Tag: PSL2022

  • مسائل کا شکار یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر

    مسائل کا شکار یونائیٹڈ کے لئے اچھی خبر

    لاہور: غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ سے اچھی خبر آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انجری کا شکار یونائیٹڈ کے کپتان کی فنٹس میں بہتری آنے لگی ہے اور پشاوز زلمی کے خلاف ایلی مینیٹر میچ میں شاداب خان کا ٹیم میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا ہے۔

    پی ایس ایل سیون میں شاداب خان اسلام آباد کے سب سےبڑے میچ ونررہے ، سات میچوں میں17وکٹیں، 22 رنزاور جارح مزاج کپتانی نےیونائیٹڈز کی جیت میں اہم کرداراداکیا ہے۔

    ادھر یونائیٹڈ کے کولن منروبھی ایلمینیٹرمیچ کھیل سکتےہیں جس کے لئےاوپنر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، اس کے علاوہ انگلش بلےباز ول جیکس کی ٹیم میں شمولیت سے یونائیٹڈز کی بیٹنگ کو مزید مضبوط ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیون کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    واضح رہے کہ شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد یونائیٹڈ کی کپتانی آصف علی کو سونپی گئی تھی۔

    آصف علی کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی تاہم وہ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرگئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور ایلی مینیٹر میچ میں کل مدمقابل ہونگی، ہارنے والی ٹیم کا پی ایس ایل سیزن سیون میں سفر تمام ہوجائے گا۔

  • پلے آف مرحلے سے قبل زلمی کو بڑا دھچکا

    پلے آف مرحلے سے قبل زلمی کو بڑا دھچکا

    لاہور: پلے گروپ تک رسائی حاصل کرنے والی پشاور زلمی کے لئے بُری خبر ہے کہ دو اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈ مور اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے شرفن ردرفورڈ دستبرار ہوگئے ہیں۔

    پشاور زلمی ایک ایسے موقع پر ان کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوئی جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائر مرحلہ شروع ہونے میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ دستبرار ہوئے، دونوں کھلاڑی اسکواڈ کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور زلمی کو اپنا آخری لیگ میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ پشاور کی ٹیم کوالیفائر مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کر چکی ہے۔

  • جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

    جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

    لاہور: آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے الزامات کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹر جیمز نےغلط اور گمراہ کن الزامات لگائے، کھلاڑی کےالزامات پر تفصیلی بیان جاری کیاجائےگا۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے پی ایس ایل کے بقیہ میچوں سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن واپس روانہ ہورہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نے جیمز فلکنر نے لکھا کہ وہ لیگ کے بقیہ دو میچز نہیں کھیل سکیں گے، لیگ سے باہر ہونے پر وہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں۔

    پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر نے الزام عائد کیا تھا کہ پی سی بی نے ان کے معاہدے، معاوضے کی پاسداری نہیں کی، اسی لئے یہ تلخ فیصلہ کیا۔

    جیمز فالکنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل چھوڑنے پر تکلیف ہورہی ہے، میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا، کیونکہ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور شائقین حیرت انگیز ہیں۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ لیکن میرے ساتھ جو سلوک ہوا ہے وہ ذلت آمیز ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ سب میری پوزیشن کو سمجھیں گے۔

  • پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

    پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

    کراچی: پی ایس ایل سیون میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز پی ایس ایل 7 میں پہلی فتح کے لئے بے تاب ہے اور پشاور زلمی کو ڈھیر کرنے کو تیار ہے، سنسنی خیز میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پشاور نے تین میچ کھیلے، جن میں سے ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    کراچی کنگز کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راونڈر جارڈن تھامسن، جارح مزاج بیٹر این کوک بین سلیکشن کیلئےدستیاب ہیں ادھر پشاور زلمی میں کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی کی واپسی کا امکان ہے۔

    ادھر محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کو کراچی کنگز میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔

    ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوئے، جن میں سے دس میں پشاور نے میدان مارا جبکہ پانچ میں کراچی کامیاب رہا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

  • کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے کہا کہ پی ایس ایل میں کم بیک کرنے پربھرپور محنت کررہے ہیں، ابتدائی تین میچز میں بولرز نے آخری گیند تک مقابلہ کیا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    عمید آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزمیں کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 7 میں 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔،حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔

  • اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    کراچی: پی ایس ایل کے چوتھےمیچ کیلئے کراچی کنگز کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کل اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔

    حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    سائیڈ اسٹرین کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر بھی مکمل فٹ ہوچکے اور کل کا میچ کھیلنےکیلئے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلیں گے۔

    کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 7 میں 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

  • لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    کراچی: لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے وجوہات بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ گزشتہ روز کی شکست ہمارے لیے بہت سخت تھی، میرے خیال میں ہم نے فیلڈنگ کے دوران 30 سے زائد رنز زیادہ دئیے، ہم میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔

    وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو گزشتہ روز میچ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے زلمی کے شائقین کو مخاطب کیا اور کیا کہ ہم ایک یونٹ کے طور پر خود کو بہتر بنانے اور آنے والے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے جانے والے 200 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بناسکی۔

    حیدر علی کی 49 رنز کی جارحانہ اننگز اور کامران اکمل 41 رنز بھی کامران اکمل کے 41 رنز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکے، لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، راشد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

  • پی ایس ایل 7 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 7 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

    کراچی: پی ایس ایل 7 کا میلہ کراچی میں جاری وساری ہے، آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں آج پہلی بار آمنے سامنے ہونگی، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں فتح جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو قابو کرلیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، اس سے قبل کھیلے گئے 3 میچوں میں سے کوئٹہ کو صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔

  • شاہدآفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    شاہدآفریدی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیز کے تحت اپنا قرنطینہ مکمل کرینگے۔

    آئسولیشن مکمل ہونے پر شاہد آفریدی کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا، ٹیسٹ منفی آنے پر آفریدی دوبارہ ٹیم جوائن کرسکیں گے۔

    گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے ساتھ ہی اہلیہ کی بہن (سالی ) کے انتقال کے باعث وہ بائیو سیکیور ببل سے نکل کر گھر منتقل ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے مداحوں کیلیے اچھی خبر

    شام کو یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل معائنے کے بعد شاہد آفریدی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے تاہم بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کے بعد وہ 3 دن کا آئسولیشن پریڈ گزارنے کے بعد ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہونگے۔

    یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ پی ایس ایل کا رواں سیزن ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، بوم بوم آفریدی اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

  • پی ایس ایل 7:  کراچی کنگز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں مدمقابل

    پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں مدمقابل

    کراچی: تمام رکاوٹیں دور، پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج کراچی میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون کا افتتاحی میچ آج کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

    بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ، 20، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے، جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

    بابراعظم، کپتان کراچی کنگز

    کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم نے کہا کہ ملتان سلطانزایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور ایک سخت حریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فینز کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز ہوگا۔

    محمد رضوان، کپتان ملتان سلطانز

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اعزاز کاک امیابی سے دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور سلطانز کا اسکواڈ اسی سوچ کے ساتھ لیگ کے افتتاحی میچ سے میدان میں اترے گا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بلاشبہ ملتان سلطانز نے ایڈیشن 2021 میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا مگر وہ اب ماضی ہوچکا ہے اور یہ ایک نیا سال ہے، یہاں نیا میدان ہے اور نئے کھلاڑی، انہوں نے ایونٹ کے کامیاب دفاع کے لیے ایک نئی اور مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹر اور کپتان ہیں۔ ان کی قیادت میں کراچی کنگزکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے۔ امیدہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین بہترین کرکٹ میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔