 بجے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جہاں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میدان میں ٹرافی جیتنے کا خواب لیے اتریں گی۔

    پی ایس ایل 9 کی ٹرافی صرف ایک میچ دور ہے۔ فائنل میں کون کرے گا کس کو ڈھیر، مدمقابل آئیں گے رضوان کے سلطانز اور شاداب خان کے شیر۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری جب کہ ملتان سلطانز دوسری بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں۔ فیصلہ کن میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان کا پی ایس ایل کی چمچاتی ٹرافی ساتھ فوٹو شوٹ ہوا۔

    فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی تیاریوں کو فائنل ٹچ دیا اور میچ سے ایک روز قبل جم کر پریکٹس کی۔

    پلےآف میں سلطانز نے زلمی سے لیگ راؤنڈ کی شکست کا حساب چکایا اور مسلسل چوتھی بار فائنل میں جگہ بنائی تو اسلام آباد نے ناک آؤٹ مرحلے میں کمال کرتے پوئے پہلے کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پھر پشاور زلمی کو آؤٹ کلاس کر کے چار سال بعد فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔

    پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں باہمی مقابلوں میں ملتان سلطانز کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے ہیں، ان میں سے 8 ملتان جب کہ 7 اسلام آباد نے جیت رکھے ہیں۔

    رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے باہمی دو میچز کھیلے اور ایک ایک میں کامیابی حاصل کی۔

    ایونٹ میں ملتان کی ٹیم چھائی رہی، گروپ مرحلے میں 10 میں سے 7 میچ جیت کر ٹاپ کیا، ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی پُرفارمنس میں اتار چڑھاؤ رہا، شکستوں کے بعد شاندار کم بیک کر کے پلے آف میں جگہ بنائی اور ناک آؤٹ میچ میں پہلے گلیڈی ایٹرز پھر زلمی کا شکار کرکے اپنی دھاک بٹھائی۔

    پی ایس ایل فائنل میچ رات 9 بجے پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

  • پی ایس ایل: وسیم اکرم نے عماد وسیم کے بارے میں کیا کہا؟

    پی ایس ایل: وسیم اکرم نے عماد وسیم کے بارے میں کیا کہا؟

    پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلمنیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا میچ کے ہیرو عماد وسیم رہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو آل راؤنڈر عماد وسیم رہے جنہوں نے مشکل وقت میں بہترین اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

    اس حوالے سے اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری وسیم اکرم نے کہا کہ ایک وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 21 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے عماد وسیم اس مشکل گھڑی میں کریز پر کھیلنے آئے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب ہدف بہت بڑا ہو اور 21 پر تین وکٹیں گر چکی ہوں تو ٹیم میں تھرتھلی مچ جاتی ہے۔ آنے والا بلے باز بھی ادھر ادھر مار دھاڑ کرتا ہے کہ عماد وسیم بڑے اطمینان سے کریز پر آئے اور سکون سے کھیلتے ہوئے پارٹنر شپ بنائی اور 40 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جب کہ حیدر علی نے بھی نصف سنچری بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

     

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اس ساری فتح کا کریڈٹ ٹیم بالخصوص عماد وسیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایک نازک مرحلے میں بالکل صحیح وقت پر رنز کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، یہ یقیناً ایک بہترین اننگ تھی۔

    پی ایس ایل: 9 سیزن میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں، زلمی کے ہیڈ کوچ بھڑک اٹھے

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے شروع میں ہم جن دو ٹیموں کے اسکواڈ اچھے ہونے کی باتیں کر رہے تھے وہی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ یہ بدقسمتی کہ زلمی 185 رنز کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔

  • پی ایس ایل: 9 سیزن میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں، زلمی کے ہیڈ کوچ بھڑک اٹھے

    پی ایس ایل: 9 سیزن میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں، زلمی کے ہیڈ کوچ بھڑک اٹھے

    پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اس ہار پر بھڑک اٹھے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔

    پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو پی ایس ایل کے تمام سیزنز (9) میں پلے آف مرحلے میں پہنچی مگر اب تک صرف ایک بار ہی چیمپئن بن سکی ہے۔

    اس شکست نے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو بھی سخت مایوس کیا اور میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرافی نہیں جیتتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔

    ڈیرن سیمی نے کہا کہ پی ایس ایل کے نو سیزن ہوچکے ہیں ان میں صرف ایک ٹائٹل جیتنا کافی نہیں۔ دیگر ٹیمیں دو دو بار ٹرافی جیت چکی ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے بابر بہترین لیڈر ہے اور وہ رنز کر سکتا ہے مگر بولرز کو اس کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم 200 رنز بنانا چاہتے تھے لیکن 15 سے 20 رنز کم اسکور کیے۔ بلے بازوں نے 15 سے 20 اوور کے درمیان اچھی بیٹنگ نہیں کی اور پلاننگ کے مطابق بولنگ بھی نہین کر سکے، مطلب یہ کہ ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے۔

    زلمی ہیڈ کوچ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم اور حیدر علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے اچھی کرکٹ کھیلی جب کہ ہماری بیٹنگ  میں اسلام آباد کے بولرز نے پچ کا اچھا استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا فائنل کل (پیر) نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    ملتان سلطانز ایک بار جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار پی ایس ایل ٹائٹل جیت رکھا ہے۔

    فائنل میچ پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان سپر لیگ 9 کے دوسرے ایلی منیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی سیٹ کنفرم کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں اسلام آباد نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے تیسری بار ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ایلی منیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے 186 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا۔ پی ایس ایل 9 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیرکو ہوگا۔

    عماد وسیم نے 40 گیندوں پر 59 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ حیدر علی نے 29 گیندیں کھیل کر شاندار 52 رنز اسکور کیے۔

    عماد وسیم اور حیدرعلی نے نہایت عمدہ ہٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے چھٹی وکٹ پر 98 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

    اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

    صائم ایوب نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    بابر اعظم 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، محمد حارث 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، رومین پاول کو 2 رنز پر میک کوئے نے آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ٹام کوہلر کیڈ مور 18 رنز بناسکے، عامر جمال 17 اور حسین طلعت 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میک کوئے اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    پشاور زلمی نے تین تبدیلیاں کی ہیں، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پی ایس ایل 9 میں پشاور نے دس میں سے چھ میچ جیتے چار میں شکست ہوئی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیمنیٹر میں چھٹی کامیابی حاصل کی تھی۔

  • اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

    اسلام آباد نے کوئٹہ کو ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

    پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے تعاقب میں 18.4 اوورز میں 135 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ابتدائی پانچ وکٹیں 16 رنز پر گرنے کے بعد عمیر یوسف اور عقیل حسین نے مزاحمت کی لیکن ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے۔

    جیسن رائے ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، سعود شکیل کو صفر پر عماد وسیم نے آؤٹ کیا، کپتان رائلی روسو 5 رنز بناسکے، خواجہ نافع بھی 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ایونس کو صفر پر فہیم اشرف نے رن آؤٹ کیا، عقیل حسین بھی 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد وسیم 6 رنز بناسکے جبکہ محمد عامر 23 رنز پر میک کوئے نے بولڈ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے دو میک کوئے اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیاتھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    مارٹن گپٹل 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آغا سلمان 31 رنز بنا کر سعود شکیل کا نشانہ بنے، الیکس ہیلز 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان شاداب خان 23 رنز بناسکے، اعظم خان کو 18 رنز پر عقیل حسین نے بولڈ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    فہیم اشرف اور حیدر علی ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حنین شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر اور عقیل حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کولن منرو اور ٹائمل ملز کی جگہ مارٹن گپٹل اور اوبیڈمک کوئے کو شامل کیا گیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلے میں 19 میچز میں سے دونوں ٹیموں کی 9، 9 فتوحات ہیں، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

    رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ اور اسلام نے راؤنڈ میچز میں پانچ میں کامیابی حاصل کی، چار میچز میں ناکام رہیں۔

  • پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لگاتار چوتھی بار فائنل میں جگہ بنالی

    پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لگاتار چوتھی بار فائنل میں جگہ بنالی

    ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو باآسانی شکست دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ 9 کے فائنل میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی ٹیم اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث لگاتار چوتھی بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے پشاورزلمی کو 7 وکٹوں سے مات دی۔

    فائنل کے لیے کوالیفائر میچ شکست کے بعد پشاور زلمی اب ایلی منیٹر ٹو میں ایلی منیٹر ون کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

    ملتان سلطان کی جانب سے اوپنر یاسرخان 37 گیندوں پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عثمان خان نے 28 گیندوں پر 36 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد بھی 8 گیندوں میں 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    شکست سے دوچار ہونے والی پشاور کی ٹیم کی جانب سے مہران ممتاز، عامرجمال اور سلمان ارشاد نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

    کپتان بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹام کوہلر کیڈ مور 24 رنز بنا کر اسامہ میر کا نشانہ بنے، محمد حارث 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    صائم ایوب ایک رن بنا کر ڈیوڈ ولے کو وکٹ دے بیٹھے، حسیب اللہ خان 3 رنز بنا کر چلتے بنے، عامر جمال ایک رن پر عباس آفریدی نے بولڈ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    پال والٹر اور لیوک ووڈ 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، محمد علی اور عباس آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    پشاور زلمی میں پال والٹر اور  سلمان ارشاد کی واپسی ہوئی ہے۔

    ملتان سلطانز نے طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

    واضح رہے کہ گروپ مرحلے ملتان سلطانز نے 7 اور پشاور زلمی نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔