Tag: psl2023

  • یونس خان نے بابر کو شاہین کی اِن سوئنگ کھیلنے کا طریقہ بتادیا

    یونس خان نے بابر کو شاہین کی اِن سوئنگ کھیلنے کا طریقہ بتادیا

    پی ایس ایل 8 کے 15ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ان سوئنگ گیند پر کلین بولڈ کیا تھا۔

    لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناسکی تھی۔

    قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو 7 رنز پر کلین بولڈ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    تاہم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں سابق کپتان و لیجنڈری بیٹر یونس خان نے بابر اعظم کو شاہین آفریدی کی ان سوئنگ گیند کھیلنے سے متعلق مشورہ دیا ہے۔

    یونس خان نے بتایا کہ بابر اعظم اور محمد حارث کا مضبوط ایریا بوٹم ہینڈ ہے لیکن جب گیند جب آف اسٹمپ سے آتی ہے تو اس کے لیے ٹاپ ہینڈ کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ جب بابر اور حارث، شاہین کی ان سوئنگ کھیلنے گئے تو بیٹ بوٹم ہینڈ کی جانب گیا اس دوران گیپ آیا اور وہ بولڈ ہوگئے اگر کھلاڑی ان سوئنگ کو ٹاپ ہینڈ سے کھیلیں گے تو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

    یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم اگر ان سوئنگ کو اسٹریٹ کی جانب کھیلیں گے تو سیدھی گیند باؤنڈری لائن کی جانب جائے گی جس کے لیے وہ مشہور بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن بعض اوقات آپ فارم میں نہیں ہوتے ہیں تو اس طرح کی گیند مس کرجاتے ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا لگ گیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا لگ گیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز انجری کے باعث پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ یونائیٹڈ کے اوپنر بیٹر الیکس ہیلز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    ٹائمل ملز انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے شرکت سے محروم ہوئے ہیں اور ان کی پرانی انجری دوباہ بگڑ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ انگلش فاسٹ بولر کو آخری پانچ میچز کے لیے 27 فروری کو یونائیٹڈ کو جوائن کرنا تھا۔

    علاوہ ازیں یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر کو بھی انجری کے مسائل کا سامنا ہے تاہم ان کی شمولیت سے متعلق ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ تین مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، یونائیٹڈ نے پانچ میں تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور اور پنڈی میں پی ایس ایل میچز سے متعلق اہم خبر آگئی

    لاہور: راولپنڈی اور لاہور میں پی ایس ایل 8 کے میچز سے متعلق چند گھنٹوں میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت میچز کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں پنجاب حکومت نے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کردیا ہے جبکہ نگراں پنجاب کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ میچز کے باقی اخراجات پی سی بی ادا کرے گا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد پی سی بی حکام نے سر جوڑ لیے ہیں اور صوبائی حکومت کے فیصلے سے فرنچائز نمائندگان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    یہ پڑھیں: لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی حکومت پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی تھی۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

    گزشتہ روز پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تو بورڈ اور فرنچائز نے پیسے دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ متبادل پلان تیار

    کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پی ایس ایل کی مد میں پنجاب حکومت کو ستر کروڑ ٹیکس جائے گا بھاری ٹیکس دینے کے باوجود سزا دی جارہی ہے۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ پی سی بی نے متبادل پلان بھی تیار کرلیا ہے منگل سے پی ایس ایل میچ پنڈی اور لاہور سے کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

  • ’ملتان سلطانز کے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں‘

    ’ملتان سلطانز کے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں‘

    پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے اچھی بیٹنگ کی ہمارے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کراچی کنگز 197 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی، جیمز ونس کی 75 اور عماد وسیم کی 47 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 17 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، عباس آفریدی نے 55 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر اور خوشدل شاہ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    میچ کے بعد سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جیمز ونس اور عماد وسیم نے اچھی بیٹںگ کی آج ہمارے بولرز ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ شعیب ملک اور عمران طاہر تجربہ کار کھلاڑی ہیں اگر اگلے بیس سال بھی کھیلوں تو ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے کوشش ہوگی کے آئندہ میچز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

    واضح رہے کہ 26 فروری بروز اتوار کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کنگز اور سلطانز کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔