Tag: PTI Candidate

  • شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپسی پر پی ٹی آئی امیدوار ماجد ستی پر فائرنگ

    شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپسی پر پی ٹی آئی امیدوار ماجد ستی پر فائرنگ

    راولپنڈی: پی پی 17 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ماجد ستی پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ان سے گاڑی چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقے سترہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ماجد حسین ستی پر ناکہ لگا کر فائرنگ کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور ان کی گاڑی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے آئی جے پی روڈ پر ناکہ لگا کر ماجد حسین ستی سے گاڑی چھینی اور مزاحمت پر فائرنگ کی، وہ شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپس گھر جا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ آئی نائن اور تھانہ سبزی منڈی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، جائے واقع سے شواہد لے کر سبزی منڈی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

  • این اے133 ضمنی الیکشن :  پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال کا بڑا فیصلہ

    این اے133 ضمنی الیکشن : پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال کا بڑا فیصلہ

    لاہور : حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدوارجمشیداقبال نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سینیٹراعجازچوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں اپیل آج دائرکردی جائےگی، 50فیصد یقین ہےکہ ہمارےحق میں فیصلہ ہوجائےگا، یہ چھوٹی سی غلطی ہےکوئی اتنی بڑی غلطی نہیں۔

    یاد رہے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کورنگ امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات مسترد کر دیے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ن لیگ نے اعتراض اٹھایا تھا، ن لیگ نے اعتراض کیا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے تائید اور تجویز کنندہ کا تعلق این اے 133 سے نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کی نشست حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں، جب کہ 6 مسترد کیےتھے۔

  • آزادکشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    آزادکشمیر ضمنی انتخابات، ایل اے3 سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    مظفر آباد: آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے تھری کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مارلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

    ایل اے تین میرپور آزاد کشمیرکے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدواریاسر سلطان20142ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچو ہدری محمدسعید11608ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔

    پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔

    ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواریاسر سلطان کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام نےآج پھر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں اور کشمیری اپنے محسن اورسفیرکواپنےلیےامیدکی کرن سمجھتےہیں۔

    وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نے کہا کہ آزاد کشمیرحکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کویقینی بنایا ہے۔

  • پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی

    پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابقپی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی ،رکن الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نےسماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    رکن الیکشن کمیشن نے استفسار کیا تمام پریذائڈنگ افسران کو فریق کیوں بنا دیا؟ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ان کے پتےبھی دیں، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائر کی۔

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی ، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کل تک ترمیم کر دیں گے ، آر او اور مخالف امیدوار کو نوٹس جاری کردیں۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے تحریک انصاف کے امیدوار کاکا عمر خیل نے الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج کیخلاف اپیل دائر  کی تھی ، جس میں کہا ہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر ،ووٹوں کی تفصیل میں واضح ردو بدل کی،  ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 41میں1200بیلٹ پیپرجاری،483 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 717کےبجائے1317بیلٹ پیپرزریٹرننگ آفسر کو واپس کئے گئے۔

    دائر درخواست میں کہا تھا  کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر1800بیلٹ پیپر جاری مگر2400 ووٹ کاسٹ ہوئے ، 40فیصدپولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی ،بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

  • پی کے 63 نوشہرہ : تحریک انصاف کے امیدوار نے انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا

    پی کے 63 نوشہرہ : تحریک انصاف کے امیدوار نے انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے امیدوار نے پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا، سیریل نمبر ،ووٹوں کی تفصیل میں واضح ردو بدل کی گئی ، 40 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی ،بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار کاکا عمر خیل نے الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج کیخلاف اپیل دائر کردی ، جس میں کہا ہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر ،ووٹوں کی تفصیل میں واضح ردو بدل کی، فارم46کی مختلف ریکارڈپرمشتمل 2،2تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 41میں1200بیلٹ پیپرجاری،483 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 717کےبجائے1317بیلٹ پیپرزریٹرننگ آفسر کو واپس کئے گئے۔

    دائر درخواست میں کہا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر1800بیلٹ پیپر جاری مگر2400 ووٹ کاسٹ ہوئے ، 40فیصدپولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی ،بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔

    یاد رہے نوشہرہ کے حلقہ پی کے63 کے6000 ووٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ جیت کافرق 4100 جبکہ غائب ووٹوں کی تعداد 6000 سے زائد ہے اور تصدیق شدہ فارم46 میں واضح فرق سامنے آگیا، 6000 ووٹوں کا ریکارڈ نہیں۔

    خیال رہے خیبرپختونخوا پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کی تھی ، ‏نتائج کے مطابق ن لیگ کے ‏اختیار ولی 21122 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کےمحمدعمر17023ووٹ لے کر ‏دوسرے نمبر پر رہے۔

  • جہانگیرترین کی ہمشیرہ خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی

    جہانگیرترین کی ہمشیرہ خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی، پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز سیمی ایزدی کوسینیٹ کاٹکٹ جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرورسے پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ امیدوارسیمی ایزدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارلیمانی امور اور سینیٹ انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔

    گزشتہ روزسینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیرترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا تھا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پرضمنی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کیا تھا ، جس کے مطابق 31 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست یکم نومبرکو جاری ہوگی۔

    سینیٹ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 15 نومبرکوپنجاب اسمبلی میں ہوگی ۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی سینیٹ رکنیت کالعدم قرار دے دی

    واضح رہے کہ رہے سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سعدیہ عباسی کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھی۔

  • تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی ندیم عباس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی ندیم عباس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

    لاہور: انسداددہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف نومنتخب رکن اسمبلی ندیم عباس بارا اور دیگر گرفتار ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں پر مبینہ تشدد اور ہوائی فائرنگ کےکیس میں از خود گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے پی پی 161 سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی و دیگر ملزمان کو تین روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے عدالت میں فرانزک رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق ملزمان کے پاس سے کوئی اسلحہ، ڈنڈا اور دیگر سامان برآمد نہیں ہوا۔ ملزمان کے وکلاء کی جانب سے عدالت میں دلائل دیے گئے جس کے بعد معزز جج نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ندیم عباس سمیت دیگر گرفتار افراد کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیھجا۔

    مزید پڑھیں: پولیس پر مبینہ تشدد، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے ازخود گرفتاری دے دی

    عدالت میں پیشی کے وقت تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر  نومنتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے۔

    واضح رہے کہ 28 جولائی کو  اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی اپنے حلقے میں جیت کا جشن منارہے تھے کہ وہاں پہنچ کر ایس ایچ و ہنجروال نے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کو آتش بازی کرنے سے روکا۔ انہوں نے جیسے ہی شرکاء کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران نامعلوم افراد نے اُن پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اور پولیس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اُن کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے نومنتخب رکن اسمبلی انتقال کرگئے

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پولیس افسر پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب کو ہر صورت ملزم کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس پر تشدد اُن کی ہدایت پر کیا گیا البتہ ندیم عباس نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا اور ازخود گرفتاری دی۔

  • عامر لیاقت اور ان ساتھیوں پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، تھانے پہنچ گئے

    عامر لیاقت اور ان ساتھیوں پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، تھانے پہنچ گئے

    کراچی : تحریک انصاف کے امیدوار عامر لیاقت اور ان ساتھیوں پر مشتعل افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا، عامر لیاقت مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامرلیاقت اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی پہنچے۔

    عوام سے گفتگو کے دوران کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر ان کے ساتھیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے بعد عامر لیاقت واقعے کی ایف آئی آردرج کرانے پی آئی بی تھانے پہنچ گئے۔

    عامر لیاقت کے مطابق حملے میں سابق وفاقی وزیر زوہیر اکرم ندیم کے صاحبزادے زبیراکرم معمولی زخمی ہوئے ہیں، اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت پر باقاعدہ کوئی حملہ نہیں ہوا، البتہ ہاتھا پائی میں عامر لیاقت کے ساتھ موجود شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے پی آئی بی کالونی میں اپنی انتخابی مہم کیلئے پولیس کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی تھی۔اطلاع ملتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں سائٹ تھانے پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے امیدوار کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • این اے120: پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے مد مقابل امیدوارلانے کا فیصلہ

    این اے120: پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے مد مقابل امیدوارلانے کا فیصلہ

    لاہور: پی ٹی آئی نے این اے120پر خالی ہونے والی نشست کے ضمنی انتخاب میں شہباز شریف کے مد مقابل اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد حلقے کے عوام کا موڈ بھی بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی خالی ہونیوالی نشست این اے120پر مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو کامیاب کروا کے وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مسائل میں گھرے این اے ایک سو بیس کےعوام کا موڈ اب کچھ اور ہی لگ رہا ہے، این اے ایک سو بیس لاہور پر انتخابی دنگل ہونے جارہا ہے، وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف اس نشست سے قومی اسمبلی میں پہنچ کر وزارت عظمٰی کی نشست پر براجمان ہوں گے لیکن اس دریا کو پارکرنا اتنا بھی آسان نہ ہوگا، کیونکہ تحریک انصاف اس بار پھر رکاوٹ بنے گی۔


    مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد


    پی ٹی آئی نے یاسمین راشد کو مدمقابل امیدوار نامزد کردیا، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد نےنوازشریف کا مقابلہ کیا تھا اورچالیس ہزار سےزائد ووٹوں سے ناکام رہیں۔

    اس بار حلقے کےلوگوں کا موڈ کچھ مختلف نظرآرہا ہے دیکھنا یہ ہے کہ شہبازشریف اس حلقے سےجیت کر وزیراعظم بنتےہیں یا یاسمین راشد ان کا خواب چکنا چور کردیتی ہیں۔