Tag: psl5

  • پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل گانا ’تیار ہیں‘ ریلیز کردیا گیا

    پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل گانا ’تیار ہیں‘ ریلیز کردیا گیا

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل سیزن فائیو) کا گانا ’تیار ہیں‘ ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے، گانے میں سرفراز احمد، حسن علی، سمیت دیگر کرکٹرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    گانے میں گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    آفیشل ترانے کی ہدایت کاری ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے، تیار ہیں کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

    ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ کے اسٹارز بھی جلوہ گر ہیں، بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ جلوہ گر ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گلوکار و اداکار فواد خان نے گایا تھا جس کے بول تھے ’یہ کھیل دیوانوں کا‘ جسے مداحوں میں بہت پسند کیا تھا۔

  • پی ایس ایل 5 شیڈول، کراچی کے شائقین مایوس، برہمی کا اظہار

    پی ایس ایل 5 شیڈول، کراچی کے شائقین مایوس، برہمی کا اظہار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے شیڈول پر کراچی کنگز کے شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس پر کراچی کے شائقین نے کم میچز ملنے پر سوشل میڈیا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کو ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ میچ دے دئیے گئے ہیں، کراچی کنگز 10 میں سے صرف 5 اور لاہور قلندرز 8 میچز ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق سب سے بڑے شہر کے شائقین اپنی ٹیم کے صرف 5 میچ ہوم گراؤنڈ پر دیکھ سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز کا پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا

    ہر ٹیم تین سے 4 ڈے میچز جبکہ لاہور قلندرز صرف ڈے میچ کھیلے گی، پی ایس ایل شیڈول پر کراچی کے شائقین پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کھیلے گی۔

    پی ایس ایل 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

    دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

  • پی ایس ایل 5: شائقین کے لیے زبردست خوش خبری

    پی ایس ایل 5: شائقین کے لیے زبردست خوش خبری

    لاہور: قومی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان یکم جنوری کو کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز 20 فروری سے ہوگا اور میچز 22 مارچ تک جاری رہیں گے، لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پی ایس ایل فائیو کے زیادہ میچز کی میزبانی کا اعزاز قذافی اسٹیڈیم کے پاس جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 6 دسمبر کو مکمل ہوا، لیگ میں حصہ لینے والی تمام فرنچائزز کے مالکان نے اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو ڈرافٹنگ مکمل، کراچی کنگز نے باصلاحیت کھلاڑی چُن لیے

    یہ بھی یاد رہے کہ دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی رواں سیزن میں پاکستان آکر کھیلنے کو تیار ہیں، انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی ایکشن میں‌ نظر آئیں گے۔

    دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے  معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی، اسی طرح نیپال کے سندیپ لمیچانے اورنیوزی لینڈ کے  کولن منرو  بھی پی ایس ایل میں ایکشن دکھائیں گے۔

    جنوبی افریقاکی ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر بھی پاکستانی میدانوں میں ایکشن دکھائی گے جبکہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی رواں سال پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوؤ، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیورن پولارڈ بھی پی ایس ایل سیزن فائیو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

  • پی ایس ایل فائیو ڈرافٹنگ مکمل، کراچی کنگز نے باصلاحیت کھلاڑی چُن لیے

    پی ایس ایل فائیو ڈرافٹنگ مکمل، کراچی کنگز نے باصلاحیت کھلاڑی چُن لیے

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے تمام فرنچائز کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مضبوط کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

    کراچی کنگز

    پلاٹینیم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے انگلینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے کرس جورڈن کو منتخب کیا گیا ہے، گولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے شرجیل خان کا انتخاب کیا ہے۔

    اسی طرح کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کا انتخاب کیا ہے، سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے وکٹ کیپر محمد رضوان، عمید آصف، زاہد محمود، ڈین لارنس اور علی خان کو منتخب کیا ہے۔

    ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے ارشد اقبال کو منتخب کیا ہے جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام پلنکٹ اور اویس ضیا کا انتخاب کیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    پلاٹینیم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن رائے کو منتخب کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں بین کٹنگ اور گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل خان، ٹائمل ملز، عبدالناصر کا انتخاب کیا ہے، ایمرجنگ کیٹیگری میں عارش علی، اعظم خان کو منتخب کیا گیا ہے۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری میں کیمو پال اور خرم منطور کو شامل کیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز

    پلاٹینیم کیٹگری میں لاہور قلندرز نے آسٹریلیا کے کرس لن کا انتخاب کیا ہے، گولڈ کیٹگری میں سمت پاٹل کو منتخب کیا گیا ہے۔

    سلور کیٹگری میں سیکوگے پراسننا، بین ڈنک، فرزان راجہ اور جاہد علی کو شامل کیا گیا ہے، ایمرجنگ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے محمد فیضان کو منتخب کیا ہے۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیندل سیمنز اور دلبر حسین کو منتخب کیا گیا ہے۔

    ملتان سلطانز

    پلاٹینیم کیٹیگری میں معین علی کو منتخب کیا گیا ہے اور پلاٹینیم پک ٹو میں جنوبی افریقہ کے رلی روسو کا انتخاب کیا ہے۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے ذیشان اشرف، روی بوپارہ کو شامل کیا ہے، گولڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے سہیل تنویر کا انتخاب کیا ہے۔

    سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے خوشدل شاہ، عثمان قادر، فیبین ایلن کو منتخب کیا ہے، ایمرجنگ کیٹیگری میں روحیل نذیر کا انتخاب کیا ہے، سپلیمنٹری کیٹیگری میں عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    پلاٹینیم کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین اور کولن انگرام کو منتخب کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    گولڈ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس کا انتخاب کیا ہے، سلور کیٹگری میں فل سالٹ ظفر گوہر کو منتخب کیا ہے۔

    ایمرجنگ کیٹگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عاکف جاوید، احمد صفی عبداللہ کا انتخاب کیا ہے، سپلیمنٹری کیٹیگری میں سیف بدر اور ویڈر ڈوسن کو منتخب کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی

    ڈائمنڈ کیٹگری میں پشاور زلمی نے انگلینڈ کے ٹام بینٹن اور آل راؤنڈر شعیب ملک کو منتخب کیا ہے، گولڈ کیٹگری میں لیم ڈاسن کا انتخاب کیا گیا ہے، سلور کیٹیگری میں راحت علی، محمد محسن، ڈوائن پریٹوریس، عادل امین کو منتخب کیا ہے۔

    ایمرجنگ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عامر خان، عامر علی کو منتخب کیا ہے، سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیام لیونگ اسٹن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

  • شین واٹسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرادی

    شین واٹسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرادی

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرادی، مچل میکلنگن اور نکولس پوران بھی پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن پی ایس ایل سیزن فائیو میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آرہے ہیں، انگلینڈ کے اسٹیون فن نے بھی گولڈ کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن کرادی ہے۔

    شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کا منتظر ہوں، گزشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا شاندار تجربہ تھا۔

    آل راؤنڈر شین واٹسن پی ایس کے چاروں ایڈیشن میں نمایاں تھے تاہم ان کا سب سے اچھا رن ریٹ 2019 کے ایڈیشن میں تھا جس میں انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ ٹائٹل حاصل کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    شین واٹسن نے پی ایس ایل کے 12 میچز میں میچز میں 143.81 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 بنائے ہیں، گزشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے باز تھے، 43 کی اوسط سے رنز بنانے وال کرکٹرز نے ایونٹ میں 4 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے لیے ریٹینشن ونڈو یکم دسمبر کو بند ہوجائے گی اور کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو کی جائے گی۔

  • پی ایس ایل فائیو: دنیا کے نامور کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    پی ایس ایل فائیو: دنیا کے نامور کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو میں حصہ لینے والے دنیا کے نامور کھلاڑی بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن میں انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے تین تین، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی ایکشن میں‌ نظر آئیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی، مجیب الرحمان اور راشد خان ڈارفٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے اسی طرح آسٹریلیا کے ڈین کرسٹن، بین کٹنگ اور کرس لین بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

    دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے  معین علی، ہیری گرنی، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی، اسی طرح نیپال کے سندیپ لمیچانے اورنیوزی لینڈ کے  کولن منرو  بھی پی ایس ایل میں ایکشن دکھائیں گے۔

    جنوبی افریقاکی ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر بھی پاکستانی میدانوں میں ایکشن دکھائی گے جبکہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی رواں سال پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوؤ، ایون لوئس، سنیل نارائن اور کیورن پولارڈ بھی پی ایس ایل سیزن فائیو میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈیل اسٹین کے علاوہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم انگلینڈ کے معین  علی، عادل رشید اور جیسن رائے سمیت 28 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلاٹینم کٹیگری میں شامل کرلیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے پلاٹینم کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی مکمل فہرست 21 نومبر کو رجسٹریشن ونڈو بند ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ڈیل اسٹین  پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں،جنوبی افریقا کے  مایہ ناز فاسٹ باؤلر کی شمولیت سے 2016 میں شروع ہونے والی لیگ کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    پی ایس ایل 2020 کے بارے میں چند ضروری باتیں

    ابتدائی فہرست میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے  اضافے کا امکان ہے، ڈرافٹ پول کے لیے کھلاڑیوں کوطے شدہ کٹیگریز میں ری ٹین، ٹریڈ اور ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

    پانچویں سیزن میں بھی پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ پانچ کٹیگریز بنائی گئیں، ہر فرنچائز کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں کو لے سکتی ہے، فرنچائز مالکان پر ضروری ہے کہ وہ پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ سے تین تین جبکہ سلور سے پانچ ، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری سے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔

  • پی ایس ایل فائیو میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرادیا گیا

    پی ایس ایل فائیو میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرادیا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں وائلڈ کارڈ پک کا قانون متعارف کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو پلیئرز ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر کی ترتیب طے کرلی گئی، پک آرڈر طے ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی ٹرانسفر ونڈو کھول دی گئی ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ہرفرنچائز زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے، پلیئنگ الیون میں 3 سے 4 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    پلیئرز ڈرافٹ کے مطابق پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی باری ہے اور پلاٹینیم کیٹیگری کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔

    اسی طرح ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی باری ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔

    سلور کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چھٹی باری ہوگی، سلور کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز چوتھی پک ہوگی۔

    ایمرجنگ پلیئرز کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز کی چوتھی پک ہوگی، ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی دوسری باری ہوگی۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز پہلے کھلاڑی کو منتخب کرے گی، دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز کی چھٹی باری ہوگی۔

  • پی ایس ایل سیزن فائیو پلیئرز ڈرافٹ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام

    پی ایس ایل سیزن فائیو پلیئرز ڈرافٹ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو پلیئرز ڈرافٹ کی پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فائیو کے ڈرافٹ پک آرڈر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام رہی جبکہ چھٹی پک کراچی کنگز کی ہوگی۔

    پی ایس ایل سیزن فائیو کی دوسری پک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ تیسری پک ملتان سلطانز کے نام رہی۔

    اسی طرح پلیئر ڈرافٹ کی چوتھی پک اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام رہی، پانچویں پک پشاور زلمی کی ہوگی، چھٹی باری کراچی کنگز کی ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈرافٹ کی بقیہ 17 پکس کا اعلان کل کیا جائے گا، ڈرافٹنگ کی تقریب 6 اور 7 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، مشاورت سے تمام میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں ہونے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا، پی ایس ایل کے پاکستان آنے سے حقیقی نتائج سامنے آئیں گے۔

  • پی ایس ایل سیزن 5، بلے رکھ کر کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا پہلا مرحلہ کل ہوگا

    پی ایس ایل سیزن 5، بلے رکھ کر کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا پہلا مرحلہ کل ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر کل طے کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ پک آرڈر کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام فرنچائزز کے نمائندگان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شرکت کریں گے۔

    کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں ڈرا اور مخصوص پینل کی جانب سے تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو روایتی انداز میں اپنے ساتھ شامل کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق پہلےراؤنڈ کا پک آرڈر طے کرنے کے لیے بیٹ زمین پر رکھ کر فرنچائزز نمائندگان کی باریاں لگائی جائیں گی تاکہ وہ اپنے منتخب کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرسکیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2020، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل

    عام طور پر پاکستان میں سنگل وکٹ کے دوران زمین پر نمبرز لکھ کر بیٹ سے سامنے رکھ کر باری نکالی جاتی ہے، یہ منفرد طریقۂ کار پاکستان میں سکے سے ٹاس کا متبادل بھی سمجھا جاتا ہے۔

    پاکستان میں ٹینس اور ٹیپ بال کرکٹ میں اب بھی باری لگانے کا یہ منفرد طریقہ رائج ہے۔ ڈرافٹ کے تمام راؤنڈز کی باری بالترتیب تین نومبر بروز ہفتہ جاری کی جائے گی۔ قانون کے مطابق رواں سال فرنچائز مالکان 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گے ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا آغاز فروری 2020 میں ہوگا، لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔