Tag: PSL

PSL News in Urdu- پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سے متعلق تازہ ترین خبریں

کراچی کنگز، پشاور زلمی  ملتان سلطانز

لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

PSL is a cricket league played in Pakistan with Islamabad, Karachi, Multan, Peshawar, Multan

کراچی کنگز

  • پی ایس ایل: اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی  بارش کے باعث منسوخ

    پی ایس ایل: اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ بھی  بارش کے باعث منسوخ

    پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

    پی ایس ایل 9 کا 18واں میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا، اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آنی تھیں۔

    راولپنڈی میں مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز کا مقابلہ ہونا تھا جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول تھا۔

    لیکن محکمہ موسمیات نے پنڈی میں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا 17واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں مسلسل بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا، میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز کا مقابلہ ہونا تھا جبکہ شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول ہے۔

    لیکن محکمہ موسمیات نے پنڈی میں آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

  • پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پی ایس ایل: پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے جن کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجے پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا، دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کو پہلے 11:30 بجے ہوٹل سے روانہ ہونا تھا اور 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنا تھا تاہم دونوں ٹیمیں اب تک ہوٹل میں ہی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنڈی مین آج دن بھر بارش کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

  • راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا

    راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا میلا لاہور، ملتان اور کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی سجنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا، پاکستان سپر لیگ کے سپر ویک اینڈ پر دو میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں لاہور اور پشاور جبکہ دوسرے میں اسلام آباد اور کوئٹہ ٹکرائیں گے اور دونوں میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    آج کے میچ میں لاہور قلندرز کے پاس آخری موقع ہے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے اگر اب قلندرز کی ٹیم ہاری تو گزشتہ سال کی چیمپئین ٹیم کی اس سیزن میں کہانی ختم ہوجائے گی۔

    دوسرے میچ میں شام سات بجے ہوم ٹیم اسلام آباد اور کوئٹہ مدمقابل آئیں گی، مگر بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔

    دوسری جانب پولیس کے5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی اسٹیڈیم اور گرد و نواح میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سی پی او کے مطابق سیکیورٹی کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144 سے متعلق بھی تمام ڈیوٹیز الرٹ رہیں گی۔

  • آج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرم

    آج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرم

    سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کی نیشنل اسڈیم میں کم کراوڈ ہونے کی وجہ بتادی۔

    اے اسپورٹس شو دی پویلین کے میزبان فخر عالم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا وسیم اکرم، مصباح اور اظہر علی میچ دیکھنے گئے لیکن کراچی کے ٹریفک میں پھنس گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fakhr Alam (@falamb3)

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں کھڑے رہے اور پھر یوٹرن لینے کے لیے مزید گھنٹہ لگا، آج مجھے سمجھ آگئی ہے کہ لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے، کنٹینر ہر چیز کا حل نہیں ہے ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود اسٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کی جانب سے کوئی دلچسپی بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار

    پی ایس ایل: کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز ٹیم کے ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ ٹیم کے لئے 2 دن کافی ٹف رہے، کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزننگ سے بیمار ہوگئے ہیں۔

    ٹیم ڈائریکٹر حیدر اظہر نے کہا کہ کل کے میچ میں ہم وننگ ٹیم کھلانا چاہتے تھے، کھلاڑیوں کی طبعیت ایسی نہیں تھی کہ وہ کھیل سکیں، ایک دو کھلاڑیوں کو ڈرپ بھی لگے ہیں، کوچنگ اسٹاف بھی متاثر ہے۔

    ٹیم ڈائریکٹر نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کراچی کی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابقب شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    جبکہ گزشتہ روز کے پی ایس ایل 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 166 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

  • کامران اکمل کا پی سی بی سے بڑا شکوہ

    کامران اکمل کا پی سی بی سے بڑا شکوہ

    پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں لیکن سابق کرکٹرز انہیں اسٹیڈیم جا کر دیکھنے سے محروم ہیں جس پر انہوں نے کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا ہے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچز نے کرکٹ کے ہر شائق کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے اور سب کی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھیں تاہم پی سی بی نے ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی فری پاسز اور ٹکٹس پر پابندی لگا دی تھی جس سے سابق قومی کرکٹرز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی کی پی ایس ایل ٹرانسمیشن میں شریک سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل سے جب میچ اسٹیڈیم میں جاکر دیکھنے کی بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ میچ دیکھنے کیسے جاؤں، کرکٹ بورڈ نے پاس ہی نہیں بھیجا۔

    کامران اکمل نے شکوہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کھلاڑیوں کو بھول گیا ہے۔ ٹکٹس کے لیے رابطہ کرنے پر جس طرح دوسری جانب سے بات کی گئی اس پر بہت افسوس بھی ہوا۔

    انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیف سلیکٹر کو اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ذمے دار افراد کو ’شٹ اپ کال‘ دینے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی روایت رہی ہے کہ وہ ملک میں ہونے والے بڑے کرکٹ ایونٹ کے لیے سابق قومی کرکٹرز کو خصوصی پاسز بھیجتا رہا ہے۔

  • پی ایس ایل 9 کا پہلا مرحلہ ختم، کتنے ریکارڈز بنے؟

    پی ایس ایل 9 کا پہلا مرحلہ ختم، کتنے ریکارڈز بنے؟

    پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا پہلا مرحلہ ابتدائی 14 میچز کے لاہور اور ملتان میں انعقاد کے ساتھ ختم ہوگیا اس مرحلے میں کئی ریکارڈز بھی بنے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سنسنی خیزی سے بھرپور پاکستان سپر لیگ 9 زور وشور سے جاری ہے جس کا پہلا مرحلہ ابتدائی 14 میچز کے لاہور اور ملتان میں انعقاد کے ساتھ ختم ہوگیا جس میں 9 میچز لاہور اور 5 ملتان میں کھیلے گئے۔

    پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد کے میچ سے شروع ہو گیا۔ بقیہ 20 میچز شہر قائد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 11 میچز کراچی میں ہوں گے۔ پلے آف مرحلے سمیت فائنل بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 9 کے پہلے مرحلے میں کئی کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈز بنا کر ریکارڈ بک میں اپنے نام درج کرائے۔ ٹیمیں جیتیں بھی اور ہاری بھی۔ اس مرحلے میں کیا کیا ہوا یہ سب اس رپورٹ میں موجود ہے۔

    پہلے راونڈ کے کھیلے گئے 14 میچوں میں ملتان سلطانز اپنے نام کی طرح بالکل سلطانوں کی طرح کھیلے اور 6 میں سے 5 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہیں۔

    دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے بھی 6 میچز کھیلے لیکن وہ کوشش کرتے رہ گئے مگر فتح کا ہُما ان کے سر پر نہ بیٹھا اور وہ تمام یعنی 6 میچز ہارنے کے بعد اب ایونٹ سے خالی ہاتھ بے دخلی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈیئٹر اور پشاور زلمی تین تین فتوحات کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

    بات کی جائے انفرادی کارکردگی کی تو بلے بازوں میں بابر اعظم اب تک 5 میچوں میں 330 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر اعظم اس سنچری کے ساتھ ٹی 20 فارمیٹ میں 10 سے زائد سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے۔

    ملتان سلطانز کے محمد علی اور اسامہ میر 13، 13 وکٹوں کے ساتھ بولرز کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

    رواں ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 6 بار ٹیموں نے اسکور کو 200 کا ہندسہ پار کرایا، سب سے بڑا ٹوٹل 214 رنز بنانے کا اعزاز بھی ملتان سلطانز کے حصے میں آیا۔

    کرکٹ کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

    اب تک ایونٹ میں دو سنچریاں بنی ہیں۔ سب سے بڑی 111 رنز کی اننگ کھیلنے کا اعزاز بابر اعظم کے نام رہا۔ بہترین بولنگ فیگر  میں اسامہ میر نے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر لیجنڈ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

  • پی ایس ایل: کراچی کنگز کے کپتان نے شکست کا ذمے دار کس کو قرار دیا؟

    پی ایس ایل: کراچی کنگز کے کپتان نے شکست کا ذمے دار کس کو قرار دیا؟

    پی ایس ایل 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے کراچی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی کنگز کے کپتان شان مسعود نے گفتگو کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا پہلا مرحلہ لاہور اور ملتان میں 14 میچز کے انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر اور دوسرے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سے ہوا۔

    یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پچ مشکل تھی۔ ٹاپ آرڈر کا زیادہ ذمے داری کے ساتھ کھیل کر اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔

    کنز کے کپتان نے یہ بھی کہا ہے کہ پچ دیکھ کر لگا تھا کہ 170 رنز بہت ہوں گے مگر ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے۔

    شان مسعود اگلے میچوں میں بہترین کاکردگی کے لیے پُر امید ہیں اور کہتے ہیں کہ اگلے میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے خلاف جیت کے ساتھ کم بیک کریں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ نے دو، دو میچز جیت رکھے ہیں اور پی ایس ایل کی پوائنٹ ٹیبل پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

    ملتان سلطانز 5 فتوحات کے ساتھ سر فہرست، کوئٹہ گلیڈیئٹر اور پشاور زلمی تین تین فتوحات کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور ایک میں بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    پی ایس ایل 9: کراچی کے شائقین ٹکٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کا میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

  • پی ایس ایل 9: کراچی کے شائقین ٹکٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

    پی ایس ایل 9: کراچی کے شائقین ٹکٹ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے سنسنی خیز مقابلے کراچی میں شروع ہو گئے ہیں شائقین کرکٹ کے لیے اب ٹکٹ کا حصول بہت آسان ہو گیا ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوا اور دوسرے مرحلے میں کراچی میں سنسنی خیز مقابلے شروع ہو گئے ہیں جس کے لیے کراچی کے کرکٹ شائقین بہت بے چین تھے۔

    شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب پی ایس ایل کے تمام میچز کے ٹکٹوں کا شیڈول بہت آسان ہوگیا ہے اور ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔

    شائقین کرکٹ تمام میچوں کے ٹکٹس پی سی بی ڈاٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (pcb.tcs.com.pk) سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    صرف یہیں نہیں انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے والے شائقین کرکٹ اپنے گھر کے قریب ٹی سی ایس کے کسی بھی مخصوص مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں پی ایس یل کے 11 میچز کھیلیں جائیں گے۔ پلے آف مرحلے سمیت فائنل بھی شہر قائد میں کھیلا جائے گا یوں کراچی کے شائقین آئندہ دو ہفتے تک سنسنی خیز کرکٹ مقابلے اور نامور قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے سامنے پرفارم کرتا دیکھ سکیں گے۔