Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

    پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت شارجہ میں شروع ہوچکی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق شارجہ میں فروخت ہونے والے ٹکٹوں کی قیمت 30 سے 200 درہم کے درمیان ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہونے جارہا ہے۔ اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔

    شارجہ میں لیگ کے 2 میچز 28 فروری اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2018 کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

    پی ایس ایل تھری فائنل کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، آئی جی سندھ

    کراچی : پولیس کے اعلیٰ حکام نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، امید ہے ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

    انہوں نے کراچی کنگز سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، دریں اثناء ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی جلد لوٹے گی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کوکراچی میں ہوگا، نجم سیٹھی


    پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کراچی کے دورہ کے موقع پر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم تیار ہوجائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • پی ایس ایل 3 کے شیڈول کا اعلان، فائنل کےلیے کراچی کا انتخاب

    پی ایس ایل 3 کے شیڈول کا اعلان، فائنل کےلیے کراچی کا انتخاب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ کے میچز 22 فروری سے 25 مارچ تک ہوں گے جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے 25 مارچ تک ہوگا اور اس دوران مختلف ٹیموں کے مابین 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز ملتان سلطان کے درمیان ہوگا جبکہ پلے آف 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 3: پی سی بی نے کھلاڑیوں‌ کی فہرست جاری کردی

    اس ضمن میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ دنیا کے سامنے نیا ٹیلنٹ لانے میں پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن بھی اہم کردار ادا کرے گا، امید ہے شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آئے گی۔

    نجم سیٹھی کے مطابق کراچی کنگز 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ 25 فروری کو پشاور زلمی اور 26 فروری کو لاہور قلندرز  اور 2 مارچ ملتان سلطان، 4 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے مدمقابل ہوگی۔

    علاوہ ازیں کراچی کنگز  کا دوبارہ 8 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 10 مارچ کو ملتان سلطان، 11 مارچ کو لاہور قلندرز، 15 مارچ کو پشاور زلمی اور 16 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹیڈ سے مقابلہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں 20 عالمی کرکٹر شامل

    پی سی بی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کے مقابلے دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقد کیے جائیں گے جن میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

    مکمل شیڈول

    واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں تھیں تاہم تیسرے سیزن میں ایک ملتان سلطان کی چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    دریں اثناء پہلے دو سیزن میں ٹوٹل 24 میچز منعقد کیے گئے تھے تاہم تیسرے سیزن میں مقابلوں کی تعداد بڑھا کر 34 کردی گئی ہے، ابتدائی دو سیزن کے میچ دبئی میں منعقد کیے گئے تھے جبکہ فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    کراچی کنگز: حیدرآباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل

    حیدرآباد : کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں سندھ کا پہلا فیز حیدرآباد میں مکمل ہوگیا۔ کوچز نے بہترین کھلاڑی منتخب کرلیے،اگلا مرحلہ میرپورخاص میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کی سب سے مہنگی ٹیم کو کھلاڑیوں کی کھوج ہے، پاکستان کو مستقبل کے اسٹارز دینے کیلئے کراچی کنگز کی کوششیں جاری ہیں۔

    اس حوالے سے کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد میں کھلاڑی کی کھوج کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد سے بہترین کرکٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ علی حسن کے مطابق نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہونے والے ٹرائلز کے دوسرے روز بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، کوچز نے بھی کراچی کنگز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو اہم پلیٹ فارم قرار دے دیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ نیاز اسٹیڈیم کی رونقیں کراچی کنگز نے بحال کردیں، ایونٹ کے موقع پر کوچز فیصل اطہر اقبال امام شاہد قمبرانی کراچی کنگز کے آفیشلز نے اسٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہر طرف مسکراہٹیں بکھیر دیں۔


    مزید پڑھیں: کراچی کنگز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز


    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اگلا مرحلہ میرپورخاص میں منعقد ہوگا، مستقبل کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ہمیں آگے بڑھنے کیلئے جو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کوشش کریں گے۔

  • کیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا؟

    کیا پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہوگا؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اگلے برس ہونے والے تیسرے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں منعقد کروانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی کی جانب سے نجم سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کروانے پر غور کر رہا ہے، تو کیا فائنل کراچی میں ہوگا؟ جس پر نجم سیٹھی نے جواباً ٹوئٹ کیا، ’درست‘۔

    نجم سیٹھی کا یہ جواب خاصی حد تک مبہم ہے تاہم ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل نجم سیٹھی کراچی آئے تھے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

    پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ اور پی سی بی انتظامیہ میں جلد اجلاس ہوگا۔ کوشش ہے کہ پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی میٹنگ آج ہی کروائی جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کراچی والوں کا بھی حق ہے کہ عالمی کرکٹ اپنے شہر میں ہوتا دیکھیں۔


    لاہور کے بعد اب کراچی کی باری ہے: نجم سیٹھی

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

    بعد ازاں نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کراچی کے اسٹیڈیم بھی بحال ہوں گے۔ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ لانا خواہش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے انتہائی مثبت بات چیت ہوئی، کراچی میں پہلے مشکلات تھیں لیکن اب صورتحال بہتر ہے۔

    نجم سیٹھی نے بتایا کہ 4 دن بعد آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ پاکستان آرہے ہیں۔ رینجرز اور پولیس نے سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ تیار کر لی ہے۔ لاہور میں میچز کروا دیے، اب کراچی کی باری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی بحالی کے لیے ڈیڑھ ارب کا بجٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کی میٹنگ میں کچھ ایشوز کا ذکر کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا نیا اسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایم او یوکے مطابق میچز نہیں ہوئے۔ دسمبر یا جنوری تک بی سی سی آئی کے خلاف آئی سی سی میں کیس کردیں گے۔ نئے اسٹرکچر کے مطابق بھارت نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس حذف ہوں گے۔

    پی ایس ایل کے 4 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، گراؤنڈ میں تیاریوں کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز میں شامل کھلاڑیوں‌ کے ناموں کا اعلان

    پی ایس ایل: کراچی کنگز میں شامل کھلاڑیوں‌ کے ناموں کا اعلان

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل ٹیم کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برقرار رکھے گئے 9 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی اور محمد عامر پلاٹینئیم کٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام پانچوں ٹیموں نے تیسرے ایڈیشن کے لیے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

    کراچی کنگز نے اس بار مختلف کٹیگریز سے نو کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، شاہد آفریدی اور محمد عامر پلاٹینیم کٹیگری میں کراچی کے لیے کھیلیں گے۔

    ڈائمنڈ کٹیگری میں بابراعظم اور عماد وسیم کراچی کنگز سے کا حصہ ہوں گے، گولڈ کٹیگری میں محمد رضوان اور روی بوپارہ کو رکھا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے سلور کیٹگری میں عثمان شنواری، خرم منظور اور اسامہ میر کو برقرار رکھا ہے، پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز نے کرس گیل، کمارا سنگا کارا اور کیرون پولارڈ کو ریلیز کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں: آفریدی پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز سے کھیلیں گے


    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے حالیہ لیگ میں مزید سات غیر ملکی کھلاڑیوں کی شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

  • کرکٹر شاہ زیب کیس: عدالت وزارتِ داخلہ پر برہم

    کرکٹر شاہ زیب کیس: عدالت وزارتِ داخلہ پر برہم

    لاہور : ہائی کورٹ نے میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹرشاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائردرخواست پر وزارت داخلہ اورپی سی بی سے 7اگست کو جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آج جسٹس یاور علی نے کرکٹر شاہ زیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی . عدالت نے حکومت کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

    معزز عدالت نے وزارت ِداخلہ کے ذمہ دار آفیسر کو بھی طلب کر لیا کہ وہ کرکٹر کے خلاف تمام ریکارڈ پیش کریں جس کی روشنی میں ان کا نامی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ۔


    معطل کرکٹرشاہ زیب حسن پرفردِ جرم عائد کردی گئی


    عدالت کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے. آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کردیا ہے۔

    شاہ زیب کا نام کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 7اگست کو دوبارہ جواب طلب کر لیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شاہ زیب خان کیس‘ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے جواب طلب کرلیا

    شاہ زیب خان کیس‘ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے جواب طلب کرلیا

    لاہور: میچ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پرہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے‘ لہذا ان کے موکل کا نام غیر قانونی طو رپر ای سی ایل میں داخل کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کاروائی کی جا سکتی ہے۔

    میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کردیا ہے ۔شاہ زیب کا نام کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔


    شاہ زیب نے الزامات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا


    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔

    وزارتِ داخلہ نے مارچ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیو ں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شاہ زیب حسن‘ شرجیل خان‘ خالد لطیف‘ ناصر جمشید اور محمد عرفان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پی ایس ایل میں‌ چھٹی ٹیم شامل، نام کا اعلان

    پی ایس ایل میں‌ چھٹی ٹیم شامل، نام کا اعلان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ ہوگیا، ملتان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ہوگی جسے شان گروپ نے خرید لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو برس سے پانچ ٹیمیں کھیل رہی ہیں تاہم اس بار پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کردیا گیا ہے جو پی ایس ایل کے تیسرے ایونٹ میں شامل ہوگی۔

    چھٹی ٹیم کا نام ملتان ہے جسے شان گروپ نے 52 لاکھ ڈالرز یعنی 54 کروڑ 51 لاکھ 42 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی بقیہ پانچ ٹیموں میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ شامل ہیں۔