Tag: PSL6

  • پی ایس ایل6 کے آخری راؤنڈ میچ میں میں یونائیٹڈ کامیاب، ملتان سلطانز کو شکست

    پی ایس ایل6 کے آخری راؤنڈ میچ میں میں یونائیٹڈ کامیاب، ملتان سلطانز کو شکست

    ابوظبی: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فتح کے ساتھ راؤنڈ مرحلے کا اختتام کیا ہے۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا، ملتان سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان نے اپنی ٹیم 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا خصوصاً شان بھرپور فارم میں نطر آئے اور 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔

    اس شراکت کا خاتمہ شان مسعود کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہوا جو افتخار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو اگلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور فواد احمد نے ایک ہی اوور میں ان فارم محمد رضوان اور صہیب مقصود کو چلتا کیا۔

    رائلی روسو ایک بار پھر بُری طرح ناکام ہوئے، صرف دو رنز بنانے کے بعد اسلام آباد کے کپتان نے ان کی وکٹ حاصل کی۔

    اس مرحلے پر جانسن چارلس کا ساتھ دینے حماد اعظم آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 27 قیمتی رنز جوڑے لیکن 137 کے اسکور پر دونوں ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے سامنے ملتان سلطانز کے ٹیل اینڈرز زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ فواد احمد اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    اوپنرز نے اسلام آباد کو 39 رنز کا آغاز فراہم کر کے فتح کی راہ ہموار کی، محمد اخلاق نے 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، عمر امین توقعات پر پورا نہ اتر سکے اور محمد رضوان کے شاندرا کیچ کے نتیجے میں صرف 13 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کی دوسری وکٹ بنے۔

    اس مرحلے پر کپتان شاداب خان کا ساتھ دینے حسین طلعت آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 92 تک پہنچا دیا، شاداب 35 رنز بنانے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔

    آصف علی نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور حسین طلعت کے ساتھ مل کر 41 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا، انہوں نے 25 رنز بنائے جبکہ برینڈن کنگ پانچ رنز بنا سکے۔

    اننگز کے آخری اوور میں حسین طلعت کی 34 رنز کی اننگز بھی تمام ہوئی لیکن یونائیٹڈ نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے دو گیندوں قبل میچ میں فتح حاصل کر لی، شاندار بولنگ کرنے پر یونائیٹڈ کے محمد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

    اس کے ساتھ ہی پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے راؤنڈ میچز کا اختتام ہوا ، ایونٹ میں یونائیٹڈ 8 فتوحات کے ساتھ 16 پوائنٹس لے کر سرفہرست جبکہ سلطانز دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں، کپتان کراچی کنگز

    دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں، کپتان کراچی کنگز

    دبئی: پی ایس ایل کی مشہور ومعروف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کی تیاری مکمل ہے، ایونٹ میں ۔ تمام ٹیمیں برابر ہیں جو ٹیم صحیح وقت پر مومنٹم پکڑ لے گی، ایونٹ میں آگے جائے گی۔

    کراچی کنگز کی بیٹنگ آرڈر سے متعلق عماد وسیم نے کہا کہ شرجیل خان اوربابر اعظم ہی اننگز کا آغاز کریں گے، ہماری پہلی ترجیح پلےآف میں رسائی حاصل کرناہے۔

    کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ دفاعی چیمپئن ہونےکا کوئی دباؤ نہیں ہے، ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرینگے اور اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرینگے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آغاز آج سے ابوظبی میں ہورہا ہے، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں

    انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں

    دبئی: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا، پی ایس ایل کا ڈنکا بج گیا، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز دبئی کے گرم موسم میں آمنے سامنے ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، میچ ابوظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی فاتح ہے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جانے ہیں، کرونا کے باعث ملتوی ہونے سے قبل لیگ کے کراچی میں 14 میچز کھیلے گئے تھے، کراچی کنگز،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5، پانچ میچز کھیلے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے 4، چار میچز کھیلے۔

    پی ایس ایل سکس پوائنٹس ٹیبل

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پانچ میچز کھیل کر 6 پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پی ایس ایل کی مشہور ومعروف ٹیم نے تین میچز جیت رکھے ہیں، پشاور زلمی دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے، لاہور قلندرزچوتھے، ملتان سلطانز پانچویں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔

    Image

    پی ایس ایل سکس کامیاب بلے باز

    پی ایس ایل سکس میں ملتان سلطانز کے وکٹ کپیر بلے باز محمد رضوان اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے پانچ میچز میں 297 رنز بنائے، کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 258 رنز کے ساتھ دوسرے ، کراچی کنگز کے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان 200 رنز کے ساتھ تیسرے ، لاہور قلندرز کے فخر زمان 189 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 185 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    Image

    پی ایس ایل 6 میں اب تک کس بولر نے کتنی وکٹیں اڑائیں؟

    پی ایس ایل سکس میں اب تک پشاور زلمی کے ثاقب محمود 12 وکٹیں لیکر کامیاب تریب بولر رہے ہیں، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی9 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ملتان سلطانز کے شاہنواز ڈاھانی 9 وکٹوں کے ساتھ تیسرے پشاور زلمی کے وہاب ریاض چوتھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی 6 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    Image

    موسم کی صورت حال

    یو اے ای میں سخت موسم کھلاڑیوں کا امتحان لے گا، دن کے وقت ابوظبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے تاہم رات کو گرمی میں کمی اور اوس پڑنے کا خدشہ ہے، کھلاڑیوں کو گرمی اور حبس سے بچانے کے لئے آئس جیکٹ اور آئس کالر دئیے جائیں گے جبکہ انہیں ناریل پانی بھی دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز رواں سال مارچ میں اس وقت مؤخر کر دیئے گئے تھے جب کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف میں کرونا کے کیسز سامنے آئے تھے اور لیگ کو دوبارہ ملک کے اندر شروع کرنے کی کوششوں کو وبا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

     

  • پی ایس ایل 6: کیٹگری سی میں شامل ملک کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت

    پی ایس ایل 6: کیٹگری سی میں شامل ملک کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت

    کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیٹگری سی میں شامل ملک کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے سیزن 6 میں حصہ لینے والے سری لنکن کھلاڑیوں کی اجازت کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست ارسال کی تھی۔

    پی سی بی کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت دی۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل سکس: کرونا پروٹوکولز مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    سول ایوی ایشن کی جانب سے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے دس کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر فضائی ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے سری لنکن کھلاڑی کی آمد کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق پی ایس ایل کا حصہ بننے والے سری لنکن کھلاڑی قطر ایئر ویز کی پرواز  سے کراچی پہنچیں گے اور 26 مئی کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے لاہور سے لیگ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے، تمام کھلاڑی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

  • شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچزکا شیڈول تیار

    شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری، پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچزکا شیڈول تیار

    لاہور: شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سکس کےبقیہ میچز کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق بائیس مئی سے اٹھائیس مئی تک تمام ٹیمیں قرنطینہ کرینگی، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد انتیس مئی سے اکتیس مئی تک تمام ٹیمیں پریکٹس کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق یکم جون سے پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کا آغاز ہوگا، سولہ جون کو پلے آف میچز کھیلے جائیں گے، 17اور 18جون کوایلیمنیٹر میچ ہوں گے جبکہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دو جون کو ملتان سلطانز کے مد مقابل ہوگی، چھ جون کو کراچی کنگز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا، دس جون کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکامیچ ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز12جون کو ٹکرائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ کو 14 میچز کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا جس کے اب مزید 20 میچز باقی ہیں۔

    اس کے علاوہ پی ایس ایل سکس میں بائیو سیکیورببل کی ناکامی کے اسباب جاننے کے لئے بنائی گئی فیکٹ ‏فائنڈنگ پینل نے اپنی تیار کردہ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھیج دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرے گا ‏فیکٹ فائنڈنگ پینل وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمد عباس پر ‏مشتمل ہے۔

     

  • پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    پی ایس ایل6: آج دو میچز کھیلے جائیں گے

    کراچی: پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، شائقین کرکٹ کو آج بھی بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

    پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلےگئے گیارہ میچز میں پشاور کا پلڑا بھاری رہا، زلمی نے آٹھ اور قلندرز نے تین میچز میں بازی ماری۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کیا پلان تھا؟ عماد وسیم نے بتادیا

    گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا، فاسٹ بولر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پی ایس ایل 6 کا آغاز

    رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ پی ایس ایل 6 کا آغاز

    کراچی:‌پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیزن (پی ایس ایل 6) کا باقاعدہ آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپرلیگ6کی افتتاحی تقریب کا انعقاد استنبول میں ہوا جس کی ریکارڈنگ نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھے تماشائیوں نے بڑے پردے پر دیکھی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، نصیبو لال، آئمہ بیگ اور عمران خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ حمیمہ ملک نے عمران خان کے گانے پر رقص کیا۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ کروناوبا کی وجہ سے میچز میں شائقین کی کم تعداد میں اسٹیڈیم آسکیں گے ، کراچی میں ہونے والے میچز میں ساڑھے 7 ہزار  جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز میں 5 ہزار شائقین کو  اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔

    احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل عوام کی وجہ سے اب ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے، پی ایس ایل کیلئےشائقین پرجوش ہیں، اُن کے جوش اور جذبے کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان آنےوالےغیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    افتتاحی تقریب کے اختتام پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز،  اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جدو جہد کریں گی۔

    پی ایس ایل 6 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لیگ اکتیس روز جاری رہے گی جس کے دوران 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان سپرلیگ 2021 کا میلہ 22 مارچ تک جاری رہے گا،جس میں 6 ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لئے مدمقابل ہوں گی، ہرٹیم 10 میچ کھیلے گی اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے کے میچز 7 مارچ تک کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہورمیں شروع ہوگا۔ ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف  کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

  • پشاور کو پی ایس ایل کے پانچویں مقام کے طور پر شامل کرنیکا منصوبہ

    پشاور کو پی ایس ایل کے پانچویں مقام کے طور پر شامل کرنیکا منصوبہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پانچویں مقام کے طور پر پشاور کو شامل کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی کے مداحوں کو خوشخبری سنادی، پی ایس ایل 6 میں پشاور کو پانچویں وینیو کے طور پر شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے احسان مانی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مجموعی طور پر 58ویں سال کا اپنا دوسرا اجلاس منعقد کیا۔

    اجلاس میں‌ پی ایس ایل 2020 کے کامیاب مراحل پر مبارکباد پیش کی گئی، پی ایس ایل 5 کے 30 میچز چار مقامات پر کھیلے گئے اور 5 لاکھ سے زائد شائقین نے میدانوں کا رخ کیا۔

    بی او جی کو بتایا گیا کہ پی سی بی بقیہ چار میچز سال کے آخر میں کروانے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور 2021 کے ایڈیشن کے لیے پشاور میں پانچواں مقام شامل کرنے کا ارادہ ہے جو فروری اور مارچ 2021 میں ہونا ہے۔

    بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں پی سی بی کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ سے الگ کرکے ایک ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    پی ایس ایل پروجیکٹ کے ایگزیکٹو شعیب نوید، اسٹیک ہولڈرز کے تعلقات کو بہتر بنانے اور اعلیٰ درجے کی ایونٹ کی فراہمی کے لیے پی سی بی کی مہم کے تحت اس شعبے کی سربراہی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایک نگرانی گروپ بھی ہوگا جو چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور ڈائریکٹر کمرشل پر مشتمل ہوگا۔

    دوسری جانب جولائی کے پہلے ہفتے میں پی ایس ایل جنرل کونسل کا اجلاس بھی طے ہے جس میں ایونٹ کے حوالے سے مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

  • ایشیا کپ کی میزبانی، پی ایس ایل 6 نہیں کھیلا جائے گا؟

    ایشیا کپ کی میزبانی، پی ایس ایل 6 نہیں کھیلا جائے گا؟

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کی خاطر پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 6 ملتوی کرتا ہے تو بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگلے سال پاکستان سپر لیگ کی جگہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی سفارش کی ہے۔

    آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی ٹیم رواں سال اکتوبر نومبر میں ایشیا کپ کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔

    بھارتی عہدیدار کے مطابق رواں سال ایشیا کپ سے متعلق پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا جو بیان ہے وہ ہمارے مطابق نہیں ہے اور ہماری ٹیم ایشیا کپ نہیں کھیلے گی۔

    بھارتی عہدیدار کے مطابق اگر پی سی بی اگلے سال پی ایس ایل ملتوی کرسکتا ہے تو بھارتی ٹیم  اس عرصے میں ایشیا کپ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوگی بصورت دیگر ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ یہ ہمارے لیے ناممکن ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ وہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کریں گے، رپورٹ کے مطابق پی سی بی یو اے ای یا سری لنکا میں ایشیا کپ کے انعقاد پر غور کررہا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ کھیلنے سے متعلق اپنی حکومت کی اجازت نہ ملنے کا بہانہ بنا کر پہلے ہی کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔