Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • ایک اور غیرملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں انٹری

    ایک اور غیرملکی کھلاڑی کی پی ایس ایل میں انٹری

    زمبابوے کے ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

    زمبابوین کرکٹر رچرڈ نگراوا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن نو میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

    نگراوا لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں اولی اسٹون کی جگہ لیں گے۔ اسٹون گزشتہ ماہ کمر میں انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر ہو گئے تھے۔

    نگراوا پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تیسرے زمبابوے کرکٹر ہوں گے۔

    Another Zimbabwe player set to take part in PSL 9

    اس سے قبل لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سکندر رضا اور کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے بلیسنگ مزاربانی سمیت دو دیگر کرکٹرز پہلے ہی پی ایس ایل کا حصہ ہیں۔

    نگراوا کو حال ہی میں ختم ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا جا رہا ہے۔

  • نسیم شاہ کس بلے باز کو بولنگ کرنے سے گھبراتے ہیں؟

    نسیم شاہ کس بلے باز کو بولنگ کرنے سے گھبراتے ہیں؟

    پاکستان کے مایہ ناز نسیم شاہ نے اپنی تیز بولنگ سے دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو خوفزدہ کر رکھا ہے لیکن وہ خود ایک بلے باز کو بولنگ کرنے سے گھبراتے ہیں۔

    نسیم شاہ پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کا اہم رکن ہیں جو بدقسمتی سے ایشیا کپ کے دوران کاندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے جس کا خمیازہ پاکستان کو میگا ایونٹ میں فائنل فور سے پہلے ہی باہر ہونے کی صورت میں کرنا پڑا۔

    تاہم نوجوان پیسر مکمل فٹ ہونے کے بعد اس وقت پاکستان سپر لیگ میں جلوہ گر ہیں اور اپنی تیز بولنگ کی دہشت سے بیٹرز کو خوفزدہ کر رہے ہیں تاہم نسیم شاہ اعتراف کرتے ہیں کہ دنیا میں ایک بلے باز ایسا بھی ہے جس کو وہ بولنگ کرنے سے گھبراتے ہیں۔

    نسیم شاہ جس بلے باز کو بولنگ کرتے ہوئے مشکل میں آتے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ عالمی نمبر ایک بیٹر اور سابق قومی کپتان بابر اعظم ہیں جن سے دنیا کے بڑے بڑے بولر بھی خوف کھاتے ہیں۔

    ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں نوجوان قومی پیسر نے بابر اعظم کے خلاف بولنگ کو زبردست چیلنج قرار دیتے ہوئے رواں پی ایس ایل میں بابر اعظم کو بولنگ کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ایک غیر معمولی یارکر کرائی لیکن بابر نے اسے مہارت سے تھرڈ مین کی جانب کھیل دیا

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے کہا کہ بابر اعظم ایسے بیٹر ہیں جو کمزور بولنگ پر بولر کو اچھے شاٹس کے ذریعے سزا دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے معاملے میں اگر آپ خراب گیند کرتے ہیں تو وہ اسے باؤنڈری سے باہر پھینک دیتے ہیں لیکن اچھی گیند کے خلاف آپ کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ آؤٹ ہو جائے گا۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ بابر اعظم کی وہ کلاس ہے کہ وہ اچھی ڈیلیوری پر بھی ایسے شاٹس کھیل سکتے ہیں جو بولر کو پریشان کر دیتے ہیں، بولرز کو ان پر قابو پانے کے لیے انتہائی چالاکی سے کام لینا پڑتا ہے۔

  • قومی ٹیم کی قیادت کے سوال پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کی قیادت کے سوال پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    نوجوان قومی بلے باز سعود شکیل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نائب کپتانی کر رہے ہیں کہتے ہیں قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملا تو چیلنج سمجھ کر قبول کروں گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر نوجوان بلے باز سعود شکیل جن پر پہلے ٹیسٹ کھلاڑی کا ٹیگ لگا ہوا تھا تاہم اپنی کارکردگی سے انہوں نے خود کو نہ صرف ون ڈے بلکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا بھی اہل ثابت کیا اور رواں پی ایس ایل 9 میں وہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نائب کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    سعود شکیل جنہوں نے خود کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈھالنے کے لیے اپنا بیٹنگ اسٹائل تبدیل کیا اور کوئٹہ کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے رواں پی ایس ایل میں 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 164 رنز بنا چکے ہیں۔

    ٹیسٹ بلے باز سعود شکیل نے ٹی 20 کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونے والی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کہا کہ میں زمین پر شاٹس مارنے سے لطف اندوز ہوتا تھا، لیکن میں نے اپنے کھیل کو ٹی 20 کرکٹ کے لیے ڈھال لیا ہے۔

    ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے تیسرے نمبر پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور اب میں پانچویں نمبر پر پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں لیکن پی ایس ایل میں بطور اوپنر ایک نیا کردار تفویض کیا گیا ہے۔ یہ ایک اچھی شروعات رہی ہے۔ میری انفرادی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔

    سعود شکیل نے مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم  کی قیادت کا موقع ملنے کے سوال پر کہا کہ کپتانی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے میں نے انڈر 19 ٹیم کی قیادت کی تو کرکٹ میں اچھا ماحول برقرار رکھا۔ ڈریسنگ روم میں اچھی دوستی تھی۔ ایسا نہیں ہے کہ میں ہمیشہ کپتان بننا چاہتا تھا تاہم اگر مجھے پاکستان کی سینیئر ٹیم کی کپتانی کی آفر ہوئی تو قیادت کو ایک چیلنج سمجھ کر ضرور قبول کروں گا۔

  • شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو ایک بار  پھر گلے لگا کر دعائیں دیں

    شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو ایک بار  پھر گلے لگا کر دعائیں دیں

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی والدہ نے میدان میں بیٹے کے حریف کپتان بابر اعظم کو گلے لگا کر دعائیں دیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو بڑے ستارے سابق قومی کپتان بابر اعظم اور سابق نائب کپتان شاداب خان ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ میں مختلف ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں۔

    گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا جو اسلام آباد نے 29 رنز سے جیت لیا۔

    کرکٹ کے میدان سے باہر دونوں دست میدان میں ایک دوسرے کے حریف بن کر اترے لیکن میچ سے قبل بابر اعظم نے شاداب خان کے والدین نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو ایک بار  پھر گلے لگا لیا اور انہیں دعائیں دیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد شاداب کے والدین بابر اعظم سے اسی گرمجوشی سے ملے تھے اور والدہ نے انہیں گلے لگا کر دعائیں دی تھیں۔

    ویڈیو: شاداب خان کی والدہ نے بابر اعظم کو گلے لگالیا

    اس موقع پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کو شائقین کرکٹ اور صارفین کی جانب سے بڑی پذیرائی ملی تھی۔

  • پی ایس ایل: رضوان نے کپتان بنتے ہی اپنی اور سلطانز دونوں کی قسمت بدل دی

    پی ایس ایل: رضوان نے کپتان بنتے ہی اپنی اور سلطانز دونوں کی قسمت بدل دی

    ملتان سلطانز  کے قائد رضوان نے کپتان بنتے ہی اپنی اور سلطانز دونوں کی قسمت بدل دی۔ قومی وکٹ کیپر کی قیادت میں ملتان نے مسلسل چوتھی بار پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ملتان سلطانز کی ٹیم سات میں سے 6 میچ جیت کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے اس کے ساتھ ہی محمد رضوان کی قیادت میں پلے آف مرحلے میں یہ مسلسل چوتھی بار رسائی ہے۔

    محمد رضوان کو 2021 میں ملتان سلطانز کا کپتان بنایا گیا تو نہ صرف کپتان بلکہ ٹیم کا ستارہ بھی عروج پر پہنچ گیا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے جوہر کھل کر سامنے آنے لگے۔

    ابتدائی تین سیزن کے 32 میں سے صرف 13 میچ جیتنے والی ٹیم آج پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم بن چکی ہے اور گزرے چار ایڈیشنز میں رضوان ہی سب سے کامیاب کپتان ثابت ہوئے ہیں۔

     

    ملتان سلطانز نے گزشتہ چار سیزن میں رضوان کی زیر قیادت 43 میچز کھیلے جن میں سے 30 میں فتح کے جھنڈے گاڑے جب کہ 13 میچوں میں شکست ہوئی۔ یوں ٹیم کی جیت کا تناسب 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

    گزشتہ تین سیزن کے فائنل سلطانز نے کھیلے اور ایک بار ٹرافی بھی اٹھائی۔

    رواں پی ایس ایل 9 میں بھی کپتانی کمال تو بیٹنگ بے مثال ہے، رضوان کی قیادت میں سلطانز نے پلے آف میں مسلسل چوتھی بار جگہ پکی کر لی ہے۔

    محمد رضوان  نہ صرف پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے ہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی رنز کے انبار لگا دیے ہیں اور گزشتہ تین سیزن میں لگاتار 500 سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے باز کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

  • شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے گزشتہ میچ میں نہ صرف آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کو میچ جتایا بلکہ اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔

    پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے آل راؤنڈ پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

    انہوں نے پہلے بیٹنگ میں 51 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور پھر بولنگ سے کمال دکھاتے ہوئے تین وکٹیں بھی حاصل کیں جن میں اسلام آباد یونائیٹد کے لیے ایک موقع پر خطرہ بننے والے عامر جمال سمیت پال والٹر اور محمد ذیشان کی وکٹیں شامل تھیں جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    تاہم شاداب خان نے اپنی کارکردگی سے ٹیم کو میچ ہی نہیں جتوایا بلکہ ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر لیا۔ وہ ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بولر بن گئے۔

     

    شاداب خان سے قبل شاہد آفریدی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، محمد عامر اور عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

  • پی ایس ایل: پشاور زلمی کی شکست کی بڑی وجہ کیا تھی؟ کامران اکمل کا انکشاف

    پی ایس ایل: پشاور زلمی کی شکست کی بڑی وجہ کیا تھی؟ کامران اکمل کا انکشاف

    پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کی پشاور زلمی کی شکست کیوں ہوئی کامران اکمل نے اہم انکشاف کر دیا۔

    پاکستان سپر لیگ 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری اور ٹیموں میں پلے آف مرحلے تک رسائی کی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم اسلام آباد یونائیٹد نے پشاور زلمی 29 رنز سے شکست دے دی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔ پشاور کی آدھی ٹیم بشمول کپتان بابر اعظم کے پویلین لوٹ چکی تھی تاہم اس مرحلے پر عامر جمال نے 49 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر جیت کی امیدوں کو برقرار رکھا مگر ان کے آؤٹ ہوتے ہی بازی بھی پشاور زلمی کے ہاتھ سے نکل گئی۔

    تاہم سابق قومی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ اور شکست کی وجہ کپتان بابر اعظم کا آؤٹ ہونا بتاتے ہیں۔ رواں پی ایس ایل کے تاحال ٹاپ اسکورر زلمی کپتان اس میچ میں کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہو گئے۔

    کامران اکمل نے اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاداب خان نے کل لاجواب اور کپتان اننگ کھیلی جب کہ آخری نمبروں پر اعظم خان نے پاور ہٹنگ کرکے اسلام آباد کو میچ میں لایا۔

    تاہم کامران خان کا کہنا تھا کہ پشاور یہ میچ جیت سکتا تھا اگر بابر اعظم رن آؤٹ نہ ہوتے کیونکہ اس وکٹ پر نیا بال باؤنس بھی ہو رہا تھا اور سوئنگ بھی اور ایسی وکٹ پر صرف بابر ہی کھیل سکتا تھا۔

    کامران اکمل نے مشورہ دیا کہ جتنی اچھی زلمی کی بیٹنگ ہیں اتنی ہی اچھی اگر یہ بولنگ کرلیں اور ٹشن بازی چھوڑ کر کرکٹ پر فوکس کریں تاکہ میچ جیتیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ابتدائی دو کھلاڑی جلد آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد شاداب اور آغا سلمان نے سست مگر مضبوط پارٹنر شپ کے ذریعے جیت کی بنیاد رکھی اور پھر شاداب نے آخر میں جارحانہ بیٹنگ کرکے کپتان اننگ کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ان کا کہنا تھا کہ ایک موقع پر جب عامر جمال بولرز کی دھلائی کر رہا تھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ زلمی یہ میچ جیت جائیں گے پھر اس کے آؤٹ ہوتے ہی کھیل ہی ختم ہو گیا۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز نے اگلے میچوں کیلیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے

    پی ایس ایل: کراچی کنگز نے اگلے میچوں کیلیے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے

    کراچی کنگز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ 9 کے اگلے مرحلے کے میچوں کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ملتان سلطانز اس سیزن میں پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جب کہ دیگر ٹیموں کے درمیان فائنل فور میں پہنچنے کی جنگ مزید تیز ہو گئی ہے۔

    پی ایس ایل کے چوتھے مرحلے کے میچز راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہیں اور لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے شیر اگلے مقابلوں کے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے دو میچز شیڈول ہیں۔ پہلا میچ وہ بدھ کو کوئٹہ گلیڈیئٹر کے خلاف کھیلیں گے جب کہ جمعرات 7 مارچ وہ میزبان اسلام آباد سے ٹکرائیں گے۔

     

    اہم مقابلوں سے قبل کراچی کنگز کے کھلاڑی آج جم کر پریکٹس کریں گے اور بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ خامیوں کو دور کریں گے۔

    پی ایس ایل کے راؤنڈ ون کے مقابلوں کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر موجود ابتدائی چار ٹیمیں ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی۔

    واضح ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز نے 7 میچز میں سے 6 میچ جیت کر پلے آف میں پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ جب کہ لاہور قلندرز سات میچز کھیل کر ایک بھی میچ نہیں جیت سکی اور وہ ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔

    پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے کوئٹہ گلیڈیئٹر، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہے۔ جو پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ

    ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ

    پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان یو اے ای روانہ ہوگئے۔

    پی ایس ایل 9 کے اگلے میچ میں ملتان سلطانز کو جارح مزاج بیٹر عثمان خان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

    عثمان خان کل ہونے والے میچ میں سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گے البتہ وہ 10 مارچ کو واپس پاکستان پہنچیں گے۔

    فرنچائز کا بتانا ہے کہ بیٹر نجی معاملے کی وجہ سے یو اے ای گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

    عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر 10 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے تھے۔

    یاد رہے کہ عثمان خان پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں جو اب متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کھیلتے ہیں۔

  • ہمارا بنیادی ہدف ٹاپ فور میں پہنچنا ہے، ٹم سائفرٹ

    ہمارا بنیادی ہدف ٹاپ فور میں پہنچنا ہے، ٹم سائفرٹ

    پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرٹ گروپ مرحلے میں ٹاپ فور میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرٹ کا کہنا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کا بنیادی ہدف ٹاپ فور میں پہنچنا ہے۔

    انہوں نے کوئٹہ کے شیرفین ردرفورڈز کی بیٹنگ کی تعریف کی جنہوں نے کنگز سے فتح چھین لی تھی ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ کنگز کے بولرز نے کچھ غلطیاں کی تھیں۔

    ٹم سائفرٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے کافی اچھی بیٹنگ کی، جب کوئی بیٹر اتنا اچھا کھیل رہا ہو تو آپ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کی وکٹ نیوزی لینڈ سے مختلف ہے، ہمیں لگا فاسٹ بولر کو آخری اوور کروانا درست ہے۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ کبھی آپ جیتتے ہیں کبھی ہارتے ہیں، لیکن اب ہمیں آگے کا سوچنا ہوگا تا کہ فائنل فور میں جگہ بنالیں۔

    ٹم سائفرٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ پلیئرز ابھی بیمار ہیں لیکن جو کھلاڑی کھیلے وہ بھی اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔