Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • رمیز راجا نے نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین کو کیا قیمتی مشورہ دیا؟

    رمیز راجا نے نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین کو کیا قیمتی مشورہ دیا؟

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تیز بولنگ کرنے والے حنین کو رمیز راجا نے قیمتی مشورہ دیا ہے۔

    پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تو اپنی تیز رفتار بولنگ سے دنیائے کرکٹ کو اپنا گرویدہ اور بڑے بڑے بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور بڑے کو دیکھ چھوٹے بھائی حنین شاہ نے بھی یہی راستہ اپنایا ہے۔

    نسیم شاہ اپنی انجری سے صحتیابی کے بعد ان دنوں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اسی ٹیم  میں ان کے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی شامل ہیں اور اچھی بولنگ سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔

    اس مرحلے پر سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجا نے حنین کو ان کے کیریئر کے لیے قیمتی مشورہ دے دیا ہے۔

    رمیز راجا نے حنین شاہ کو پی ایس ایل میں فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان بولر کو چاہیے کہ وہ اگلے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں۔

    اس مشورے کی وجہ بیان کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ حنین اس وقت اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں جب وہ ایک ہی فرنچائز سے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اگر ایک بھائی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے تو دوسرے پر پریشر آئے گا جو اس کی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے اور یہ بات ان کے کرکٹ کیریئر کے لیے بہتر نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ نسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی حنین اور عبید رواں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلیے کھیل رہے ہیں اور یہ پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین سگے بھائی ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

  • شاداب خان پاکستان ٹیم میں دوبارہ ایکشن میں کب نظر آئیں گے؟

    شاداب خان پاکستان ٹیم میں دوبارہ ایکشن میں کب نظر آئیں گے؟

    اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان خراب فارم اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کچھ عرصے سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم آئندہ ماہ ان کی پاکستان ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

    اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں خراب فارم اور اسی دوران فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے باعث میگا ایونٹ کے آخری میچز سمیت دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہو گئے تھے تاہم اب شائقین کرکٹ انہیں جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    شاداب خان جو پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں 224 رنز بنانے کے ساتھ 10 وکٹیں لے کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کر دی ہے جس کے بعد وہ جلد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید  ہیں۔

    گرین شرٹس کی پی ایس ایل کے بعد آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے انٹرنیشنل مصروفیات شروع ہو رہی ہیں اور جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شیڈول ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور بعض کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔ جن کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوگی ان میں شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

  • پی ایس ایل: کوئٹہ کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر اظہر علی نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل: کوئٹہ کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دینے پر اظہر علی نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور بولنگ سے روکے جانے کو اظہر علی نے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے اور انہیں ٹورنامنٹ میں مزید بولنگ سے روک دینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اس کو نوجوان  کھلاڑی کے لیے سخت فیصلہ قرار دیا ہے۔

    اظہر علی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ عثمان طارق اچھی بولنگ کر رہا تھا اب دیکھنا ہوگا کہ یہ فیصلہ کوئٹہ یا نوجوان کھلاڑی کے لیے کیسا ہوتا ہے۔

    سابق قومی کپتان نے مزید کہا کہ اگر اسی تناظر میں دیکھیں تو راشد خان کا بولنگ ایکشن بھی آتا ہے۔ گیند تھرو کرنا آف اسپنر تو سمجھ آتی ہے لیکن لیگ اسپنر کے لیے تھرو کرنا بہت مشکل کام ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کا بازو تھوڑا خم کھایا ہوا ہے لیکن آئی سی سی قوانین کے اندر آتا ہے اس لیے اس کو تھوڑا مارجن دینا چاہیے تھا۔

    اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ سنیل نارائن اور دیگر کئی انٹرنیشنل کھلاری کئی لیگز کھیل گئے جب کہ ان کا بازو اس سے زیادہ خم کھایا ہوتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ امپائر کا یہ فیصلہ نوجوان کرکٹر کے لیے سخت فیصلہ ہے۔

     

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کا بولنگ ایکشن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نےرپورٹ کیا تھا اور انہیں ایکشن درست ہونے تک کھیل سے روک دیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا کہ وہ بولنگ کرنے سے پہلے وہ تھوڑا رک جاتے ہیں، بولنگ کراتے ہوئے اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔

  • پہلے لڑائی پھر دوستی، شان اور شاداب نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

    پہلے لڑائی پھر دوستی، شان اور شاداب نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

    پی ایس ایل کے گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد کے میچ میں دونوں کپتانوں شان مسعود اور شاداب خان میں پہلے گرما گرمی ہوئی پھر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگا لیا۔

    کرکٹ کے میدان میں بعض اوقات ایسے لمحات آتے ہیں جہاں دوست کھلاڑی بھی جھگڑ پڑتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان اہم میچ میں پیش آیا۔ یہ میچ جو اسلام آباد نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا تاہم میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان جھگڑے نے ماحول کو گرما دیا۔

    ہوا یوں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران کنگز کے بولر محمد نواز کے اوور میں امپائر نے ایک گیند وائیڈ دی جو آغا سلمان کو چھوتے ہوئے کیپر کے ہاتھ میں گئی تھی۔۔ کراچی کے کتپان شان نے ریویو لیا تو اس معاملے پر ان کی حریف کپتان شاداب خان سے اچھی خاصی گرما گرمی ہوگئی اور دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    شاداب خان کا خیال تھا کہ شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا ہے جس کے جواب میں شان مسعود نے شاداب کو کہا کہ وہ ان کے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔ ریویو میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی بلکہ صرف آغا سلمان کے پیڈ سے ٹکرائی تھی۔ جس کے نتیجے میں وہ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

     

    تاہم دونوں کپتانوں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ صرف فیلڈ تک محدود رہا، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس کو فینز نے بہت سراہا ہے۔

  • پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

    پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

    پی ایس ایل 9 کے 24ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ن ےکراچی کنگز کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف باآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    کپتان شاداب خان 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، آغا سلمان نے 33 رنز کی اننگ کھیلی۔

    ایلکس ہیلز 18 رنز بنا کر میر حمزہ کا نشانہ بنے، اعظم خان 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، کولن منرو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مزرابانی اور زاہد محمود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    کیرون پولارڈ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹیم سائفرٹ 26 اور جیمز ونس 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کپتان شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک 1 رن بنا کر عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے، عرفان خان نیازی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف اور ٹائمل ملز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔میتھیو فورڈ، حیدر علی اور ٹائمل ملز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ نسیم شاہ، رومان رئیس اور جارڈن کاکس کو آرام دیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کراچی کنگز نے اب تک 7 میچز میں سے 3 جیتے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے، یونائیٹڈ نے 8 مین سے تین میچ جیتے ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں اسلام آباد کو برتری حاصل ہے 21 میں سے 15 میچ جیتے 6 میچوں میں کراچی کامیاب رہا۔

    پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ویوین رچرڈ نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

    ویوین رچرڈ نے بابر اعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

    ویسٹ انڈیز لیجنڈ کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے پی ایس ایل کی تعریف کے ساتھ بابر اعظم کی بھی مدح سرائی کی۔

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر سر ویوین رچرڈز جو ان دنوں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایس ایل کی تعریف کرنے کے ساتھ سابق قومی کپتان بابر اعظم کی تعریفوں کے بھی پُل باندھ دیے۔

    ویوین ریچرڈز نے کہا ہے کہ بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیائے کرکٹ کا ایک شاندار کھلاڑی ہے۔ ہر بیٹر کا کھیلنے کا اپنا اسٹائل ہوتا ہے، بابر اعظم کا کھیل دیکھ کر اسکی تعریف بنتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم خود ایک کلاس بیٹر ہیں، وہ دیگر بیٹرز کی طرح جارح مزاج نہیں مگر پھر بھی اپنا کام پورا کرتے ہیں۔

    ویوین رچرڈ نے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پی ایس ایل بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پی ایس ایل ان پلیئرز کو بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرفراز احمد جو کرتا ہے اس سے جذباتی وابستہ ہوجاتا ہے، سرفراز کا میں ہمیشہ سے فین ہوں۔ سرفراز احمد ٹیم میں کافی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

    رچرڈز کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کپتان ہو یا نہیں اسکا کردار اہم ہے۔ میں اس کا ہمیشہ سے فین رہا ہوں کیونکہ وہ ہمیشہ ٹیم کے لیے مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق امپائرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق کا ایکشن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں رپورٹ کیا، ایکشن درست ہونے تک عثمان طارق پی ایس ایل نائن مزید نہیں کھیل سکیں گے۔

    عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر سوال اٹھایا گیا کہ بولنگ کرنے سے پہلے وہ تھوڑا رک جاتے ہیں، بولنگ کراتے ہوئے اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے میگا ایونٹ میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  • پی ایس ایل 9: جب پتنگ نے کراچی کنگز اور کوئٹہ کا میچ رکوا دیا، ویڈیو دیکھیں

    پی ایس ایل 9: جب پتنگ نے کراچی کنگز اور کوئٹہ کا میچ رکوا دیا، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز پنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ کو شکست دے دی تاہم پتنگ بازی نے کچھ دیر میچ میں رخنہ اندازی بھی کی۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کا میچ جاری تھی اور کھلاڑیوں سمیت اسٹیڈیم میں موجود تمام شائقین کرکٹ کی توجہ کھیل پر ہی مرکوز تھی جب کہ کمنٹیٹرز بھی جم کر میچ کی صورتحال پر پُرجوش کمنٹری کر رہے تھے کہ ایسے میں پتنگ کی میدان میں انٹری ہوئی۔

    میچ میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری تھی کہ اس دوران ایک پتنگ ہوا کے دوش پر اڑتی ہوئی میدان میں اتر آئی شاید وہ بھی پی ایس ایل میچوں کا مزا لینے آئی تھی۔ تاہم یوں اچانک مداخلت کے باعث میچ کو کچھ دیر روکنا پڑا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میدان کے افق پر پتنگ نمودار ہونے کے بعد میچ رک جاتا ہے اور کھلاڑیوں کی نظریں آسمان پر جم جاتی ہیں کہ کب پتنگ جائے اور کھیل دوبارہ شروع ہو، لیکن وہ ہوا کے دوش پر کافی دیر تک وہیں ڈولتی رہتی ہے۔

    تاہم کھیل رُکنے کے بعد اسٹیڈیم کے قریب پتنگ اڑانے والے بچے پتنگ کو اٹھان دے کر وہاں سے دور لے گئے اور پھر انہوں نے کھیل جاری رکھنے کا اشارہ کیا۔ اس صورتحال سے جہاں کھلاڑی اور تماشائی حیران ہوئے وہیں کمنٹیٹرز لطف اندوز ہوتے اور دلچسپ تبصرے کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں بھی راولپنڈی میں میچوں کے دوران پتنگوں کا مسئلہ درد سر بنا رہا تھا۔

    اس وقت لیگ کے نشریاتی اداروں کو پی ایس ایل 8 میں شہر میں اسپائیڈر کیم ٹیکنالوجی کا استعمال روکنا پڑا کیونکہ ان سے ان تاروں کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا جن پر مشین نصب ہے۔

    اس طرح کے واقعات کھیل میں بہت کم ہوتے ہیں لیکن کرکٹ بورڈز اور اس طرح کے ٹورنامنٹ کے منتظمین کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اس میچ میں کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کی۔ میچ کے ہیرو سینیئر پیسر حسن علی رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

  • کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ 9 کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 119 رنز کا ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔

    وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس اور شعیب ملک نے 27 رنز بنائے، شان مسعود نے 7 رنز بنائے۔

     کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور کوئٹہ کی ٹیم پورے 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 19.1 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

    کوئٹہ کے اوپنرز نے ٹیم کو 20 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم جیسن روئے اننگ کے تیسرے اوور میں 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔ اس موقع پر نائب کپتان سعود شکیل نے خواجہ نافع کے ساتھ مل کر 47 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی مگر حسن علی نے اوپر تلے دونوں کو آؤٹ کر کے گلیڈیئٹر کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔

    اس کے بعد کوئٹہ کی وکٹیں سوکھے پتوں کی مانند وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ٹیم مکمل 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔ 19.1 اوورز میں پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نائب کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    کراچی کی جانب سے حسن علی نے صرف 15 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مزرابانی اور زاہد محمود نے دو، دو جب کہ میر حمزہ کے ہاتھ ایک وکٹ آئی۔

    آج کے میچ کے لیے کراچی کنگز میں ایک جب کہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    کراچی کنگز میں کیرون پولارڈ کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، ٹم سائفرٹ، عرفان نیازی، حسن علی، میر حمزہ، مرزا بانی، زاہد محمود شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹرز  میں سہیل خان اور وسیم کی جگہ محمد عامر اور حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل نائن میں ملتان سلطانز پہلی ٹیم ہے جس نے پلے آف کے لیے رسائی حاصل کر لی ہے جب کہ لاہور قلندرز ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ پلے آف کی بقیہ تین ٹیموں کے لیے کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈیئٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان جیت کی جنگ جاری ہے۔

    پی ایس ایل کے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ملتان 6 فتوحات اور 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور پشاور زلمی 9، 9 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے جب کہ کراچی کنگز 4 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    کراچی کنگز کو پلے آف تک رسائی آسان بنانے کے لیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

  • سرفراز احمد کی کہانی ختم؟ انضمام الحق نے کیا کہا؟

    سرفراز احمد کی کہانی ختم؟ انضمام الحق نے کیا کہا؟

    سابق قومی چیمپئن کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کی 8 سال قیادت کے بعد اب عام کھلاڑی کے طور پر کھیل رہے ہیں انضمام الحق نے ان کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

    پاکستان کو کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار اپنی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے اور ٹیم کو دو سال تک ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ایک ٹیم رکھنے والے سابق قومی کپتان سرفراز احمد سے 8 سال بعد پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈیئٹر کی قیادت بھی چلی گئی۔ کیا ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا؟ اس حوالے سے سابق کپتان لیجنڈری بلے باز انضام الحق نے اہم گفتگو کی۔

    مقامی نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد جس سطح کا بڑا کھلاڑی ہے، اس کی بڑی فتوحات ہیں، قومی کپتان رہا، دو سال تک ٹی ٹوئنٹی کو نمبر ایک عالمی ٹیم بنا کر رکھا تو ایسے کسی بھی کھلاڑی کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کی کرکٹ ختم ہوگئی، یہ قطعی مناسب نہیں ہوگا۔

    سابق کپتان نے کہا کہ لیکن ہر عروج کو زوال ہوتا ہے اور جوان نے بوڑھا ہونا ہوتا ہے، جیسا کہ کوئٹہ کے مالک ندیم عمر نے کہا تھا کہ سرفراز ہی ہمیشہ ان کا کپتان رہے گا لیکن بدلتے وقت نے انہیں بھی فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا، تو اب وقت آگیا ہے کہ سرفراز اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔

    انضمام الحق نے کہا کہ سرفراز احمد پہلے پاکستان کے لیے ریگولر کھیل رہے تھے، پھر ڈراپ ہونے کے بعد بڑی محنت کرکے ٹیسٹ میں کم بیک کیا لیکن دورہ آسٹریلیا میں انہیں ٹیم سے باہر بٹھایا گیا جب یہ وقت آ جائے کہ بڑے کھلاڑی کو باہر بٹھایا جانے لگے تو پھر اس کو خود ہی کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرفراز کا کیریئر بہت زبردست رہا ہے۔ 8 سال تک ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کی قیادت بھی کی۔ وہ ابھی بھی کھلاڑی کے روپ میں کھیلے اور اسٹرگل کرے، اس سے بہتر ہے کہ اچھے نوٹ کے ساتھ اسے اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہیے اور اب ہم سرفراز کو کسی اور ہی کردار میں دیکھیں تو بہتر ہوگا۔

    اسی پروگرام میں انضمام الحق نے لاہور قلندرز کی رواں سال بدترین شکستوں پر کہا کہ اس کی ذمے داری صرف کپتان شاہین شاہ پر ڈالنا قطعی درست نہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں اس لیے ہار جیت کا کریڈٹ بھی سب کو ملنا چاہیے۔ لاہور کے ساتھ 7 یا 8 سال سے عاقب جاوید بھی ہیڈ کوچ کے طور پر موجود ہے، پرانا کوچنگ اسٹاف بھی ہے تو کوئی تنہا کیسے شکست کا ذمے دار ہو سکتا ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں پی ایس ایل میں ہر ٹیم میں ان کے اسپنرز بہترین رول ادا کر رہے ہیں۔