Tag: PTI candidate imran ismail

  • عمران اسماعیل کا فیڈرل بی ایریا کا دورہ ، ایم کیو ایم کارکنان کی نعرہ بازی

    عمران اسماعیل کا فیڈرل بی ایریا کا دورہ ، ایم کیو ایم کارکنان کی نعرہ بازی

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوارعمران اسماعیل کو انتخابی مہم کے بعد پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا۔

    این سے دو سو چھیالیس میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو ایک بار پھر مخالفین کے نعروں کا سامنا کرنا پڑگیا، انتخابی دنگل کے دوران عمران اسماعیل سٹی ماڈل اسکول ایف بی ایریا پہنچے تو ایم کیوایم کے کارکنوں نے اُن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    جس پر وہ دورہ مکمل کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔

    انتخابی مہم کے دوران بھی عمران اسماعیل ایف بی ایریا میں دو بار نہاری کھانے گئے لیکن وہاں بھی ایم کیوایم کے کارکنان نے گو عمران اسماعیل گو کے نعروں سے استقبال کیا تھا جبکہ آج پولنگ والے دن بھی گو عمران اسماعیل گو کے نعروں نے اُن کا پیچھا نہ چھوڑا۔

  • عمران اسماعیل نے کنورنوید کو حیدرآباد لوٹ جانے کا مشورہ دیدیا

    عمران اسماعیل نے کنورنوید کو حیدرآباد لوٹ جانے کا مشورہ دیدیا

    کراچی: تحریکِ انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اپنے انتخابی حریف کنورنوید کو حیدرآباد لوٹ جانے کا مشورہ دیدیا، انکا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف ضمنی معرکہ جیت گئی ہے، عزیز آباد اب ایم کیوایم کا نہ رہا۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ دو سو چھیالیس میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، تحریکِ انصاف کی ریلی میں کارکنان کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔

    ریلی کے شرکاء سے خطاب میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عزیزآباد ایم کیوایم کا نہیں رہا، انہوں نے اپنے حریف کنور نوید کوانتخابی معرکہ سے قبل ہی حیدرآباد لوٹ جانے کا مشورہ دے دیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے گڑھ میں ان کی ریلی کو جس قدر پزیرائی ملی ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی میں خوف کی فضاء کا خاتمہ ہورہا ہے۔

  • این اے 246: پی ٹی آئی امیدوار نے جلسہ21 اپریل کوکرنیکی تجویز دیدی

    این اے 246: پی ٹی آئی امیدوار نے جلسہ21 اپریل کوکرنیکی تجویز دیدی

    کراچی : حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے انیس اپریل کا جلسہ اکیس اپریل کو کرنیکی تجویز دی ہے۔

    تحریک انصاف کے امیدوارحلقہ این اے دو سو چھیالیس عمران اسماعیل نے فون کرکے پارٹی چیئرمین عمران خان کو انیس اپریل کا جلسہ اکیس اپریل کو کرنے کی تجویز دی۔

    دونوں رہنماؤں نے حلقے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات سمیت دیگرامور پربات چیت کی۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نےاین اے دو سوچھیالیس میں ہونیوالی ایم کیوایم کی آج کی ریلی منسوخ کر دی، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ریلی کی منسوخی کا فیصلہ الطاف حسین کیجانب سےامن و محبت کی پالیسی کے تحت رواداری اور امن وامان کو یقینی بنانےکیلئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ رات جماعت اسلامی کی ریلی کے دوران ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کےکارکنوں میں تصادم میں تین افرادزخمی ہوئے تھے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر واقعے کی ذمہ داری عائد کی گئی۔

  • پری پول دھاندلی ہورہی ہے، عمران اسماعیل

    پری پول دھاندلی ہورہی ہے، عمران اسماعیل

    کراچی: حلقہ دو سو چھیالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ پری پول دھاندلی ہورہی ہے، کیمپ آفس پر حملے کا مقدمہ درج کرائیں گے ۔

     کریم آباد میں اپنے انتخابی دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کوایم کیوایم کےقبضےسےآزادکرائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پری پول دھاندلی ہورہی ہے جبکہ کیمپ آفس پر حملے کا مقدمہ درج کرائیں گے،کراچی کوایم کیوایم کےقبضےسےآزادکرائیں گے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جیت کرپانی،بجلی،دہشتگردی کےمسائل حل کرےگی۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے عمران اسماعیل نے کہا کہ پلاٹوں کےقبضےمیں الطاف حسین نےخودکہاکہ وہ ملوث ہیں ، پی ٹی آٓئی کےکسی کارکن کو خراش بھی آئی توالطاف حسین کےخلاف مقدمہ لندن میں کریں گے،لوگوں کی بدمعاشی روکنے کیلئے سکیورٹی موجودہے،ہمیں کسی ایم کیوایم کےرہنماکی مدداورسیکیورٹی کی ضرورت نہیں، ایم کیوایم پہلےقتل کرتی ہےپھرسوئم پھر چالیسواں کرتی ہےاور مظلوم بنتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتخابی حلقےمیں بغیرکیمپ کےبھی زمین پربیٹھیں گے،ایم کیوایم کےلوگوں نےکراچی بھرسےورکرزبلاکرحملہ کروایا،ایم کیوایم نےضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی،حلقے میں کشیدگی نہیں ایم کیوایم کا یکطرفہ حملہ تھا۔

    میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئےعمران اسماعیل نے کہا کہ میڈیاایک سیاسی جماعت کہتی ہےدل بڑاکرکےایم کیوایم کانام لیں،تاجروں نےبھائی کےڈرسےدرخواست دی ہے۔

  • ایم کیو ایم کو عبرت ناک شکست دیں گے،عمران اسماعیل

    ایم کیو ایم کو عبرت ناک شکست دیں گے،عمران اسماعیل

    کراچی : تحریکِ انصاف کے این اے 246 سے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا ہے ایم کیو ایم کو عبرت ناک شکست دیں گے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ عوام اٹھائیس سال سے متحدہ پر اعتماد کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل نے این اے 246 میں تحریکِ انصاف کی مقامی رہنماء نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پر کیمپ آفس کا افتتاح کردیا۔

    عمران اسمعیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے آئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ اٹھائیس سال سے نشست جیت رہے ہیں اب بھی جیتیں گے۔

    اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضابطہ اخلاق سے متعلق اہم اجلاس ہوا،جس میں ضابطہ اخلاق طے کیا گیا، اجلاس میں اس حلقے سے انتخاب لڑنے والے تمام امیدواروں نے شرکت کی۔

    این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی الیکشن کا نتیجہ کیا ہوگا؟  یہ کسی کو نہیں معلوم لیکن سیاسی گرما گرمی نے انتخاب کی اہمیت بڑھا دی ہے۔