Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ایس ایل 3کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔

    تفصیلات مطابق پی ایس ایل کے آغاز کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ایس ایل تھری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی سی بی اور پی ایس ایل کھیلنے والی ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل شاندار ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اب سے کچھ گھنٹوں کے بعد دبئی میں شروع ہونے جا رہا ہے ، پہلا میچ رات دس بجے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ کا سیمی فائنل 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل: جانیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی خصوصیات

    پی ایس ایل: جانیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی خصوصیات

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج شام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے‘ یہ اسٹیڈیم متحدہ عرب امارات میں موجود تین میدانوں میں سے ایک ہے۔

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب سے قبل ہم آپ کو بتاتے ہیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں کچھ ایسی باتیں جو شاید آپ کو نہ معلوم ہوں۔

    پچیس ہزار سے زائد تماشیوں کی گنجائش والے اس اسٹیڈیم کی خا ص بات اس کا فلڈ لائٹ سسٹم ہے جو کہ ساری دنیا سے منفرد ہے۔ یہاں بڑے ٹاورز کے بجائے اسٹیڈیم کی چھت پر دائرے کی شکل میں لائٹس لگائی گئی ہیں جس کے سبب سایہ نہیں بنتا اور کھلاڑیوں کو مشکلات پیش نہیں آتی۔ اس دائرے کا نام رنگ آف فائر ہے۔

    اس اسٹیڈیم کا سابقہ نام دبئی اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹڈیم رکھا گیا‘ پاکستان کرکٹ ٹیم اس میدان کی باقاعدہ کرایے دار ہے ‘ اور سیکیورٹی خدشات کے سبب پاکستان میں ہونے والے عالمی میچز یہاں منتقل کردیے گئے تھے۔

    اپریل22‘ 2009 میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ میں اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے چھ وکٹیں لے کر ریکارڈ قائم کیا تھا جو کہ اس میدان میں سب سے زیادہ وکٹیں لینےکا ریکارڈ ہے اور آج بھی قائم ہے۔

    اس میدان میں ون ڈے میچز میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف کیا ہےجو کہ 355 رنز ہے جبکہ سب سے کم یعنی 131 رنز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف اسکور کیے تھے ۔

    ٹی ٹوئنٹی میں اس میدان کا سب سے بڑا اسکور یعنی 211 رنز پاکستان کے خلاف سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر کیا ہے جبکہ اتنے ہی رنز آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف 6 وکٹوں ک نقصان پر بنائے تھے۔اسی میدان میں آئرلینڈ نے افغانستان کو کم ترین یعنی 71 رنز ٹارگٹ دیا تھا۔

    پی ایس ایل کا انعقاد اپنے پہلے سیزن سے متحدہ عرب امارات میں ہورہاہے اور اسی وجہ سے اس میدان نے ایک دم سے بین الاقوامی اہمیت حاصل کرلی ہے۔ آج شام اسی میدان میں سیزن تھری کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں پاکستان کے مایہ ناز فنکار اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انشاء اللہ!! کراچی کنگز پی ایس ایل کی ٹرافی جیتے گی، سلمان اقبال

    انشاء اللہ!! کراچی کنگز پی ایس ایل کی ٹرافی جیتے گی، سلمان اقبال

    دبئی: کراچی کنگز کے صدر اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہت بڑی لیگ بن چکی، انشاء اللہ کراچی کنگز فائنل میں پہنچ کر ٹرافی جیتے گی۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں دبئی سے بذریعہ کال گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز دلچسپ مقابلوں کے لیے تیار ہے، انشاء اللہ ہم کراچی میں فائنل کھیل کر ٹرافی اپنے نام کریں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم کوالیفائنگ راؤنڈ کے تمام میچز جیتیں گے کیونکہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور کھلاڑیوں نے پریکٹس شروع کردی، تمام ٹیمیں مقابلوں کے لیے بالکل تیار ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے‘

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ دبئی کی ہر گلی میں پی ایس ایل کی باتیں ہورہی ہیں، اب کھیل جمے گا جس کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم فائنل کے لیے کراچی پہنچ گئے تو کراچی والے ہی ہمیں فتح دلوائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن تھری کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کا خصوصی شو ہرلمحہ پرجوش کا آغاز ہوگیا جو فائنل تک جاری رہے گا، شو کے میزبان وسیم بادامی ہیں جبکہ باسط علی اور تنویر احمد میچز پر تبصرے کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: سب ٹھیک رہا تو اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے، نجم سیٹھی

    پروگرام میں معروف کامیڈین شکیل صدیقی، حسن علی اور عرفان ملک طنز و مزاح کی پھلجھڑیاں چھوڑیں گے جبکہ ستاروں کا حال اور پیش گوئیاں کرنے والے بھی اپنی اپنی رائے دیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری جمعرات کے روز دبئی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جس میں معروف فوک گلوکارہ عابدہ پروین اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ راک اسٹار شہزاد رائے اور علی ظفر بھی پرفارمنس دیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست جاری کردی

    افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کراچی کنگز کا پہلا مقابلہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

    دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے‘

    ’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے‘

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی کل ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے، معروف صوفی گلوکارہ پہلی بار تقریب میں اپنی آواز کے سر بکھیریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں فنکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں معروف صوفی گائیک عابدہ پروین بھی پہلی بار اپنی سر بکھیریں گی جن کی آواز پر نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی بھی جھوم اٹھتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب رنگا رنگ ہوگی اور اسے شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے کیونکہ نامور فنکار اور گلوکار  اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب دبئی اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز منعقد کی جائے گی جس میں نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سمیت دیگر نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے والے گلوکار علی ظفر نے کہا کہ پی ایس ایل ہماری اپنی لیگ ہے، میں افتتاحی تقریب میں 30 میٹر تک ہوا میں اڑنے کا مظاہرہ کروں گا اور پی ایس ایل سیزن کے تیسرے گانے پر پرفارم کروں گا‘۔

    کراچی کنگز کا نغمہ گانے والے سنگر شہزاد رائے نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے قوم میں انقلاب لایا گیا، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا جس کے لیے تیاری کرنی ہے۔

    شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں جذبہ اور تبدیلی آئی جو بہت اچھی روایت ہے، پی ایس ایل نے ہماری سوسائٹی میں اہم کردار ادا کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز عابدہ پروین کے ساتھ مل کر پرفارم کریں گے، اس بار افتتاحی تقریب صوفی موسیقی کے رنگوں سے بھری ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سب ٹھیک رہا تو  اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے، نجم سیٹھی

    سب ٹھیک رہا تو اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرائیں گے، نجم سیٹھی

    دبئی : پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے سب ٹھیک رہا تو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان میں کرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں، کراچی تیار ہے، ملتان تیار ہے اور اب ہم راولپنڈی اور پشاور میں تیاری کر رہے ہیں۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی بہتری کے بعد پورا ٹورنامنٹ ملک میں کرانا ممکن ہوسکتا ہے، میری یہ کوشش ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان آجائے، پی ایس ایل کے  پاکستان میں انعقاد سے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ متحدہ عرب امارات میں افغانستان اور عرب ٹی 20 کرکٹ لیگ کے انعقاد پر امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعے کا امکان ہے، افغانستان لیگ کی جنوری یا اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات


    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلے ماہ میں ملائشیا جارہا ہوں تاکہ وہاں اسٹیڈیم اور دیگر سہولیات کا جائزہ لے سکوں، امکان ہے کہ پی سی بی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا انعقاد عارضی بنیادوں پر ملائنشیا میں کرے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو متحدہ عرب امارات میں میچ ہونے پر نصف اخراجات کا سامنا کرے گا۔

    اس سے قبل بھی پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائنل کرارہے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے شہر کے حالات ٹھیک کر دئیے، اگلے سال سے غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہوجائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب‘ حریم فاروق میزبان ہوں گی

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب‘ حریم فاروق میزبان ہوں گی

     پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی دبئی میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کی میزبانی حریم فاروق کریں گی‘ پی ایس ایل کل سے شروع ہورہا ہے جس میں چھ ٹیمیں ٹرافی کے لیے پنجہ لڑائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق 22 فروری 2018 بروز جمعرات سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب دبئی میں متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگی۔

    دبئی میں کرکٹ کے دنیا کے اس میگا ایونٹ کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور کئی مشہور و معروف شخصیات اس وقت اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے یو اے ای کا رخ کررہی ہیں۔ عوام بھی اس ایونٹ کا جوش و خروش سے انتظار کررہے ہیں۔

    اس ایونٹ کی ہوسٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’’ میرے لیے یہ یقیناً فخر کی بات ہے کہ میں اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنےوطن پاکستان کی نمائندگی کروں گی ‘ وہ بھی ایک انٹرنیشنل گراؤنڈ میں! پی ایس ایل ہماری عظیم قوم کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے، جو ہمیں قریب لائے گا اور بطور اداکار اور پروڈیو سر اور اس سے بڑھ کر ایک پاکستانی کی حیثیت سے اس ایونٹ کی میزبانی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

    حریم فاروق کے بارے میں


    حریم فاروق متعدد ایوارڈ یافتہ اسٹیج، ٹی وی اور فلم آرٹسٹ ہیں ‘ ساتھ ہی ساتھ وہ فلم جاناں اور پرچی میں پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور انور مقصود کے شہرہ آفاق ڈرامے ’پونے 14 اگست‘ میں فاطمہ جناح کا مرکزی کردار نبھایا جبکہ آنگن ٹیڑھا میں آپ کرن کا کردار ادا کرتی نظرآئیں۔

    سنہ 2013 میں انہوں نے ڈراؤنی فلم ’سیاہ‘ سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا ، اس کے بعد مہرین جبار کی دوبارہ پھر سے اور ابھی حال ہی میں انہوں نے انتہائی کامیاب فلم پرچی میں اداکاری اور پروڈکشن کےفرائض انجام دیے تھے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف ٹی وی چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں میں بھی اپنے جوہر منوا چکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

    اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل کراچی کنگز اپنے نام کرے گی: کوچ مکی آرتھر

    کراچی: کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں جیت کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی، امید ہے میگا ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل کراچی کنگز ہی اپنے نام کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، کوچ مکی آرتھر نے عزم کیا کہ کراچی کنگز میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں، امید ہے کہ کراچی میں ہونے والا فائنل کراچی ہی کی ٹیم جیتے گی۔

    پی ایس ایل تھری:‌ دبئی میں‌ سنہری ٹرافی کی رونمائی

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز فائنل میں پہنچے اور جیتے اس سے زیادہ ان کے لیے اطمینان کی اور کیا بات ہوگی، لیکن فائنل جیتنے کے لیے پوری ٹیم کو جان لگانا ہوگی۔

    ٹیم کے کپتان عماد وسیم سے متعلق مکی آرتھر نے کہا کہ عماد ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں امید ہے، وہ کپتانی میں بھی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے پاس تجربہ ہے، جس سے ٹیم کو بھرپور فائدہ ہوگا، عماد وسیم کو بھی ان سے سیکھنے کو ملے گا۔

    معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

    خیال رہے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ‌ حکام، ٹیموں کے کپتان، فرنچائز مالکان اور مینجمنٹ نے شرکت کی.

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی، ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات

    نجم سیٹھی سلمان اقبال کے معترف، ٹیم کے لیے معروف شخصیات کی نیک خواہشات

    دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کرکٹ کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹر عماد وسیم کو کپتان بنا کر کراچی کنگز نے بڑا قدم اٹھایا، سیاسی و شوبز شخصیات نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شائقین کرکٹ بھی اپنی ہر دل عزیز ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    کراچی کنگز کی ٹیم نے دبئی پہنچنے کے بعد آج دوسرے روز بھی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں سخت ٹریننگ کی، باؤلرز نے وکٹیں لینے کی پریکٹس کی تو بلے باز بھی جیت کی چال کھیلتے نظر آئے۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو سپر فٹ کرنے کے لیے اسٹیڈیم کی خوب دوڑیں لگوائیں، پی ایس ایل کا آغاز جمعرات سے ہوگا مگر کراچی کنگز کے پاس ابھی دو روز باقی ہیں کیونکہ عماد الیون 23 فروری کو پہلا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عماد وسیم کو کپتان بنانے کو بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک نے کرکٹ کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں جو قابلِ تعریف ہیں۔

    دوسری جانب ملک کی نامور شخصیات خصوصا کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور فنکاروں نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    مراد علی شاہ


    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

    اداکارہ حریم فاروق

    اداکارہ ندا یاسر


    دینو علی

    کراچی کنگز کا آفیشل گانے کو لوگوں نے اس قدر سراہا کہ انٹرنیشنل ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ پر یہ نغمہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

    معروف اداکارعدنان صدیقی کراچی کنگزکی حمایت میں میدان میں آگئے

    کراچی: معروف اداکارعدنان صدیقی نے کراچی کنگز اوراے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او سلمان اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے شیر ڈھاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں دلوں کے بادشاہ کراچی کنگز کا حصہ بننے پرخوشی کا اظہار کیا۔

    عدنان صدیقی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔

    معروف اداکار نے پی ایس ایل میں کھیلنے والی تمام ٹیموں اورخاص کرکراچی کنگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں جاؤ اور ہمارے لیے کپ اٹھاؤ، خوشی کو دوبالا بلکہ سہہ بالا کردو کیونکہ بین الاقوامی کرکٹرز کراچی آرہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو ہماری قوم کو متحد کرتا ہے اور پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے گیم چینجر ہے، اس کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ کا تھرڈ ایڈیشن پورے آب وتاب سے شروع ہونے کو ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا: شاہد آفریدی

    کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا: شاہد آفریدی

    معروف پاکستانی کرکٹر اور کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ کھیل امن لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر کراچی کنگز شاہد آفریدی نے بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تمام توجہ پاکستان سپر لیگ پر مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا کراچی میں ہونا شائقین کے لیے بڑا لمحہ ہوگا۔ پاکستان میں حالات اب بہتر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔ سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنا چاہیئے۔ کھیل امن لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوچکی ہے۔ لیگ کا باقاعدہ آغاز 22 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل کراچی میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔