Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پاکستان سپرلیگ میں پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    پاکستان سپرلیگ میں پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری

    لاہور: پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ میں پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، کیٹگری میں سات پاکستانی اور اٹھارہ غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شرکت پر آمادہ ہونے والے اسٹارز کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی، ڈرفٹنگ کیلئے فرنچائزز کو کل پچیس کھلاڑی پیش کیے جائیں گے۔ جس میں سات پاکستانی اور اٹھارہ غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

    پاکستان کے مصباح الحق، شاہدآفریدی، شعیب ملک، محمدحفیظ، یونس خان وہاب ریاض، محمد عرفان پلاٹینیم کیٹگری میں شامل ہیں۔

    غیرملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل،سنیل نرائن،ڈوئن براوو ،ڈیرن سیمی، آندرے رسل، کیرن پولارڈ، ڈیرن اسمتھ پلاٹینیم کیٹگری میں شامل ہیں، آسٹریلیا کے شین واٹسن اوربریڈہیڈن پلاٹینیئم کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

    سری لنکا کےمہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا، تلکارتنے دلشان، لاستھ ملنگ اوراینجلو میتھوز شامل ہیں۔ انگلینڈ کے کیون پیٹرسن،جیمزاینڈرسن، ای این بیل اورایلسٹر کک بھی پلاٹیمیم کیٹگری میں ہوں گے۔

    آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا بھی بھارتی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں شرکت کا اشارہ دے چکے ہیں۔

  • پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم خریدنے پر معروف شخصیات کی سلمان اقبال کو مبارکباد

    کراچی: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم خریدنے پرعمران خان اورآفریدی سمیت معروف شخصیات نے سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اورسابق کپتان عمران خان کا ٹیم خریدنے پرسی ای او اے آروائی نیٹ ورک سلمان اقبال کوخصوصی مبارکباد دی ، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےفروغ کیلئے سلمان اقبال کااقدام قابل تعریف ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے پی سی ایل میں کراچی ٹیم خریدنےپرشاہدآفریدی کی سلمان اقبال کومبارکباد دی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سلمان اقبال نے ثابت کردیا انہیں کرکٹ سے بہت پیارہے، کراچی کی ٹیم خریدکرکارنامہ سرانجام دیا۔

    سابق کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ سلمان اقبال اورکراچی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، اےآروائی کی پاکستان کےلیےخدمات ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

    اداکارہ فہد مصطفی نے کہا کہ کراچی والوں کو سپورٹ کریں گے جبکہ مشہور قوال امجد صابری نے کہا کہ موقع ملا تو صلاحیتوں کے جوہر دکھاؤں گا انہوں نے سلمان اقبال کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    پی ایس ایل، کراچی کی ٹیم اے آر وائی گروپ کے صدر سلمان اقبال نے خریدلی

    لاہور: پاکستان سپرلیگ میں کراچی کی ٹیم اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے خریدلی۔

    لاہور میں لیگ کی فرئنچائز کے لئے نیلامی ہوئی، پاکستان کے بڑے بڑے گروپس نے نیلامی میں حصہ لیا لیکن اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال سب پر بازی لے گئے، کراچی پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم ہے۔

    اے آ وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری پہلے بھی کام کیا اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پر اے آر وائی گروپ کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھلاڑیوں کے چناؤ کیلئے پہلی پیش کش ہمیں کی جائے گی، کرکٹ کے ساتھ محبت کو آگے لیکر جائیں گے۔


  • پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کیلئے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کاانتخاب کرلیا گیا، حیران کن طور پر سزا یافتہ کرکٹرمحمد عامر کا نام اس فہرست شامل نہیں۔

    پانچ سال کرکٹ سے دوررہنے کے بعد بھی محمد عامرکی مشکلات میں کمی نہیں آئی، سزایافتہ کرکٹرمحمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کوپہلا دھچکالگ گیا، پاکستان سپرلیگ کیلئے پی سی بی نے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے جس میں محمد عامرکانام شامل نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق فہرست تیارکرتے ہوئےپی سی بی تقسیم ہوگئی ہے،عامرکو لے کرچیئرمین پی سی بی اورپی ایس ایل سربراہ میں ٹھن گئی، شہریارخان محمد عامر کے حق میں نہیں، تونجم سیٹھی کا ووٹ ان کے لاڈلے عامر کے حق میں ہے۔

    سلیکشن کمیٹی کے ممبرنے بھی تصدیق کی ہے کہ عامرکانام فہرست میں شامل نہیں، پی ایس ایل کے لئے حتمی کھلاڑیوں کااعلان ہونے میں ابھی وقت ہے، لیکن اگرفائنل لسٹ میں بھی محمد عامرکانام نہیں آیا تو سزا یافتہ کرکٹر محمد عامرکا کیرئیر مزید پیچھے چلا جائے گا۔

  • کیون پیٹرسن اور کرس گیل کا کم معاوضے پر پی ایس ایل کھیلنے سے انکار ، تردید ہوگئی

    کیون پیٹرسن اور کرس گیل کا کم معاوضے پر پی ایس ایل کھیلنے سے انکار ، تردید ہوگئی

    لاہور: پی سی بی نے کیون پیٹرسن اور کرس گیل کی جانب سے انکار کی تردید کردی ہے، جبکہ کیون پیٹرسن نے بھی اس خبر کی تردید ایک ٹوئٹ پیغام میں کی.

    اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے کیون ہیٹرسن نے کم معاوضے کے باعث پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کر دیا، کرس گیل بھی کم معاوضے پر کھیلنے کے لئے تا حال راضی نہ ہوئے.

    ذرائع کے مطابق کیون پیٹرسن کا کسی بھی لیگ میں کھیلنے کا کم سے کم معاوضہ تین لاکھ ڈالر ہے جبکہ پی ایس ایل کی پلاٹینم کیٹا گری کا ذیادہ سے ذیادہ معاوضہ ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر رکھا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل بھی کم معاوضے کی وجہ سے تاحال پی ایس ایل کھیلنے پر رضا مند نہیں ہوئے.

  • عمران خان نے پاکستان سپرلیگ ملک سے باہرکرانے کے مخالفت کردی

    عمران خان نے پاکستان سپرلیگ ملک سے باہرکرانے کے مخالفت کردی

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان سپر لیگ ملک سے باہر کرانے کی مخالفت کردی کہتے ہیں سپرلیگ سے پیسہ بنے گا کرکٹ کو فائدہ نہیں ہوگا۔

    انیس سوبانوے کی عالمی چیمپئن ٹیم کے کپتان عمران خانکا کہنا ہے کہ ملک سے باہر پاکستان سپر لیگ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیگ اگر ملک میں ہوتی تو زیادہ فائدہ ہوتا، انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح لیگ اپنے ملک میں کرانی چاہیے تھی۔

    عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سسٹم ٹھیک نہیں ہے، جو بھی ٹیلنٹ آیا اتفاق سے اوپر آیا، سسٹم ٹیلنٹ کو پولش کرنے میں ناکام رہا۔

    عمران خان نے پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بنا کرنجم سیٹھی کو نوازا گیا، عمران خان نے کہا کہ اچھے کھلاڑی دیر سے سامنے آتے ہیں جو سسٹم کی خرابی ہے۔

  • شعیب اختر کا پاکستان سپرلیگ کی ٹیم خریدنے کا فیصلہ

    شعیب اختر کا پاکستان سپرلیگ کی ٹیم خریدنے کا فیصلہ

    لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے راولپنڈی ریجن اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ بہت جلد یہ پاکستان میں بھی ہوگا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سپرلیگ پاکستان کا برانڈ ہے ، سب مل کر کامیاب بنائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ عامر، سلمان اور آصف کے ساتھ یکساں سلوک کرے، تینوں کو پی ایس ایل میں کھلانے میں کوئی حرج نہیں ہے، محمد عامر کو اپنی ٹیم میں کھلانا چاہتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی بلے باز روتے ہوئے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں، 4 سال کی کرکٹ باقی تھی پھر بھی میں نے ریٹائرمنٹ لے لی۔

    انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان بہت پُرجوش ہے، پی ایس ایل بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔

  • کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپرلیگ کھیلیں گے

    کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپرلیگ کھیلیں گے

    کراچی: سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان سپرلیگ میں شمولیت کے لئے آمادگی ظاہرکردی۔

    گزشتہ روز لاہورمیں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریبِ رونمائی ہوئی تھی جس کے بعد لیگ کیون پیٹرسن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے سب سے ہائی پروفائیل کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’وہ فروری میں ہونے والے پاکستانی میلے کے لئے تیار ہیں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ کی شروعات کے لئے بے تاب ہیں جہاں چھکوں کی برسات ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی کا اصل مزہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 4 تا 24 فروری 2016 کوہورہا ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پیٹرسن سے قبل کرس گیل، روی بوپارا، لیوک رائٹ، ٹم بریسنان، جیڈ، کرس جارڈن، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی، سنیل نارائن، ڈوائن براوو، آندرے رسل، جیمز فرینکلن،سائمن، ڈینش رمڈن، جیسون ہولڈر، جیزے رائڈر، گرانٹ، شکیب الحسن، انجیلو میتھیوز، ملنگا، پریرا، بریڈ ہوج اور جان بوتھا پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔

  • پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان، ذرائع

    پاکستان سپر لیگ متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان، ذرائع

    ُ

    لاہور: پاکستان سپر لیگ دوحہ کی جگہ متحدہ عرب امارات میں کرائے جانے کا امکان ہے، جس کا باقاعدہ اعلان اتوار کو کیا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کرانے کیلئے پی سی بی اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں،  ذرائع نے بتایا کہ ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی انتظامیہ نے سپرلیگ کیلئے ایونٹ کی تاریخیں تبدیل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

    اتوار کو لاہور میں ہونے والی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان سپر لیگ کے فائنل وینیو کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے چار فروری دوہزار سولہ سے دوحہ میں پی ایس ایل کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔