Tag: psx-100-index

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں تیزی کا رجحان نظر آیا۔

    کاروبار میں تیزی کے باعث 100انڈیکس 41ہزار کی حد عبور کرگیا، مارکیٹ666پوائنٹس کے اضافے سے41 ہزار337پر بند ہوئی۔

    دن بھرمجموعی طورپر352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 221کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ103کے شیئرز میں کمی واقع ہوئی۔

    حصص بازار میں آج 19 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,359 جبکہ کم ترین سطح 40,487 رہی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 79 ارب روپے بڑھ کر 6356 ارب روپے ہے۔

  • ایک ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 882 پوائنٹس کی کمی،سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

    ایک ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 882 پوائنٹس کی کمی،سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 173 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 2 فیصد کمی سے 43 ہزار 232 کی سطح پر بند ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ہفتے کے دوران انڈیکس 3006 پوائنٹس کے بڑے رینج بینڈ میں رہا ، جس کے بعد انڈیکس کی بلند سطح 45757 اور کم سطح 42750 رہی۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 80 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 37 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 173 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7587 ارب روپے سے گھٹ کر 7414 ارب روپے رہ گئی جبکہ ٹی بلز کی شرح میں نمایاں اضافے اور مہنگائی کی شرح بڑھنے ہر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست  تیزی، 100انڈیکس 47  ہزار770 کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس 47 ہزار770 کی سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان جاری ہے اور کاروبار کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس1.37فیصداضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتےکے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رحجان رہا اور اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 645پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100انڈیکس1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروبار کے دوران اب تک ایک ارب سےزائدشیئرزکاکاروربارہوچکا ہے، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 23ارب 74 کڑور روپے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبن گئے اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا۔
    .
    ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔

  • وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات،  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس میں نو سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سینتیس ہزارپوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کابینہ میں تبدیلی کے فیصلے کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں نے معاشی ٹیم کے نئے سربراہ پر اعتماد کا اظہار کیا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 37ہزار 200 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    پہلے سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس میں600 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد انڈیکس میں سینتیس ہزارپوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔

    پہلے سیشن میں کاروبار کے دوران ایک سو نوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری حجم بارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز رہا۔

    گذشتہ روز اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی چھا گئی تھی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، مندی کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا تھا، تاہم اختتام انسٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : اسد عمر کے استعفے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    جس کے بعد  اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا گیا  تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، منگل کے روز 100 انڈیکس کی 37 ہزار 400 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی، تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور کاروباری حجم 9.16 فیصد کم ہوگیا، جبکہ 56.72 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 37 ہزار 697 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاری مالیت میں 20 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ 80 ہزار 556 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 76 کھرب 61 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 33 ہزار 206 روپے ہوگئی تھی۔