Tag: PSP

  • ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید نے اپنی پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی دو روز میں پاک سرزمین پارٹی نے تیسری وکٹ اُس وقت حاصل کی کہ جب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید پی ایس اپی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچیں۔

    چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نےرہنماایم کیوایم فوزیہ حمیدکااستقبال کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرنے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نظریے کو دبانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے گئے مگر عوام نے ساری چیزوں کو مسترد کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں میرےکارکن پرتشددکیاگیا مگر انہوں نے کبھی پلٹ کر وارنہیں کیا، ہم پر عائد ہونے والے تمام الزامات وقت نے خود غلط ثابت کردیے یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کی 2 خواتین رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کے 20 ہزار اراکین ہمارے رابطوں میں ہیں اور وہ جلد پی ایس پی کا حصہ بنیں گے، آئندہ عام انتخابات میں ہماری جماعت صوبائی سطح پر بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

    پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کیوں اختیار کی؟

    پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران پارٹی میں جو کچھ ہوا اُس کی وجہ سے بہت سے لوگ دلبرداشتہ ہوئے، پی آئی بی اور بہادرآباد والوں نے 2 مہینوں میں بند باٹ کی اور جوتیوں میں دال بانٹی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کراچی والے ایم کیو ایم سے تواقعات رکھتے تھے مگر پارٹی قیادت نے آپسی جھگڑوں کی وجہ سے اُن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، دنیا جانتی ہے کہ مصطفیٰ کمال نے شہر کے لیے کام کیا یہی وجہ ہے کہ عوام اب پاک سرزمین پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز  رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، اس موقع پر مصطفی کمال نے پی آئی بی اور بہادرآباد کے رہنماؤں کو فیصلے پر نظرثانی کرنے اور پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان  کے  اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول  ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما  پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

  • شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے: مصطفیٰ کمال

    شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے حقوق کے لیے لڑائی کے دعویداروں نے سینیٹ انتخابات میں سودا کیا، شہر کو اس کے چوکیداروں نے ہی لوٹا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق کے دعویداروں نے سینیٹ میں سودی بازی کی، ایک جماعت کی سربراہی کے لیے لڑنے والے شہر میں پانی کے لیے کیا لڑیں گے۔

    سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، مصطفی کمال

    ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ سینیٹ الیکشن میں من پسند امیدواروں کے انتخاب سے متعلق لڑائی کے بجائے اگر شہر میں پانی کے لیے لڑتے تو آج عوام کو پانی خریدنا نہیں پڑتا۔

    سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ ‏اگر میرے دور میں سڑکیں، انڈر پاس، انفرا اسٹرکچر اور اسپتال نہ بنائے گئے ہوتے تو آج اس شہر کا کوئی پرسان حال نہ ہوتا، اس شہر کو لاوارث سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں، ہم ان کے وارث ہیں اور اپنے لوگوں کے حقوق کا سودا کرنے کے بجائے جان دینے کو فوقیت دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی کے لیے پی ایس پی سے بہتر اور کوئی آپشن نہیں ہم ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہمارے دور میں منقطع ہوا تھا۔

    سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    خیال رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ آج کراچی کے والدین اپنے بچوں کو زہریلا پانی پلانے پر مجبور ہیں، والدین کو سوچنا پڑتا ہے کہ بچوں کو صاف پانی پلائیں یا روٹی کھلائیں، کراچی میں تمام لوگ منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے بد خواہ چاہتے ہیں کہ عوام بٹے رہیں، 70 فیصد ریونیو دینے والا شہر اور عوام دنوں ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہر میں دو سال پہلے سچ بولنے کی سزا موت تھی: مصطفیٰ کمال

    شہر میں دو سال پہلے سچ بولنے کی سزا موت تھی: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام ساتھ نہ دیتے تو آج ہم یہاں تک نہیں پہنچ پاتے، شہر میں دو سال پہلے سچ بولنے کی سزا موت سمجھی جاتی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں کسی کو ایم پی اے یا ایم این اے بننے کی کوئی خواہش نہیں، پی ایس پی کی جدوجہد انسانیت کی فلاح کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ نہ دیتے تو ہم گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے، پی ایس پی کی جدوجہد خالصتاً عوام کی فلاح کے لیے ہے، ماضی میں جو حال شہر کا تھا اسے ہم نے تبدیل کیا، پہلے لوگ سچ بولنے سے ڈرتے تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے ’پاک سرزمین‘ پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا

    ایم کیو ایم میں جاری پارٹی تنازعات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے نام نہاد رہنماؤں کے رویوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ کبھی کونسلر بھی نہیں بنے۔

    خیال رہے ایم کیو ایم کے گڑھ کے ایم سی گراؤنڈ پی آئی بی میں آج پاک سرزمین پارٹی نے یوم تشکر روکرز اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی سربراہ سمیت مرکزی رہنماؤں اور پارٹی کاکنان نے شرکت کی، اس موقع پر صدقے کے بکرے بھی کاٹے گئے۔

    مصطفیٰ کمال تئیس مارچ کو پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے

    واضح رہے مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے 3 مارچ 2016 کو کراچی کی سیاست میں ایک نئی حل چل پیدا کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، مصطفی کمال

    سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، مصطفی کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مہاجروں کو دوبارہ آواز لگا رہا ہوں کہ ہمارے پاس آجائیں، مستقبل پاکستان کے نوجوانوں کا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابط ہے، ہم سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے۔

    سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا کہ میں نے کوئی شادی ہال نہیں بنایا نہ میرا کوئی پیٹرول پمپ ہے، ہم نے راتوں کو جاگ کر شہر کی خدمت کی ہے۔

    سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ میں اور میرے لوگ نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سب کمیونیٹیز کو ساتھ لے کر مہاجروں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، مصطفی کمال

    ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ان کے لیے بھی کام کرنا چاہتی ہے جو اپنے نہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، ملک کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے ہیں، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے جو لوگ پریشان ہیں وہ کل ہمارے ساتھ ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ، کراچی کے مسائل کے لیے کمیٹی تشکیل

    پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ، کراچی کے مسائل کے لیے کمیٹی تشکیل

    کراچی: سینیٹ انتخابات نزدیک آتے ہی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح‌ سندھ میں‌ بھی سیاسی سرگرمیاں‌ تیز ہوگئیں، اسی ضمن میں پی ٹی آئی اور پی ایس پی کے سینئر رہنمائوں‌میں‌ ملاقات ہوئی ہے.

    ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ملاقات میں‌ کراچی کےمسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس وقت شدید مسائل کا سامنا ہے، شہر کی حالت بہت خراب ہے، میئر بے اختیار ہے، پی ایس پی سے مل کرکراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے.

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں، شہر کی انتظامی صورت حال بہت بگاڑ گئی ہے. انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نجیب ہارون ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پرسینیٹ الیکشن لڑ یں گے. تیاریاں مکمل ہیں۔

    اس موقع پر عمران اسماعیل نے سلمان مجاہد کی جانب سے ایک پی ٹی آئی کارکن پر گن تاننے اور اسے دھمکانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ دہرایا.

    دوسری جانب پی ایس پی رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری رہے.

    سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی بات ہوئی ہے. دونوں‌ ہی پارٹیاں‌ سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں. ماضی میں‌ بھی رابطہ رہا اور مستقبل میں جاری رہے گا.

    اس موقع پر رضا ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی بحران پر بھی تبصرہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں‌ بھی ایک رابطہ کمیٹی ہے، لیکن وہ ایسی کمیٹی نہیں، جس کے کنوینر اور ڈپٹی کنوینر پارٹی کے لیے مسائل پیدا کریں.

    حماد صدیقی کی حمایت پر وسیم آفتاب اورعمران اسماعیل کی تند و تیز گفتگو

    تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے میں‌ جب ایم کیو ایم پاکستان شدید مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی اور پی ایس پی کی قربت اس کی مشکلات میں‌اضافہ کرسکتی ہے.


     خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

     

  • ہماری پارٹی ایم کیو ایم کا دھڑا نہیں، اپنی الگ شناخت ہے، مصطفیٰ کمال

    ہماری پارٹی ایم کیو ایم کا دھڑا نہیں، اپنی الگ شناخت ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی ایم کیو ایم کا دھڑا نہیں، پی ایس پی کی اپنی شناخت ہے، ہم سینیٹر شپ اور دیگر چیزوں کو لات مار کر پارٹی سے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کسی کی خامیوں کودیکھ کرحکمت عملی نہیں بنارہی، ہمارے پیغام کو سندھ بھرمیں پزیرائی ملی ہے، ہم نےاردوبولنےوالوں کی ایک عذاب سےجان چھڑائی، اپنی کارکردگی کی بدولت الیکشن میں سوئپ کریں گے۔

    چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارےنکتہ نظرمیں مہاجروں سمیت سب کافائدہ ہے، کراچی میں جو 6 روزسےہورہاہےیہ چندسولوگوں کامعاملہ ہے، ایم کیوایم رہنماکسی نہ کسی ذریعےسےبانی سےرابطےمیں اب بھی ہیں، جن لوگوں پرمنی لانڈرنگ کاالزام لگاان میں سےایک 2ہماری پارٹی میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان سےاتحادنہیں انضمام کی بات ہوئی تھی، فاروق ستارسےطےہواتھا کہ مل کرایک نئی پارٹی اور نیاپلیٹ فارم بنائیں گے، آج توسارےمعاملےمیں پی ایس پی کانام نہیں،فاروق ستارکس کوالزام دینگے، جولوگ ہمیں انضمام کاکہتےتھےوہ اب ہمارےساتھ ہیں۔

    مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، مصطفی کمال

    سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکوتمام سوالات کاجواب دیں گے، 16 لاکھ روپےکےکےایف میں جمع کرانافنڈنگ ہے، ڈاکٹرصغیرپیسہ لندن پہنچانےوالے لوگوں میں سے نہیں تھے، فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ دومختلف چیزیں ہیں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کےمالی معاملات کچھ لوگ دیکھتےتھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے متحد ہونے یا نہ ہونے سے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

    مہاجرو!میں نے تمہارے راستے سے کانٹے چننے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مہاجرو! میں نے تمہارےراستے سے کانٹے چننے ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سیاسی معاملات پرآج مؤقف رکھ رہےہیں ، کراچی میں جو ہورہا تھا اس میں کسی طرح شامل نہیں ہوئے، لیاقت آباد کاجلسہ تصدیق ہےکہ کراچی کےعوام پی ایس پی کیساتھ ہیں۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لڑائی سے فائدہ اٹھانے کا تاثر نہ جائے اس لیے خود کو الگ رکھا، 35سال کے رشتے سے وابستہ لوگوں سےعلیحدگی اختیار کی، علیحدگی اختیارکرکے حق کی آواز بلند کی، پی ایس پی تیزی سےابھرنےوالی جماعت ہے۔


    مزید پڑھیں :  سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال


    پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ تاثردیا جارہا ہے مہاجر بانی ایم کیوایم یا ایم کیوایم کیساتھ ہیں، مہاجروں کو ایم کیوایم یا بانی ایم کیوایم سےجوڑنا تضحیک ہے، آج مہاجروں کے پاس عزت نفس بحال رکھنے کا آپشن موجود ہے، میں کراچی کے لاپتہ افرادکے لیے رویا تھا، ہم نےکراچی کےرہنے والوں کے حقوق کے لیے دھرنا دیا۔

    انکا کہنا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سےلاپتہ افراد کے لیے بات کرتاہوں، میں بندکمروں اورسب کےسامنےان کےلیےہاتھ جوڑتاہوں، مہاجروں نے پی ایس پی کا ساتھ تو پہلے دن سے ہی دے دیا ہے، انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہم مہاجرنہیں ہیں ،ہمیں پہلے دن سے مہاجر ہونے پر فخر ہے ؟ کیامیں دیگرقوموں کے افرادکو اپنے پاس سے بھگادوں؟

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ مہاجرو!میں نےتمہارےراستےسےکانٹے چننےہیں، مختلف قومیں اس دنیامیں ہماری پہچان کے لیے ہیں، ہم صرف امت ہونے کے ناطےسے پہچانے جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    سازشوں کو ناکام بنا دیا، اب پی ایس پی کراچی کے مسائل کا اکلوتا حل ہے: مصطفیٰ کمال

    کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے بائیس سالہ سازشوں کو ناکام بنا دیا، بانی ایم کیو ایم فقط را کا ایک مہرہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے بد خواہ چاہتے ہیں کہ عوام بٹے رہیں، 70 فی صد ریونیو دینے والا شہر اور عوام دنوں ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

    سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے، شہر قائد میں ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان موجود ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی کے والدین بچوں کر زہریلا پانی پلانے پر مجبور ہیں، والدین کو سوچنا پڑتا ہے کہ بچوں کو صاف پانی پلائیں یا روٹی کھلائیں، شہر میں تمام لوگ منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

    چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    یاد رہے اس سے قبل ممبر سازی مہم کے موقعے پر چیئر مین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ انصاف نہیں مل رہا، ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی ہے، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہر القادری کی اے پی سی: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی شرکت کا فیصلہ

    طاہر القادری کی اے پی سی: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی شرکت کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف جیسی بڑی پارٹیوں‌ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے بھی طاہر القادری کے ساتھ کھڑنے ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی اپوزیشن جماعتوں‌ کے پلیٹ فورم کی شکل اختیار کر لی ہے۔

    قومی اسمبلی کی چوبیس سیٹیں اپنے پاس رکھنے والی ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

    فاروق ستار کی قیادت میں تین رکنی وفدآل پارٹیزکانفرنس میں شریک ہوگا، وفد کےدیگرارکان میں عامر خان اور کامران ٹیسوری شامل ہیں۔

    ادھر مصطفیٰ کمال نے بھی اے پی سی میں‌ شرکت کا اعلان کر دیا ہے. پاک سر زمین پارٹی کا وفد کل اے پی سی میں‌ شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگا۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    پی ایس پی کی جانب سے مصطفیٰ کمال،وسیم آفتاب اورڈاکٹرصغیراحمداےپی سی میں شرکت کریں گے۔

    مصطفیٰ‌ کمال نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے موقف کی بھرپورحمایت کرتےہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کےملزمان کی گرفتاری تک انصاف کےتقاضےپورےنہیں ہوسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں‌ جلد اتحاد ہو جائے گا : سعید غنی

    ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں‌ جلد اتحاد ہو جائے گا : سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں‌ پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتحاد ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاکستان ان 2017 میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں‌ کراچی میں بھرپور دھاندلی کرکے سیٹیں لی جاتی تھیں، سب کو پتا ہے کہ ایم کیو ایم کس طرح اکثریت حاصل کرتی تھی، مگر اس بار ایسا نہیں‌ ہوگا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں‌ پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان میں اتحاد ہوگا، لیکن جس طرح پہلے انتخابات میں‌ نتائج تبدیل کیے جاتے تھے، 2018 میں‌ ایسا نہیں‌ ہوگا، اس بار دھاندلی ممکن نہیں۔

    نثاراورنوازالگ نہیں ہوں گےایک دوسرے کی کمزوریاں جانتے ہیں، سعید غنی

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں‌ ماضی جیسا ماحول نہیں ہوگا، انھوں‌ نے دعویٰ کیا اگلے انتخابات میں‌ پیپلزپارٹی کراچی سے اکثریت حاصل کرے گی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اپنی کئی سیٹوں سے محروم ہونا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔