Tag: psl9

  • خواجہ نافع کی میچ وننگ اننگ، ویڈیو دیکھیں

    خواجہ نافع کی میچ وننگ اننگ، ویڈیو دیکھیں

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بیٹر خواجہ نافع نے میچ وننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، خواجہ نافع کو ناقابل شکست 60 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ایک اینڈ سے وکٹیں گریں تو خواجہ نافع نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    نوجوان بیٹر نے 31 گیندوں پر 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 4 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    خواجہ نافع نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بھی تھرڈ مین پر چھکا لگایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    کپتان رائلی روسو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد کو 11 رنز پر سلمان فیاض نے آؤٹ کیا، ردر فورڈ 14 رنز بناسکے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری کامیابی، قلندرز کو شکست

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری کامیابی، قلندرز کو شکست

    پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سعود شکیل 23 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیسن رائے 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    کپتان رائلی روسو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد کو 11 رنز پر سلمان فیاض نے آؤٹ کیا، ردر فورڈ 14 رنز بناسکے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اوپنر صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جہانداد خان نے 45 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    فخر زمان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وین ڈر ڈوسن 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے، عبداللہ شفیق کو 11 رنز پر اکیل حسین نے آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    سکندر رضا 18 رنز بنا کر عامر کو وکٹ دے بیٹھے، کارلوس بریتھ ویٹ 6 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بناسکے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیل حسین اور محمد حسنین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر، ابرار احمد اور محمد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    اس سے قبل قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ہماری بولنگ ہدف کا کرسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پلیئنگ الیون

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • ویوین رچرڈز نے محمد عامر سے متعلق کیا کہا؟

    ویوین رچرڈز نے محمد عامر سے متعلق کیا کہا؟

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹٓرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے فاسٹ بولر محمد عامر کی تعریف کردی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ محمد عامر کی تعریف کی ہے اور مجھے انہیں کوئٹہ سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

    ویوین رچرڈز نے کہا کہ نسیم شاہ کے فرنچائز چھوڑنے کے بعد محمد عامر کی شمولیت سے تجربہ کار فاسٹ بولر کی کمی پوری ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم تبدیلیاں ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

    ویوین رچرڈز نے کہا کہ سرفراز احمد کا بڑا مداح ہوں مجھے یقین ہے کہ نئے کپتان کی تقرری سے سرفراز کا دباؤ کم ہوجائے گا، میں نے سرفراز سے کہا ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

    واضح رہے کہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 9 میں اپنا پہلا میچ اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔

  • لاہور قلندرز میں کس کھلاڑی کی کمی محسوس ہوگی؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

    لاہور قلندرز میں کس کھلاڑی کی کمی محسوس ہوگی؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

    پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں افغان اسپنر راشد خان کی کمی محسوس ہوگی، ہماری کامیابی میں ان کا اہم کردار تھا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو بار ایونٹ جیت چکے ہیں کوشش ہوگی اس بار بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہور کے کراؤڈ نے کافی سپورٹ کیا خواہش تھی کہ فائنل لاہور میں ہی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہوگئے ہیں دعا ہے اچھا پرفارم کریں اور ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہو۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست پر شاہین آفریدی نے کہا کہ سیریز میں بہت محنت کی تھی لیکن نتیجہ اچھا نہیں آیا، ہماری ٹیم کافی اچھی ہے امید ہے لیگز کھیلنے کے بعد لڑکے تیار ہوں گے۔

    کارکردگی اچھی نہ ہو تو تنقید برداشت کرنی پڑتی ہے، شاداب خان

    دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کارکردگی اچھی نہ ہو تو تنقید برداشت کرنی پڑتی ہے، گزشتہ دو سال ہماری بیسٹ الیون انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پرفارمنس اچھی جارہی تھی، ماضی کو بھول کر اچھا کھیلوں گا، ابرار احمد، وسیم جونیئر کو ٹیم سے باہر کرنا آسان نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ کل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • پیٹرول نہیں پیتا کہ روزانہ 100 سے 150 چھکے ماروں، آصف علی

    پیٹرول نہیں پیتا کہ روزانہ 100 سے 150 چھکے ماروں، آصف علی

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے روزانہ 100 سے 150 چھکے مارنے کے اپنے ماضی کے بیان کی وضاحت کردی۔

    پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ میں پیٹرول نہیں پیتا کہ روزانہ 100 سے 150 چھکے ماروں، این سی اے میں کیمپ کے دوران چھکے لگانے کی پریکٹس کرتا رہا مگر اس بیان پر میری بھی غلطی تھی اور لگانے والے کی بھی تھی۔

    پی ایس ایل سے متعلق آصف علی نے کہا کہ بابر اعظم اسی انداز سے کپتانی کررہے ہیں جیسے وہ پاکستانی ٹیم کی کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم فیلڈ میں تمام کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    واضح رہے کہ اگست 2022 میں آصف علی نے ایشیا کپ کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ‘اپنی روزانہ کی پریکٹس کے دوران 100 سے 150 چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ میچ کے دوران چھکے مار سکوں‘۔

    جس کے بعد ایشیا کپ میں آصف علی کی ناقص کارکردگی کے بعد ان کے بیان پر انھیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یاد رہے کہ آصف علی کل سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 میں  پشاور زلمی کی جانب سے پہلا سیزن کھیلیں گے۔

  • میں تو ’راحت‘ سے سیدھا ’چاہت‘ بن گیا، نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل

    میں تو ’راحت‘ سے سیدھا ’چاہت‘ بن گیا، نسیم شاہ کی ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پی ایس ایل میں بولنگ سے پہلے گلوکاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ویڈیو شیئر کی جس میں نسیم شاہ ہیڈ فون لگا کر مشہور گانا ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ گنگنا رہے ہیں۔

    جب نسیم شاہ نے ہیڈ فون ہٹا کر اپنی آواز سنی تو خود کہا کہ ’میں تو راحت فتح علی خان سے سیدھا چاہت فتح علی خان بن گیا۔‘

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی کو سُر سے سُر ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور کھلاڑی کی گلوکاری کو بھی صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں مفت کے ٹکٹس بند کردیے

    چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل میں مفت کے ٹکٹس بند کردیے

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے لیے مفت کے ٹکٹس بند کردیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل میچز کے وی آئی پی باکسز کے ٹکٹ بھی مفت دینے سے روک دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ بچا لیے، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب گورنمنٹ اور پی سی بی کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔

    چیئرمین آفس کی تزین و آرائش کے اخراجات چیئرمین محسن نقوی خود اٹھائیں گے، قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین آفس کی تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔

    افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اتوار کو ملتان میں ٹکرائیں گی۔

  • سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سے سرفراز احمد کو ہٹائے جانے پر سعود شکیل کا ردعمل آگیا۔

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو ہٹانے یا بنانے کا فیصلہ فرنچائز مالکان کا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سینئر ہیں اور ہمارے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کا ٹیم میں کردار پہلے جیسا ہی رہے گا۔

    سعود شکیل نے کہا کہ کپتان رائلی روسو دنیا بھر میں لیگز کھیلتے ہیں انہیں اندازہ ہے کہ ٹیم کو کیسے ساتھ لے کر چلنا ہے، وہ اچھا کمبی نیشن بنائیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان نے کہا کہ محمد عامر ورلڈ کلاس بولر ہیں، ان کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، انہوں نے دنیا بھر کی لیگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سعود شکیل نے کہا کہ نائب کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ہے کوشش ہے رواں سیزن میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گزشتہ روز سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹایا تھا، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی تھی اور سرفراز نے آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

  • ’کھل کے کھیل پیارے‘ پی ایس ایل 9 کا اینتھم جاری کردیا گیا

    ’کھل کے کھیل پیارے‘ پی ایس ایل 9 کا اینتھم جاری کردیا گیا

    لاہور: پی ایس ایل سیزن 9 کا گانا ’کھل کے کھیل پیارے‘ جاری کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 9 کے اینتھم کو جاری کردیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    اینتھم کی تھیم ’کھل کے کھیل‘ ہے جبکہ گانے کے بول ’کھل کے کھیل پیارے کب تو ڈرے گا‘ ہیں۔

    تین منٹ 25 سیکنڈ کی ویڈیو میں ٹیموں کی کارکردگی دکھائی گئی ہے جبکہ علی ظفر اور آئمہ بیگ گانے پر رقص بھی کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل کے نئے گانے کو چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور علی ظفر اور آئمہ بیگ کی آواز میں گانے کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے ٹیزر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

    یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

  • ’فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا‘

    ’فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا‘

    پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے سے پہلے اعتماد میں نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ شین واٹسن نے آتے ہی سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا دیا، سرفراز نے مسلسل آٹھ سال تک گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ صادر کرنے سے پہلے سرفراز احمد کو اعتماد میں بھی نہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائیلی روسو کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔

    سرفراز احمد کو پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    یاد رہے کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا اور 17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

    افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔