Tag: psl8

  • بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

    بابر اعظم اور حسن علی کی ویڈیو وائرل

    کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی، حسن علی کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بابر اعظم کی 75 رنز کی اننگز بھی زلمی کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 62، وین ڈر ڈوسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 13 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جمی نیشم اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بابر اعظم کو حسن علی بولنگ کررہے تھے۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نے رن بناتے ہوئے حسن علی کو بلا دکھایا جس پر فاسٹ بولر مسکراتے ہوئے دوسری جانب چلے گئے۔

    بابر اعظم اور حسن علی کی مزاحیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

  • ’ملتان سلطانز کے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں‘

    ’ملتان سلطانز کے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں‘

    پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے اچھی بیٹنگ کی ہمارے بولرز آج ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 8 کے گیارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار 110 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کراچی کنگز 197 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی، جیمز ونس کی 75 اور عماد وسیم کی 47 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مقررہ چار اوورز میں 17 رنز دیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے، عباس آفریدی نے 55 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر اور خوشدل شاہ ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    میچ کے بعد سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جیمز ونس اور عماد وسیم نے اچھی بیٹںگ کی آج ہمارے بولرز ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ شعیب ملک اور عمران طاہر تجربہ کار کھلاڑی ہیں اگر اگلے بیس سال بھی کھیلوں تو ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے کوشش ہوگی کے آئندہ میچز میں بھی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

    واضح رہے کہ 26 فروری بروز اتوار کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کنگز اور سلطانز کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔

  • ’میں دکھاوے کیلیے کچھ نہیں کرتا‘

    ’میں دکھاوے کیلیے کچھ نہیں کرتا‘

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ سادہ زندگی گزارنے کا عادی ہوں میں دکھاوے کے لیے کچھ نہیں کرتا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اداکاری نہیں کرتا جیسی نیچر ہے ویسا ہی ہوں ہمیشہ سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ ہر انسان برابر ہے اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا ہے تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور و تکبر کی بات ہی نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس چیز کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزار رہی ہے۔

    شاداب خان نے کہا کہ میں آج بھی جب گھر جاتا ہوں تو پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ ویسا ہی رہوں جیسے پہلا تھا کیونکہ سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون ہے۔

  • لاہور قلندرز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

    لاہور قلندرز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کو دھچکا لگ گیا اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹیم کے آل راؤنڈر لیام ڈوسن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    انگلش آل راؤنڈر لیام ڈوسن کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اسکین کے بعد لیام ڈوسن کو ڈاکٹرز نے چار سے چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا ہے۔

    قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق لیام ڈوسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • محمد حارث نے غلطی کا اعتراف کرلیا

    محمد حارث نے غلطی کا اعتراف کرلیا

    پی ایس ایل 8 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر محمد حارث نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آؤٹ ہونے پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 155 رنز کا ہدف باآسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    جیمز نیشم نے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ایک وکٹ بھی حاصل کی، انہیں آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    گلیڈی ایٹرز کے افتخار احمد کی نصف سنچری رائیگاں گئی اور محمد حسنین کی تین وکٹیں بھی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکی۔

    پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے 9 گیندوں پر 18 رنز بنائے انہیں محمد حسنین نے جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

    میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حارث نے لکھا کہ ’آج اچھا شاٹ نہیں کھیلا پر غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں۔‘

    انہوں نے لکھا کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیشہ سے اہم ہوتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • سرفراز احمد کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    سرفراز احمد کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں قومی کھلاڑی سرفراز احمد نے اپنی آواز کا جادو جگایا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں سرفراز احمد کو بھارتی فلم کا مشہور گانا ’مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری سدا خوش رہو یہ دعا ہے ہماری‘ گنگنا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سرفراز احمد نے یہی گانا قومی کرکٹر شان مسعود کے ولیمے میں تقریب میں گنگنایا تھا، شان مسعود نے بھی سرفراز احمد کو گلے لگا کر داد دی تھی۔

    سرفراز احمد نے پروگرام میں گانا گانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اور شان کا پلان تھا جو ہم نے دورہ انگلینڈ میں بنایا تھا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ہم دونوں فائنل الیون کا حصہ نہیں تھے، ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر اس گانے کی پریکٹس بھی کی تھی۔

    یاد رہے کہ سرفراز احمد کی اس سے قبل بھی بیٹے عبداللہ اور قومی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

  • ’جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت بھی نہیں کرتا‘

    ’جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت بھی نہیں کرتا‘

    پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جو ساتھیوں کی عزت نہیں کرتا تو کوئی اس کی عزت نہیں کرتا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان احترام کا رشتہ بہت ضروری ہے رائیولری کرکٹ کے میدان میں ہونی چاہیے الفاظ کی جنگ سے میچ نہیں جیتے جاسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ گلیڈی ایٹرز میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں اور ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹپس دوں تاکہ انہیں فائدہ پہنچ سکے۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف جیت سے اعتماد ملا ہے امید ہے جیت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور دیگر میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ ہمیشہ ہی اچھے ہوتے ہیں گزشتہ ایونٹس میں بھی دونوں ٹیموں کے میچز آخری گیند تک گئے آج کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد مدمقابل آئیں گی۔

  • عماد وسیم نے گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد کیا کہا؟

    عماد وسیم نے گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد کیا کہا؟

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ تینوں میچز جیت کے قریب آکر ہار گئے۔

    پی ایس ایل 8 چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کی، مارٹن گپٹل کو 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    کراچی کنگز کی ٹیم 169 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بناسکی، شعیب ملک نے 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

    میچ کے بعد کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ آخری اوورز میں ہم نے زیادہ رنز دیے ہیں، بولنگ متاثر کن ثابت نہیں ہوئی غلطیاں بہت ہوئیں جس پر ہم مرحلہ وار کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بری کرکٹ نہیں کھیلی کچھ اوورز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیک فٹ پر لے گئے تھے ابھی سات میچز ہمارے باقی ہیں جس کے بعد پلے آف میں جانا ہے ایک مرتبہ جیت کا سلسلہ شروع ہوا تو آگے بڑھیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں عماد وسیم نے کہا کہ میڈیا میں جو بات آتی ہے کچھ سچ ہوتی ہے میں بابر اعظم کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہوں گا۔

    عماد وسیم نے شعیب ملک کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اس عمر میں ایک بہترین مڈل آرڈر بیٹر ثابت ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اچھی ٹیم ہے کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز کو تینوں میچز میں شکست ہوئی ہے جبکہ کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ کل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گی۔

  • یونس خان نے پی ایس ایل 8 کی فیورٹ ٹیم بتادی

    یونس خان نے پی ایس ایل 8 کی فیورٹ ٹیم بتادی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پی ایس ایل 8 میں اپنی فیورٹ ٹیم بتادی۔

    پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ میں ہمیشہ سے لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتا رہا ہوں لیکن اس سیزن میں پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز فیوریٹ ہیں۔

    یونس خان نے کہا کہ سیزن ابھی شروع ہوا ہے کچھ میچز کے بعد پتا چلے گا ٹرافی کون لے جائے گا۔

    میری فیورٹ ٹیم پشاور زلمی ہے، کامران اکمل

    پشاور زلمی کے سابق بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ میری فیورٹ ٹیم پشاور زلمی ہے ان کی بیٹنگ لائن اپ بہترین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیزن کچھ میچز ہوں گے تو واضح ہوگا کہ کونسی ٹیم آگے جاسکتی ہے۔

    فیورٹ ٹیم ملتان سلطانز ہے، سہیل تنویر

    سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ میری فیورٹ ٹیم ملتان سلطانز ہے میں اس ٹیم کا حصہ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں ہماری ہیں جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔

  • پی ایس ایل 8، عمر گل کا شاہین آفریدی کو مشورہ

    پی ایس ایل 8، عمر گل کا شاہین آفریدی کو مشورہ

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ اسپیڈ اسٹار شاہین آفریدی کے ہاف فٹ ورلڈ کپ کھیلنے سے انہیں بھی نقصان ہوا اور ٹیم کو بھی نقصان پہنچا۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز نہیں کھیلنا چاہئیں۔

    عمر گل کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی سیم درست کروائی، اسے ریورس سوئنگ سکھائی یارکر کا گُر بتایا لیکن سارا کریڈٹ اس کی محنت کا ہے جس نے اسے خطرناک بولر بنادیا۔

    یہ پڑھیں: ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں مکمل فٹ نہیں تھا‘

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں مکمل طور پر فٹ نہیں تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بولنگ کے وقت جسم ساتھ نہیں دے رہا تھا۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی کرکٹ کو بہت مس کیا ہے لیکن اب مکمل فٹ ہوں پی ایس ایل میں کم بیک کروں گا۔