Tag: PSLt20

  • پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    پاکستان سپرلیگ میں محمد عامر کی شمولیت مشکوک

    لاہور: پاکستان سپرلیگ کیلئے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کاانتخاب کرلیا گیا، حیران کن طور پر سزا یافتہ کرکٹرمحمد عامر کا نام اس فہرست شامل نہیں۔

    پانچ سال کرکٹ سے دوررہنے کے بعد بھی محمد عامرکی مشکلات میں کمی نہیں آئی، سزایافتہ کرکٹرمحمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کوپہلا دھچکالگ گیا، پاکستان سپرلیگ کیلئے پی سی بی نے نوے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی ہے جس میں محمد عامرکانام شامل نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق فہرست تیارکرتے ہوئےپی سی بی تقسیم ہوگئی ہے،عامرکو لے کرچیئرمین پی سی بی اورپی ایس ایل سربراہ میں ٹھن گئی، شہریارخان محمد عامر کے حق میں نہیں، تونجم سیٹھی کا ووٹ ان کے لاڈلے عامر کے حق میں ہے۔

    سلیکشن کمیٹی کے ممبرنے بھی تصدیق کی ہے کہ عامرکانام فہرست میں شامل نہیں، پی ایس ایل کے لئے حتمی کھلاڑیوں کااعلان ہونے میں ابھی وقت ہے، لیکن اگرفائنل لسٹ میں بھی محمد عامرکانام نہیں آیا تو سزا یافتہ کرکٹر محمد عامرکا کیرئیر مزید پیچھے چلا جائے گا۔

  • کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپرلیگ کھیلیں گے

    کیون پیٹرسن بھی پاکستان سپرلیگ کھیلیں گے

    کراچی: سابق برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی پاکستان سپرلیگ میں شمولیت کے لئے آمادگی ظاہرکردی۔

    گزشتہ روز لاہورمیں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریبِ رونمائی ہوئی تھی جس کے بعد لیگ کیون پیٹرسن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے سب سے ہائی پروفائیل کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’وہ فروری میں ہونے والے پاکستانی میلے کے لئے تیار ہیں‘‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ کی شروعات کے لئے بے تاب ہیں جہاں چھکوں کی برسات ہوگی اور ٹی ٹوئنٹی کا اصل مزہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد 4 تا 24 فروری 2016 کوہورہا ہے جس میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

    پیٹرسن سے قبل کرس گیل، روی بوپارا، لیوک رائٹ، ٹم بریسنان، جیڈ، کرس جارڈن، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی، سنیل نارائن، ڈوائن براوو، آندرے رسل، جیمز فرینکلن،سائمن، ڈینش رمڈن، جیسون ہولڈر، جیزے رائڈر، گرانٹ، شکیب الحسن، انجیلو میتھیوز، ملنگا، پریرا، بریڈ ہوج اور جان بوتھا پاکستان سپر لیگ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔