Tag: PTA chairman

  • ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے: چیئرمین پی ٹی اے

    ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے: چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی بات کرتا ہے لیکن آرٹیکل 19 میں سماجی و ثقافتی حدود کا تعین  بھی کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے، خطے میں انٹرنیٹ بندش کی ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے، انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پائی جانیوالی رائے کی تصحیح کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے، ہم نے دسمبر 2010 میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا تھا، وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ دنیا میں فری ورلڈ کہیں بھی نہیں ہے اور ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے، تدریسی سطح پر سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔

  • سمز کی تصدیق کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے، چیئرمین پی ٹی اے

    سمز کی تصدیق کیلئے تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے، چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد:  چیئر مین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے ۔

    چیئر مین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بارہ اپریل کے بعدغیر تصدیق شدہ سم بند کردی جائیں گی، اب تک غیرتصدیق شدہ ڈیڑھ کروڑسم بلاک کردی گئی ہیں ،12اپریل سمزکی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری اور حتمی تاریخ ہے۔

    اسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ افغان سمز کے سگنل روکنے کے لئے ٹیکنالوجی موجود نہیں، پی ٹی اے نے یہ معاملہ حکومت پاکستان، پاک فوج اورافغان حکومت کے سامنے اٹھایا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ  پاکستان میں دوہزار چودہ کے اختتام تک موبائل فون کنکشنز کی تعداد تیرہ کروڑ ستاون لاکھ ساٹھ ہزار کی سطح پر آگئی۔ حالیہ مہم کے بعد ملک بھر میں زیرِ استعمال کنکشنز کی تعداد تیرہ کروڑ ہوگئی ہے۔