Tag: PSP

  • کراچی پرکسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی پرکسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، خواجہ اظہارالحسن

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ کراچی کی حالت یتیم خانے جیسی ہوگئی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ نامزد ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے، شہر کا یہ دورہ شہر کراچی میں گندگی کے ڈھیر، سڑکوں پر تجاوزات ، پانی کی عدم فراہمی، جعلی ڈومیسائل کی شکایات اور بڑھتی ہوئی گرمی میں ہیٹ اسٹروک کے پیش نظرکیا گیا تھا۔

    خواجہ اظہارالحسن نے پاک سرزمین پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ کراچی میں کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، شہر قائد میں انارکی پھیلی ہوئی ہے، کراچی کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ بیورو کریسی کا سسٹم سندھ کی تباہی کیلئے کافی ہے، کراچی کی بدحالی کے ذمہ دار حکومت اور فیصلہ ساز لوگ ہیں۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے شیڈو بجٹ پیش کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ صرف اعلانات کرتے ہیں، پیسے اور اختیارات ان کی جیب میں ہوتے ہیں۔

     

  • متحدہ کی را سے فنڈنگ: اہم نام جلد منظرعام پرلاؤں گا، مصطفیٰ کمال

    متحدہ کی را سے فنڈنگ: اہم نام جلد منظرعام پرلاؤں گا، مصطفیٰ کمال

    سکھر : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے قائد ایم کیوایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر حکومت جواب دے۔ متحدہ کی را سے فنڈنگ اور تعلقات کے بارے میں ملک کی آٹھ اہم شخصیات کو بھی علم ہے ان کے نام جلد منظر عام پر لاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کی توپوں کا رخ ایک بار پھر قائد ایم کیوایم کی طرف ہوگیا ہے۔

    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیوایم پر را کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہوگیا تو قائد ایم کیوایم کی تنخواہ کم ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کراچی ، حیدر آباد جیسے شہروں کی نئی نسل کو تعلیم کے میدان میں پیچھے کردیا آج را کی فنڈنگ نے کراچی کو تعلیم کے میدان میں 43 اور حیدرآباد کو 62 ویں نمبر تک پہنچا دیا ہے ۔

    قائد ایم کیوایم نے را سے متعلق کسی دستاویز کی تردید نہیں کی ایم کیوایم کے قائد نے چار بار را کے ایجنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کے علاوہ آٹھ دیگرپردہ نشینوں کو بھی را کی فنڈنگ کا پتہ ہے، ان کے نام جلد منظر عام پر لاؤں گا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل وقت گزرا مجھے اندر اور باہر کی سب خبر ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا لیکن ہم نے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے لڑائی نہیں لڑنی اور جو لوگ گمراہ ہیں ان سے ہمدردی ہے، ہمیں ان ہی لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد سے کوئی رابطہ نہیں ہے نہ ہی وہ پاک سر زمین پارٹی میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن آفس کھولنے کا مقصد متحدہ کو مزید ڈوز دینا ہے جو کہ ضروری ہے۔


    Mustafa Kamal once again turns his guns on… by arynews

  • سکھر: مصطفیٰ کمال کے قافلے پرایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کا پتھراؤ

    سکھر: مصطفیٰ کمال کے قافلے پرایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان کا پتھراؤ

    سکھر : پاک سر زمین پارٹی کے سکھر میں ہونے والے جلسے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے مصطفیٰ کمال کے قافلے پر متحدہ کے کارکنوں نے پتھراؤ کیا۔

    مصطفیٰ کمال کی تقریر کے بعد ایم کیو ایم کارکنان مشتعل ہوگئے، پا ک سر زمین پارٹی کا قافلہ متبادل راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان اور پاک سر زمین پارٹی کے رہنما آمنے سامنے آگئے۔

    مصطفی کمال جلسے کے بعد دیگر رہنماؤں کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی میں شرکت کرنے والے مقامی رہنما کے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں بندر روڈ کے قریب ایم کیو ایم کے کارکنوں نے روڈ کو بلاک کرکے مصطفیٰ کمال کے قافلے پر پتھراؤ شروع کردیا۔

    کارکنان نے مصطفیٰ کمال کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، پتھراؤ کے نتیجے میں میڈیا کے دیگر نمائندے بھی زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اے آر وائی نیوز کی ڈی ایس این جی وین کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    مصطفیٰ کمال کے قافلے میں موجود پولیس اہلکار بھی مشتعل افراد پر قابو نہ پاسکے،تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل کارکنان کو منتشر کر دیا۔

    اس سے قبل مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی آمد پر بندر روڈ، میانی روڈ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے خوش آمدید کے بینرز نامعلوم افراد نے پھاڑ دیئے اور ان کے پینافلیکس پر بھی سیاہی بکھیر دی گئی تھی۔

    مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے سکھر میں پاک سرزمین پارٹی کے رابطہ آفسز کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے متحدہ کے قائد کا نام لے کر ان پر شدید تنقید کی۔

    ان کا کہناتھا کہ آج بھی را کے ایجنٹوں کی کارروائیاں ختم نہیں ہوئیں، ہزاروں لوگوں کا خون بہا کر بھی قائد ایم کیوایم کا دل نہیں بھرا۔

    علاوہ ازیں مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے آج پتھر پکڑے ہوئے تھے وہ کل ضرور پھول اپنے ہاتھوں میں لئے ہوں گے، متحدہ کے قائد نے بچوں اور خواتین کے ہاتھوں میں پتھر اور کلاشنکوف پکڑا دی ہے۔

    میڈیا کے نمائندوں اور ان گاڑیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ آج میں آزاد ہوں اسی لئے سب کچھ کہہ رہا ہوں۔

    انہوں نے بتایا جلد ہی لندن کا دورہ بھی کریں گے اور وطن فروشی کی شرارتوں کا جواب بھی لندن جا کر دوں گا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ،کوئٹہ میں لوگوں نے دفاتر بھی کھول لئے ہیں.

     

  • متحدہ قومی موومنٹ کا پی ایس پی کو ضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج

    متحدہ قومی موومنٹ کا پی ایس پی کو ضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے پاک سرزمین پارٹی کوضمنی انتخاب لڑنے کا چیلنج دے دیا،رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ غداروں کو ان کے گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے ۔

    تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی نے پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے الزامات مسترد کردیئے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین اور خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو ووٹ را کی ایجنٹی کیلئےنہیں ملے۔

    محمد حسین نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو ان کے پڑوسی اور ڈاکٹرصغیر کو ان کے گھروالے تک ووٹ نہیں دیتے۔ ڈاکٹر صغیر کونسلر بھی نہیں بن سکتے لیکن پارٹی نے انہیں ایم پی اے بنایا۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کو چیلنج کرتے ہیں کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ اور میرپور خاص میں جہاں چاہے انتخابی حلقہ منتخب کرکے وہاں الیکشن لڑ لیں۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اینڈ کمپنی کی اوقات کونسلر بننے کی بھی نہیں ۔ اس تحریک کے ووٹرز نے انہیں عہدے دلوائے۔

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا انہیں ووٹ را کی ایجنٹ بننے کیلئے نہیں قوم کی خدمت کیلئے ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضمیرفروشوں کیخلاف کارروائی کی بجائے کروڑوں روپے کے بنگلے میں بٹھایاگیا، عوام کو جواب دیں کہ ڈیفنس کا 12 کروڑ روپے کا بنگلہ کہاں سے آیا؟۔

    ان ضمیرفروشوں کے نام پرقتل،بھتہ خوری اورچائنہ کٹنگ کے الزامات ہیں جبکہ ان کے نام جے آئی ٹیزمیں بھی شامل ہے۔

     

  • پاک سرزمین پارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

    پاک سرزمین پارٹی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو ٹف ٹائم دینےکیلئےدیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ مہم تیزکردی۔چوبیس اپریل کوجلسے کا دعوت نامہ تھامے پارٹی رہنما مردان ہاؤس پہنچ گئے،ق لیگ کےسربراہ چوہدری پرویز الٰہی سے بھی رابطہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنی سابقہ جماعت ایم کیو ایم کو ٹف ٹائم دینے اور کراچی میں بڑےسیاسی اجتماع کیلئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما متحرک ہوگئے۔

    پہلےسیاسی جلسے کا دعوت نامہ تھامے پاک سرزمین پارٹی کےرہنمارضا ہارون نے ق لیگ کےسربراہ چوہدری پرویز الٰہی کوفون لگادیا۔

    پرویزالٰہی نے بھی گرمجوشی کامظاہرہ کرتےہوئے پاک سر زمین پارٹی کولاہورآمد کی دعوت دےڈالی۔ رضا ہارون نےچوہدری شجاعت کوخصوصی سلام بھی دیا۔

    اس کے علاوہ پاک سرزمین پارٹی نےچوبیس اپریل کےجلسےکوکامیاب بنانےکےلئے مردان ہاؤس کارُخ بھی کیا۔ مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں وفد نےعوامی نینشل پارٹی کےرہنماؤں کو جلسے میں مدعو کیا۔

     

  • مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کاشہرکا دورہ، جلسے کے پمفلٹ تقسیم

    مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کاشہرکا دورہ، جلسے کے پمفلٹ تقسیم

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی نے چوبیس اپریل کے جلسے کے لئے لوگوں سے رابطے شروع کردیئے،آج بھی شہرکا دورہ کیا اور جلسے کے پمفلٹ تقسیم کئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنمامصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی شانہ بشانہ شہر کے دورے پرنکلے۔ دونوں پرکلفٹن کے علاقے میں گل پاشی کی گئی۔

    اس موقع پرمصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی نےچوبیس اپریل کے جلسےکےپمفلٹ عوام میں تقسیم کئے،مختلف مقامات پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزیزآبادسمیت شہرکےکونےکونےمیں جائیں گے۔

    یاد رہے کہ مصطفٰی کمال گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن گئےتھے۔ وہاں بھی انہوں نے جلسےکے پمفلٹ تقسیم کئے تھے۔ مصطفٰی کمال لوگوں میں گھل مل گئے۔ ایک بیکری سے خریداری بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ مصطفٰی کمال اورانیس قائم خانی کے درمیان جھگڑے کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔ دونوں کےساتھ ساتھ گھومنےپھرنےسے ان افواہوں کی بھی تردید ہوگئی۔


    Those disagreeing with us are not our enemy… by arynews

  • سونے سے بنا پلے اسٹیشن منظرِ عام پرآگیا

    سونے سے بنا پلے اسٹیشن منظرِ عام پرآگیا

    اٹلی کی کمپنی کا بنایا گیا سونےسے بنا پلےاسٹیشن بھی منظرِعام پرآگیا ہے۔

    اٹلی کے جیولری الیکٹرانکس نےدعوی کیا ہےکہ اس نےسونےسے تیارکردہ دنیا کے پہلے پلے سٹیشن تیار کر لیا ہے،اس پلے اسٹیشن کوجیولری ڈیزائنرگیٹی نےڈیزائن کیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہےکہ گولڈ پلیٹڈ گیم میشن کو اسی ماہ ہونےوالے ورلڈ ویڈیوگیمز کنونشن میں فروخت کے لئے پیش کیا جائےگا، کمپنی کا کہنا ہےکہ گیم کی قیمت تیرہ ہزارسات سو ڈالر ہے۔