Tag: PSP leader

  • پی ایس پی رہنما کے قتل کا معمہ حل، سوتیلی ماں ملوث نکلی، آڈیو میسج کی مدد سے ملزمہ گرفتار

    پی ایس پی رہنما کے قتل کا معمہ حل، سوتیلی ماں ملوث نکلی، آڈیو میسج کی مدد سے ملزمہ گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس نے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے مقامی رہنما کے قتل کا معمہ حل کرلیا، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قتل میں عبدالحبیب کی سوتیلی ماں ملوث تھی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امین یوسفزئی نے انکشاف کیا کہ عبدالحبیب کے والد کی تیسری بیوی حاجرہ نے بھائی کے ذریعے پی ایس پی رہنما کو  12 لاکھ روپے معاوضہ ادا کر کے قتل کروایا۔

    انہوں نے بتایا کہ قتل کامقصدجائیداداورگھرپرقبضہ کرنا تھا، حاجرہ نے اپنے سگے بھائی سید ولی کو 12 لاکھ روپےدیے، سیدولی نےساتھی کے ساتھ مل کر عبدالحبیب کو سرینا موبائل مارکیٹ کے قریب قتل کیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے پی ایس پی رہنما جاں بحق

    ڈی آئی جی ویسٹ کاکہنا تھا کہ سید ولی نے واردات کے بعد  حاجرہ کو واٹس ایپ پر آڈیو میسج بھیجا جس کا فرانزک کرایا گیا، قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ملزم کی تصویر

    اُن کا کہنا تھا کہ حاجرہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اُس کا بھائی سید ولی قتل کی واردات کے بعد بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم ماضی میں بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا جس کا ریکارڈ سامنے آچکا ہے۔ یاد رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور رہنما کو 19 فروری کو سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب ایس ایس پی ملیر سید عرفان بہادر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ایم کیو ایم لندن سے وابستگی رکھنے والے دو کارکنان کو گرفتار کیا جنہوں نے مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو یونیورسٹی روڈ سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا جن کی شناخت احمد عرف ذاکر اور آصف عرف چمبر کے ناموں سے ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹارگٹ کلنگ اور 170 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کا کارندہ وقاص منجن گرفتار

    ایس ایس پی ملیر کاکہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، راؤنڈز اور ایک آوان بم بھی برآمد کیا گیا، جنہیں فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ضابطے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جن میں ایم کیو ایم لندن کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر شہریوں سمیت سیاسی جماعتوں کے 50 کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ شامل ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2011 میں پاک کالونی میں 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے ، بھتہ وصولی، ہڑتالوں کے دوران گاڑیوں اور املاک سمیت جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

  • ایم کیو ایم اپنے بانی کی ہے اور رہے گی ،رضا ہارون

    ایم کیو ایم اپنے بانی کی ہے اور رہے گی ،رضا ہارون

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم کی اپنی ایک سوچ تھی اوروہی رہےگی اور ایم کیو ایم بھی ان کی ہے اور رہے گی، 22 اگست کےبعد تشریح بدلی ایم کیوایم کی تاریخ نہیں بدلی۔

    پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ایم کیو ایم بانی ایم کیوایم کی ہے اور رہے گی، ن لیگ کو عدالتی ریمارکس پرفوری اوربہت غصہ آجاتاہے لیکن ملک کے خلاف دشمن بولےتون لیگ کوغصہ نہیں آتا، کیا پاکستان سے محبت، کسی انفرادی شخصیت کی محبت سے کم ہے۔

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کراچی میں را سے فنڈ لینے والی جماعت کام کررہی ہے، جو دو افراد لندن میں ملے تھے ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوئی تھی، 22 اگست کے بعد 23 اگست کو پارٹی تاریخ کوتبدیل کیسے کر سکتےہیں، بانی ایم کیوایم کی اپنی ایک سوچ تھی اوروہی رہےگی۔

    رہنماپاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ممکن ہے نوازشریف بری ہوجائیں تاہم فیصلہ عدالت نے کرناہے، وراثت کی سیاست کرنے والے جمہوریت پر لیکچردے رہےہیں، عدالتوں میں جانے کی اچھی روایت ڈالی جارہی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ہمارےلئے سیاسی جماعت بعدمیں ہے پاکستان پہلے ہے، کراچی اوربلوچستان کےحالات کوملاکردیکھنےکی ضرورت ہے، 22 اگست کےبعد تشریح بدلی ایم کیوایم کی تاریخ نہیں بدلی۔

    رضاہارون نے کہا کہ رہنماپاک سرزمین پارٹی کچھ عرصےپہلےخان آف قلات کی ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ آمدہوئی، خان آف قلات کی ایم کیوایم لندن سیکریٹریٹ میں سرگرمی اہم ہے۔

    مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کامعاملہ انتہائی مشکوک ہوچکاہے، مردم شماری حکومت نےنہیں سپریم کورٹ نے کرائی ہے، عارضی نتائج کی بنیاد پرحلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، الیکشن وقت پرکرانا ہے تو مردم شماری بھی وقت پرکراناچاہیے تھی۔

    پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ایک جماعت کیخلاف بھارتی سےفنڈنگ کی ایف آئی آردرج ہے، جس جماعت کیخلاف ایف آئی آرہےاس کی وضاحت ضروری ہے، الیکشن کمیشن کوایف آئی آردرج ہونےکےبعد ایکشن لیناچاہیے، متعلقہ جماعت کےممبراہم پالیسی سازاداروں میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پاکستان کے پانی پر بھارتی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، مصطفیٰ کمال

    پاکستان کے پانی پر بھارتی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق حل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں کشمیر میں بھارتی افواج کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے۔

    چیئرمین پی ایس پی نے عالمی برادری بشمول اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مظلوم کشمیری پچھلی کئی دہائیوں سے انصاف کے طالب ہیں, پر امن دنیا اور جنوبی ایشیا میں پر امن ماحول کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری اور اقوامِ متحدہ کشمیر کے مسئلے کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    پڑھیں:   بھارت آبی جارحیت پر اتر آیا، ڈاکٹر فاروق ستار

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ’’پاکستان کے 20کروڑ لوگ اپنے وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنے کے جذبے سے سرشار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاہم اگر بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو اس کے نتائج بھگتنے کے لیے بھی اُسی کو تیار رہنا ہوگا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  پاکستان مدد کرے تو خالصتان بناسکتے ہیں، سکھ رہنما امرجیت سنگھ

    بھارتی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی آڑ میں پاکستان کے پانی پر اپنا نا جائز قبضہ کرنے کی کوشش کی  تو یہ کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارتی جنگی جنون سے دونوں ممالک کی عوام کو نقصان ہوگا اس لیے بھارت کو اپنا جنگی رویہ ترک کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آتے ہوئے مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    سربراہ پاک سرزمین کا کہنا تھاکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی عزائم اور کشمیری عوام کے ساتھ ناختم ہونے والاظلم اور بر بریت کا سلسلہ خطے میں جنگ کی آگ کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ ایک جانب بھارت نہ صرف کشمیر میں اپنی ہٹ دہرمی پر قائم ہے جبکہ دوسری جانب وہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کو فروغ دینے کے لئے براہ راست کلبھوشن یادو کی شکل میں ایجنٹس کے ذریعے بلوچستان، کراچی، فاٹا اورخیبر پختونخواہ میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کاروائیاں کروا رہا ہے۔

    اسے بھی پڑھیں:  کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

    مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں ، جنگ کے نتیجے میں نقصان دونوں ممالک کی عوام کا ہوگا لیکن اگر بھارت اپنے اس جنگی جنون سے باز نہ آیا اور اس نے کسی بھی طرح سے پاکستان پہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج بھارت کو بھگتنا ہونگے۔

  • کراچی: انیس قائمخانی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری کی اجازت

    کراچی: انیس قائمخانی کی ایک اور مقدمے میں گرفتاری کی اجازت

    کراچی : کراچی انسداددہشتگردی کی عدالت نے انیس قائم خانی کو نئے مقدمے میں گرفتار کر نے کی اجازت دیدی جبکہ انیس قائمخانی پہلے سے گرفتار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد پولیس بھی پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائمخانی کیخلاف اپنا مقدمہ لے کر اے ٹی سی پہنچ گئی، دہشت گردی کی عدالت نے حیدر آباد پولیس کو گرفتاری کی اجازت دیدی ہے، انیس کے خلاف 1994 میں کینٹ حیدر آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں انیس قائمخانی پر فائرنگ اور گاڑیاں جلانے کی دفعات شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد

    واضح رہے کہ انیس قائمخانی دہشت گردوں کے علاج کی سہولت کیس میں پہلے سے گرفتار ہے۔

    یاد  رہے کہ 19 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کےرہنما رؤف صدیقی کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی، ایم کیوایم کے رہنما رؤف صدیقی نے جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشتگردوں کےعلاج میں سہولت کار ہونے کے الزام میں وسیم اختر ، رؤف صدیقی ، پاک سر زمین کے انیس قائمخانی اور پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔