Tag: psl72022

  • پی ایس ایل کےحوالے سے این سی اوسی کا بڑا فیصلہ

    پی ایس ایل کےحوالے سے این سی اوسی کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا صورتحال، ویکسینیشن مہم پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں این سی اوسی نے پی ایس ایل کےحوالے سے اہم ترین فیصلہ کیا کہ میگا ایونٹ کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50فیصد شائقین کو اسٹیڈیم داخلےکی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کے فیصلے میں کہا گیا کہ 15فروری تک ویکسینیٹڈ 50فیصد شائقین پی ایس ایل میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے جبکہ 16فروری سے 100فیصد شائقین کو میدان میں آنے کی اجازت ہوگی۔

    این سی او سی کے اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ 12سال سےکم عمر بچے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: آج سرفراز اور شاہین آمنے سامنے ہوں گے

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کی شرکت کی منظوری دی تھی۔

    این سی او سی کے فیصلوں میں کہا گیا تھا کہ اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔PSL crowd capacity | PSL 7 | NCOCاسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔

    ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب این سی او سی نے 8فروری سےبیرون ملک سےآئے مسافروں کیلئےریپڈٹیسٹ کی شرط ختم کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

  • یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، غیر ملکی کھلاڑی اچانک وطن روانہ

    یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، غیر ملکی کھلاڑی اچانک وطن روانہ

    کراچی: پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا ملا ہے، جہاں ان فارم بیٹر اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی پال اسٹرلنگ کا پی ایس ایل سیزن سیون میں سفر اختتام پزیر ہوگیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پال اسٹرلنگ وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

    پال اسٹرلنگ کی جگہ لیام ڈاسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے۔

    پال اسٹرلنگ نے پی ایس ایل سیزن سیون میں اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے رواں سال 5 میچز میں 187 رنز بنائے، جن میں دو نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد نے کراچی کو ہرا دیا

    آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پال اسٹرلنگ نے گذشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف 39، لاہور قلندرز کے خلاف 14، پشاور زلمی کے خلاف 57، ملتان سلطانز کے خلاف 19اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 58 رنز اسکور کئے۔

  • پی ایس ایل 7: آج سرفراز اور شاہین آمنے سامنے ہوں گے

    پی ایس ایل 7: آج سرفراز اور شاہین آمنے سامنے ہوں گے

    کراچی: پی ایس ایل سیزن سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر مدِمقابل ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون میں ہار جیت کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ کے پندرہویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندر مدِمقابل ہوں گے،میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنسنی خیز میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد لاہور قلندرز کا مورال ہائی ہے، دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ایونٹ میں دوسری فتح کے لیے پرعزم ہے،اہم مقابلے سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس، پلان فائنل کر لیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: راشدخان نے حیران کن ‘شاٹس’ کا نام مانگ لیا

    مذکورہ میچ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے پہلے مرحلے کا آخری میچ ہے، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہو گا، 27 جنوری سے شروع ہوئے پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا،ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

    کوئٹہ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلش اوپنر جیسن رائے نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ، وہ لاہور کے خلاف ان ایکشن ہوں گے۔

    پی ایس ایل سیزن سیون میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 5 میچز جیتنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3، پشاور زلمی 2 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1 کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔