Tag: PTI

پاکستان تحریک انصاف یا پی ٹی آئی پاکستان کی ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کی بنیاد 1996 میں پاکستانی کرکٹ کھلاڑی سے سیاست دان بننے والے عمران خان نے رکھی تھی۔

پی ٹی آئی 2011 میں ایک سیاسی قوت بن کر ابھری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے شاہ محمود قریشی، پاکستان مسلم لیگ (ف) سے جہانگیر خان ترین اور دیگر اہم رہنماؤں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر شمولیت اختیار کیی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ان کی بھی ایک بڑی تعداد تھی جنہیں سیاسی حلقوں میں کوئی نہیں جانتا تھا، ان میں سرِ فہرست نام اینگرو کے سابق سی ای او اسد عمر کا ہے
پی ٹی آئی
PTI News
  • بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

    راولپنڈی : میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیا اور کان اور دانتوں کے لئے”سپورٹیومینجمنٹ” تجویز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی نئی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کو درست قرار دے دیا

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کان اور دانت حساس ہونے پر”سپورٹیومینجمنٹ” تجویز کی جا رہی ہے، جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے پہلی بار کان اور دانتوں کے لئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ بانی کا چیک اپ کر رہا ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔

    عمران خان کے جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، پمزمیڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • علی محمد خان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    علی محمد خان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    اسلام آباد (29 اگست 2025): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

    علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ دے دیا۔

    انہوں نے نے اسپیکر آفس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    دوسری جانب، عادل بازئی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ تخفیف غربت اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کمیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔

    عادل بازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے احکامات پر تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

    عمران خان کی ہدایت

    چند روز قبل عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    علیمہ خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی، ان کی صحت بہت اچھی ہے تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کیلیے عدالت میں درخواست دیں گے۔

  • بانی پی ٹی ائی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

    بانی پی ٹی ائی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

    راولپنڈی (28 اگست 2025): انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور کر لی۔

    عدالت نے عمران خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی 7 درخواستیں یکم ستمبر کو سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

    درخواستیں سابق وزیر اعظم کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئیں جس پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    سابق وزیر اعظم کو تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کے مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے مذکورہ تھانوں کے مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔

    مقدمات میں سابق وزیر اعظم پر جلاؤ گھیراؤ، سازش کرنے اور قتل کے منصوبے سے متعلق سنگین الزامات عائد ہیں۔

  • علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہو جانا چاہیے؟ صحافی کے سوال پر جنید اکبر  نے کیا کہا؟

    علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہو جانا چاہیے؟ صحافی کے سوال پر جنید اکبر نے کیا کہا؟

    اسلام آباد (27 اگست 2025): پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    صحافی کے اس سوال پر جنید اکبر نے برملا کہا کہ اگر ہماری کے پی حکومت سے عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں تو حکومت میں نہیں رہنا چاہیے۔ کیونکہ ہر وہ حکومت یا عہدہ جس کا بانی پی ٹی آئی کو فائدہ نہیں، اس کی ضرورت نہیں۔

    جنید اکبر نے مزید کہا کہ چاہے ہم اسمبلی میں ہوں یا صوبائی حکومت میں، اگر اس کا فائدہ ہمارے پارٹی کے بانی کو نہیں ہو رہا ہے پھر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

    دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف وہپ عامر ڈوگر کو بھجوایا ہے۔

    جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، سہیل سلطان لا اینڈ جسٹس، واٹر ریسورسز اور سیفران کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام اراکین کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-instructed-the-party-to-resign-from-standing-committees-aleema-khan/

  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتراضات

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتراضات

    اسلام آباد (27 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اٹھائے گئے اعتراضات سامنے آگئے۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے اکثر فیصلے غیر پارلیمانی اور سیاسی حالات کے منافی ہیں، سیاسی کمیٹی میں غیر منتخب اور ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی ایم این ایز کی اکثریت نے کہا کہ بانی پارٹی عمران خان کو اکثر غلط رپورٹس دی جاتی ہیں، چند روز پہلے سیاسی کمیٹی سارے ایم این ایز کے استعفے چاہتی تھی تو ہم نے سختی سے مسترد کیا، قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر بھی پارلیمانی کمیٹی سے پہلے پوچھنا چاہیے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی ہے، علیمہ خانم

    انہوں نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں سیاسی کمیٹی کے غیر پارلیمانی فیصلوں پر بات ہوگی۔

    گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    علیمہ خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی، ان کی صحت بہت اچھی ہے تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کیلیے عدالت میں درخواست دیں گے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی

    راولپنڈی (27 اگست 2025): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    عدالتی عملے نے سماعت ملتوی ہونے کے بارے میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔ آج سے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع ہونا تھی۔

    گزشتہ روز جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت آج تک کیلیے ملتوی کی تھی۔ کیس میں اب تک استغاثہ کے 12 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 11 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

    گزشتہ روز کی سماعت کا احوال

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ہوئی، اس موقع پر دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    استغاثہ کے گواہ کسٹمز کے ثنا جاوید بیان ریکارڈ کروانے کیلیے کل (یعنی آج) طلب کیا۔ 11ویں گواہ اے ڈی نیب آفتاب حسین پر عمران خان کے وکیل قوسین فیصل نے جرح کی۔

    مقدمے کے 12ویں گواہ کسٹمز کی رابعہ صمد کا بیان بھی قلمبند کیا گیا جبکہ 13ویں گواہ نیب کے حسنین مرتضیٰ کا بیان غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا تھا۔

    عمران خان کے وکیل قوسین فیصل کے تاخیر سے آنے پر عدالت کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 10 بجے کی عدالت لگی ہے آپ 2 بجے عدالت پہنچے ہیں، آپ سابق وزیر اعظم کے وکیل ہیں آئندہ وقت کی پابندی کریں۔

    بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر بھی موجود تھے۔

    اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کل (یعنی آج) تک ملتوی کی تھی۔

  • الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    پشاور (26 اگست 2025): الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا گیا۔

    سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کی الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل بینچ نے کی۔

    زرتاج گل کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے درخواست گزار کو 10 سال قید کی سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں عمر ایوب اور شبلی فراز کی اس طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، ان دونوں کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔

    جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کی دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا اور 14 دن میں جواب طلب کیا۔

  • جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلا کر کہا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! خواجہ آصف کا اہم انکشاف

    جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلا کر کہا کہ ۔ ۔ ۔ ۔ !! خواجہ آصف کا اہم انکشاف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا جس پر کہا گیا کہ بات نہیں مانیں گے تو آپ کیخلاف نیب کے کیس بن جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کے چند روز بعد اچانک مجھے گرفتار کرلیا گیا، اس دوران میں 6 ماہ جیل میں رہا لیکن حکومت مجھ پر نیب کا کوئی کیس نہ بناسکی تو عدالت نے مجھے رہا کر دیا۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • مذاکرات ہوں گے اور پی ٹی آئی کو ریلیف بھی ملے گا، حسن ایوب

    مذاکرات ہوں گے اور پی ٹی آئی کو ریلیف بھی ملے گا، حسن ایوب

    اسلام آباد (23 اگست 2025): اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی حسن ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہوں گے اور پی ٹی آئی کو ریلیف بھی ملے گا۔

    انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اہم خبر دی کہ اگر پی ٹی آئی کو ریلیف چاہیے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں اور ہوں گے، اس میں پی ٹی آئی کو ریلیف بھی ملے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کا وقت ختم، اب فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، بیرسٹر گوہر

    سینئر صحافی نے پھر سے دہرایا کہ یہ ہونے جا رہے ہیں۔

    پروگرام کے میزبان و سینئر صحافی خاور گھمن نے اہم خبر سے متعلق کہا کہ مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور پھر قائد (بانی پی ٹی آئی) سے بات ہوگی؟

    اس پر حسن ایوب کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے۔

    خاور گھمن نے سوال کیا کہ قائد کے بغیر کیسے بات ہوگی تو حسن ایوب نے کہا ہو جائے گی۔

  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2، 2 اے سی لگوا دیں ہمیں اعتراض نہیں، رانا ثنا اللہ

    بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2، 2 اے سی لگوا دیں ہمیں اعتراض نہیں، رانا ثنا اللہ

    لاہور (23 اگست 2025): وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 2، 2 اے سی لگوا دیں یا پی سی کھانے منگوا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے مینار پاکستان پر کہا تھا ملک کو بھنور سے نکالنے کیلیے ادارے سر جوڑیں جبکہ اس سال یوم آزادی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاق استحکام پاکستان کا عنوان دیا، میثاق استحکام ہی پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام ہے جو ٹیبل پر بیٹھ کر ہوگا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک ٹیبل پر بیٹھ کر مسئلہ نہیں بتائیں گے معاملہ حل نہیں ہوگا، میثاق استحکام پاکستان پر بات ہو کر منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، ڈائیلاگ یا گرفتاریوں سے عدالتی فیصلوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، جس تفتیشی کے پاس کیس ہوگا گرفتاری کرنے والے نے ڈائیلاگ نہیں کرنا، ریلیف ملتا ہے یا خلاف فیصلہ آئے تو تنقید قانونی آئینی حدود میں رکھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بیٹے جو مناسب سمجھتے ہیں وہ کریں، رانا ثنا اللہ

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں اچھا وقت گزارا ہے، انہیں 2، 2 اے سی لگوا دیں یا صبح، دوپہر اور شام کھانے پی سی سے منگوا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی پر ہم نے کوئی اعتراض نہیں لگایا، 9 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا معزز ایوان فیصلہ کرے گا، کاغذات نامزدگی آئینی قانونی مرحلہ ہے جمہوری اور صحت مند روایت ہے۔