Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل: سعود شکیل نے اپنی فاتحانہ اننگ کا راز بتا دیا

    پی ایس ایل: سعود شکیل نے اپنی فاتحانہ اننگ کا راز بتا دیا

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی میچ کے ہیرو نائب کپتان سعود شکیل رہے جنہوں نے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں رسائی حاصل کر لی۔ میچ  کے ہیرو کوئٹہ کے نائب کپتان سعود شکیل رہے جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 88 رنز بنائے۔

    سعود شکیل کو اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیٹر نے اپنی اس فاتحانہ اننگ کا اہم راز بتا دیا۔

    سعود شکیل نے کہا کہ انہیں لاہور کے خلاف یہ شاندار  اننگ کھیلنے کے لیے گزشتہ روز کراچی کنگز کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کی بیٹنگ اور انٹرویو دیکھ کر اعتماد حاصل ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مشکل صورتحال میں اعصاب کو قابو رکھنا پڑتا ہے اور میں مشکل صورتحال میں اس پر عمل کرکے ٹیم کے لیے رنز کرنے اور فتح دلانے کے ساتھ ٹیم کو پلے آف مرحلے تک پہنچانے میں بھی کامیاب رہا۔

    نوجوان کرکٹر نے کہا کہ آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا تھا اور بطور نائب کپتان میری ذمے داری تھی کہ میچ جیتیں، ٹورنامنٹ میں دو بار میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینا اعزاز کی بات ہے۔

    سعود شکیل نے اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شروع کرنے کے اس وقت کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے کافی سیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو پیغام دیا کہ وہ چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلیں۔

  • پی ایس ایل 9: پلے آف کی فائنل لائن اپ مکمل

    پی ایس ایل 9: پلے آف کی فائنل لائن اپ مکمل

    پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹاپ چار فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ ملتان، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچ گئیں۔

    دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ ایونٹ کی چار فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کی ٹیموں نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

    گزشتہ روز تک پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق صورتحال دلچسپ تھی۔ ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کے ٹکٹ کٹوا چکی تھیں جب کہ بقیہ دو ٹیموں کے لیے اسلام آباد، کوئٹہ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ تھا جو بالترتتیب 9، 9 اور 8 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تھے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے ہائی اسکورنگ میچ میں اسلام آباد نے آخری گیند پر فتح حاصل کرکے کراچی کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو ٹھیس پہنچائی اور 11 پوائنٹ کے ساتھ وہ پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔

    کراچی کنگز کے پاس اب بھی کوئٹہ کی اگلے دونوں میچوں میں شکستوں کی صورت اور اپنی ایک میچ میں فتح سے فائنل فور میں جانے کا امکان تھا تاہم رات میں کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر یہ امکان بھی ختم کر دیا۔

    آج کراچی اور پشاور زلمی جب کہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کے میچز صرف رسمی کارروائی ہوں گے۔ تاہم پشاور زلمی اور کوئٹہ اپنے میچز جیت کر ٹاپ ٹو کے ساتھ پہلے راؤنڈ کا اختتام کر سکتے ہیں۔

  • عثمان خان نے نئی تاریخ رقم کر دی

    عثمان خان نے نئی تاریخ رقم کر دی

    راولپنڈی: پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تاریخ رقم کردی۔

    پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے اس میچ میں عثمان خان نے اسلام آباد کیخلاف سنچری بنادی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطان کے بیٹر عثمان خان نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی، ان کی سنچری میں 15 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں، جس کے بعد وہ ایونٹ میں مسلسل دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

    اس سے قبل تین مارچ کو کھیلے جانے والے میچ میں عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 106 رنز کی ناقابل شکشت اننگ کھیلی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطان کے عثمان خان کی یہ مجموعی طور پر تیسری پی ایس ایل سنچری ہے، جس کے بعد وہ  پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مجموعی سنچری بنانے والے مشترکہ پلیئر بن گئے۔

    ملتان کے بیٹر نے کامران اکمل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، کامران اکمل نے بھی پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنائیں ہیں۔

  • عثمان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری، ملتان کا اسلام آباد کو جیت کیلیے 229 رنز کا ہدف

    عثمان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری، ملتان کا اسلام آباد کو جیت کیلیے 229 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ 9 کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کراچی نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کو ملتان سلطانز کے بیٹرز نے غلط ثابت کر دیا۔

    ملتان کے اوپنرز نے ٹیم کو 44 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر یاسر خان 33 رنز بنا کر حنین شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان محمد رضوان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں فہیم اشرف نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس موقع پر عثمان خان اور جانسن چارلس کے درمیان 86 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ جانسن 18 گیندوں پر برق رفتار 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ملتان سلطانز نے نوجوان بیٹر عثمان خان کی جارحانہ سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، جو رواں پی ایس ایل کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا اسکور ہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ملا ہے۔

    عثمان نے 50 گیندوں پر 100 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی اور یہ رواں پی ایس ایل میں ان کی دوسری سنچری ہے اور وہ پی ایس ایل کے کسی بھی ایک سیزن میں دو سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف کامیاب بولر رہے جنہوں نے 32 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، نسیم اور حنین شاہ کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی، جب کہ سب سے مہنگے بولر ملز اور شاداب خان رہے جنہوں نے 52، 52 رنز دیے۔

    اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئٹر 9، 9 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے جب کہ کراچی کنگز 8 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد یہ میچ جیت کر پلے آف تک رسائی حاصل کر لے گی تاہم میچ ہارنے کی صورت میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کی اگلے میچوں میں فتوحات اسلام آباد یونائیٹڈ کی اگلے مرحلے تک پیش قدمی روک دیں گی۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کے کپتان پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم

    پی ایس ایل: کراچی کنگز کے کپتان پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم

    کراچی کنگز کو پی ایس ایل 9 میں ڈو اور ڈرائی (کرو یا مرو) کی صورتحال درپیش ہے مگر کپتان شان مسعود ٹیم کو پلے آف میں پہنچانے کیلیے پُر عزم ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ 9 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر پلے آف میں جانے کے امکانات کو برقرار رکھا ہے تاہم اس کے لیے کراچی کنگز کو نہ صرف اپنا اگلا میچ لازمی جیتنا ہوگا بلکہ اسلام آباد یا کوئٹہ کی ٹیموں کی شکستوں کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔

    تاہم کرو یا مرو جیسی اس صورتحال میں بھی کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم ہیں اور کہتے ہیں کہ قلندرز کیخلاف جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے پاور پلے میں شاندار آغاز دیا جب کہ شعیب ملک اورعرفان نیازی نے زبردست بیٹنگ کر کے میچ ختم کیا۔ کچھ نتیجے حق میں آئے تو ہم پلے آف میں پہنچ سکتےہیں۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے  کپتان نے کہا کہ قلندرز کے خلاف پوری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور یہ جیت ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ قلندرز کی اننگ کے اختتام پر ہمارا خیال تھا کہ ہم نے 15 رنز زیادہ دیے لیکن پھر جس طرح سیفرٹ اور ونس نے کھیل کا آغاز کیا اور پاور پلے کا بھرپور استعمال کیا اس سے منزل آسان ہوئی جب کہ مشکل صورتحال میں عرفان اور شعیب ملک کی پارٹنر شپ نے فتح دلائی۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کرو یا مرو والا کھیل ہے، ہمیں کراچی میں کوئٹہ کے خلاف کھیلا گیا میچ جیتنا چاہیے تھا اب ہم ماضی کے تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے اور بہتر نتائج دیں گے۔

  • کراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندار

    کراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندار

    پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف میں رسائی کے امکانات بڑھا دیے۔

    گزشتہ روز میچ کے ہیرو نوجوان کھلاڑی عرفان نیازی رہے جنہوں نے پہلے فیلڈنگ میں حریفوں کو دبوچا پھر بیٹنگ میں اپنے بلے سے مخالفین کے چھکے چھڑا دیے۔

    لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران دونوں اوپنرز کو میدان بدر کرنے میں عرفان نیازی کا اہم کردار رہا۔ پہلے انہوں نے مرزا بیگ کا چار رنز پر شاندار کیچ پکڑا پھر نصف سنچری کرنے کے بعد خطرہ بننے والے دوسرے اوپنر فخر زمان کو 54 رنز پر اپنی شاندار تھرو کے ذریعے رن آؤٹ کیا۔

    پھر جب کراچی کنگز کی بیٹنگ آئی اور 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چار وکٹیں صرف 113 رنز پر گر چکی تھیں۔ اس موقع پر عرفان نے صرف 16 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان نیازی نے کہا کہ میں میدان میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا تھا لیکن مجھے بیٹنگ کا زیادہ موقع نہیں مل رہا تھا۔ آج موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جس میں کامیاب رہا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

    نوجوان کرکٹر نے دوران بیٹنگ سینیئر کھلاڑی شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کو بھی اپنی کارکردگی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا اور کہا کہ شعیب ملک میری حوصلہ افزائی کرتے اور بیٹنگ میں رہنمائی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک اور عرفان نیازی کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 52 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی جو ٹیم کے لیے فتح گر ثابت ہوئی۔

  • قلندرز کیخلاف میچ سے قبل شعیب ملک اور پولارڈ میں کیا گفتگو ہوئی؟ سینئر کرکٹر کا انکشاف

    قلندرز کیخلاف میچ سے قبل شعیب ملک اور پولارڈ میں کیا گفتگو ہوئی؟ سینئر کرکٹر کا انکشاف

    پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز کے سینیئر شعیب ملک اور جونیئر کھلاڑی عرفان نے مل کر اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے شعیب ملک کی سمجھدار اور محمد عرفان خان نیازی کی جارحانہ بیٹنگ بدولت لاہور قلندرز کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ اس جیت نے کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پلے آف میں رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔

    شعیب ملک نے فولادی اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری گیند پر چوکا مار کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے الفاظ یاد ہیں جو میں نے میچ سے قبل ٹیم میٹنگ میں کہے تھے اور اس پر عمل کر کے دکھایا۔

    سینئر بلے باز نے کہا کہ میچ سے قبل میٹنگ کے دوران میں نے کہا تھا کہ جب میچ مشکل حالات میں چلا جائے تو گھبرائیں نہیں، ایسا کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اتنے سالوں تک کھیلنے کے بعد اعصاب شکن لمحات میں صرف خود کو پرسکون رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جس پر میں نے عمل کیا۔

    انہوں نے میچ میں نوجوان عرفان نیازی کی بیٹنگ کا سراہتے ہوئے کہا ہے اس میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ نظر آیا، اس کو صرف مواقع دینے کی ضرورت ہے۔

    اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیم کے ساتھ کیرون پولارڈ سے ہونے والی دلچسپ بات چیت کا بھی انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد سے کراچی واپسی سے قبل پولارڈ اور میں نے آخری اوورز کے لیے منصوبہ بندی کی تھی۔ اس موقع پر پولارڈ نے مجھے کہا کہ دو میچز باقی ہیں، ایک تم جتواؤ اور دوسرا میں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ میں نے تو اس میچ میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے اور اگلے میچ میں پولارڈ کی باری ہے اس نے کراچی کنگز کو جتوا کر اپنا کام پورا کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز پی ایس ایل 9 کے پہلے راؤنڈ کا آخری میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔ پلے آف میں رسائی کے لیے کنگز کو نہ صرف یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک یا کوئٹہ کی اگلے دونوں میچوں شکستوں کا انتظار کرنا ہوگا۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو دوسری شکست

    پی ایس ایل: کراچی کنگز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو دوسری شکست

    پی ایس ایل 9 کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 178 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جیمز ونس نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹم سائفرٹ 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    عرفان خان نیازی نے 16 گیندوں پر 35 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، شعیب ملک نے آخری گیند پر چوکا لگا کر کنگز کو کامیابی دلوائی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے طیب عباس نے دو وکٹیں حاصل کیں، زمان خان اور شاہین آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کے لیے 178 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    عبداللہ شفیق نے 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، اوپنر فخر زمان بھی 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    مرزا بیگ 4 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے، شے ہوپ 9 رنز بنا کر زاہد محمود کا نشانہ بنے، کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    سکندر رضا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویزا نے 24 رنز بنائے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں، مزرابانی اور انور علی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کراچی کنگز میں میر حمزہ کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز میں عبداللہ شفیق اور طاہر بیگ کی واپسی ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    باہمی مقابلوں میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کیخلاف 18 میں سے 12 میچز جیتے ہیں، پہلے مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

  • پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی

    پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی

    پی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی نے باآسانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 17.5 اوورز میں 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سعود شکیل 24 رنز بناسکے، جیسن روئے نے 16 اور عقیل حسین نے 14 رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، خرم شہزاد، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، صائم ایوب 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    محمد حارث 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان 6 رنز بناسکے، ٹام ہولر کیڈ مور 33 رنز بنا کر محمد حسنین کو وکٹ دے بیٹھے۔

    عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو عقیل حسین نے آؤٹ کیا اور ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نے چار اوور میں 23 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، سہیل خان، محمد حسنین اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر بابر اعظم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 7 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں وہ میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کرلیں گے۔ پشاور بھی نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر کامیابی سے پوزیشن مستحکم بنادے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ہیڈ تو ہیڈ مقابلے میں پشاور نے 22 میں سے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    پی ایس ایل 9 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

  • عقیل حسین کی پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک

    عقیل حسین کی پی ایس ایل 9 کی پہلی ہیٹ ٹرک

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عقیل حسین نے پہلی ہیٹ ٹرک کردی۔

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین اسپنر عقیل حسین نے ہیٹ ٹرک کرکے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو ٹہس نہس کردیا۔

    پشاور زلمی کے 157 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ تھے جب عقیل نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔

    آف اسپنر نے آل راؤنڈر عامر جمال، مہران ممتاز اور لیوک ووڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)