Tag: PSL7

  • فخر زمان نے شاہد آفریدی کے خلاف جارحانہ کھیل کیوں نہیں کھیلا؟، وجہ سامنے آگئی

    فخر زمان نے شاہد آفریدی کے خلاف جارحانہ کھیل کیوں نہیں کھیلا؟، وجہ سامنے آگئی

    کراچی: جارح مزاج بیٹر فخر زمان شاہد آفریدی کے خلاف اپنا روایتی کھیل کیوں نہ پیش کرسکے؟ سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے اہم بات کہہ ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اسپورٹس روم ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے کہا کہ فخر زمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنرز کے خلاف کچھ سہمے سہمے نظر آئے، انہوں نے شاہد آفریدی اور افتخار احمد کے اوور میں باؤنڈری لگانے کے بجائے سنگل ڈبل رنز لینے پر اکتفا کیا۔

    تنویر احمد نے کہا کہ فخرزمان بائیں ہاتھ کے کھلاڑی ہیں جبکہ شاہد آفریدی لیگ اسپنر ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ یہ وہ والے شاہد آفریدی نہیں ہے، شاہد بھائی کی فٹنس اتنی اچھی نہیں ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ان کا اسپیل بہت بُرا تھا، فخر زمان کو ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آفریدی کے خلاف جارحانہ کھیل کھیلنا چاہیے تھا مگر وہ نہ کرسکے۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    تنویر احمد نے اپنے تجزئیے میں کہا کہ شاید کپتانی کی دباؤ کے باعث وہ شاہد آفریدی کے خلاف کھل نہ کھیلے، یا پھر وہ شاہد آفریدی کو بہت زیادہ عزت دے دے رہے ہیں جس کے پیچھے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاہد آفریدی کا بدترین اسپیل بھی ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ میچ میں جیسن رائے کی شاندار سینچری کی بدولت کوئٹہ نے 205 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

    یہ دوسرا موقع تھا جب رواں سیزن میں لاہور قلندرز 200 رنز کا دفاع نہ کرسکی۔

     

  • پی ایس ایل 7: میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم

    پی ایس ایل 7: میچ میں انوکھا ریکارڈ قائم

    کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گزشتہ روز کے پی ایس ایل 7 کے میچ میں ایک انوکھا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

    گزشتہ روز جب پاکستان سپر لیگ کا بارہواں میچ کھیلا جا رہا تھا، تو اگرچہ نتیجہ لاہور قلندرز کے نام رہا، لیکن ان کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 کھلاڑیوں نے ایک انوکھا ریکارڈ قائم کیا۔

    پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہی اننگ میں دو بولرز نے 4 ، 4 وکٹیں لیں، اس سے قبل یہ کارنامہ کسی ٹیم نے انجام نہیں دیا، جب کہ یہ کارنامہ لاہور قلندرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز وقاص مقصود اور شاداب خان نے انجام دیا۔

    لیکن اس میچ میں ان دونوں کی بہترین بولنگ کے باوجود لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا، اور لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی، زمان خان کو آخری اوور میں شان دار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

    پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور قلندر بھی اسی صورتحال کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

  • کراچی کنگز اہم ترین میچ میں اسلام آباد سے مدمقابل

    کراچی کنگز اہم ترین میچ میں اسلام آباد سے مدمقابل

    کراچی: کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں واپسی کا عزم لئے آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون کے 14ویں میچ میں آج اسلام آباد اور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے، سنسنی خیز مقابلہ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز کے شائقین نے بلے بازی میں کپتان بابراعظم اور جارح مزاج بلے باز شرجیل خان سے امیدیں لگالیں ہیں جبکہ فاسٹ بولر کرس جارڈن اور عثمان شنواری کی فائنل الیون میں شمولیت سے کراچی کنگز کا بولنگ اٹیک مضبوط ہوگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض نے شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا

    گذشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی باؤنس بیک ہدف ہوگا۔

    دونوں ٹیموں میں اب تک سولہ مقابلے ہوئے اسلام آباد کو دس فتوحات کےساتھ برتری حاصل ہے جبکہ کراچی کنگز نےچھ بارکامیابی سمیٹی۔

    پہلےبیٹنگ کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے جبکہ دوسری بیٹنگ میں نو مقابلےاسلام آباد اور پانچ کنگز کےنام رہے۔

  • لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

    لاہور قلندرز نے ہاری بازی جیت لی، یونائیٹڈ کو شکست

    کراچی: پی ایس ایل 7 کے 12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی، زمان خان کو آخری اوور میں شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 175 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔

    کولن منرو کی 60 اور کپتان شاداب خان کی 52 رنز کی اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنرز پال اسٹرلنگ 14 اور الیکس ہیلز 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    آصف علی 14 رنز بنا کر زمان خان کا نشانہ بنے، اعظم خان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے آخری اوور میں 12 رنز نہ بننے دیے، زمان نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

    حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاہین آفریدی اور راشد خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہیری بروک نے 37 اور فخر زمان نے 38 رنز بنائے۔

    یونائیٹڈ کے شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر وقاص مقصود نے بھی 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ لاہور قلندر بھی اسی صورتحال کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز کے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دی تھی، گزشتہ روز کے میچ میں شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

    پشاور زلمی کو قابو میں لانے کے لئے کراچی کنگز کی حکمت عملی تیار

    کراچی: پی ایس ایل سیون میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز پی ایس ایل 7 میں پہلی فتح کے لئے بے تاب ہے اور پشاور زلمی کو ڈھیر کرنے کو تیار ہے، سنسنی خیز میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    کراچی کنگز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پشاور نے تین میچ کھیلے، جن میں سے ایک میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    کراچی کنگز کے کیمپ سے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راونڈر جارڈن تھامسن، جارح مزاج بیٹر این کوک بین سلیکشن کیلئےدستیاب ہیں ادھر پشاور زلمی میں کامران اکمل اور حضرت اللہ زازئی کی واپسی کا امکان ہے۔

    ادھر محمد عامر کی جگہ فاسٹ بولر عثمان شنواری کو کراچی کنگز میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوکر پی ایس ایل سیون سے باہر ہوچکے ہیں۔

    ٹو ہیڈ مقابلوں میں پشاور زلمی کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پندرہ میچز ہوئے، جن میں سے دس میں پشاور نے میدان مارا جبکہ پانچ میں کراچی کامیاب رہا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پی ایس ایل سیون: 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت؟

    پی ایس ایل سیون: 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ پھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے رابطہ کر کے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت کے لیے درخواست کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ بارہ سال سے کم عمر بچوں کی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت کے لیے خصوصی دل چسپی لے رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی پُر امید ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل 7 کے میچوں کے لیے بچوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل جائے گی، پی سی بی کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو اجازت مل جائے۔

    اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے این سی او سی اور حکومتی اداروں سے بات چیت کی جا رہی ہے، پی سی بی کا مؤقف ہے کہ بچوں کو اجازت نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیمز میں میچ دیکھنے لیے فیملیز کم آ رہی ہیں۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت ملنے سے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    ننھے بچے کا شکوہ، رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں 25 فی صد کرکٹ شائقین کو میدان میں میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے، جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل میچز میدان میں جا کر نہ دیکھنے پر بچے افسردہ ہو گئے ہیں، پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک 11 سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ رمیز راجہ سے شکوہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

  • کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی کنگز کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، عمید آصف

    کراچی: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے کہا کہ پی ایس ایل میں کم بیک کرنے پربھرپور محنت کررہے ہیں، ابتدائی تین میچز میں بولرز نے آخری گیند تک مقابلہ کیا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

    عمید آصف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزمیں کم بیک کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 7 میں 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔،حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔

  • اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کا بھرپور ٹریننگ سیشن

    کراچی: پی ایس ایل کے چوتھےمیچ کیلئے کراچی کنگز کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کل اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔

    حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    سائیڈ اسٹرین کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر بھی مکمل فٹ ہوچکے اور کل کا میچ کھیلنےکیلئے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل پشاور زلمی کے خلاف کھیلیں گے۔

    کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 7 میں 3 میچز کھیل چکی ہے تاہم وہ ابھی تک فتح سے محروم ہے۔

  • لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    لاہور قلندر سے شکست پر وہاب ریاض نے کیا کہا؟

    کراچی: لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کیوں ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے وجوہات بیان کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وہاب ریاض نے کہا کہ گزشتہ روز کی شکست ہمارے لیے بہت سخت تھی، میرے خیال میں ہم نے فیلڈنگ کے دوران 30 سے زائد رنز زیادہ دئیے، ہم میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے تھے۔

    وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو گزشتہ روز میچ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے زلمی کے شائقین کو مخاطب کیا اور کیا کہ ہم ایک یونٹ کے طور پر خود کو بہتر بنانے اور آنے والے میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیے جانے والے 200 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بناسکی۔

    حیدر علی کی 49 رنز کی جارحانہ اننگز اور کامران اکمل 41 رنز بھی کامران اکمل کے 41 رنز بھی زلمی کو شکست سے نہ بچاسکے، لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، راشد خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

  • پی ایس ایل 7 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 7 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا

    کراچی: پی ایس ایل 7 کا میلہ کراچی میں جاری وساری ہے، آج مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 10 واں میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔

    دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں آج پہلی بار آمنے سامنے ہونگی، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دو میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے ایک میں فتح جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو قابو کرلیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج اپنا چوتھا میچ کھیلے گی، اس سے قبل کھیلے گئے 3 میچوں میں سے کوئٹہ کو صرف ایک میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔