Tag: PSX down

  • انتخابات کی ہلچل کے درمیان مارکیٹ شیئرز کی تیزی سے فروخت

    انتخابات کی ہلچل کے درمیان مارکیٹ شیئرز کی تیزی سے فروخت

    کراچی: ملک میں انتخابات کی ہلچل کے درمیان مارکیٹ شیئرز کی تیزی سے فروخت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن آغاز ہی سے شدید مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے، 100 انڈیکس 61 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا ہے۔

    چند ہی منٹوں میں 1467 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 60 ہزار 242 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن کی سیاسی ہلچل اور لیوریج کی وجہ سے مارکیٹ شیئرز کی فروخت جاری ہے۔

    ماہر معاشیات خرم شہزاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مندی کی ایک بڑی وجہ لیوریج بائنگ ہے، اس میں ہوتا ہے کہ انفرادی سطح پر لوگ قرضہ لے کر ایکویٹی مینج کرتے ہیں، پچھلے ڈیڑھ دو مہینے سے جب سے مارکیٹ چلنا شروع ہوئی ہے جسے مارکیٹ کی زبان میں بدلہ کہا جاتا ہے، اس میں لوگوں نے لیوریج بائنگ کی، اس بدلے کا سائز 40 ارب روپے سے تجاوز کر گیا تھا، یہ 2021 کے بعد سے سب سے زیادہ تھا، لیکن جب مارکیٹ گرنا شروع ہوتی ہے تو جو قرضے پر حصص خریدے گئے ہوتے ہیں لوگ انھیں بیچنا شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح اپنا قرضہ پورا کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مارکیٹ اتنی زیادہ نہیں گری ہے، پہلے 22 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور پھر 6, 7 ہزار پوائٹس گری، یہ اتنا بڑا امپیکٹ نہیں ہے، لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ سیٹلمنٹ کمزور ہے، اس میں سیٹلمنٹ ہونا چاہیے تاکہ جب نیا سال شروع ہو تو ہم ریکوری کی توقع رکھ سکیں۔ جب بھی لیوریج بائنگ ہوتی ہے تو مارکیٹ گرنے پر اس کا اسی طرح امپیکٹ آتا ہے۔

    خرم شہزاد نے کہا کہ 2023 کا یہ آخری ہفتہ ہے، مارکیٹ کا اتنا سیٹلمنٹ متوقع ہے کہ جو فروخت ہو رہی ہے وہ اسی ہفتے میں سیٹل یعنی پوری ہو جائے گی، اس کے بعد ہم نئے سال میں تازہ خرید، تازہ ایکویٹی اور تازہ سرمایہ کاری کی توقع کر سکتے ہیں۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

    اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی، سرمایہ کاروں کےاربوں روپے ڈوب گئے

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس 3سال کی کم ترین سطح پر آگیا، شیئرزکی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور کاروبارکےدوران ہنڈریڈ انڈیکس میں سات سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، سات سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد انڈیکس چھتیس ہزار ایک سو اٹھاون پوائنٹس پر آگئی۔

    سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان رہا اور دوسو تینتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایک دن میں100انڈیکس میں 1.9فیصدکی نمایاں کمی کی گئی اور 100انڈیکس 3سال کی کم ترین سطح پرآگیا ، شیئرزکی قیمت کم ہونےسےسرمایہ کاروں کے110ارب ڈوب گئے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

    گذشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ فیصلے کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے تھے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس میں نو سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد سینتیس ہزارپوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگئی تھی۔

    پہلے سیشن میں کاروبار کے دوران ایک سو نوے کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروباری حجم بارہ کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز رہا تھا۔