Tag: psl5

  • ڈیرن سیمی 2 سال کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

    ڈیرن سیمی 2 سال کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

    راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو 2 سال کے لیے ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اب کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، سیمی کو دو سال کے لیے پشاور زلمی کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ آج میں شاید زلمی کے لیے آخری مرتبہ کھیلوں، گزشتہ 2 سیزن کے دوران مکمل فٹ نہیں رہا۔

    ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنا چاہئئے، اب ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آتا دیکھنا چاہتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی

    واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں کپتان ڈیرن سیمی فائنل الیون کا حصہ نہیں تھے ان کی جگہ وہاب ریاض نے کپتانی کی تھی۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی کو آرام کی غرض سے شامل نہیں کیا گیا ہے، سیمی کی جگہ کارلوس برتیھ ویٹ نے میچ کھیلا تھا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیرن سیمی نے کسی کا نام لیے بغیر ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’آپ اس وقت تک اہم ہیں جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔

    اس ٹویٹ کے بعد خبریں گردش کررہی تھیں کہ ڈیرن سیمی شاید اختلافات کی بنیاد پر اس طرح کی بات کی لیکن دوسرے ہی دن انہوں ںے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خبریں بے بنیاد ہیں جاوید آفریدی میرے بھائیوں کی طرح ہے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز کی پہلی فتح

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست، لاہور قلندرز کی پہلی فتح

    لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 210 رنز کا بڑا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہاڑ جیسے بڑے ہدف تلے دب گئی اور پوری ٹیم 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، قلندرز کے بولرز نے ابتدا سے ہی بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کے باعث وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کٹنگ کے سوا کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔

    کٹنگ نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جو بے سود ثابت ہوئے، جیسن روئے12، واٹسن 23 اور کپتان سرفراز احمد 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    محمد نواز 24، اعظم خان 12، انور علی 4، فواد احمد 13،احسان علی 2 اور نسیم شاہ 11 رنز بنا کر چلتے بنے جب کہ محمد حسنین ایک اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


    قلندرز کی جانب سے سلمان ارشد سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پٹیل، دلبر حسین اور محمد فیضان نے 2،2 شکار کیے۔

    اس سے قبل سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا، بین ڈنک اور سمتھ پٹیل نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد بین ڈنک اور پٹیل کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی جس نے ٹیم کو سہارا دیا۔

    بین ڈنک نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں‌ 10 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے،   اور سمتھ پٹٰل 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس لین 27 رنز بنا کر محمد حسنین کا نشانہ بنے، محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے محمد نواز کی گیند پر شین واٹسن کو کیچ دے بیٹھے۔

    کوئٹہ کی جانب سے محمد حسنین، فواد احمد اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، سہیل خان کی جگہ فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر 180 رنز سے زائد اچھا ٹوٹل ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    فائنل الیون

  • بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

    بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

    لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا بلا رنز اگلتا گیا، بین ڈنک نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا۔

    بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور لاہور کا اسکور 209 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

    میچ میں بین ڈنک کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز بے بس نظر آئے، محمد نواز، محمد حسنین ہوں یا نسیم شاہ کوئی بھی بین ڈنک کے چھکوں کو نہ روک سکا۔

    ڈنک نے اپنی اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے اور 3 شاندار چوکے لگائے، بین ڈنک کو آخری اوور کی آخری گیند پر بین کٹنگ نے کیچ آؤٹ کرایا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے، آج کے بڑے اسکور پر لاہور قلندرز کی جیت کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

  • پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی

    پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹ کی وضاحت کردی

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات پر وضاحت پیش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے، کراچی کنگز کے خلاف کل کے میچ میں ڈیرن سیمی نہیں کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف اہم میچ میں پشاور زلمی نے کپتان ڈیرن سیمی کو حیران کن طو رپر ڈراپ کیا اور وجہ آرام بتائی گئی تھی۔

    ڈیرن سیمی کے ٹویٹ نے ہلچل مچادی تھی، سیمی نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ آپ اس وقت تک اہم ہیں جب تک کام مکمل نہیں ہوجاتا۔

    سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کے درمیان اختلافات کا دعویٰ کیا تھا۔

    میڈیا پر خبریں زیادہ بڑھ گئی تو سیمی کو ایک اور ٹویٹ کرنا پڑ گیا اور بولے جاوید آفریدی کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر ہنسی آرہی ہے۔
    ڈیرن سیمی نے کہا میرے اور جاوید آفریدی کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، وہ میرا بھائی ہے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈیرن سیمی کی فٹنس سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیمی کی جگہ کیرون پولارڈ کو کھلانے پر غور کررہی ہے۔

    کل کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، محمد عامر کو چار وکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

  • ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست

    کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 15ویں میچ میں ایلکس ہیلز اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 152 رنز کا ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اوور میں حاصل کرلیا، ایلکس ہیلز 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    کراچی کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب حسن علی نے شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، شرجیل خان ریویو لیے بغیر پویلین لوٹ گئے جبکہ گیند لیگ سائیڈ کو مس کررہی تھی۔

    بابر اعظم نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ایلکس ہیلز نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ صرف 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، والٹن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور کی جانب سے یاسر شاہ نے دو اور حسن علی اور بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے، پہلے نمبر پر ملتان سلطانز اور دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز موجود ہے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا، شعیب ملک نے مشکل وقت میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    پشاور زلمی کی ابتدائی تین وکٹیں 10 رنز پر گرنے کے بعد شعیب ملک اور لیونگ اسٹون کے درمیان معمولی شراکت قائم ہوئی ، لیونگ اسٹون کی25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان وہاب ریاض 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔شعیب ملک نے 68 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    کامران اکمل اور حیدر علی صرف 4، 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام بینٹن کو محمد عامر نے میچ کی پہلی گیند پر پویلین لوٹا دیا۔گریگوری 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کارلوس بریتھ ویت 8 رنز بنا کر محمد عامر کا نشانہ بنے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے چار اور کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عمر خان، اور عامر یامین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے.

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں‌ شامل کیا گیا ہے.

    ڈیرن سیمی کی جگہ کپتانی کرنے والے وہاب ریاض‌ کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی آرام کررہے ہیں، ٹیم میں‌ 3 تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں.

    واضح‌ رہے کہ کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے میچ میں‌ پشاور زلمی کو شکست دے چکی ہے، اگر آج پشاور زلمی کو کراچی کنگز سے شکست ہوتی ہے تو کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی.

    فائنل الیون

  • محمد عامر سے ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

    محمد عامر سے ڈیل اسٹین نے کیا کہا؟

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14 ویں میچ میں محمد عامر اور ڈیل اسٹین کے درمیان ہونے والی گفتگو منظرعام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 19ویں اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی، میچ کے بعد فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور محمد عامر کے درمیان ہونے والی بات چیت منظر عام پر آگئی۔

    پنڈی میچ کے بعد محمد عامر نے کہا کہ رات میں میچ ہوتے ہیں تو بال بھی تھوڑا گیلا ہوجاتا ہے، بال اسکڈ کرتا ہے اور بالرز کے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

    محمد عامر نے بتایا کہ میچ کے بعد ڈیل اسٹین مجھ سے یہی کہہ رہا تھا کہ ’ان وکٹ پر آپ کو سو فیصد لائن اور لینتھ کے ساتھ بولنگ کرنی ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں ڈیل اسٹین نے اپنے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ محمد عامر نے بھی اپنے چار اوورز میں 40 رنز کے عوض صرف ایک ہی وکٹ حاصل کی تھی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں بالرز کی دھلائی ہوئی تھی تاہم میچ میں کراچی کنگز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، اب سے کچھ دیر بعد کراچی کنگز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • پی ایس ایل فائیو، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا راج

    پی ایس ایل فائیو، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا راج

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ملتان سلطانز کا راج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایونٹ میں 14 میچ کھیلے جاچکے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچ کھیلے ہیں جس میں 4 میں کامیابی اور صرف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، سرفراز الیون نے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی کنگز کے پاس تیسری پوزیشن پر پہنچنے کا بتہرین موقع پر آج پشاور زلمی کو شکست دے کر کراچی کنگز کی ٹیم 6 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر آسکتی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی ابھی 5، 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں، کراچی کنگز کا چار پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے ایونٹ میں اب تک مداحوں کو مایوس کیا ہے اور جیتے ہوا میچ بھی ہارا، قلندرز بغیر کوئی پوائئنٹس حاصل کیے چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔

  • کراچی کنگز کا پلٹ کر وار، اسلام یونائیٹڈ شکست سے دوچار

    کراچی کنگز کا پلٹ کر وار، اسلام یونائیٹڈ شکست سے دوچار

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی، ایلکس ہیلز نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 184 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شرجیل خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

    والٹن نے 23 اور عماد وسیم نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر اسٹین گن کا نشانہ بنے۔

    اسلام آباد کی جانب سے ڈیل اسٹین ، رومن رئیس اور احمد صفی عبداللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے، شاداب خان اور لک رانکی نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گرنے کے باوجود شاداب خان اور لک رانکی نے ٹیم کو سنبھالا اور شاندار 106 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    کولن منرو ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، رضوان حسین 22 رنز بنا کر چلتے بنے، کولن انگرام نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔لک رانچی نے 85 اورکپتان شاداب خان نے ناقابل شکست 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عماد وسیم اور عمر خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

    اس سے قبل کراچی کنگز نے شاداب خان الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پچ پر نمی ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں‌ گے.

    عماد وسیم کا کہنا ہے کہ کوشش کریں‌ گے غلطیاں‌نہ دہرائیں، تمام کھلاڑیوں‌کو اچھا کھیلنا پڑے گا.

    شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں‌ دو تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں، عماد بٹ اور ڈیوڈ‌ ملان کی جگہ ڈیل اسٹین اور رضوان کو شامل کیا گیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ ایونٹ میں‌ کراچی کنگز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں‌ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ‌ نے دو میچز میں‌ کامیابی حاصل کی ہے اور ایک بارش کی نذر ہوا، یونائیٹڈ‌ کے 5 پوائنٹس ہیں.

    فائنل الیون

  • میلہ لوٹ لیا، علی ظفر نے پی ایس ایل کا نیا ترانا ریلیزکردیا

    میلہ لوٹ لیا، علی ظفر نے پی ایس ایل کا نیا ترانا ریلیزکردیا

    کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے مداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل کا نیا ترانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کردیا جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی دی جارہی ہے۔

    علی ظفر نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف اپنے مداحوں کے لیے، تیز آواز میں بجا دو اور میلہ لوٹ لو۔

    گزشتہ روز انہوں نے ویڈیوز بھیجنےوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم آپ کی بھیجی ہوئی ویڈیوز کو ایک ساتھ کر کے اپنے گانے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں دو روز سے خود بھی ویڈیو شوٹ کرنے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے نیند بھی پوری نہ کرسکا، اب میں اُسی وقت نیند کروں گا جب ویڈیو مکمل ہوجائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو ایڈیٹرز بیٹھ چکے ہیں اور اپنا کام کر رہے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اس گانے کو اتوار کی شام ریلیز کر دیا جائے اور امید ہے کہ شائقین اسے بے حد پسند کریں گے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں 22 فروری کوٹیلی فون پر وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا ترانہ گانے سے متعلق کل 22 فروری کو 2 بجے تک اعلان کروں گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’جب آپ کے ٹویٹر پول میں 80 فیصد لوگ یہی چاہتے ہیں اور سب کی خواہش یہی ہے تو میں کل تیاری کے ساتھ آؤں گا‘۔ علی ظفر نے ترانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’شاعری، کمپوزنگ اور دیگر چیزوں میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے‘۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جیسن رائے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    شین واٹسن آج پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، احمد شہزاد شاداب خان کو 2 چھکے لگانے کے بعد اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد نے 20 گیندوں پر 33 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    اعظم خان 10 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کا نشانہ بنے، محمد نواز نے 25 اور بین کٹنگ نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی اللہ اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل  اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور سرفراز الیون کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا، کولن انگرام نے ناقابل شکست شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ابتدائی دو وکٹیں 36 رنز پر گرنے کے بعد کولن منرو اور شاداب خان کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، منرو 31 اور کپتان شاداب خان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کولن انگرام نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    لوک رانکی 11 اور ڈیوڈ ملان 10 رنز بناسکے، آصف علی صرف 15 رنز بنا کر ٹائمل ملز کا نشانہ بنے۔

    کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد حسنین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں رومن رئیس کی واپسی ہوئی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے تاہم حریف ٹیم کو بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

    سرفراز احمد کے کہنا تھا کوشش ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جلد آؤٹ کریں ، سرفراز کا کہنا تھا کہ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    فائنل الیون