Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • عمران خان کا بیان سستی شہرت حاصل کرنےکی کوشش ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

    عمران خان کا بیان سستی شہرت حاصل کرنےکی کوشش ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

    لاہور: حکومت پنجاب کےترجمان کاکہناہےکہ عمران خان کابیان سستی شہرت حاصل کرنے کے لیےکی گئی کوشش ہے۔

    تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب کےترجمان ملک احمد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سوال کیاکہ کہ خا ن صاحب یہ بتائیں کہ انہوں نے کبھی ایک اننگز بھی مفت کھیلی ہے؟۔

    ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق عمران خان کا بیان حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ کےمترادف ہے۔انہوں نےکہاکہ انکلوژر کے نام کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھے جاتے ہیں اگر ہرکھلاڑی یہ اعلان کردے تو عوام کہاں جائیں گے۔

    مزید پڑھیں:قذافی اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوژرکا ٹکٹ مفت کر دیا جائے،عمران خان

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے حکومت سے اپنے نام پر انکلوژر کے ٹکٹ مفت فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو پالگل پن قرار دیا تھا۔

  • پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بنےگا‘نجم سیٹھی

    پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بنےگا‘نجم سیٹھی

    دبئی: چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کوسلیوٹ کرتا ہوں،انہوں نےکہا کہ انشااللہ پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو وطن عزیز میں انٹرنشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب بنے گا۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہناہےکہ یواے ای میں رہنے والےتمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے پی ایس ایل ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادادکیا۔

    نجم سیٹھی کا کہناتھاکہ پی ایس ایل فائنل کی لاہور میں تیاریاں مکمل ہےانہوں نے تمام پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ جس طرح یواے ای میں کرکٹ کو سپورٹ کرنے آئےاسی جوش وخروش سےوہ قذافی اسٹیڈیم بھی آئیں اور کرکٹ سےلطف اندوز ہوں۔

    مزید پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب کچھ بہت شاندار رہا ہے،امید کرتے ہیں یہ خوشگوار یاد کی صورت میں پورے سال ذہنوں میں محفوظ رہے گا۔

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل : ٹکٹوں کے حصول کیلئے عوام کا بے پناہ رش، لمبی قطاریں

    خیال رہے جب سے پاکستان کے شہر لاہور میں پی سی ایل کا فائنل کرانے کا حتمی فیصلہ سامنے آیا ہے شائقین کرکٹ کی خوشی دیکھنے والی ہے۔

    مزید پڑھیں:جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا

    واضح رہےکہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ نامور سیاست دان بھی پی سی ایل کا فائنل گراونڈ میں‌دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

  • جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا

    جاوید ہاشمی نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ خرید لیا

    اسلام آباد: سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اتوارکو لاہور جائیں گے، انہوں نے کہا کہ میں کسی ٹیم کا سپورٹر نہیں ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بعد سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان سپرلیگ فائنل کا ٹکٹ خرید لیا ہے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل عوام کے ساتھ مل کر دیکھوں گا اور سیٹیاں بھی بجاؤں گا، شیخ رشید

    جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے اتوارکو لاہورجاؤں گا ، میرے لئے یہ بات باعثِ مسرت ہے، کیونکہ پی سی ایل کا فائنل پاکستان میں ہونا عالمی کرکٹ کی بحالی کی طرف بڑا قدم ہے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

    انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ کوئی ایک ٹیم نہیں ہے نہ ہی میں کسی کا سپورٹر ہوں، پاکستانی ہونے کے ناطے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ہوں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کو بھی پی ایس ایل کے میچ کا دعوت نامہ مل گیا ہے، مراد علی شاہ کو یہ دعوت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل فائنل: پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    پی ایس ایل فائنل: پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

    لاہور: پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹریفک پولیس کا ٹریفک ایڈوائزی پلان تیار کر لیا گیا ہے، موٹرسائیکل اورآٹورکشہ کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 5 مارچ کے قریب آتے ہی پاکستان سپر لیگ کے جنون میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سیکیورٹی معاملات ، ٹکٹوں کی خرید وفروخت اورٹریفک کی منصوبہ بندی نے اس معرکہ کے جوش و خراش میں مزید اضافہ کردیا ہے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: فوجی جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا

    پی ایس ایل فائنل کے لئے ٹریفک پولیس کا ٹریفک ایڈوائزی پلان تیار کرلیا گیا ہے، گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہیں مختص کردی گئی ہیں، مغل پورہ،مال وجیل روڈ، نہروالی ٹریفک کے لئے ایف سی کالج میں پارکنگ ہوگی.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کےٹکٹوں کےلیےدوسرے روزبھی بینکوں کےباہر قطاریں

    مزنگ، اچھرہ اوروحدت روڈ ٹریفک کے لئے مسلم ٹاؤن فلائی اوورکے نیچےپارکنگ ہوگی۔ کاہنہ‘ کوٹ لکھپت اورماڈل ٹاؤن کے ٹریفک کے لئے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ ہوگی.

    کینٹ اورگلبرگ کےٹریفک کے لئے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ مختص کردی گئی ہیں، جبکہ والٹن، ڈیفنس روڈ سے آنے والی گاڑیوں کے لئے لبرٹی مارکیٹ پارکنگ مختص ہیں.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل: اسٹیڈیم کے اطراف گیس کی فراہمی بند

    دوسری جانب موٹرسائیکل اورآٹو رکشوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

    واضح رہے حکومت پنجاب نے آمدورفت کے لئے متبادل روٹس مقررکیے گئے ہیں، کینال روڑ، شاہ جمال روڑ اور طہور الہی روڑ ٹریفک کے لئے کھلے ہوں گے، کورٹ لکھپت سے کینٹ اور مغل پورہ جانے کے لئے والٹن روڑ استعمال کیا جائے گا، فردوس مارکیٹ، حسین چوک ، ایم ایم عالم روڑ، صدیق ٹریڈ سینٹرٹڑیفک جا سکے گی، فوارہ نمبر 01 ، صدیق ٹریڈ سینٹر جیل روڑ تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کے لئے کھلا ہوگا.

    fff

  • کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے،سلمان اقبال

    کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے،سلمان اقبال

    کراچی : کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے ثابت کردیا کہ وہ آن پیپر ہی نہیں آن گراؤنڈ بھی بہترین ٹیم ہے،کون سے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے میچ جیتنے کے بعد بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں کراچی کنگز کی عمدہ پرفارمنس پر سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز کاغذی نہیں بلکہ بہترین ٹیم ہے، کراچی کنگز کےشیر چیمپین اور چیمپین ہی رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرس گیل میچ ونر ہے، کریز پرموجود ہو تو مخالف ٹیم پریشر میں رہتی ہے، میچ کےدوران دل کی دھڑکن تیزہوتی ہے، کراچی کنگز نے بتا دیا کہ صرف نام کی بڑی ٹیم نہیں ہے، میچ جیتنےکےبعدبتائیں گے کہ کون سے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کہ عماد وسیم کی کارکردگی بہترین رہی، ٹیم اسی طرح کھیلتی رہی تو انشا اللہ فائنل میں ضرور پہنچے گی،  ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ کب کیا ہو جائے، پشاور سے ہونے والے میچ میں بھی کامیابی کی امید ہے، کراچی کنگز نے کارکردگی برقرار رکھی تو فائنل جیت سکتی ہے۔

    مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ عوام نے کراچی کنگز کو اپنایا ہے، کل اسٹیڈیم میں22ہزارشائقین کراچی جیتے گا کے نعرے لگارہے تھے، کھلاڑیوں کو پیغام بھیجا ہے کچھ بھی ہو جائے آپ لوگ اسٹار ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل پلے آف کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز میچ کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 44 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی تھی۔

  • پی ایس ایل فائنل کےٹکٹوں کےلیےدوسرے روزبھی بینکوں کےباہر قطاریں

    پی ایس ایل فائنل کےٹکٹوں کےلیےدوسرے روزبھی بینکوں کےباہر قطاریں

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کےلیے بے چین شائقین کرکٹ کی قطاریں دوسرے روز بھی بینک کے باہر لگی ہوئی ہیں،کرکٹ کے متوالوں نے ناشتہ بھی قطار میں‌ کھڑے کھڑے کیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹوں کے لیے آج بھی بینکوں کے باہر قطاریں لگی ہوئی ہیں،بینک کےباہر بیرئیرز کےذریعےقطار کا انتظام کیاگیا ہے۔

    صبح سویرے سے آئے شائقین کرکٹ نے ناشتہ بھی قطارمیں کیا،پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کےلیےشائقین کرکٹ وقت اور موسم کی پرواہ کیے بناگذشتہ روز سے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔

    یہاں پڑھیں:پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ شروع

    بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ سو روپے والے ٹکٹ دستیاب نہیں ہیں، 8 ہزار روپے کے ٹکٹ کے امیدوارانتظارکر سکتے ہیں۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ مطالبہ کر تے نظر آرہے ہیں کہ اتنا مہنگا ٹکٹ کیسے خریدیں،ہمیں 500 والا ٹکٹ دیا جائے،تاکہ ہم پی ایس ایل کا فائنل سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں۔

    یہاں پڑھیں:پی ایس ایل : ٹکٹوں کے حصول کیلئے عوام کا بے پناہ رش، لمبی قطاریں

    واضح رہے کہ گذشتہ روز سے شائقین کرکٹ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ ملنے کے انتظار میں بے قرار ہیں،بینک کے باہر ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،دو سو ٹکٹوں کےلیے ہزاروں افراد کا بینک کے باہر مجمع لگ گیا۔

  • ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی ساکھ بہترہوگی‘ چوہدری نثار

    ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی ساکھ بہترہوگی‘ چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کی بہتری کے لئے ملک میں‌ کرکٹ کا انعقاد معاون ثابت ہوگا، ہم لوگوں کے جھوٹ کا مقابلہ سچ بول کر کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا اپنے حلقے کا دورہ ہرکہ، پاپین بنگلہ اور دیگر مقامات پر عوام، اکابرین اور منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل ترین کام ہے۔ جہاں ایک طرف مسائل کا انبار ہے وہاں دوسری طرف عوامی توقعات ہیں مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن عوام سے کیے وعدے پورے کر رہی ہے۔ 2017 کے پاکستان اور ماضی کے پاکستان میں واضح فرق ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔

    وزیر داخلہ کا پی ایس ایل سے متعلق کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ ہوگی تو اس سے پاکستان کی ساکھ بہترہوگی، ہر چیز پر سیاست اور پوائنٹ سکورنگ کرنا نا مناسب ہے۔

    چوہدری نثار نے کہا ہے جنہوں نے اس ملک اور عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اپنے دورحکومت میں نااہلی کی مثالیں قائم کی وہ الزام تراشیوں اور بہتان بازی کا سہارا لے کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوئی جتنا جھوٹ بولے گا ہم اتنا سچ بولیں گے اور فیصلہ عوام کرے گی۔

    یہاں پڑھیں:دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

    انھوں نے مزید کہا کہ ہماری نیت ٹھیک اور ہاتھ صاف ہیں، نہ پہلے کسی آزمائش سے گبھرائے ہیں اور نہ آئندہ ہمارے قدم ڈگمگائیں گے،  سیاست کو بطور تجارت یا اپنی ذاتی تجوریاں بھرنے کے لیے نہیں بلکہ عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں۔

    علاقے میں ترقیاتی کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے بتیس سالہ دور سیاست اور خصوصا اپنے دور حکومت میں انہوں نے علاقے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور قدم قدم پر اپنی خدمت کے نشان چھوڑے ہیں، جو پارٹیاں بدل کر اور اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کرکے بار بار اقتدار میں آئے ان کو علاقے میں ترقی کی ایک اینٹ رکھنے کی بھی توفیق نہ ہوئی۔

    یہاں پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان

    علاقے کے اکابرین اور معززین کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے کے عوام کے مسائل کی نشاندہی اور انکے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے منتخب رہنما پولیس، محکمہ مال اور دیگر سرکاری محکموں سے کرپشن ، اقربا پروری وغیرہ جیسے مسائل کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور ہر کام میں انصاف اور اپنے مذہبی اصول ملحوظ خاطر رکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر کرپشن کا عوام کے تعاون اور مدد سے ہی قلع قمع کیا جا سکتا ہے۔

    وزیر داخلہ سے بات چیت کے دوران اہل علاقہ نے ملکی امور پر بات کی اور وزیر داخلہ کے سامنے اپنے مسائل بھی بیان کیے۔

    یہاں پڑھیں:پی ایس ایل ہو یا کوئی اور ایونٹ، سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل ہو یا پھر کوئی اور ایونٹ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کی ہے۔

     

  • پی ایس ایل فائنل: فوجی جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا

    پی ایس ایل فائنل: فوجی جوانوں نے قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے سلسلے میں سیکیورٹی اداروں نے حتمی پلان تشکیل دے دیا، پی سی ایل کا فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

    منگل کے روز پاک فوج کے جوانوں ، رنیجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا، واضح رہے کہ 5 مارچ کو قذافی اسیڈیم میں پی سی ایل کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔

    اس میٹنگ میں چئیرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیھٹی پی سی ایل کی مینجمنٹ کے ساتھ موجود تھے. ایک ہفتے کی قیاس آرائیوں کے بعد پنجاب حکومت نے گذشتہ روزلاہورمیں میچ کرانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے.

    پنجاب میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ پی سی ایل فائنل میچ کے حوالے سے فیصلہ معاملہ فہمی کے بعد کیا جائے گا، اس قسم کے اقدامات کیے جائے گے کہ کسی بھی ممکنہ خدشے سے باخوبی نمٹا جاسکے.

    پاکستان سپر لیگ کے فائنل والے روز پاک آرمی، رینجرز اور پولیس کے اہلکار قذافی اسیڈیم کے اطراف کے علاوہ پنڈال کے 400 گز اندر تک تعینات کیے جائیں گے۔

    پانچ مارچ کو پانچویں درجے کی سیکیورٹی دی جائے گی، یہ ہی سیکیورٹی اہم شخصیات کو دی جائے گی.علاوہ ازیں شائیقین کو قومی شناختی کاڈر لانے کے لئےکہا  گیا ہے.

  • پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان

    پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہورمیں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی پر حرف آسکتا ہے، لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل کرانے میں کوئی فائدہ نہیں۔

    عمران خان نے کہا مجھ سے زیادہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کوئی نہیں چاہتا، پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں بہت سے خطرات ہیں، خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو ہم اگلی دہائی کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کو خدا حافظ کہہ دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی حصارمیں کھیلے جانیوالے میچ سے ملکی سیکیورٹی پر حرف آئے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، سڑکیں بند کرنے سے ملک کا کیا تاثر جائے گا؟


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان


    عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کے لیے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے لیے یہ مناسب وقت نہیں تھا کیوں کہ اس موقع پر کاروبار بند کرایا جائے گا ، سخت سیکیورٹی اور جگہ جگہ چیکنگ کرائی جائے گا تو کیا اس سے یہ پیغام جائے گا کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی ہو چکی ہے؟

  • پی ایس ایل کا پہلا پلے آف : زلمی اورگلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

    پی ایس ایل کا پہلا پلے آف : زلمی اورگلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

    دبئی : پاکستان سپرلیگ کا پہلا پلےآف میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان کھیلاجائےگا۔ جیتنےوالی ٹیم فائنل میں جائے گی تو ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے پلے آف کے سپر مقابلے میں سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی کا ٹاکرا ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے ہوگا۔ ایک ٹیم میں سیر تو دوسری میں سوا سیر ہے۔

    دونوں ٹیموں کےدرمیان پی ایس ایل ٹو کےآخری میچ میں شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کے منہ سے فتح چھینی تھی۔ پشاور زلمی نےآخری دو میچز جیت کر پلے آف میں پہنچی ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

    پہلا پلےآف جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کا ٹکٹ بک کرلے گی، جو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔

    دوسرے پلے آف میں یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز سے ٹاکرا ہوگا۔ ناکام ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا 3 مارچ کو پہلے پلے آف کی ناکام الیون سے جوڑ پڑے گا۔

    آخری پلے آف کی فاتح سائیڈ پہلے پلے آف کی کامیاب ٹیم سے 5 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔