Tag: PSL7

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شائقین کے لیے کئی سرپرائزز

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شائقین کے لیے کئی سرپرائزز

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں افتتاحی تقریب کیسی ہوگی، کون گائے گا آفیشل سانگ، شائقین کے لیے اس سلسلے میں کئی سرپرائزز رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے 20 جنوری تک اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری ہوگا کہ پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب کیسی ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 پہلا ایڈیشن ہوگا جس میں نت نئی چیزیں متعارف کرائی جائیں گی، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ شائقین کو سرپرائز دینا چاہتے ہیں۔

    افتتاحی تقریب کووِڈ پروٹوکولز کے تحت منعقد کی جائے گی، اور تقریب میں اضافی اخراجات بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم پی ایس ایل کے لیے فینز انگیجمنٹ پر پی سی بی کی تمام تر توجہ مرکوز ہے۔

    اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف فیسٹیول جیسا ماحول بنایا جائے گا، اور فینز پارک میں بچوں کے لیے جھولے اور بڑوں کے لیے سہولیات میسر ہوں گی۔

    پی ایس ایل7: آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پی ایس ایل سیزن 7 کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہے، پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کے اعلان کے بعد بک می ڈاٹ پی کے نامی ویب سائٹ پر یہ ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، شائقین کرکٹ کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

    کراچی: پاکستان کی معروف کرکٹ لیگ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پی ایس ایل سیزن 7 کا کاؤنٹ ڈاؤن نصب کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کےداخلی راستے پرکاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردیا گیا ہے، میگا ایونٹ کاکاؤنٹ ڈاؤن کلاک آج سے اسٹارٹ کردیاجائےگا۔

    ادھر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر کرکٹرز کی بڑے کٹ آؤٹ سجا دئیے گئے ہیں، کٹ آؤٹ میں 6فرنچائز کےاسٹارکھلاڑیوں کی تصاویر ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ کی طویل القامت ٹرافی بھی لگائی گئی ہے۔Imageواضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7کامیلہ 27جنوری سےکراچی میں سجےگا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز ابتدائی میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔

    ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

  • پی ایس ایل جونیئر شروع کرنے کا اشارہ

    پی ایس ایل جونیئر شروع کرنے کا اشارہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان سپرلیگ جونیئر شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    پاکستان سپرلیگ 7 کی ڈرافٹنگ تقریب کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  قذافی اسٹیڈیم میں جتنےمیچزز دیکھے اُن میں پچز بے کار تھیں، میری پہلے دن سے ساری توجہ پچز کو بہتر بنانے پر ہے۔

    رمیز راجہ نے کہا کہ فرنچائز مالکان سے بھی یہی بات ہوتی رہی لیگ کو اوپرلےکر جانا ہے، پی ایس ایل 7ویں سیزن کے بعد مزید اوپر کی طرف جائے گا کیونکہ یہ دنیا کی سب سے بہترین فاسٹ بولنگ لیگ ہے۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ لیگز دراصل مقامی کھلاڑیوں سے بنتی ہیں جبکہ غیرملکی کھلاڑی صرف تڑکا لگانےکیلئےآتے ہیں، ہماری لیگ بھی اپنےکھلاڑیوں کیوجہ سے اوپر گئی اور دنیا میں ایک مقام حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7 ، کراچی کنگز کا 18 رکنی اسکواڈ مکمل

    یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل کا احتجاجآ پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان

    رمیز راجہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل میں شامل تمام فرنچائزز پاکستان کے ہر شہر میں میچز کھیلیں کیونکہ اب ہمیں بہت ساری چیزوں سے باہر نکل کر مستقبل کی طرف بڑھنا اور اقدامات کرنے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سینئرکھلاڑیوں کو اب پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے کیونکہ نئےٹیلنٹ کو آگے لانا ضروری ہے،  اس معاملے پر سینئرز کا غصّہ اپنی جگہ مگر ہمیں پاکستان کرکٹ کیلئے فیوچر کو ترجیح دینی ہے۔

    رمیز راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ مجھے تھوڑا وقت دیں، سب ٹھیک کروں گا، ہم مستقبل میں جونیئرپی ایس ایل بھی شروع کریں گے، سب کوسرپرائز ملیں گے مگر اس کے لیے وقت اور انتظار ضروری ہے۔

  • کامران اکمل کا احتجاجآ پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان

    کامران اکمل کا احتجاجآ پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے احتجاجاً پاکستان سپرلیگ 7 چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپرلیگ 7 کی فرنچائز پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹگری میں پک کیا، جس کے بعد انہوں نے احتجاجاً پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

    کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں جب پلاٹینیم سےگولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا تو میں نے زلمی مینیجمنٹ کے سامنے اپنے تحفظات پیش کیے گئے، جس پر میجمنٹ نے آئندہ برس کیٹگری میں ترقی دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    مزید پڑھیں: ’’اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں‘‘ کامران اکمل ڈراپ کیے جانے پر مایوس

    یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل اور عبدالرزاق کے درمیان جھڑپ

    سابق کپتان نے کہا کہ سلورکیٹیگری میں نوجوان کھلاڑیوں کے نام شامل کرنا چاہیں، میرا خیال ہے کہ اس تمام صورت حال میں مجھے پی ایس ایل سے علیحدگی ہی اختیار کرنا چاہیے جو میرے اور نئے کھلاڑیوں کے لیے بہتر ہے۔

    قبل ازیں پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹگری میں پک کر کے دیگر چار کیٹگریز سے 18 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔

  • پی ایس ایل 7 ، کراچی کنگز کا 18 رکنی اسکواڈ مکمل

    پی ایس ایل 7 ، کراچی کنگز کا 18 رکنی اسکواڈ مکمل

    پاکستان سپرلیگ کے ساتویں سیزن کے لیے دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے 18 رکنی اسکواڈ مکمل کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کنگز کی انتظامیہ نے پلاٹینیم کیٹگری میں کرس جارڈن، کپتان بابراعظم اور عمادوسیم کو منتخب کیا جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے انگلینڈ کے لوئس گریگری، محمد نبی اور محمد عامر کا چناؤ کیا۔

    اسی طرح گولڈ کیٹگری میں عامریامین،شرجیل خان، جوکلارک اور سلورکیٹگری میں ٹوم ایبل، روحیل نذیر، عمیدآصف، محمدعمران جونیئرجبکہ ایمرجنگ میں قاسم اکرم اورفیصل اکرم کا انتخاب کیا۔

    پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں کراچی کنگز نےسپلیمنٹری کیٹیگری میں طلحہ احسن اور روماریوشیفورڈ کو بھی پک کیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان سپرلیگ میں شامل دیگر فرنچائزز لاہور قلندر، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ڈرافٹ کے دوران چار کیٹگریز اور ایمرجنگ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔