Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کونسی ہوگی؟ 6 مقامی ٹیمیں شارٹ لسٹ

    پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کونسی ہوگی؟ 6 مقامی ٹیمیں شارٹ لسٹ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں چھٹی ٹیم شامل کرنے کے لیے خواہش مند افراد کو فرنچائز کی خریداری کے لیے دعوت دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں 6 ٹیمیں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس لیے انہوں نے نئی فرنچائز کی خریداری کے لیے خواش مندوں کو دعوت دی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیم اگلے سیزن میں کھیلا سکیں۔

    پی سی بی کی جانب سے رینکنگ اور ڈومیسٹک کرکٹ کی بنیاد پر 6 علاقائی  ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور اُسی کے مطابق فرنچائزر کی خریداری کے لیے خواہش مند افراد کو دعوت دی گئی۔ درج ذیل علاقائی ٹیمیں شارٹ لسٹ کی گئیں ہیں۔

    حیدرآباد

    ڈیرہ مراد جمالی

    فاٹا (خیبرپختونخواہ)

    فیصل آباد

    ملتان

    واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے انتظامیہ نے پی ایس ایل 2016 کے فائنل کا انعقاد  لاہور میں کروایا جس میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آکر فائنل میچ کھیلا تھا۔

    پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں کھیل رہی ہیں، جن میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شامل ہیں تاہم دیکھنا ہے اب چھٹی ٹیم کونسی ہوگی۔

  • پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے بولیاں طلب

    پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے لیے بولیاں طلب

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں چھٹی ٹیم کی شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولیاں طلب کرلی ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے 2 سیزن کھیلے جانے کے بعد سنہ 2018 میں تیسرا سیزن کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیزن کے دوران ہی پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی اعلان کرچکے تھے کہ اگلے سیزن میں ایک اور ٹیم کو شامل کر کے ٹیموں کی تعداد 6 کردی جائے گی۔

    اب اس ٹیم کی شمولیت کے لیے پی سی بی نے اشتہار جاری کردیا ہے جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں سے بولی طلب کرلی گئی ہے۔ اشتہار میں طریقہ کار کی بھی تفصیلی وضاحت کردی گئی ہے۔

    اشتہار دیکھنے کے لیے کلک کریں

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز سنہ 2016 میں کیا گیا تھا۔ ابتدائی 2 سیزن، 5 ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پر مشتمل تھے۔

    لیگ کی پہلی فاتح اسلام آباد یونائیٹد جبکہ دوسرے سیزن کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کرکٹرمحمد عامر آج 25ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کرکٹرمحمد عامر آج 25ویں سالگرہ منارہے ہیں

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرمحمد عامر آج اپنی 25ویں سالگرہ منارہے ہیں‘ چھوٹی سی عمر میں عامر بڑے بڑے کارنامے انجام دے چکے ہیں اور امید ہے کہ ان کا باؤلنگ کیرئیر شاندار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاست باولر محمد عامر آج اپنی 25 ویں سالگرہ منارہے ہیں، محمد عامر 13 اپریل 1992ء کو گوجر خان میں پیدا ہوئے۔

    محمد عامر سات بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، فاسٹ باؤلر نے کرکٹ کا اسٹارٹ وسیم اکرم سے متاثر ہوکر کیا۔گیارہ سال کی عمر میں محمد عامر نے راولپنڈی میں باجوہ اسپورٹس اکیڈمی سے اپنے کیریئر کا آغاز 2003ء سے کیا۔


    محمد عامر سے متعلق دلچسپ حقائق


     مایہ ناز فاست باولر نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے بعد گوجر خان چھوڑ کر لاہور میں قیام کا فیصلہ کیا، برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نرجس خان سے ستمبر 2016ء میں شادی کی۔

    عامر کا ٹیسٹ ڈیبیو سری لنکا کے خلاف 2009، میں جبکہ ون ڈے ڈیبیو سری لنکا ہی کے خلاف 30 جولائی 2009ء کو ہوا۔

    عامر نے اس وقت بہت ہی برا وقت دیکھا جب ان پر انگلینڈ میں 2010ء میں تیسٹ سیریز کے دوران اسپات فکسنگ کا الزام لگا اور عامر نے سب سے پہلے اپنا گناہ مانا اور سزا بھگتنے کے بعد دوبارہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی۔

    ان دنوں فاسٹ باؤلر ویسٹ انڈیز میں ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ بھی ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہی منائیں گے۔

    اس خوشی کے دن پر ان کی شریکِ حیات نرجس عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں محمد عامر کا دنیا کا سب سے بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے اللہ سے ان کی حفاظت اور ان کو بھرپور خوشیوں سے نوازنے کی دعا کی ہے۔

  • شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    شاہد آفریدی کراچی کنگز کے صدر بن گئے

    کراچی: بو م بوم شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے، سلمان اقبال نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔اے آر وائی نیوز کے نمائندہ خصوصی شاہد ہاشمی نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کی بڑی خبر ہے اور کراچی کنگز کے مداحوں کے لیے ایک دھماکا ہے کہ لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی اب کراچی کنگز کے صدر بن گئے ہیں اور وہ اب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی طرف سےکھیلیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کنگز کے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کا بچپن کراچی میں گزرا ہے اس لیے وہ کراچی کے کھلاڑیوں کو اپنے سامنے اور ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں شاہد آفریدی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی میں شامل تھے اور انہوں نے پشاور زلمے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور اب وہ کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے شاہد آفریدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔

    کرکٹر شاہد آفریدی کی اے آر وائی گروپ سے پرانی وابستگی ہے، کراچی میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے شاہد آفریدی کے بڑے منصوبے ہیں جس کے متعلق وہ کراچی کے شہرہوں کو جلد آگاہی دیں گے۔

    شاہد آفریدی بحیثیت صدر شامل ہوئے، ٹیم میں بھی کھیلیں گے، سلمان اقبال

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفت گو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز میں شاہد آفریدی کی شمولیت اچھا فیصلہ ہے جس پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، شاہد آفریدی ٹیم میں بحیثیت صدر شامل ہوں گے ، جب پی ایس ایل ڈرافٹنگ ہوگی تو ہم انہیں کھلائیں گے۔

     

    سلمان اقبال نے کہا کہ یہ پی ایس ایل کے لیے بہت بڑی خبر ہے، شاہد آفریدی کراچی کے شہری ہیں اور ہمارے بڑے لیجنڈ ہیں، انہوں نے کراچی سے کافی عرصہ کھیلا اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں اسی لیے انہوں نےکراچی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    شاہد آفریدی کراچی کے لیے بڑے منصوبوں کا جلد اعلان کریں گے 

    انہوں نے کہا کہ شاہد آفرید ی سے طویل گفت گو ہوئی ہے، شاہد کے کراچی کے کھلاڑیوں کے لیے کافی اچھے اور بڑے منصوبے ہیں، جلد ان منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔

     

  • نجم سیٹھی پھٹیچرہے، اگلا پی ایس ایل ہم کروائیں گے،عمران خان

    نجم سیٹھی پھٹیچرہے، اگلا پی ایس ایل ہم کروائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کامیاب پی ایس ایل کرانے والے نجم سیٹھی کو پھٹیچر اورغیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر ریلو کٹے کہہ دیا، کپتان تقریر کےدور ان پی ایس ایل کو بار بار پی سی ایل بھی کہتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیم بنائیں گے جوپھرسے ورلڈ کپ جیت کرلائے گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ ملک میں اگلا پی ایس ایل ہماری دور حکومت میں ہوگا اجبکہ اس میں کھیلنے کیلئے ”ریلوکٹے “ نہیں بلائے جائیں گے اوراگر ضرورت پڑی تو کوالٹی کے کھلاڑیوں کو دعوت دی جائے گی۔

    انہوں نے دعویٰٰ کیا کہ اگلی پاکستان سپر لیگ تحریک انصاف کی حکومت میں ہوگی۔ اسپورٹس سمیت پاکستان کو ہرفیلڈ میں اوپرلیکر جائیں گے۔

    پاکستان میں علاقائی کرکٹ کا نظام لے کر آئیں گے، ایسی ٹیم بنائیں گے جو پھرسے ورلڈکپ جیت کرلائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم اب تک پختونخوا میں کھیلوں کے 70 میدان بناچکے ہیں اورمستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ کھیل کے میدان بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں گراؤنڈز ہوں گے تو نوجوانوں کو کھیلنے کی جگہ ملے گی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز وطن روانہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز وطن روانہ

    لاہور : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور لیجنڈ کرکٹر سرویوین رچرڈز پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سرویوین رچرڈ پی ایس ایل کے فائنل کے لئے لاہور آئے تھے، ان کی ٹیم فائنل تو نہ جیتی لیکن انہوں نے لاکھوں چاہنے والوں کا دل ضرور جیت لیا۔ ویوین رچرڈز نے لاہور میں گالف کھیلی اور پاکستان میں خوب انجوائے گیا۔

    رچرڈز کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں کبھی سیکورٹی کا مسئلہ نہیں ہوا، وہ پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں اور آئندہ بھی آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بہترین مہمان نوازی پرشکر گزار، غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس روانہ


    یاد رہے گذشتہ روز بھی پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کا فائنل میچ کھیلنے والے کچھ غیر ملکی کھلاڑی اورآفیشلز لاہور سے وطن روانہ ہوئے تھے، پاکستان سے روانہ ہونےوالےغیرملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے ڈیوڈ میلان اور کرس جارڈن ، مارلن سیموئیل اور انعام الحق کے نام شامل تھے۔

    خیال رہے کہ لاہور آمد پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹراور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےہیڈکوچ سر ویوین رچرڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ایک طویل عرصے کے بعد میں لاہور آیا ہوں، یہاں پرسیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں۔

    سر ویوین رچرڈ نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ان کی بہت سی اچھی یادیں وابستہ ہیں اورانہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس سرزمین پرکرکٹ دوبارہ لوٹ آئی ہے۔

  • فائنل میں فرنچائزمالکان کو بلا کرشکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، سلمان اقبال

    فائنل میں فرنچائزمالکان کو بلا کرشکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، سلمان اقبال

    کراچی : پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو فائنل کے موقع پر تمام ٹیموں کے مالکان کو بلا کران کا شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور لاہور قلندر کے مالک فواد رانا نے کہا کہ کل لاہور میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ اگلےسال پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کااضافہ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مالک کراچی کنگزسلمان اقبال نے کہا کہ پشاورزلمی کو جیت پرمبارکباد دیتا ہوں، غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے پربہت خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو فائنل کے موقع پر تمام ٹیموں کے مالکان کو بلا کران شکریہ ادا کرنا چاہئے تھا، سلمان اقبال نے کہا کہ روی بوپارہ سے بات ہوئی ہے، وہ کراچی آکرکام کرنا چاہتے ہیں، روی بوپارہ نےکہا ہے کہ میں پاکستان میں کرکٹ کیلئےکام کرناچاہتاہوں۔

    چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہم پاکستانی دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن لوگ ہیں، انہوں بتایا کہ دوسال کے بعد اجازت ہے کہ چھٹی ٹیم پی ایس ایل میں لائیں، اگلےسال پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ ہوگا۔

    جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل جیتنے پربہت خوشی ہوئی، غیرملکی کھلاڑی پاکستان آکربہت خوش ہوئے، جاویدآفریدی نے کہا کہ کل صرف پشاورزلمی کی نہیں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔

    فوادرانا کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ پاکستان لانا ہی ہماری خواہش تھی، ہماری کوششوں سے ہی عالمی کرکٹ پاکستان آئی، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سےبہت خوشی ہوئی۔

  • پاکستان سپر لیگ آن لائن دیکھنے والوں میں بھارتی شہری بازی لے گئے

    پاکستان سپر لیگ آن لائن دیکھنے والوں میں بھارتی شہری بازی لے گئے

    اسلام آباد : پاکستان سپر لیگ آن لائن دیکھنےوالوں میں بھارتی شہری بازی لے گئے، پی ایس ایل کاکامیاب انعقاد دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

    پاکستان سپرلیگ نے جہاں دنیا بھر میں دھوم مچا دی وہی بھارت میں چرچے رہے، پاکستان کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف بھارت کے شہری پی ایس ایل کے سب سے بڑے دلدادہ نکلے، آن لائن پی ایس ایل فائنل دیکھنے والوں میں بھارتی بازی لے گئے۔

    psl12

    آن لائن پی ایس ایل دیکھنے والوں میں بھارتی اٹھائیس فیصد تھے جبکہ پاکستانیوں کا تناسب اکیس فیصد رہا۔

    کرکٹ اپڈیٹس کی ویب سائٹس کے مطابق برطانیہ اور یورپ میں بھی پی ایس ایل کے شہری بڑی تعداد میں پاکستان سپر لیگ سے محظوظ ہوئے۔

  • پی ایس ایل فائنل: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    پی ایس ایل فائنل: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے خط کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو آگاہ کیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پی ایس ایل فائنل کا شاندار انعقاد بڑی کامیابی ہے۔

    جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی کا ایک اہم رکن ہے اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ شائقین کے جذبات کی قدر اور ان سے ہمدردی بھی ہے، امید ہے کہ جلد ہی اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سیکیورٹی افسر انیس الدولہ نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کرکٹ کے لیے پر امن ملک ہے۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی لاہور آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کا بہترین انتظام موجود ہے، امید ہے لاہور میں اچھا وقت گزرے گا۔

    یاد رہے ڈین جونز پاکستان سپرلیگ 2 میں دفاعی چمیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے، اُن کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تاہم وہ صرف فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے۔

    واضح رہے پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، سرفراز الیون میں شامل چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے جبکہ پشاور زلمی کےکپتان سیمی نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔