Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ

    پی ایس ایل : کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ

    لاہور : پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز بہترین ٹیم ہے، ایونٹ جیت کر آئیں گے۔

    پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لئے لاہور سے دو آفیشلز اور چار کھلاڑی دبئی روانہ ہوئے۔ جن میں فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، فزیو اسد، کھلاڑی سہیل تنویر، بلاول بھٹی، افتخار احمد اور اسامہ میر شامل ہیں۔

    روانگی سے قبل سب کا ایک ہی نعرہ تھا، کراچی جیتے گا۔ سہیل تنویر، بلاول بھٹی اور افتخار احمد نے کہا کہ کراچی کنگز کوکراچی والوں کی سپورٹ چاہئے۔

    کراچی کنگز ہر لحاظ سے متواز ن ٹیم ہے۔ شائقین کو مایوس نہیں کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز چار فروری سے دبئی میں ہو گا۔

    افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر اور شین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ کراچی کنگز اپنا بتدائی میچ پانچ فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

  • سب کاساتھ رہاتو پی ایس ایل کی ٹرافی لیکر آئیں گے ، سلمان اقبال

    سب کاساتھ رہاتو پی ایس ایل کی ٹرافی لیکر آئیں گے ، سلمان اقبال

    کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر سی ای او سلمان اقبال نے کراچی کی ٹیم کو چیمپئن بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سب کاساتھ رہاتوپی ایس ایل کی ٹرافی لیکر وطن آئیں گے۔

    نیا ناظم آباد کراچی میں کراچی کنگز کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم کو سب کی سپورٹ کی ضرورت ہے، یہ ٹیم کراچی والوں کی ہے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ سب کاساتھ رہاتوپی ایس ایل کی ٹرافی لیکر آئیں گے، کراچی کنگز کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ آنے والے بارہ ماہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےانعقاد کررہے ہیں۔

    کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے پر سلمان اقبال نے تمام اسپانسر کا شکریہ بھی ادا کیا،تقریب کے اختتام پر سلمان اقبال نے کراچی جیتے گا کا نعرہ بھی بلند کیا۔


    Gathering in honour of Karachi Kings at Naya… by arynews

  • پی ایس ایل : کراچی کنگزاوردی آرکیڈینز کےدرمیان اسپانسرشپ کا معاہدہ

    پی ایس ایل : کراچی کنگزاوردی آرکیڈینز کےدرمیان اسپانسرشپ کا معاہدہ

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے درمیان اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے پر حاجی محمد اقبال اور دی آرکیڈینز کے مالک عقیل کریم ڈھیڈی نے دستخط کئے۔

    پاکستان سپر لیگ کا شاندار آغاز چار فروری سے ہو رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز اور دی آرکیڈینز کے درمیان معاہدے پر دستخط اے آر وائی کی جانب سے حاجی محمد اقبال اور دی آگرکیڈینز کے اونر عقیل کریم ڈھیڈھی نے کئے۔

    اس موقع پر عقیل کریم ڈیڈھی نے کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کو مبارکباد بھی پیش کی۔ عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھاکہ ملک میں اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہنی چاہِئیں تاکہ ملک کا نام دنیا میں سر بلند ہوسکے۔

  • کراچی کنگزکےتمام اسپانسرزفائنل ہوگئے

    کراچی کنگزکےتمام اسپانسرزفائنل ہوگئے

    کراچی : پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے اسپانسر فائنل ہوگئے، جن میں بحریہ ٹاون سب سے بڑا اسپانسر ہے بحریہ ٹاون کے سی ای او علی ریاض کا کہنا ہے پی ایس ایل کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہے ہیں پاکستان کی کرکٹ کو بھرپورسپورٹ کیاجائیگا۔

    پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کی عوامی مقبولیت نے اسپانسرزکی دلچسپی بھی بڑھا دی اور ٹیم کے تمام اسپانسرز فائنل ہوگئے، ٹیم کا مین اسپانسربحریہ ٹاون ہے، پاکستان سُپر لیگ کو فروغ دینے کیلئے بحریہ ٹاون نے یہ قدم اُٹھایا ہے۔

    ملک ریاض کے صاحبزادے اور سی ای او بحریہ ٹاون علی ریاض کا کہنا ہے اے آر وائی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کو آگے لے جائیں گے اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو میں علی ریاض نے کہا پانچ فروری کوبحریہ اسپورٹس سٹی کراچی کااعلان کیاجائیگا جس میں عالمی معیارکااسٹیڈیم بنے گا۔

    بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض بھی پاکستان کی ترقی کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں بحریہ ٹاون کے علاوہ کراچی کنگز کو اسپانسر کرنے والوں میں سمٹ بینک،آرکےڈینز،کےالیکٹرک ،اوئےہوئے،اگلو اور اسٹارمارکیٹنگ بھی شامل ہے۔

  • نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگزکی تعارفی تقریب، کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

    نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگزکی تعارفی تقریب، کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال

    کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کی کراچی کنگز کی ٹیم کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر اہلیان کراچی کا جذبہ قابل دید تھا۔

    تقریب میں شرکت کیلئے چوہدری عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ بھی خاص طور سے کراچی تشریف لائے، اور انہوں نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کی فتح اور اس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، جس میں خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، اسٹیڈیم میں اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال داخل ہوئے تو اسٹیڈیم میں موجود حاضرین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

    اس موقع پر گورنرسندھ عشرت العباد، ڈی جی رینجرز میجر بلال اکبر، کراچی کے نامزد میئر ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر، تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    فیصل واوڈا نے کراچی کنگز کی جرسی زیب تن کی ہوئی تھی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے انجام دیئے۔

    اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، جسے حاضرین نے عقیدت و احترام کے ساتھ کھڑے ہو کر سنا، معروف گلوکار علی عظمت نے کراچی کنگز کا ترانہ پیش کیا۔

     اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایونٹ کراچی والوں کا ایونٹ ہے۔ اور ٹیم صرف اے آر وائی کی نہیں پوری کراچی کی ٹیم ہے۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، ہمیں اس کو اجاگر کرنا ہے، کراچی والوں دنیا کو بتانا ہے کہ کراچی کی رونقیں واپس آرہی ہیں اور ہر کراچی والا کپتان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے اس شہر کی محبت نے ٹیم خریدنے پر مجبور کیا، اور آج میں بہت  اپنے  خوش ہوں کہ میں نےشہر کیلئے کچھ کیا۔

     انہوں نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، ڈی جی رینجرز ، ایڈیشنل آئی جی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ عشرت العباد نے کہا کہ میں اس ایونٹ پر کراچی کے تمام شہریوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ اے آر وائی گروپ کے سی ای او سلمان اقبال کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے گٹٓار پر قومی ترانے کی کوبصورت دھن پیش کرکے سماں باندھ دیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

    کراچی کنگزکی لانچنگ تقریب میں شہری لسانی و مسلکی تفریق سے بالاتر ہوکر سب پاکستانی اور کراچی والے نظر آئے۔

    کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب کو سیاست اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شہر قائد کیلئے تحفہ قرار دیا۔

    جنوری کی سرد شام میں ہونے والی پرجوش تقریب نے نیشنل اسٹیڈیم کو جگ مگا دیا۔ ایونٹ میں شریک مختلف سیاسی رہنماؤں نے اے آر وائی اور کراچی کنگز ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور کراچی کے نامزد ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اپنی ٹیم کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

    مشہور زمانہ کامیڈین عمر شریف نے کہا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر 1980 اور 1990 کاکراچی یاد آ رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی کنگز کے کھلاڑی اپنے لوگو یعنی شیر معروف شخصیات کا کراچی کنگز اور اے آر وائی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    بعد ازاں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا، ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا، اور پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے عزم کو دہرایا۔

    کراچی کنگز کی شاندار تعارفی تقریب میں علی عظمت ،فاخر، اور علی حیدر، سلیم جاوید ، شازیہ خشک ، حسن جہانگیر سمیت دیگر نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

  • پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی لانچنگ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہی ہے

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی لانچنگ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہورہی ہے

    کراچی : پاکستان سپر لیگ کی سب سے مضبوط ٹیم کراچی کنگز کی لانچنگ آج نینشل اسٹیڈیم کراچی میں ہورہی ہے، جس میں دلوں کے بادشاہ کی دھواں دار انٹری ہوگی اورنامور گلوکار بھی پرفارمنس پیش کریں گے۔

    پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ ہونے جارہا ہے، پاکستان سپرلیگ کی سب سے مضبوط اور بہترین ٹیم کراچی کنگز کے ستارے جمعے کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جگمگائیں گے، کراچی والوں نے تمام پاسز ہاتھوں ہاتھ لے لیے، نیشنل اسٹیڈیم میں پبلک کی انٹری آج شام چار بجے سے ہوگی۔

    کراچی کنگز کی شاندار لانچنگ تقریب میں علی عظمت ،فاخر، اور علی حیدر، سلیم جاوید ،حسن جہانگیر سمیت دیگر نامور گلوکار بھی پر فارم کریں گے فہد مصطفی، اقرار الحسن اور وسیم بادامی تقریب کی میزبانی کریں گے۔


    The grandest event of cricket will take place… by arynews

    دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغامات میں کراچی کنگز کی ٹیم کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    گورنرسندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کادل ہے ، سلمان اقبال اور اے آر وائی نے کراچی والوں کا دل خوش کردیا ہے، کراچی کنگز کی جرسی پہننے کا مقصد خوشی کا اظہار ہے۔

    نامزد میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم کراچی والے ہیں، کراچی والوں کادل سلمان اقبال نے جیتا ہے، کراچی کنگز نام کی طرح دلوں پر راج کرے گی اور پاکستان سپر لیگ کا فاتح ہوگی۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی والوں یہ شہر ہمارا ہے، اس کو اجاگر کرنا ہے، کراچی والوں دنیا کو بتانا ہے کراچی کی رونقیں واپس آرہی ہیں اور ہر کراچی والا کپتان ہے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم کیلئے دیگر رہنماؤں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی ٹیم کی جیت کے یقین کا اظہار کیا ہے۔

  • پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ

    پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ

    کراچی : پاکستان سپرلیگ میں کراچی کنگز کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، اداکار فہد مصطفی، نومی انصاری اور اداکارہ انوشے اشرف بھی کراچی کنگز کو سپورٹرز کرنے اور ٹیم سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    کراچی کنگز شہرت کی بلندوں کو چھونے لگی ہیں، دنیائے کرکٹ کے سپراسٹارز کو اپنے سحر میں جکڑنے کے بعد کراچی کنگز نے شوبز شخصیات پر بھی سحرطاری کردیا ہے۔

    معروف ہوسٹ اور اداکار فہد مصطفی بھی کراچی کنگز کے سپورٹر نکلے، ٹوئٹر پر کراچی کنگز کا حامی ہونے کا اعلان کردیا۔

    شوبز کی شخصیات نومی انصاری، انوشے اشرف ، فیصل قریشی، این اے خالد، عدنان صدیقی نے بھی کراچی کنگز کو پسندیدہ ٹیم قرار دیا اور ساتھ ہی ٹیم سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    اس سے قبل پروڈیوسر اور اداکار ہمایوں سعید بھی کراچی کنگزکے رنگ میں رنگے دکھائے دئیے اور ٹوئٹر پر کراچی کنگز کی شرٹ پہن کر محبت کا اظہار کیا۔

    اس سے پہلے کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک انفوکی رائے شماری میں کراچی کنگز سب سے مقبول ٹیم قرارپائی تھی۔

  • پاکستان سپر لیگ کے سب سے مہنگی ٹیم کراچی کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

    پاکستان سپر لیگ کے سب سے مہنگی ٹیم کراچی کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ میں کراچی ٹیم کے آفیشل لوگو کی رونمائی کردی گئی۔

    پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے لوگو اور کٹ کی رونمائی کردی گئی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان سمیت کراچی کنگز کے مالک اورصدر، سی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال سمیت سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم اور رمیز راجہ بھی موجود ہیں.

    کراچی ٹیم کے لوگو میں دھاڑتا ہوا شیر دکھایا گیا ہے، لوگو میں ٹیم کا نام کراچی کنگز لکھا ہوا ہے، کراچی کنگز پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ہے.

    لوگو کی رونمائی پر کراچی ٹیم کے ماکل سلمان اقبال کو مبارکباد دی گئی.

    شہریار خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی سے چلتی رہے گی۔۔ پی ایس ایل کا فائدہ ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کو بھی ہوگا۔

    اے آروائی کراچی کے لوگو کی تقریب کے بعد سب سے اہم مرحلہ ٹیموں کی تشکیل ہوگی.

  • کراچی کنگز کو پی ایس ایل جتوائیں گے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

    کراچی کنگز کو پی ایس ایل جتوائیں گے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ میں اے آر وائی کی ٹیم کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کے روح رواں سلمان اقبال کی سربراہی میں بہترین پلاننگ اور کھیل کے ذریعہ چیمیئن بنیں گے۔

    مکی آرتھر بین الاقوامی کرکٹ کوچنگ میں نمایاں مقام رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے اے آر وائی نے اپنی ٹیم کراچی کنگز کے لئے انکا انتخاب کیا، مکی کہتے ہیں کہ جب سلمان اقبال نے انہیں کوچنگ کی آفر کی تو انہوں نے اس فورا قبول کر لیا۔

    مکی آرتھر کا ماننا ہے کہ وہ سلمان اقبال اور منیجمینٹ کے شوق اور جنون کے مداح ہیں،پاکستان کے کھلاڑیوں کے ہنر نائب کوچ مشتاق احمد کی معاونت اور کھلاڑیوں کی محنت سے کراچی کنگز کو پہلی پی ایس ایل کا چیمپیئن بنانا انکا اولین مقصد ہے۔

    کراچی کے کرکٹ مداحوں کے لئے مکی کا پیغام ہے کہ ٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کریں، کوچ کے اتخاب کے بعد پیر اور منگل کو کراچی کنگز بہترین اسکواڈ کا انتخاب کریگی۔

  • پاکستان سپرلیگ کے "لوگو” کی رنگا رنگ تقریب رونمائی

    پاکستان سپرلیگ کے "لوگو” کی رنگا رنگ تقریب رونمائی

    لاہور : پاکستان سپرلیگ کے لوگوکے رونمائی کردی گئی۔ سربراہ پی ایس ایل نجم سیٹھی کاکہنا ہے کہ مستقبل میں اس ایونٹ کو پاکستان لائیں گے۔

    برا نڈ ایمبیسڈر رامیزراجہ نے کہا کہ ٹیمیں خریدنے پرفرنچائز مالکان کو مبارک باد دیتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے کرکٹ کا میلہ لگانے کی تیاریاں تیز ہوگئیں۔

    ٹیموں کے بعد پاکستان سپرلیگ کے لوگوکی تقریب نقاب کشائی بھی بڑی دھوم دھام سے لاہورمیں سجائی گئی۔ تقریب میں کراچی ٹیم کےمالک اوراےآروائی کےسی ای اواورصدرسلمان اقبال سمیت پانچوں ٹیموں کے مالکان اور کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی شرکت نے تقریب کوچارچاند لگادئیے۔

    سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے انعقادکیلئے میڈیاکے کردار کوسراہااور مستقبل میں سپرلیگ پاکستان میں ہی کرانے کی خوشخبری بھی سنادی ۔نجم سیٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی اہمیت کا عوام کو اندازہ ہو گا، اس ایونٹ کے انعقاد پر پی سی بی کے شکرگزار ہیں اور پاکستان کرکٹ کو نئے دور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کیلئے دن رات محنت کی ہے اور ٹیم ورک کے بغیر اس کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا نے پی ایس ایل کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کا آغاز دھوم دھام سے ہو گا اور اس کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان سپرلیگ کے برینڈامبیسیڈر رمیزراجہ کا کہناتھاکہ پی ایس ایل ایشیاکا نہیں دنیا کابڑاٹورنامنٹ بنےگا۔ پاکستان سپرلیگ کے اسپانسر ایچ بی ایل کے سی ایم اونوید اصغرنے کہا کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا میلہ آئندہ سال چار فروری سے دبئی اورشارجہ کے میدانوں میں سجے گا، پی ایس ایل میں پلیئرزکی ڈرافٹنگ اکیس اوربائیس دسمبرکوہوگی۔ لیگ میں ایک سوچھتیس پاکستانی اورایک سو اکہترغیرملکی اسٹارز صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔