Tag: PSX

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم

    کراچی: ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشل ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کو شامل کیے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    بینچ مارک انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 52 ہزار 7 سو 73 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

    مزید پڑھیں: پہلی بار اسٹاک ایکس چینج 50 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی پر سرمایہ کار خوشی سے نہال ہوگئے۔

    دوسری جانب ایم ایس سی آئی کے ششماہی جائزے کا اعلان آج ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے پہلی بار 50 ہزار 9 سو پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیئرز کی فروخت، چینی سرمایہ کاروں نے رقم اسٹاک مارکیٹ کے حوالے کردی

    شیئرز کی فروخت، چینی سرمایہ کاروں نے رقم اسٹاک مارکیٹ کے حوالے کردی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو شیئرز کی فروخت کی رقم مل گئی، چینی سرمایہ کاروں نے8ارب 96کروڑ روپے کی رقم اسٹاک مارکیٹ کے حوالے کردی۔

    گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چالیس فیصد حصص فروخت چینی کنسورشیئم کو فروخت کئے گئے تھے، اس فروخت کی مد میں آٹھ ارب چھیانوے کروڑ روپے کی رقم پی ایس ایکس کو مل گئی ہے ۔

    اسٹاک مارکیٹ کی ڈویسٹمنٹ کمیٹی کے چیئرمین شہزاد چامڈیہ کا کہنا ہے کہ حصص کی رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں آئی۔ رقم کو گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اکاؤنٹمیں منتقل کردیا گیا، رقم اسٹاک مارکیٹ کے دو سو بروکرز میں برابر تقسیم کی جائے، ہر بروکر کو اس کے حصہ کے بدلے میں چار کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے ملیں گے۔

    پی ایس ایکس کے چالیس فیصد حصص بروکرز کے پاس، چالیس فیصد چینی سرمایہ کاروں کے پاس جبکہ بقیہ بیس فیصد جلد عوامی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 40 فی صدحصص فروخت


    یاد رہے کہ چینی کنسورشیئم نے دسمبر 2016 میں 28 روپے فی حصص کی خریداری کی کامیاب بولی دے کر 8 ارب 96 کروڑ روپے میں 320 ملین (32 کروڑ) شیئرز خریدے تھے ۔

    جس کے بعد چینی کنسورشیئم کی جانب سے خریداری کا عمل کامیاب خرید و فروخت کے ٹرانزیکشن معاہدے کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا، جس پر گزشتہ ماہ 21 جنوری 2017 کو دستخط کیے گئے تھے۔

  • پی ایس ایکس: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کا لیول کراس کرگیا

    پی ایس ایکس: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس کا لیول کراس کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہے، ہنڈ ریڈ انڈیکس پچاس ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخ رقم کردی ، آج کے ایس سی ہنڈریڈ انڈیکس نے پچاس ہزار پوائنٹس کا لیول عبور کر لیا تاہم یہ لیول برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    اسٹاک مارکیٹ کے سنیئر ممبر عارف حبیب کا کہنا ہے کہ جہموری استحکام، کم شرح سوداور امن وامان کی بہتر صورت حال تیزی کی وجہ ہیں، اگرچہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا جا رہا ہے مگر اس کے اثرات لوکل سرمایہ کار زائل کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ چینی انتظامیہ کے آمد کے نئی پروڈکٹس لانے میں سال بھرلگ سکتا ہے۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کا سرگرم نظر آئے، بہترین کاکردگی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کہ پانچ بہترین اسٹاک مارکیٹ میں کیا جارہا ہے۔

    ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شامل کئے جانے کےاعلان کے بعد سے اسٹاک مارکیٹ میں بتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔